Língua
A língua tem poder de vida e de morte. A Bíblia compara a língua ao leme de um navio e à faísca que incendeia uma floresta. Dominar a língua é prova de maturidade espiritual.
O poder da língua
A morte e a vida estão no poder da língua. Quem a domina é varão perfeito, capaz de controlar todo o corpo.
زبان کو زندگی اَور موت پر قُدرت حاصل ہے،
اَورجو اُسے عزیز رکھتے ہیں، اُس کا پھل کھایٔیں گے۔
ہم سَب کے سَب کیٔی طرح سے خطا کرتے ہیں۔ مگر کامِل شخص وہ ہے جو بولنے میں کبھی خطا نہیں کرتا۔ اَیسا آدمی ہی اَپنے سارے بَدن کو قابُو میں رکھنے کے قابل ہے۔
جَب ہم گھوڑوں کے مُنہ میں لگام لگاتے ہیں تو وہ ہمارے حُکم پر چلتے ہیں اَور ہم اُن کے سارے بَدن کو جِدھر چاہیں اُدھر موڑ سکتے ہیں۔ یا پانی جہاز کی مثال لیں۔ حالانکہ وہ بڑے بڑے ہوتے ہیں اَور تیز ہواؤں سے چلائے جاتے ہیں لیکن ایک نہایت ہی چُھوٹی سِی پتوار کے ذریعہ مانجھی کی مرضی کے مُطابق ہر سمت میں موڑے جا سکتے ہیں۔ اِسی طرح زبان بھی بَدن کا ایک چھوٹا سا عُضو ہے مگر بڑی شیخی مارتی ہے۔ دیکھو! ایک چُھوٹی سِی چنگاری کیسے ایک بڑے جنگل کو جَلا کر راکھ کردیتی ہے۔ زبان بھی ایک آگ کی مانند ہے۔ زبان ہمارے اَعضا میں ناراستی کا ایک عالَم ہے جو سارے جِسم کو داغ دار کردیتی ہے۔ اَور ساری زندگی میں آگ لگا دیتی ہے اَور خُود جہنّم کی آگ سے جلتی رہتی ہے۔
اِنسان ہر قِسم کے چَوپایوں، پرندوں، کیڑے مکوڑوں اَور سمُندری مخلُوقات کو اَپنے قابُو میں کر سَکتا ہے بَلکہ کیٔے بھی جا چُکے ہیں۔ لیکن کویٔی اِنسان زبان کو قابُو میں نہیں کر سَکتا۔ یہ مہلک زہر اُگلنے والی وہ بَلا ہے جسے روکا نہیں جا سَکتا۔
اِسی زبان سے ہم اَپنے خُداوؔند اَور خُدا باپ کی حَمد کرتے ہیں اَور اِسی سے اِنسانوں کو جو خُدا کی صورت پر پیدا ہویٔے ہیں، بد دعا دیتے ہیں۔ ایک ہی مُنہ سے برکت اَور بد دعا نکلتی ہے۔ اَے میرے بھائیوں اَور بہنوں! اَیسا تو نہیں ہونا چاہئے۔ کیا ایک ہی چشمہ کے مُنہ سے میٹھا اَور کھارا پانی دونوں نکل سَکتا ہے؟ میرے بھائیوں اَور بہنوں! جِس طرح اَنجیر کے درخت سے زَیتُون اَور انگور کی بیل سے اَنجیر پیدا نہیں ہو سکتے اُسی طرح کھارے پانی کے چشمہ سے میٹھا پانی نہیں نکل سَکتا۔
Palavras sábias
A língua branda quebra até ossos. A palavra certa no tempo certo é como maçãs de ouro em salvas de prata.
صبر و تحمُّل سے حاکم کو راضی کیا جا سَکتا ہے،
اَور نرم زبان ہڈّی کو بھی توڑ سکتی ہے۔
بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں،
لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔
سچّے ہونٹ ہمیشہ تک قائِم رہیں گے،
لیکن جھُوٹی زبان کچھ دیر تک ہی ٹکتی ہے۔
کلام کی کثرت گُناہ سے خالی نہیں ہوتی،
لیکن جو اَپنی زبان کو قابُو میں رکھتا ہے دانا ہے۔
اگر احمق اَپنا مُنہ بند رکھے تو دانشمند گِنا جاتا ہے،
اَور اگر اَپنی زبان کو قابُو میں رکھے تو صاحبِ بصیرت سمجھا جاتا ہے۔
Disciplinar a fala
Quem guarda a boca e a língua guarda a sua alma de angústias. A religião sem controle da língua é vã.
