Louvor e adoração
O louvor e a adoração são o propósito supremo da vida cristã. A Bíblia está repleta de exortações a louvar o Senhor — com cânticos, instrumentos, danças e com todo o nosso ser.
Louvai ao Senhor!
Todo ser que respira louve ao Senhor! O louvor é o sacrifício agradável que oferecemos continuamente a Deus.
ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛
اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔
یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛
اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔
نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔
ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریں
اَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ،
مُقدّسین کے مجمع میں اُن کی سِتائش کرو۔
اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریں
اَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔
کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں سے خُوش رہتے ہیں؛
اَور حلیموں کو نَجات کا تاج پہناتے ہیں۔
مُقدّسین اِس اِعزاز سے خُوش ہُوں،
اَور اَپنے بِستروں پر بھی خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔
یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔
آسمان پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو،
عالمِ بالا پر اُن کی سِتائش کرو۔
اَے یَاہوِہ کے فرشتو! سَب اُن کی سِتائش کرو،
اَے اُن کے آسمانی فَوج! سَب اُن کی سِتائش کرو۔
اَے سُورج! اَے چاند! اُن کی سِتائش کرو،
اَے نُورانی سِتارو! سَب اُن کی سِتائش کرو۔
اَے فلک الافلاک، اُن کی سِتائش کرو،
اَور تُو بھی اَے فِضا پر کے پانی۔
یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں،
کیونکہ اُنہُوں نے حُکم دیا اَور یہ پیدا ہو گیٔے۔
کیونکہ اُنہُوں نے اُسے ابدُالآباد کے لیٔے قائِم کیا؛
اُنہُوں نے ایک قوانین جاری کیا جو اٹل ہے۔
زمین پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو،
اَے سَب بڑی بڑی سمُندری مخلُوقات اَور تمام گہرے سمُندرو،
اَے بجلی اَور اولو، اَور برف اَور بادلو،
اَور طُوفانی ہواؤ جو اُن کے حُکم کی تعمیل کرتی ہو،
اَے پہاڑو اَور سَب ٹِیلو،
اَے میوہ دار درختو اَور سَب دیودارو،
اَے جنگلی جانورو اَور سَب مویشیو،
اَے رینگنے والے کیڑے مکوڑو اَور اُڑنے والے پرندو،
اَے زمین کے بادشاہو اَور سَب قومو،
اَے اُمرا اَور زمین کے سَب حاکمو،
اَے نوجوانو اَور کنواریو،
اَے عمر رسیدہ اَور بچّو۔
یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں،
کیونکہ صِرف اُن ہی کا نام ممتاز ہے؛
اَور اُن کی شان و شوکت زمین اَور آسمان سے بُلند ہے۔
چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔
چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔
Louvor como estilo de vida
Bendirei ao Senhor em todo tempo; o seu louvor estará sempre nos meus lábios. O louvor não depende de circunstâncias.
میں ہر وقت یَاہوِہ کی تعریف کروں گا؛
اُن کی سِتائش ہمیشہ میرے لبوں پر ہوگی۔
میں ہر وقت یَاہوِہ کی تعریف کروں گا؛
اُن کی سِتائش ہمیشہ میرے لبوں پر ہوگی۔
میں ہر وقت یَاہوِہ کی تعریف کروں گا؛
اُن کی سِتائش ہمیشہ میرے لبوں پر ہوگی۔
میری جان یَاہوِہ پر فخر کرےگی؛
حلیم اُسے سُنیں گے اَور خُوش ہوں گے۔
میرے ساتھ یَاہوِہ کی تمجید کرو؛
آؤ ہم مِل کر اُن کے نام کی تعظیم کریں۔
لیکن مَیں ہمیشہ اُمّید رکھوں گا؛
اَور آپ کی سِتائش زِیادہ سے زِیادہ کروں گا۔
پیدائش ہی سے مَیں آپ پر اِعتماد کرتا آیا ہُوں؛
آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم سے بحِفاظت پیدا کیا۔
میں ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتا رہُوں گا۔
میرا مُنہ آپ کی سِتائش سے معموُر ہے،
اَور وہ دِن بھر آپ کی شوکت بَیان کرتا ہے۔
میرا مُنہ آپ کی سِتائش سے معموُر ہے،
اَور وہ دِن بھر آپ کی شوکت بَیان کرتا ہے۔
جَب مَیں، جِس کا آپ نے فدیہ دیا
آپ کی مدح سرائی کروں۔
تو میرے لب خُوشی سے للکاریں گے۔
طُلوع آفتاب سے غروب ہونے تک،
یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کی جائے۔
ہر حالات میں شُکر گُزاری کرو کیونکہ خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں تمہارے لیٔے خُدا کی یہی مرضی ہے۔
Adoração em espírito e verdade
Os verdadeiros adoradores adorarão ao Pai em espírito e em verdade. Deus busca os que o adoram com coração sincero.
