Pular para o conteúdo
Publicidade

Maria

Por Bíblia Online

Maria, mãe de Jesus, é honrada nas Escrituras como a mulher escolhida por Deus para trazer ao mundo o Salvador. Sua fé, humildade e obediência são exemplo para todos os cristãos.

A escolhida de Deus

O anjo Gabriel anunciou a Maria que ela seria mãe do Filho do Altíssimo. Ela respondeu com fé: 'Faça-se em mim segundo a tua palavra.'

عیسیٰ کی پیدائش کی پیش گوئی

الیشبع چھ ماہ سے اُمید سے تھی جب اللہ نے جبرائیل فرشتے کو ایک کنواری کے پاس بھیجا جو ناصرت میں رہتی تھی۔ ناصرت گلیل کا ایک شہر ہے اور کنواری کا نام مریم تھا۔ اُس کی منگنی ایک مرد کے ساتھ ہو چکی تھی جو داؤد بادشاہ کی نسل سے تھا اور جس کا نام یوسف تھا۔ فرشتے نے اُس کے پاس آ کر کہا، "اے خاتون جس پر رب کا خاص فضل ہوا ہے، سلام! رب تیرے ساتھ ہے۔"

لیکن فرشتے نے اپنی بات جاری رکھی اور کہا، "اے مریم، مت ڈر، کیونکہ تجھ پر اللہ کا فضل ہوا ہے۔ تُو اُمید سے ہو کر ایک بیٹے کو جنم دے گی۔ تجھے اُس کا نام عیسیٰ (نجات دینے والا) رکھنا ہے۔ وہ عظیم ہو گا اور اللہ تعالیٰ کا فرزند کہلائے گا۔ رب ہمارا خدا اُسے اُس کے باپ داؤد کے تخت پر بٹھائے گا اور وہ ہمیشہ تک اسرائیل پر حکومت کرے گا۔ اُس کی سلطنت کبھی ختم نہ ہو گی۔"

عیسیٰ مسیح کی پیدائش

عیسیٰ مسیح کی پیدائش یوں ہوئی: اُس وقت اُس کی ماں مریم کی منگنی یوسف کے ساتھ ہو چکی تھی کہ وہ روح القدس سے حاملہ پائی گئی۔ ابھی اُن کی شادی نہیں ہوئی تھی۔

O Magnificat

Maria cantou: 'Minha alma engrandece ao Senhor!' Seu cântico exalta a misericórdia, o poder e a fidelidade de Deus.

مریم کا گیت

اِس پر مریم نے کہا،

"میری جان رب کی تعظیم کرتی ہے

اور میری روح اپنے نجات دہندہ اللہ سے نہایت خوش ہے۔

کیونکہ اُس نے اپنی خادمہ کی پستی پر نظر کی ہے۔

ہاں، اب سے تمام نسلیں مجھے مبارک کہیں گی،

کیونکہ قادرِ مطلق نے میرے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔

اُس کا نام قدوس ہے۔

جو اُس کا خوف مانتے ہیں

اُن پر وہ پشت در پشت اپنی رحمت ظاہر کرے گا۔

اُس کی قدرت نے عظیم کام کر دکھائے ہیں،

اور دل سے مغرور لوگ تتر بتر ہو گئے ہیں۔

اُس نے حکمرانوں کو اُن کے تخت سے ہٹا کر

پست حال لوگوں کو سرفراز کر دیا ہے۔

بھوکوں کو اُس نے اچھی چیزوں سے مالا مال کر کے

امیروں کو خالی ہاتھ لوٹا دیا ہے۔

وہ اپنے خادم اسرائیل کی مدد کے لئے آ گیا ہے۔

ہاں، اُس نے اپنی رحمت کو یاد کیا ہے،

یعنی وہ دائمی وعدہ جو اُس نے ہمارے بزرگوں کے ساتھ کیا تھا،

ابراہیم اور اُس کی اولاد کے ساتھ۔"

چنانچہ یوسف گلیل کے شہر ناصرت سے روانہ ہو کر یہودیہ کے شہر بیت لحم پہنچا۔ وجہ یہ تھی کہ وہ داؤد بادشاہ کے گھرانے اور نسل سے تھا، اور بیت لحم داؤد کا شہر تھا۔ چنانچہ وہ اپنے نام کو رجسٹر میں درج کروانے کے لئے وہاں گیا۔ اُس کی منگیتر مریم بھی ساتھ تھی۔ اُس وقت وہ اُمید سے تھی۔ جب وہ وہاں ٹھہرے ہوئے تھے تو بچے کو جنم دینے کا وقت آ پہنچا۔ بیٹا پیدا ہوا۔ یہ مریم کا پہلا بچہ تھا۔ اُس نے اُسے کپڑوں میں لپیٹ کر ایک چرنی میں لٹا دیا، کیونکہ اُنہیں سرائے میں رہنے کی جگہ نہیں ملی تھی۔

