Ler a Bíblia
Ler a Bíblia é essencial para a vida cristã. A Escritura é lâmpada para os pés, alimento para a alma e espada do Espírito. O cristão que lê a Bíblia é transformado pela Palavra.
A importância de ler
Meditar na Palavra dia e noite traz prosperidade e bom sucesso. Ler a Bíblia ilumina o entendimento e fortalece a fé.
یہ کِتاب تورہ تمہارے مُنہ سے کبھی دُور نہ ہونے پایٔے۔ دِن اَور رات اِسی پر دھیان دیتے رہنا تاکہ جو کچھ اِس میں لِکھّا ہے اُس پر تُم احتیاط کے ساتھ عَمل کر سکو۔ تَب تمہارا اِقبال بُلند ہوگا اَور تُم کامیاب ہوگے۔
آپ کا کلام میرے قدموں کے لیٔے چراغ،
اَور میری راہ کے لیٔے رَوشنی ہے۔
آپ کے کلام کی تشریح نُور بخشتی ہے؛
اَور سادہ دِلوں کو سمجھ عطا کرتی ہے۔
آہ، مُجھے آپ کے آئین کتنی عزیز ہے!
میں دِن بھر اُسی پر غوروخوض کرتا رہتا ہُوں۔
آپ کے اَحکام مُجھے میرے دُشمنوں سے زِیادہ دانشمند بنا دیتے ہیں،
کیونکہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔
میں اَپنے تمام اُستادوں سے بھی زِیادہ فہم رکھتا ہُوں،
کیونکہ مَیں آپ کی شہادتوں پر غور کرتا رہتا ہُوں،
جَوان اَپنی روِش کس طرح پاک رکھے؟
آپ کے کلام کے مُطابق زندگی گُزارنے سے۔
میں پُورے دِل سے آپ کی جُستُجو میں لگا ہُوا ہُوں؛
تاکہ آپ مُجھے اَپنے اَحکام سے بھٹکنے نہ دیں۔
مَیں نے آپ کا کلام اَپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے،
تاکہ مَیں آپ کے خِلاف گُناہ نہ کروں۔
A Escritura é inspirada
Toda a Escritura é útil para ensinar, corrigir e instruir em justiça. Examine as Escrituras — nelas encontramos a vida eterna.
کیونکہ ہر صحیفہ جو خُدا کے اِلہام سے وُجُود میں آیا ہے، وہ تعلیم دینے، تنبیہ کرنے، اِصلاح اَور راستبازی میں تربّیت دینے کے لیٔے مفید ہے، تاکہ خُدا کا خادِم پُوری طرح سے قابل بنے اَور ہر نیک کام کے لیٔے بالکُل تیّار ہو جائے۔
تُم کِتاب مُقدّس کا بڑا گہرا مطالعہ کرتے ہو کیونکہ تُم سمجھتے ہو کہ اُس میں تُمہیں اَبدی زندگی ملے گی۔ یہی کِتاب مُقدّس میرے حق میں گواہی دیتی ہے۔
کیونکہ جِتنی باتیں صحیفہ میں پہلے لکھی گئیں وہ ہماری تعلیم کے لیٔے لکھی گئیں تاکہ صبر سے اَور کِتاب مُقدّس کی تسلّی سے ہماری اُمّید قائِم رہے۔
مُبارک ہے وہ جو اِس نبُوّت کی کِتاب کو بہ آواز بُلند پڑھتا ہے، اَور وہ مُومِنین جو اِسے سُنتے ہیں اَور اِس میں لکھی ہویٔی باتوں پر عَمل کرتے ہیں؛ کیونکہ اِن باتوں کے پُورا ہونے کا مُقرّر وقت نزدیک ہے۔
جَب تک میں نہیں آ جاتا، وہاں میرے آنے تک تُو جماعت میں پاک کلامِ کی تِلاوت کرنے، نصیحت کرنے اَور تعلیم دینے میں مشغُول رہ۔
Estudar com diligência
Os bereanos eram mais nobres porque examinavam as Escrituras diariamente. O estudo dedicado da Bíblia produz maturidade espiritual.
بیریّؔہ کے یہُودی لوگ تھِسلُنِیکے کے لوگوں سے زِیادہ شریف ثابت ہویٔے، اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے کِتاب مُقدّس کو بڑے شوق سے قبُول کیا۔ وہ ہر رات پاک نوشتوں کی تحقیق کرتے تھے تاکہ دیکھیں کہ پَولُسؔ کی باتیں برحق ہیں یا نہیں۔
اِس لیٔے کہ عزراؔ نے اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے آئین کے مطالعہ اَور اُس پر عَمل کرنے اَور اُس کے قوانین اَور آئین اِسرائیل کو سِکھانے کے لیٔے وقف کر رکھا تھا۔
پہلے اُنہُوں نے خُدا کی کِتاب تورہ میں سے صَاف صَاف پڑھا، پھر اُس کی تشریح کرکے اُس کے معنی بتائے تاکہ جو کچھ پڑھا جا رہاتھا لوگ اُسے سمجھ سکیں۔
یِسوعؔ نے جَواب دیا، "کیا تُم گُمراہ ہو گئے ہو کہ تُم نہ تو کِتاب مُقدّس کو ہی جانتے ہو اَور نہ ہی خُدا کی قُدرت کو؟
یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔ تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔ تُم اُنہیں اَپنے ہاتھوں پر نِشان کے طور پر باندھنا اَور اَپنی پیشانیوں پر ٹیکوں کی طرح لگا لو۔
حِکمت کے اَخلاقی فوائد
اَے میرے بیٹے! اگر تُم میری باتیں قبُول کرو
اَور میرے اَحکام اَپنے دِل میں رکھو،
اَور حِکمت کی طرف کان لگاؤ
اَور فہم سے اَپنا دِل لگائے رکھو،
اَور اگر تُم بصیرت کے لیٔے پُکارو
اَور فہم کے لیٔے آواز بُلند کرو،
اَور تُم اُسے چاندی کی مانند ڈھونڈو
اَور کسی پوشیدہ خزانہ کی مانند اُس کی تلاش کرو،
تَب تُم یَاہوِہ کے خوف کو سمجھ پاؤگے
اَور یَاہوِہ کا علم حاصل کروگے۔
کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛
اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