لیکن وہ وقت آ رہاہے بَلکہ آ چُکاہے جَب سچّے پرستار باپ کی رُوح اَور سچّائی سے پرستش کریں گے کیونکہ باپ کو اَیسے ہی پرستاروں کی جُستُجو ہے
خُدا رُوح ہے اَور خُدا کے پرستاروں کو لازِم ہے کہ وہ رُوح اَور سچّائی سے خُدا کی پرستش کریں۔"
آؤ ہم یَاہوِہ کے لیٔے خُوشی سے گائیں؛
آؤ ہم اَپنی نَجات کی چٹّان کے سامنے خُوشی کے نعرے ماریں۔
آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں
اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔
کیونکہ یَاہوِہ خُدائے عظیم ہیں،
اَور سارے معبُودوں میں بادشاہ وُہی ہیں۔
زمین کی گہرائیاں یَاہوِہ ہی کے ہاتھ میں ہیں،
اَور پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اُن ہی کی ہیں۔
سمُندر اُن کا ہے کیونکہ اُن ہی نے اُسے بنایا،
اَور اُن ہی کے ہاتھوں نے خشک زمین کو تشکیل کیا۔
آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں،
اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛
اَے سَب اہلِ زمین! خُوشی سے یَاہوِہ کو للکارو۔
خُوشی سے یَاہوِہ کی عبادت کرو؛
خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے سامنے آؤ۔
خُوشی سے یَاہوِہ کی عبادت کرو؛
خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے سامنے آؤ۔
شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں
اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛
اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔
یَاہوِہ کے حُضُور ایک نیا نغمہ گاؤ؛
اَے سَب اہلِ زمین! یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔
یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔ اُن کے نام کی سِتائش کرو؛
روز بروز اُن کی نَجات کی بشارت دو۔
قوموں میں یَاہوِہ کے جلال کا ذِکر کرو،
اَور اُمّتوں میں اُن کے حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔
کیونکہ یَاہوِہ عظیم ہیں اَور ہر سِتائش کے لائق ہیں؛
اَور سَب معبُودوں سے بڑھ کر تعظیم کے لائق ہیں۔
کیونکہ قوموں کے سَب معبُود محض بُت ہیں،
لیکن یَاہوِہ نے آسمانوں کو بنایا
شان و شوکت اُن کے سامنے ہیں؛
اَور قُدرت اَور جلال اُن کے پاک مَقدِس میں ہیں۔
اَے قوموں کے قبیلو! یَاہوِہ کے لیٔے،
جلال اَور قُوّت یَاہوِہ ہی کے لیٔے مخصُوص کرو۔
یَاہوِہ کی تمجید کرو جو اُن کے نام کے شایان ہے؛
اُن کی حُضُوری میں اَپنے عطیات لے کر آؤ۔
پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو؛
اَے سَب اہلِ زمین! اُن کی حُضُوری میں کانپتے رہو۔
A grandeza de Deus
Grande é o Senhor e mui digno de louvor! Sua grandeza é insondável. Os céus declaram sua glória e toda a criação o adora.
یَاہوِہ عظیم ہیں اَور بڑی سِتائش کے لائق ہیں؛
اُن کی عظمت ادراک سے باہر ہے۔
پھر بھی آپ بحیثیت قُدُّوس تخت نشین ہیں؛
اَور آپ اِسرائیل کا ممدوح ہیں اَور اِسرائیل آپ کی تمجید کرتا ہے۔
میں اَپنی اُمّت کے سامنے آپ کے نام کا اعلان کروں گا؛
اَور جماعت میں آپ کی سِتائش کروں گا۔
اَے یَاہوِہ، سے ڈرنے والو! اُن کی سِتائش کرو!
