Pular para o conteúdo
Publicidade

Livramento

Por Bíblia Online

Deus é o grande Libertador. Através da Bíblia, vemos Deus livrando seu povo de inimigos, de perigos e da morte. Quem clama ao Senhor, Ele ouve e liberta.

Deus ouve e livra

Clamaram ao Senhor na sua tribulação, e Ele os livrou das suas angústias. O Senhor é refúgio e a salvação dos que nele confiam.

راستباز فریاد کرتے ہیں اَور یَاہوِہ اُن کی سُنتے ہیں؛

اَور اُنہیں اُن کی تمام پریشانیوں سے چُھڑاتے ہیں۔

وہ مُجھے پُکارے گا، اَور مَیں اُسے جَواب دُوں گا؛

میں مُصیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا،

میں اُسے چُھڑاؤں گا اَور عزّت بخشوں گا۔

میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: "وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں،

وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔"

یقیناً وہ تُمہیں صیّاد کے دام سے

اَور مہلک وَبا سے بچائیں گے۔

ہمارے خُدا وہ خُدا ہیں جو بچاتے ہیں؛

موت سے نَجات یَاہوِہ قادر کی طرف سے ملتی ہے۔

کیونکہ آپ نے میری جان کو موت سے میری حِفاظت کی،

اَور میرے پاؤں کو پھسلنے سے بچایا ہے،

تاکہ میں خُدا کے سامنے

زندگی کے نُور میں چلُوں۔

کمزوروں اَور مُحتاجوں کو بچاؤ؛

اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے چھُڑاؤ۔

اَے یَاہوِہ، براہِ کرم مُجھے جلد نَجات بخشیں؛

اَے یَاہوِہ، میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔

لہٰذا ہر دیندار،

آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛

جَب زور کا سیلاب آئے گا،

تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔

Livramento poderoso

Deus livrou Daniel dos leões, os jovens hebreus do fogo e Israel do Egito. Seu braço não é curto para salvar.

دیکھ ہمارا خُدا جِس کی ہم عبادت کرتے ہیں، ہم کو آگ کی جلتی بھٹّی سے چھُڑانے کی قُدرت رکھتے ہیں، اَور اَے بادشاہ وُہی ہمیں آپ کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔ اَور اگر وہ نہ بھی بچائے تو بھی اَے بادشاہ ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ ہم آپ کے معبُودوں کی عبادت نہیں کریں گے، نہ اُس مُورت کو سَجدہ کریں گے جسے آپ نے نصب کیا ہے۔"

اُنہُوں نے میرے زبردست دُشمن سے مُجھے رِہائی بخشی،

اَور اُن مُخالفوں سے، جو میرے مُقابلہ میں زِیادہ طاقتور تھے۔

لیکن وہ کھیت کے درمیان پہُنچ کر مُقابلہ کے لیٔے ڈٹ گیٔے اَور اُن کا بچاؤ کیا اَور فلسطینیوں کو مار گرایا۔ یَاہوِہ کی مدد سے اُنہیں بڑی فتح حاصل ہُوئی۔

اگر تُم نے اَیسا کیا اَور اُنہُوں نے مُجھ سے فریاد کی تو میں یقیناً اُن کی فریاد سُنوں گا

ہاں، ہمیشہ سے مَیں ہی خُدا ہُوں۔

میرے ہاتھ سے کویٔی چھُڑانے والا نہیں۔

جَب مَیں کویٔی کام کرتا ہُوں تو اُسے کویٔی نہیں بدل سَکتا؟"

Redenção e restauração

Todo aquele que invocar o nome do Senhor será salvo. Deus livra do pecado, da morte e de todo mal aqueles que se humilham diante dele.

اَور، "جو کویٔی خُداوؔند کا نام لے گا نَجات پایٔےگا۔"

اَور اَب دیر کیسی؟ اُٹھ، خُداوؔند المسیح کے نام سے، پاک غُسل لے اَور اَپنے گُناہ دھو ڈال۔

اَور خُدا کے بیٹے یِسوعؔ کے آسمان سے لَوٹنے کے مُنتظر رہو، جنہیں اُس نے مُردوں میں سے زندہ کیا اَورجو ہمیں آنے والے الٰہی غضب سے بَچاتے ہیں۔

اگر میری قوم جو میرے نام سے جانی جاتی ہے، فروتن ہوکر دعا کرے اَور میرے دیدار کی طالب ہو اَور اَپنی بُری روِشوں سے تَوبہ کرے، تو میں آسمان پر سے اُن کی سُنوں گا اَور اُن کے گُناہ مُعاف کر دُوں گا اَور اُن کے مُلک کو پھر سے شفا بخشوں گا۔

جو کُچھ تُم میرا نام لے کر مانگوگے، میں تُمہیں دُوں گا تاکہ باپ کا جلال بیٹے کے ذریعہ ظاہر ہو۔ تُم میرے نام سے کُچھ بھی فریاد کروگے، تو میں اُسے ضروُر پُورا کروں گا۔

پاک رُوح کے نُزُول کا وعدہ

"اگر تُم مُجھ سے مَحَبّت کرتے ہو تو میرے اَحکام بجا لاؤگے۔ اَور مَیں باپ سے درخواست کروں گا، اَور وہ تُمہیں ایک اَور مددگار بخشےگا تاکہ وہ ہمیشہ تک تمہارے ساتھ رہے۔

سَب جانتے ہیں کہ خُدا گُنہگاروں کی نہیں سُنتا لیکن اگر کویٔی خُداپرست ہو اَور اُس کی مرضی پر چلے تو اُس کی ضروُر سُنتا ہے۔

خُدا کے نزدیک آؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گُنہگاروں! اَپنے ہاتھوں کو صَاف کر لو اَور اَے دو دِلوں! اَپنے دِلوں کو پاک کر لو۔

پس جَب تُم بُرے ہونے کے باوُجُود بھی، اَپنے بچّوں کو اَچھّی چیزیں دینا جانتے ہو، تو کیا تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، اَچھّی چیزیں اِفراط سے عطا نہ فرمایٔے گا۔

وہ خُدا سے دعا کرتا ہے اَور وہ اُس پر مہربان ہوتے ہیں،

وہ خُدا کا چہرہ دیکھتا ہے اَور خُوشی سے چِلّا اُٹھتا ہے؛

خُدا اُس شخص کی صحت کو پُورا بحال کرتے ہیں۔

Seja o primeiro

Este artigo te tocou? Faça uma oração!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.