Meditação
A meditação na Palavra de Deus é prática espiritual essencial. Diferente da meditação oriental, a meditação bíblica é reflexão profunda sobre as Escrituras — ruminar a Palavra dia e noite.
Meditar na Palavra dia e noite
Bem-aventurado o homem que medita na lei do Senhor de dia e de noite. Ele é como árvore plantada junto a ribeiros de águas.
وہ آدمی مُبارک ہے
جو بدکار لوگوں کی صلاح پر نہیں چلتا،
اَور نہ گُنہگاروں کی راہ میں قدم رکھتا ہے
اَور نہ ٹھٹّھے بازوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے،
بَلکہ یَاہوِہ کے آئین میں اُس کی مسرّت ہے،
اَورجو اُس کی شَریعت پر دِن رات غوروخوض کرتا رہتاہے۔
یہ کِتاب تورہ تمہارے مُنہ سے کبھی دُور نہ ہونے پایٔے۔ دِن اَور رات اِسی پر دھیان دیتے رہنا تاکہ جو کچھ اِس میں لِکھّا ہے اُس پر تُم احتیاط کے ساتھ عَمل کر سکو۔ تَب تمہارا اِقبال بُلند ہوگا اَور تُم کامیاب ہوگے۔
آہ، مُجھے آپ کے آئین کتنی عزیز ہے!
میں دِن بھر اُسی پر غوروخوض کرتا رہتا ہُوں۔
آپ کے اَحکام مُجھے میرے دُشمنوں سے زِیادہ دانشمند بنا دیتے ہیں،
کیونکہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔
میں اَپنے تمام اُستادوں سے بھی زِیادہ فہم رکھتا ہُوں،
کیونکہ مَیں آپ کی شہادتوں پر غور کرتا رہتا ہُوں،
مَیں آپ کے قوانین پر عَمل کرتا ہُوں،
میں بُزرگوں سے زِیادہ سمجھ رکھتا ہُوں۔
مَیں آپ کے قوانین پر غور کرتا ہُوں،
اَور آپ کی بَیان کَردہ راہوں کو نگاہ میں رکھتا ہُوں۔
آپ کے قوانین میرے لیٔے خُوشی کا باعث ہیں،
مَیں آپ کے کلام کو فراموش نہ کروں گا۔
ג ج
مَیں آپ کے اَحکام سے مسرّت حاصل کروں گا
کیونکہ وہ مُجھے عزیز ہیں۔
میں اَپنے ہاتھ آپ کے اَحکام کی طرف اُٹھاتا ہُوں، وہ مُجھے عزیز ہیں۔
اَور مَیں آپ کے آئین پر دھیان کروں گا۔
ז ز
میں صُبح سویرے اُٹھتا ہُوں اَور مدد کے لئے پُکارتا ہُوں؛
مُجھے آپ کے کلام پر اِعتبار ہے۔
رات کے ہر پہر میری آنکھیں کھُل جاتی ہیں،
تاکہ مَیں آپ کے وعدہ پر دھیان کروں۔
Frutos da meditação
A meditação produz entendimento, alegria e adoração. Quem medita na Palavra encontra direção, paz e renovação espiritual.
اَے میرے یَاہوِہ، میری چٹّان اَور میرے نَجات دِہندہ،
میرے مُنہ کا کلام اَور میرے دِل کی خُوشی
آپ کے حُضُور مقبُول ٹھہرے۔
میرے مُنہ سے حِکمت کا کلام نکلے گا؛
اَور میرے دِل کا اِظہار خِرد کا سرچشمہ ہوگا۔
مَیں یَاہوِہ کے کارنامے یاد کروں گا؛
ہاں، مَیں آپ کے قدیم وقتوں کے معجزے یاد کروں گا۔
مَیں آپ کے سَب کاموں پر غور کروں گا
اَور آپ کے سَب عظیم کارناموں دھیان کروں گا۔"
مُجھے پُرانے دِن یاد آتے ہیں؛
مَیں آپ کے سَب کاموں کو دھیان میں لاتا ہُوں
اَور آپ کی دستکاری پر غور کرتا ہُوں۔
اَے خُدا، ہم نے آپ کے ہیکل کے اَندر،
آپ کی لافانی مَحَبّت پر غور کیا۔
میں عمر بھر یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاتا رہُوں گا؛
اَور جَب تک جیتا رہُوں گا، میں اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔
میرا مُراقبہ بھی اُن کو پسند آئے،
کیونکہ یَاہوِہ ہی میری خُوشی کا ذریعہ ہیں۔