اَے یعقوب کی اَولاد! سَب اُن کی تعظیم کرو!
اَور اَے اِسرائیل کی نَسل! سَب اُن کا ڈر مانو!
کیونکہ یَاہوِہ نے مظلوموں کی تکلیف کو
نہ تو حقیر جانا اَور نہ ہی اُس سے نفرت کی؛
اُنہُوں نے اُن سے اَپنا چہرہ بھی نہیں چھپایا
بَلکہ اُن کی فریاد سُنی۔
یَاہوِہ کی حَمد کرو۔
ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرنا کتنا اَچھّا ہے،
اُن کی سِتائش کرنا کتنا دِل پسند اَور مُناسب ہے!
یَاہوِہ کی حَمد کرو کیونکہ یَاہوِہ نیک ہیں؛
اُن کے نام کی مدح سرائی کرو، اُس سے دِل کو خُوشی ہوتی ہے۔
یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں۔ زمین شادمان ہو؛
تمام جزیرے خُوشی منائیں۔
اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش رہو،
اَور خُدا کے پاک نام کی سِتائش کرو۔
"یَاہوِہ میں ہُوں؛ یہی میرا نام ہے!
میں اَپنا جلال کسی اَور کو نہ دُوں گا
نہ اَپنی حَمد کو بُتوں کے لیٔے روا رکھوں گا۔
Cânticos e instrumentos
Cantai ao Senhor um cântico novo! Louvai com salmos, hinos e cânticos espirituais, fazendo melodia no coração ao Senhor.
المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔
المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔
ایک دُوسرے سے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں اَور خُداوؔند کی تعریف میں دِل سے گاتے بجاتے رہا کرو، ہر بات میں ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام سے ہمیشہ خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔
اَے راستبازو، یَاہوِہ کے حُضُور خُوشی سے گاؤ؛
کیونکہ اُن کی سِتائش کرنا راستبازوں کو زیب دیتاہے۔
سِتار کے ساتھ یَاہوِہ کی سِتائش کرو؛
دس تار والے بربط کے ساتھ اُس کے لیٔے نغمہ سرائی کرو۔
یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی نیا نغمہ گاؤ؛
اَچھّی طرح ساز بجاؤ اَور خُوشی سے للکارو۔
اَور داویؔد اَور تمام بنی اِسرائیل خُدا کے حُضُور خُوب زور زور سے نغمہ گاتے اَور بربط، سِتار، دف، جھانجھ بجاتے اَور نرسنگے پھُونکتے ہُوئے چلے آتے تھے۔
اُن کی سِتائش میں گاؤ، اُن کی مدح سرائی کرو؛
اُن کے تمام حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔
یَاہوِہ نے ہمارے خُدا کی سِتائش کا نیا نغمہ،
میرے مُنہ میں ڈالا۔
کیٔی لوگ یہ دیکھیں گے، اَور ڈریں گے
اَور یَاہوِہ پر توکّل کریں گے۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرنا
اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،
مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور اِنصاف کا نغمہ گاؤں گا؛
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی حَمد کروں گا۔
مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور اِنصاف کا نغمہ گاؤں گا؛
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی حَمد کروں گا۔
Louvor nas lutas
Paulo e Silas louvaram na prisão e houve terremoto. O louvor é arma espiritual que transforma circunstâncias e derrota o inimigo.
