Pular para o conteúdo
Publicidade

Livro da vida

Por Bíblia Online

O Livro da Vida é o registro celestial dos nomes daqueles que pertencem a Deus. Estar escrito no Livro da Vida é a garantia da salvação eterna e da entrada na Nova Jerusalém.

Registrados no céu

Alegrai-vos por terem vossos nomes escritos nos céus. O Livro da Vida pertence ao Cordeiro de Deus desde a fundação do mundo.

تو بھی، اِس بات سے خُوش نہ ہو کہ رُوحیں تمہارا حُکم مانتی ہیں، بَلکہ اِس بات سے خُوش ہو کہ تمہارے نام آسمان پر لکھے ہویٔے ہیں۔"

اَور میرے سچّے ہم خدمت! میں تُم سے بھی درخواست کرتا ہُوں کہ اِن دونوں خواتین کی مدد کرو، کیونکہ اُنہُوں نے کلیمینت اَور میرے باقی ہم خدمتوں سمیت، میرے ساتھ خُوشخبری پھیلانے میں بڑی محنت کی، اِن سَب کے نام کِتاب حیات میں درج ہیں۔

اَور تمام اہلِ زمین کے سَب باشِندے اُس حَیوان کی پرستش کریں گے، وہ سَب جِن کے نام اُس بِنائے عالَم سے ذبح کیٔے ہویٔے برّہ کی کِتابِ حیات میں درج نہیں کیٔے گیٔے تھے۔

جو حَیوان تُم نے دیکھا وہ پہلے تو تھا لیکن اِس وقت نہیں ہے، اَور پھر دوبارہ اتھاہ گڑھے میں سے نکلے گا اَور ہلاکت کا شِکار ہوگا۔ اَور رُوئے زمین کے وہ باشِندے جِن کے نام بِنائے عالَم کے وقت سے کِتاب حیات میں درج نہیں ہیں، اُس حَیوان کو دیکھ کر کہ پہلے وہ تھا اَور اَب نہیں ہے لیکن پھر دوبارہ آئے گا حیرت زدہ ہو جایٔیں گے۔

O juízo final

No dia do julgamento, os livros serão abertos. Quem não for encontrado no Livro da Vida será lançado no lago de fogo.

آخِری عدالت

تَب مَیں نے ایک بڑا سفید تختِ الٰہی دیکھا اَور اُسے جو اُس پر تخت نشین تھا۔ زمین اَور آسمان اُس کی حُضُوری سے بھاگ کر غائب ہو گیٔے اَور اُنہیں کہیں ٹھکانا نہ مِلا۔ اَور مَیں نے چُھوٹے بڑے تمام مُردوں کو تختِ الٰہی کے سامنے کھڑے دیکھا۔ تَب کِتابیں کھولی گئیں، پھر ایک اَور کِتاب کھولی گئی یعنی کِتاب حیات؛ اَور جِس طرح اُن کِتابوں میں درج تھا، تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مُطابق کیا گیا۔ سمُندر نے اُن مُردوں کو جو اُس کے اَندر تھے دے دیا اَور موت اَور عالمِ اَرواح نے اَپنے اَندر کے مُردوں کو دے دیا، چنانچہ ہر ایک کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مُطابق کیا گیا۔ پھر موت اَور عالمِ اَرواح کو آگ کی جلتی جھیل میں پھینک دیا گیا۔ یہ آگ کی جھیل دُوسری موت ہے۔ اَور جِس کسی کا نام کِتاب حیات میں درج نہ مِلا، اُسے بھی آگ کی جلتی جھیل میں پھینک دیا گیا۔

اَور اُس میں کویٔی ناپاک چیز یا کویٔی شخص جو شرمناک حرکت کرتا یا جھُوٹی باتیں گڑھتا ہے، ہرگز داخل نہ ہوگا، مگر وُہی ہوں گے جِن کے نام برّہ کی کِتاب حیات میں درج ہیں۔

آخِری وقت

"اُس وقت مِیکاایلؔ مُقرّب فرشتہ جو تمہاری قوم کا مُحافظ ہے اُٹھ کھڑا ہوگا۔ وہ اَیسی مُصیبت کا وقت ہوگا کہ قوموں کی اِبتدائی زمانہ سے لے کر اُس وقت تک کبھی نہ ہُوا ہوگا۔ لیکن اُس وقت تمہارے لوگوں میں سے ہر ایک، جِس کا نام کِتاب میں درج ہوگا، بچاپا جایٔےگا۔ اَورجو خاک میں سو رہے ہیں، اُن میں سے بہت سے لوگ جاگ اُٹھیں گے، بعض اَبدی حیات کے لیٔے اَور بعض رُسوائی اَور ہمیشہ کی ذِلّت کے لیٔے۔

جو غالب آئے اُسے اِسی طرح سفید لباس پہنائی جائے گی اَور مَیں اُس کا نام کِتابِ حیات سے ہرگز خارج نہ کروں گا بَلکہ اَپنے باپ اَور اُس کے فرشتوں کے سامنے اُس کے نام کا اقرار کروں گا۔

O registro divino

Deus registra cada vida, cada lágrima e cada momento. Nada passa despercebido diante daquele que tudo vê e tudo guarda.

آپ کی آنکھوں نے میرے غَیر مُرتّب اجزا کو دیکھا تھا؛

میرے مُقرّرہ ایّام کا کُل حِساب آپ کی کِتاب میں درج کر دیا گیا تھا،

حالانکہ اُن میں سے ایک کا بھی وُجُود نہیں تھا۔

میرے نالوں کو لِکھ لے؛

میرے آنسُوؤں کو اَپنے طُومار میں درج کر لیں۔

کیا آپ اُن کا حِساب نہیں رکھتے؟

کیونکہ جنہیں آپ زخمی کرتے ہیں اُنہیں وہ ستاتے ہیں

اَور جنہیں آپ نے اِیذا پہُنچائی اُن کے درد کا چرچا کرتے ہیں۔

اُن پر قُصُور پر قُصُور کرنے کے اِلزام لگے؛

اَور اُنہیں اَپنی راستبازی میں شریک نہ ہونے دیں۔

اُن کے نام کِتاب حیات میں سے مٹا دئیے جایٔیں

اَور وہ صادقوں کے ساتھ مندرج نہ ہوں۔

باقی بچے ہُوئے وفادار لوگ

تَب یَاہوِہ کا خوف ماننے والوں نے آپَس میں گُفتگو کی اَور یَاہوِہ نے مُتوجّہ ہوکر اُن کی سُنی اَور اُن کے لئے جو یَاہوِہ سے ڈرتے اَور اُس کے نام کی تعظیم کرتے تھے، یَاہوِہ کے حُضُور میں ایک یادگاری کی کِتاب لکھی جا رہی تھی۔

لیکن اَب مہربانی سے اُن کا گُناہ مُعاف کر دیں۔ اگر نہیں تو میرا نام اُس کِتاب میں سے جو آپ نے لکھی ہے مٹا دیں۔"

اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، "جِس کسی نے میرے خِلاف گُناہ کیا ہے میں اُس کے نام کو اَپنی کِتاب سے مٹا دُوں گا۔

Seja o primeiro

Este artigo te tocou? Faça uma oração!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.