Mentira
A mentira é condenada pela Bíblia como pecado grave. Deus é verdade, e quem mente se alinha com o pai da mentira. O cristão é chamado a falar a verdade em amor.
Deus odeia a mentira
Os lábios mentirosos são abominação para o Senhor. A Bíblia adverte que todo mentiroso terá parte no lago de fogo.
جھُوٹے لبوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے،
لیکن راست گو سے وہ خُوش ہوتاہے۔
مگر بُزدِلوں، بےاِعتقادو، گھِنونوں، قاتلوں، زناکاروں، جادُوگروں، بُت پرستوں اَور سَب جھوٹوں کی جگہ آگ اَور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی۔ یہ دُوسری موت ہے۔"
چھ باتوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے،
بَلکہ سات ہیں جِن سے اُنہیں کراہیّت ہے:
مغروُر آنکھیں،
جھُوٹی زبان،
بے قُصُور کا خُون بہانے والے ہاتھ،
بدی کے منصُوبے باندھنے والا دِل،
شرارت کے لیٔے تیزرَو پاؤں،
جھُوٹا گواہ جو دروغ گوئی سے کام لیتا ہے
اَور وہ آدمی جو بھائیوں میں نفاق ڈالتا ہے۔
ایک دُوسرے سے جھُوٹ مت بولو، کیونکہ تُم نے اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار پھینکا ہے
Falar a verdade
Despojai-vos da mentira e falai a verdade cada um com o próximo. Cristo é a verdade, e nos chama a ser testemunhas fiéis.
پس جھُوٹ بولنا چھوڑکر ہر شخص اَپنے پڑوسی سے سچ بولے، کیونکہ ہم سَب ایک ہی بَدن کے اَعضا ہیں۔
یِسوعؔ نے جَواب میں فرمایا، "راہ اَور حق اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ میرے وسیلہ کے بغیر کویٔی باپ کے پاس نہیں آتا۔
تُم اَپنے باپ یعنی اِبلیس کے ہو، اَور اَپنے باپ کی مرضی پر چلنا چاہتے ہو۔ وہ شروع ہی سے خُون کرتا آیا ہے، اَور کبھی سچّائی پر قائِم نہیں رہا کیونکہ اُس میں نام کو بھی سچّائی نہیں۔ جَب وہ جھُوٹ بولتا ہے تو، اَپنی ہی سِی کہتاہے، کیونکہ وہ جھُوٹا ہے اَور جھُوٹ کا باپ ہے۔
جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا،
اَورجو جھُوٹ بولتا ہے وہ فنا ہو جائے گا۔
کوئی بھی دغاباز
میرے گھر میں نہ رہے گا؛
اَور کویٔی دروغ گو
میرے رُوبرو کھڑا نہ ہوگا۔
Consequências da falsidade
A mentira destrói confiança e relacionamentos. As Escrituras alertam sobre os frutos amargos do engano e da falsidade.
دروغ گوئی سے حاصل کیا ہُوا خزانہ،
بخارات کی طرح اُڑ جاتا ہے اَور مہلک پھندا ثابت ہوتاہے۔
سچّے ہونٹ ہمیشہ تک قائِم رہیں گے،
لیکن جھُوٹی زبان کچھ دیر تک ہی ٹکتی ہے۔
جھُوٹی زبان اَپنے زخمیوں سے نفرت کرتی ہے،
اَور خُوشامدی مُنہ بربادی لاتا ہے۔
آپ اُن کو، جو جھُوٹ بولتے ہیں ہلاک کر دیتے ہیں؛
اَور خُونی اَور دغابازوں سے،
یَاہوِہ، کو نفرت ہے۔
" ’تُم چوری نہ کرنا۔
" ’تُم جھُوٹ مت بولنا۔
" ’اَور نہ ایک دُوسرے کو دھوکا دینا۔
Este artigo te tocou? Faça uma oração!
+581 estão orando agora.
Junte-se à corrente de oração.