آدھی رات کے قریب جَب پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ دعا میں مشغُول تھے اَور خُدا کی حَمد و ثنا کر رہے تھے اَور دُوسرے قَیدی سُن رہے تھے۔
آدھی رات کے قریب جَب پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ دعا میں مشغُول تھے اَور خُدا کی حَمد و ثنا کر رہے تھے اَور دُوسرے قَیدی سُن رہے تھے۔
لوگوں سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد یہوشافاطؔ نے کچھ لوگوں کو مُقرّر کیا کہ وہ پاکیزگی سے آراستہ ہوکر لشکر کے آگے آگے چلتے ہُوئے حُسن تقدُّس کے ساتھ یَاہوِہ کے لیٔے گائیں اَور اُن کی سِتائش کریں اَور کہیں:
"یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو،
کیونکہ اُن کی رحمت اَبدی ہے۔"
اَور جَب اُنہُوں نے نغمہ گائے اَور حَمد کرنا شروع کیا تو یَاہوِہ نے عمُّون، مُوآب اَور کوہِ سِعِیؔر کے لوگوں کے خِلاف جو یہُودیؔہ پر حملہ کر کرنے آ رہے تھے گھات لگا کر حملہ کرنے والے چھاپہ مار فَوج بِٹھا رکھی تھی جِس نے حملہ کیا اَور عمُّون، مُوآب اَور کوہِ سِعِیؔر کے لوگ مارے گیٔے۔
تَب ایُّوب اُٹھ کھڑے ہُوئے اَور رنجیدہ ہوکر اَپنا لباس چاک کیا اَور سَر مُنڈوایا اَور زمین پر گِر کر خُدا کو سَجدہ کیا اَور کہا:
"میں اَپنی ماں کے پیٹ سے ننگا نِکلا،
اَور ننگا ہی واپس چلا جاؤں گا۔
یَاہوِہ نے دیا اَور یَاہوِہ نے لے لیا؛
یَاہوِہ کے نام کی سِتائش ہو۔"
اَے یَاہوِہ کے مُقدّسو، اُن کی سِتائش کے نغمہ گاؤ؛
اُن کے پاک نام کی سِتائش کرو۔
کیونکہ اُن کا قہر چند وقفوں تک رہتاہے،
لیکن اُن کی نظرِکرم عمر بھر تک رہتی ہے؛
کہرام شاید رات بھر جاری رہے،
لیکن صُبح کو خُوشی لَوٹ آتی ہے۔
آپ نے میرے ماتم کو رقص سے بدل دیا؛
آپ نے میرے غم کا ٹاٹ اُتار ڈالا اَور مُجھے خُوشی سے مُلبّس کیا،
تاکہ میرا دِل آپ کی سِتائش کرے اَور خاموش نہ رہے،
اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میں ہمیشہ آپ کا شُکر بجا لاتا رہُوں گا۔
اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟
اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟
خُدا سے اُمّید رکھ،
کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی
سِتائش کروں گا۔
نحمیاہ نے کہا، "جاؤ اَور اَپنا پسندِیدہ کھانا کھاؤ اَور میٹھے شربت پیو اَور اُن کے لیٔے بھی کچھ بھیجو جِن کے پاس کچھ تیّار نہیں۔ یہ دِن ہمارے خُدا کے لیٔے مُقدّس ہے۔ رنجیدہ نہ ہو کیونکہ یَاہوِہ کی شادمانی ہی تمہاری قُوّت ہے۔"
Gratidão e louvor
Em tudo dai graças. O louvor nasce da gratidão por quem Deus é e pelo que Ele faz. Cada bênção é motivo de adoração.
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛
اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛
اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر،
اَور اُن کی کسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛
اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر،
اَور اُن کی کسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔
وہ تمہارے سارے گُناہ مُعاف کرتے ہیں
اَور تُمہیں سَب بیماریوں سے شفا دیتے ہیں۔
یَاہوِہ تمہاری جان کو ہلاکت سے بچا لیتے ہیں
اَور تمہارے سَر پر شفقت و مَحَبّت اَور رحمت کا تاج رکھتے ہیں۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر،
اَور اُن کی کسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔
کاش یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کی خاطِر
اَور بنی آدمؔ کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں کے باعث لوگ اُن کا شُکر بجا لائیں،
کیونکہ وہ پیاسوں کی پیاس بُجھاتے ہیں،
اَور اَچھّی چیزوں سے بھُوکوں کا پیٹ بھرتے ہیں۔
یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ۔ اُن کے نام سے دعا کرو؛
قوموں کو اُن کے کاموں کے بارے میں بتاؤ۔
اُس وقت تُم کہو گے:
"یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ، اُسے اُس کے نام سے پُکارو؛
قوموں میں اُس کے کارناموں کا ذِکر کرو،
اَور اُس کے نام کی بڑائی کا اعلان کرو۔
اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا،
کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سے
اَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں،
جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔
اَے میرے آباؤاَجداد کے خُدا، میں تمہارا شُکر اَور تیری تمجید کرتا ہُوں؛
آپ نے مُجھے حِکمت اَور قُدرت بخشی،
اَور ہم نے آپ سے جو طلب کیا اُسے آپ نے مُجھ پر ظاہر کیا،
آپ نے ہم پر بادشاہ کا خواب ظاہر کیا۔"
A majestade do Rei
Ao nome de Jesus todo joelho se dobrará. A adoração culminará na eternidade, onde os redimidos louvarão ao Cordeiro para sempre.