لیکن مریم کو یہ تمام باتیں یاد رہیں اور وہ اپنے دل میں اُن پر غور کرتی رہی۔

شمعون نے اُنہیں برکت دی اور مریم سے کہا، "یہ بچہ مقرر ہوا ہے کہ اسرائیل کے بہت سے لوگ اِس سے ٹھوکر کھا کر گر جائیں، لیکن بہت سے اِس سے اپنے پاؤں پر کھڑے بھی ہو جائیں گے۔ گو یہ اللہ کی طرف سے ایک اشارہ ہے توبھی اِس کی مخالفت کی جائے گی۔ یوں بہتوں کے دلی خیالات ظاہر ہو جائیں گے۔ اِس سلسلے میں تلوار تیری جان میں سے بھی گزر جائے گی۔"

اُسے دیکھ کر اُس کے والدین گھبرا گئے۔ اُس کی ماں نے کہا، "بیٹا، تُو نے ہمارے ساتھ یہ کیوں کیا؟ تیرا باپ اور مَیں تجھے ڈھونڈتے ڈھونڈتے شدید کوفت کا شکار ہوئے۔"

عیسیٰ نے جواب دیا، "آپ کو مجھے تلاش کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ کیا آپ کو معلوم نہ تھا کہ مجھے اپنے باپ کے گھر میں ہونا ضرور ہے؟" لیکن وہ اُس کی بات نہ سمجھے۔

پھر وہ اُن کے ساتھ روانہ ہو کر ناصرت واپس آیا اور اُن کے تابع رہا۔ لیکن اُس کی ماں نے یہ تمام باتیں اپنے دل میں محفوظ رکھیں۔

Mãe fiel até o fim

Maria acompanhou Jesus desde o nascimento até a cruz. Ela estava entre os discípulos no Pentecostes, fiel em oração.

مَے ختم ہو گئی تو عیسیٰ کی ماں نے اُس سے کہا، "اُن کے پاس مَے نہیں رہی۔"

عیسیٰ نے جواب دیا، "اے خاتون، میرا آپ سے کیا واسطہ؟ میرا وقت ابھی نہیں آیا۔"

لیکن اُس کی ماں نے نوکروں کو بتایا، "جو کچھ وہ تم کو بتائے وہ کرو۔"

کچھ خواتین بھی عیسیٰ کی صلیب کے قریب کھڑی تھیں: اُس کی ماں، اُس کی خالہ، کلوپاس کی بیوی مریم اور مریم مگدلینی۔ جب عیسیٰ نے اپنی ماں کو اُس شاگرد کے ساتھ کھڑے دیکھا جو اُسے پیارا تھا تو اُس نے کہا، "اے خاتون، دیکھیں آپ کا بیٹا یہ ہے۔"

اور اُس شاگرد سے اُس نے کہا، "دیکھ، تیری ماں یہ ہے۔" اُس وقت سے اُس شاگرد نے عیسیٰ کی ماں کو اپنے گھر رکھا۔

عیسیٰ کی ماں اور بھائی

پھر عیسیٰ کی ماں اور بھائی پہنچ گئے۔ باہر کھڑے ہو کر اُنہوں نے کسی کو اُسے بُلانے کو بھیج دیا۔ اُس کے ارد گرد ہجوم بیٹھا تھا۔ اُنہوں نے کہا، "آپ کی ماں اور بھائی باہر آپ کو بُلا رہے ہیں۔"

عیسیٰ نے پوچھا، "کون میری ماں اور کون میرے بھائی ہیں؟" اور اپنے گرد بیٹھے لوگوں پر نظر ڈال کر اُس نے کہا، "دیکھو، یہ میری ماں اور میرے بھائی ہیں۔ جو بھی اللہ کی مرضی پوری کرتا ہے وہ میرا بھائی، میری بہن اور میری ماں ہے۔"

کیا یہ بڑھئی کا بیٹا نہیں ہے؟ کیا اُس کی ماں کا نام مریم نہیں ہے، اور کیا اُس کے بھائی یعقوب، یوسف، شمعون اور یہوداہ نہیں ہیں؟ کیا اُس کی بہنیں ہمارے ساتھ نہیں رہتیں؟ تو پھر اُسے یہ سب کچھ کہاں سے مل گیا؟"

یہ سب یک دل ہو کر دعا میں لگے رہے۔ کچھ عورتیں، عیسیٰ کی ماں مریم اور اُس کے بھائی بھی ساتھ تھے۔

Seja o primeiro

Este artigo te tocou? Faça uma oração!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.