اگر کویٔی شخص اَپنے آپ کو دیندار سمجھتا ہے مگر پھر بھی اَپنی زبان کو قابُو میں نہیں رکھتا تو وہ اَپنے آپ کو دھوکا دیتاہے۔ اَور اُس کا دین فُضول ہے۔
مَیں نے اَپنے آپ سے کہا، "میں اَپنی روِش پر احتیاط کی نظر رکھوں گا؛
اَور اَپنی زبان کو خطا سے باز رکھوں گا،
جَب تک بدکار لوگ میرے سامنے ہیں
میں اَپنے مُنہ کو لگام دئیے رہُوں گا۔"
تُم میں سے جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے
اَورجو بھلائی اَور عمر درازی کا خواہشمند ہے،
وہ اَپنی زبان کو بدی سے
اَور اَپنے لبوں کو جھُوٹ بولنے سے دُور رکھے۔
راستباز کے مُنہ سے دانائی کی باتیں نکلتی ہیں،
اَور اُس کی زبان اِنصاف کی بولی بولتی ہے۔
اُس کے خُدا کے آئین اُس کے دِل میں ہے؛
اَور اُس کے پاؤں نہیں پھسلتے۔
میری زبان آپ کی راستبازی کا ذِکر کرےگی
وہ دِن بھر آپ کی سِتائش کرتی رہے گی۔
اِس سے پہلے کہ کویٔی لفظ میری زبان پر آئے،
اَے یَاہوِہ، آپ اُسے پُوری طرح سے جانتے ہیں۔
اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں
اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔
یَاہوِہ تمام خُوشامدی لبوں کو
اَور ہر شیخی باز زبان کو کاٹ ڈالیں گے۔
جو یہ کہتی ہے،
"ہم اَپنی زبان سے غالب آئیں گے؛
ہمارے لب تو ہمارے قبضے میں ہیں۔ ہمارا مالک کون ہے؟"
اَے خُداوؔند، بدکار لوگوں کو دَرہم برہم کر دیں
اَور اُن کی زبان میں اِختلاف ڈال دیں،
کیونکہ مَیں شہر میں ظُلم و فساد ہوتا دیکھ رہا ہُوں۔
Toda língua confessará
Ao nome de Jesus todo joelho se dobrará e toda língua confessará que Jesus Cristo é Senhor, para glória de Deus Pai.
اِس لیٔے خُدا نے یِسوعؔ کو نہایت ہی اُونچا درجہ دیا،
اَور یِسوعؔ کو وہ نام عطا فرمایا جو ہر نام سے اعلیٰ ہے،
تاکہ یِسوعؔ کے نام پر ہر کویٔی گھٹنوں کے بَل جُھک جائے،
چاہے وہ آسمان پر ہو، چاہے زمین پر، چاہے زمین کے نیچے۔
اَور ہر ایک زبان خُدا باپ کے جلال کے لیٔے اقرار کرے،
کہ یِسوعؔ المسیح ہی خُداوؔند ہیں۔
اگر مَیں اِنسانوں اَور فرشتوں کی زبانیں بولُوں لیکن مَحَبّت سے خالی رہُوں تو میں ٹھنٹھناتے ہویٔے پیتل یا جھَنجھَناتی ہُوئی جھانجھ کی مانِند ہُوں۔
لہٰذا میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اِنصاف کے دِن لوگوں کو اَپنی کہی ہویٔی ہر بے فُضول باتوں کا حِساب دینا ہوگا۔ کیونکہ تُم اَپنی باتوں کے باعث راستباز یا قُصُوروار ٹھہرائے جاؤگے۔"
لیکن یَاہوِہ اُس شہر اَور بُرج کو دیکھنے کے لیٔے جسے لوگ بنا رہے تھے نیچے اُتر آئے۔ یَاہوِہ نے فرمایا، "اگر یہ لوگ ایک ہوتے ہویٔے اَور ایک ہی زبان بولتے ہویٔے یہ کام کرنے لگے ہیں، تو یہ جِس بات کا اِرادہ کریں گے اُسے پُورا ہی کرکے دَم لیں گے۔ آؤ، ہم نیچے جا کر اُن کی زبان میں اِختلاف پیدا کریں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات ہی نہ سمجھ سکیں۔"
لہٰذا یَاہوِہ نے اُنہیں وہاں سے تمام رُوئے زمین پر مُنتشر کر دیا اَور وہ شہر کی تعمیر سے باز آئے۔ اِسی لیٔے اُس شہر کا نام بابیل پڑ گیا کیونکہ وہاں یَاہوِہ نے سارے جہاں کی زبان میں اِختلاف ڈالا تھا۔ وہاں سے یَاہوِہ نے اُنہیں تمام رُوئے زمین پر مُنتشر کر دیا۔
Este artigo te tocou? Faça uma oração!
+581 estão orando agora.
Junte-se à corrente de oração.