اَور اُنہُوں نے بُلند آواز سے یہ نغمہ گایا:
"ذبح کیا ہُوا برّہ ہی،
قُدرت، دولت، حِکمت، طاقت
عزّت، تمجید اَور حَمد کے لائق ہے!"
پھر مَیں نے آسمان اَور زمین اَور زمین کے نیچے اَور سمُندر کی ساری مخلُوقات کو اَورجو کچھ اُن میں ہیں یہ نغمہ گاتے سُنا:
"جو تخت نشین ہے اُس کی اَور برّہ کی
حَمد اَور عزّت اَور جلال اَور قُدرت،
ابدُالآباد ہوتی رہے۔"
اُس نے بڑی بُلند آواز سے کہا، "خُدا سے ڈرو اَور اُس کی تمجید کرو کیونکہ اُس کی عدالت کا وقت آ پہُنچا ہے۔ اُسی کو سَجدہ کرو جِس نے آسمان، زمین، سمُندر اَور پانی کے چشمے بنائے ہیں۔"
پھر تختِ الٰہی سے یہ آواز آئی،
"اَے خُدا کے سَب بندوں،
خواہ چُھوٹے یا بڑے،
تُم جو اُس کا خوف رکھتے ہو،
ہمارے خُدا کی حَمد کرو!"
پھر تختِ الٰہی سے یہ آواز آئی،
"اَے خُدا کے سَب بندوں،
خواہ چُھوٹے یا بڑے،
تُم جو اُس کا خوف رکھتے ہو،
ہمارے خُدا کی حَمد کرو!"
جَیسے کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
" ’خُداوؔند فرماتے ہیں، مُجھے اَپنی حیات کی قَسم،
ہر ایک گھُٹنا میرے آگے ٹِکے گا؛
اَور ہر ایک زبان خُدا کا اقرار کرےگی۔‘ "، یَشع 49:18
غرض، اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! جِتنی باتیں سچ ہیں، لائق ہیں، مُناسب ہیں، پاک ہیں، دلکش ہیں اَور پسندِیدہ ہیں یعنی جو اَچھّی اَور قابل تعریف ہیں، اُن ہی باتوں پر غور کیا کرو۔
Vida de louvor
O louvor transforma, fortalece a fé e nos conecta com o céu. Quem louva a Deus em toda circunstância experimenta sua presença real.
خوف کے ساتھ یَاہوِہ کی پرستش کرو؛
اَور کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔
میں یَاہوِہ کی راستی کے باعث اُن کا شُکرگزار ہوں گا
اَور یَاہوِہ خُداتعالیٰ کے نام کی سِتائش کروں گا۔
اَے یَاہوِہ، میں اَپنے پُورے دِل سے آپ کی تمجید کروں گا؛
اَور آپ کے تمام عجِیب کارناموں کا ذِکر کروں گا۔
اَے یَاہوِہ، میں اَپنے پُورے دِل سے آپ کی تمجید کروں گا؛
اَور آپ کے تمام عجِیب کارناموں کا ذِکر کروں گا۔
مَیں آپ سے خُوش اَور مسرُور رہُوں گا؛
اَور اَے خُداتعالیٰ، مَیں آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔
یَاہوِہ کی سِتائش ہو،
کیونکہ اُنہُوں نے میری فریاد سُن لی ہے۔
یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛
میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔
اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے
اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔
جو شُکر گُزاری کی قُربانی پیش کرتا ہے وہ میری تمجید کرتا ہے،
اَور وہ اَپنی روِش دُرست رکھتا ہے، تاکہ میں اُسے خُدا کی نَجات دِکھاؤں۔"
اُس خُدا پر جِس کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ تعریف ہے،
اُسی خُدا پر میں توکّل کرتا ہُوں اِس لیٔے مُجھے دہشت نہ ہوگی۔
فانی اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
اَے میری قُوّت! مَیں آپ کی مدح سرائی کروں گا؛
کیونکہ اَے خُدا آپ میرا قلعہ ہیں،
اَور میرے حبیب خُدا ہیں۔
چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے،
اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔
