Mãe
A mãe é honrada na Bíblia como pilar da família. Seu amor incondicional, sua sabedoria e sua dedicação são celebrados como reflexo do próprio amor de Deus por seus filhos.
O amor de mãe
Pode uma mãe esquecer-se do filho do seu ventre? Ainda que ela se esquecesse, Deus nunca nos abandona. O amor materno reflete o divino.
جِس طرح مان اَپنے بچّہ کو تسلّی دیتی ہے،
اُسی طرح مَیں تُمہیں تسلّی دوں گا؛
اَور تُم یروشلیمؔ میں تسلّی پاؤگے۔"
بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،
اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں،
اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔
تُم اَپنی محنت کا پھل کھاؤگے؛
اَور برکت اَور سعادت مندی تمہارے قدم چُومے گی۔
مَحَبّت صَابر اَور مہربان ہوتی ہے۔ حَسد نہیں کرتی، شیخی نہیں مارتی، گھمنڈ نہیں کرتی۔ بدتمیزی نہیں کرتی، خُود غرض نہیں ہوتی، طیش میں نہیں آتی، بدگُمانی نہیں کرتی۔ مَحَبّت ناراستی سے خُوش نہیں ہوتی ہے بَلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔ سَب کا پردہ رکھتی ہے، ہمیشہ بھروسا کرتی ہے، ہمیشہ اُمّید رکھتی ہے، ہمیشہ برداشت سے کام لیتی ہے۔
Sabedoria e instrução
A mãe sábia instrui os filhos nos caminhos de Deus. Seu ensino é lei que guia e sua disciplina é expressão de amor verdadeiro.
چاپلوسی کے خِلاف تنبیہ
اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ
اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔
وہ تمہارے سَر کی زینت بڑھانے کے لیٔے سِہرا
اَور تمہارے گلے کی زیبائش کے لیٔے ہار ہوں گے۔
بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے،
اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔
جو نظم و ضَبط کی چھڑی سے کام نہیں لیتا وہ اَپنے بیٹے سے بَیر رکھتا ہے،
لیکن جو اُسے عزیز رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا رہتاہے۔
دانشمند بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے خُوشی لاتا ہے،
لیکن احمق آدمی اَپنی ماں کی تحقیر کرتا ہے۔
لہٰذا محتاط اَور نہایت خبردار رہو اَیسا نہ ہو کہ جو کچھ تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے اُسے ہمیشہ کے لیٔے بھُول جاؤ یا وہ تمہارے دِل سے مِٹ جائے۔ تُم یہ باتیں اَپنی اَولاد کو اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد کو سِکھاتے رہنا۔
Honrar a mãe
Honra teu pai e tua mãe. A mulher virtuosa é digna de louvor — seus filhos se levantam e a chamam bem-aventurada.
اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔
بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔ "اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا" اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے "تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔"
نیک چلن بیوی کون پا سَکتا ہے؟
کیونکہ وہ لعلوں سے بھی زِیادہ قیمتی ہے۔
وہ قُوّت اَور حُرمت سے مُلبّس رہتی ہے؛
اَور آنے والے دِنوں پر ہنستی ہے۔
وہ اَپنا مُنہ حِکمت سے کھولتی ہے،
اَور شفقت کی تعلیم اُس کی زبان پر ہوتی ہے۔
وہ اَپنے گھر کے حالات پر نظر رکھتی ہے
اَور کاہلی کی روٹی نہیں کھاتی۔
اُس کے بچّے اُٹھ کر اُسے مُبارک کہتے ہیں؛
اَور اُس کا خَاوند بھی، اَور وہ اُس کی یُوں تعریف کرتا ہے:
"کیٔی عورتیں بھلے کام کرتی ہیں،
لیکن تُمہیں سَب پر سبقت حاصل ہے۔"
حُسن دھوکا ہے اَور جمال ناپائیدار ہے؛
لیکن یَاہوِہ کا خوف رکھنے والی عورت قابل تعریف ہے۔
Este artigo te tocou? Faça uma oração!
+581 estão orando agora.
Junte-se à corrente de oração.