میں عمر بھر آپ کی سِتائش کروں گا،
دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاکر آپ کا نام لیا کروں گا۔
اَے خُدا، صِیّونؔ میں تعریف آپ کی منتظر ہے؛
اَور آپ کے لیٔے ہماری مَنّتیں پُوری کی جایٔیں گی۔
اَے دعا کے سُننے والے،
سَب لوگ آپ کے پاس آئیں گے۔
جَب ہمارے گُناہ ہم پر غالب آ گئے،
تَب آپ نے ہماری خطائیں بخش دیں۔
مَیں نے اَپنے مُنہ سے اُنہیں پُکارا؛
اُن کی تمجید میری زبان پر تھی۔
مُبارک ہیں خُدا،
جنہوں نے نہ تو میری دعا کو ردّ کیا
اَور نہ اَپنی شفقت و مَحَبّت سے مُجھے محروم رکھا!
لیکن صادق شادمان ہوں
اَور خُدا کے سامنے خُوشی منائیں؛
وہ خُوب خُوش اَور مسرُور ہُوں۔
خُدا کے لیٔے نغمہ گاؤ، اُن کے نام کی مدح سرائی کرو،
اُن کی تعریف کرو جو بادلوں پر سواری کرتے ہیں۔ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔
اَور اُن کے سامنے خُوشی مناؤ۔
خُدا اَپنے مُقدّس قِیام میں،
یتیموں کا باپ اَور بیواؤں کا مُحافظ ہیں۔
خُدا کے لیٔے نغمہ گاؤ، اُن کے نام کی مدح سرائی کرو،
اُن کی تعریف کرو جو بادلوں پر سواری کرتے ہیں۔ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔
اَور اُن کے سامنے خُوشی مناؤ۔
یَاہوِہ ہمارے مُنجّی خُداوؔند کی سِتائش ہو،
جو روزانہ ہمارے بوجھ اُٹھاتے ہیں۔
مُبارک ہیں وہ جنہوں نے آپ کی تحسین و آفرین کے نعرے بُلند کرنا سیکھا ہے،
اَورجو اَے یَاہوِہ، آپ کی حُضُوری کے نُور میں چلتے ہیں۔
ہمیں نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمیں نہیں،
بَلکہ آپ اَپنے ہی نام کو
اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور سچّائی کے باعث جلال عطا فرمائیں۔
اَے سَب قوموں، یَاہوِہ کی حَمد کرو؛
اَے سَب اُمّتوں، اُن کی سِتائش کرو۔
کیونکہ ہم پر اُن کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے،
اَور یَاہوِہ کی سچّائی اَبد تک قائِم ہے۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
جَب مَیں آپ کی صداقت کی شَریعت سیکھ لُوں گا،
تو سچّے دِل سے آپ کی سِتائش کروں گا۔
کیونکہ آپ نے میرے وُجُود کو پیدا کیا؛
اَور آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم میں صورت بخشی ہے۔
مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛
آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں،
اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔
یَاہوِہ میری چٹّان مُبارک ہو،
جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنے،
اَور میری اُنگلیوں کو لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔
یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی حَمد کر۔
میں عمر بھر یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا؛
جَب تک میں زندہ ہُوں، اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔
لیکن خُدا کا شُکر ہے کہ وہ المسیح میں ہمیں ہمیشہ فاتحانہ جَشن میں لیٔے پھرتاہے اَور اَپنے علم کی خُوشبو ہمارے وسیلہ سے ہر جگہ پھیلاتا ہے۔
خُدا نے اَپنی خُوشی سے پہلے ہی یہ نیک فیصلہ کر لیا تھا، وہ ہمیں یِسوعؔ المسیح کے ذریعہ اَپنا لے پالک فرزند بنائے تاکہ اُن کے اِس جلالی فضل کی سِتائش ہو جو خُدا نے اَپنے عزیز بیٹے کے وسیلہ سے ہمیں مُفت عنایت کی۔
اَور خُدا سے دعا کرتا ہُوں کہ وہ اَپنے جلال کی دولت سے تُمہیں پاک رُوح عطا فرمائے جو اَپنی قُدرت سے تمہاری باطنی اِنسانیّت کو طاقتور بنادے۔
لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔
لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔ پہلے تُم اُس کی اُمّت نہ تھے، لیکن اَب خُدا کی اُمّت بَن گیٔے ہو۔ تُم جو پہلے خُدا کی رحمت سے محروم تھے اَب اُس کی رحمت کو پا چُکے ہو۔
"مَیں یَاہوِہ کو پُکارتا ہُوں جو سِتائش کے لائق ہیں،
اَور دُشمنوں سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔
اِس لیٔے اَے یَاہوِہ! میں قوموں کے درمیان آپ کی تمجید؛
اَور آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔
وُہی تمہاری حَمد و ثنا کا سزاوار ہیں اَور وُہی تمہارے خُدا ہیں جنہوں نے تمہاری خاطِر عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دئیے جنہیں تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔
اَور کاہِنؔ یُوں کہے: "اَے اِسرائیلیوں سُنو! آج تُم اَپنے دُشمنوں سے لڑنے کے لیٔے میدانِ جنگ میں جا رہے ہو۔ لہٰذا بُزدل مت بنو یا خوف نہ کھاؤ؛ نہ تو گھبراؤ اَور نہ ہی اُن کے سامنے تُم پر دہشت طاری ہو۔
ایک ہی مُنہ سے برکت اَور بد دعا نکلتی ہے۔ اَے میرے بھائیوں اَور بہنوں! اَیسا تو نہیں ہونا چاہئے۔
اَور مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرس ہے اَور مَیں اِس چٹّان پر اَپنی عبادت گاہ قائِم کروں گا اَور عالمِ اَرواح کے دروازے اُس پر غالب نہ آئیں گے۔
المسیح یِسوعؔ کے اَچھّے سپاہی کی طرح میرے ساتھ دُکھ اُٹھا۔
کویٔی بھی سپاہی میدانِ جنگ میں خُود کو روزمرّہ کے مُعاملوں میں نہیں پھنساتا کیونکہ وہ ایک فَوجی کے ناطہ اَپنے بھرتی کرنے والے کو خُوش کرنا چاہتاہے۔
ایمان کی اَچھّی کُشتی لڑ، اَبدی زندگی کو تھامے رہ جسے پانے کے واسطے تُجھے بُلایا گیا تھا اَور تُونے بہت سے گواہوں کے رُوبرو بخُوبی اقرار بھی کیا تھا۔
بچّوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،
کیونکہ تُم خُدا باپ کو جان گیٔے ہو۔
اَے والدوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،
کہ تُم نے اُسے جو اِبتدا سے ہی مَوجُود ہے، جان لیا ہے۔
جَوان مَردوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،
کہ تُم مضبُوط ہو،
اَور خُدا کا کلام تمہارے اَندر قائِم ہے،
اَور تُم اِبلیس پر غالب آ گئے ہو۔
عزیز دوستوں! جَب مَیں تُمہیں اُس نَجات کے بارے میں لکھنے کا بےحد مُشتاق تھا جِس میں ہم سَب شامل ہیں تو مَیں نے تُمہیں یہ نصیحت لِکھنا ضروُری سمجھا تاکہ تُم اُس ایمان کے لیٔے پُوری جدّوجہد کرو جو خُدا کے مُقدّسین کو ایک ہی بار ہمیشہ کے لیٔے سونپا گیا ہے۔
وہ ہر روز ایک دِل ہوکر بیت المُقدّس کے صحن میں جمع ہوتے تھے۔ اَپنے گھروں میں روٹی توڑتے تھے اَور اِکٹھّے ہوکر خُوشی اَور صَاف دِلی سے کھانا کھاتے تھے۔ وہ خُدا کی تمجید کرتے تھے اَور سَب لوگوں کی نظر میں مقبُول تھے۔ اَور خُداوؔند نَجات پانے والوں کی تعداد میں روز بروز اِضافہ کرتے رہتے تھے۔