Morte
A morte é a realidade que todos enfrentam, mas para o cristão ela não é o fim. A Bíblia ensina que Cristo venceu a morte e nos dá a esperança da ressurreição e da vida eterna.
Cristo venceu a morte
Onde está, ó morte, o teu aguilhão? Cristo destruiu o poder da morte e nos deu a vitória pela ressurreição.
"اَے موت، تیری فتح کہاں رہی؟
اَے موت! تیرا ڈنک کہاں رہا؟"
موت کا ڈنک گُناہ ہے، اَور گُناہ کا زور شَریعت ہے۔ مگر خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہمیں فتح بخشتا ہے۔
آخِری دُشمن جو نِیست کیا جائے گا وہ موت ہے۔
کیونکہ جَب اِنسان کے ذریعہ موت آئی، تو اِنسان ہی کے ذریعہ سے مُردوں کی قیامت بھی آئی۔
اَور جَیسے آدمؔ میں سَب اِنسان مَرتے ہیں، وَیسے ہی المسیح میں سَب زندہ کیٔے جایٔیں گے۔
یہ بات قابلِ اِعتماد ہے کہ
اگر ہم اُس کے ساتھ مَر گیٔے،
تو اُس کے ساتھ زندہ بھی ہوں گے؛
مُبارک اَور مُقدّس ہیں وہ لوگ جو پہلی قیامت میں شریک ہوں۔ اُن پر دُوسری موت کا کویٔی اِختیار نہیں بَلکہ وہ خُدا اَور المسیح کے کاہِنؔ ہوں گے اَور ہزار بَرس تک اُس کے ساتھ بادشاہی کرتے رہیں گے۔
A esperança da vida eterna
Jesus disse: 'Eu sou a ressurreição e a vida.' Quem crê nele não está morto, mas apenas adormecido — e um dia despertará para a glória.
یِسوعؔ نے اُس سے فرمایا، "قیامت اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ جو کویٔی مُجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ مَرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا اَورجو کویٔی زندہ ہے اَور مُجھ پر ایمان لاتا ہے کبھی نہ مَرے گا۔ کیا تُو اِس پر ایمان رکھتی ہے؟"
یِسوعؔ نے اُس سے فرمایا، "قیامت اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ جو کویٔی مُجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ مَرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا اَورجو کویٔی زندہ ہے اَور مُجھ پر ایمان لاتا ہے کبھی نہ مَرے گا۔ کیا تُو اِس پر ایمان رکھتی ہے؟"
میری بھیڑیں میری آواز سُنتی ہیں۔ میں اُنہیں جانتا ہُوں اَور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔ میں اُنہیں اَبدی زندگی دیتا ہُوں۔ وہ کبھی ہلاک نہ ہوں گی اَور کویٔی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین نہیں سَکتا۔
کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اِس قدر مَحَبّت کی کہ اَپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کویٔی بیٹے پر ایمان لایٔے ہلاک نہ ہو بَلکہ اَبدی زندگی پایٔے۔
المسیح کی دُوسری آمد
بھائیوں اَور بہنوں! ہم نہیں چاہتے کہ تُم اُن کے حال سے ناواقِف رہو جو موت کی نیند سو چُکے ہیں تاکہ تُم باقی اِنسانوں کی مانند غم نہ کرو جِن کے پاس کویٔی اُمّید ہی نہیں۔ کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ جِس طرح یِسوعؔ مَرے اَور پھر زندہ ہو گیٔے، ٹھیک اُسی طرح خُدا یِسوعؔ کی آمد پر اُنہیں بھی زندہ کر دے گا جو یِسوعؔ میں سو گیٔے ہیں۔
کیونکہ خُداوؔند خُود بڑی للکار کے ساتھ اَور مُقرّب فرشتہ کی آواز اَور خُدا کی نرسنگے کی آواز کے ساتھ آسمان سے نازل ہوں گے اَور خُداوؔند المسیح میں جو لوگ مَر چُکے، سَب سے پہلے زندہ ہو جایٔیں گے۔ اُس کے بعد پھر ہم جو اُس وقت زندہ باقی ہوں گے، اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیٔے جایٔیں گے تاکہ آسمان میں خُداوؔند کا اِستِقبال کریں گے اَور ہمیشہ خُداوؔند کے ساتھ رہیں گے۔
Não temas a morte
Não temas os que matam o corpo. Para o cristão, viver é Cristo e morrer é lucro. O vale da sombra da morte não assusta quem caminha com o Pastor.
اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں لیکن رُوح کو نہیں، مگر اُس سے ڈرو جو بَدن اَور رُوح دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سَکتا ہے۔
کیونکہ جو کویٔی اَپنی جان کو باقی رکھنا چاہتاہے وہ اُسے کھویٔے گا لیکن جو کویٔی میری خاطِر اَپنی جان کھویٔے گا وہ اُسے محفوظ رکھےگا۔
کیونکہ زندہ رہنا میرے لیٔے المسیح ہے، اَور مرنا نفع۔
میں بڑی کَشمکش میں مُبتلا ہُوں: جی تو چاہتاہے کہ دُنیا کو خیرباد کہہ کر المسیح کے پاس جا رہُوں، کیونکہ یہ زِیادہ بہتر ہے؛ پھر بھی میرا جِسمانی طور پر زندہ رہنا تمہارے لیٔے زِیادہ ضروُری ہے۔
مگر ہمارا وطن آسمان پر ہے۔ اَور ہم اَپنے مُنجّی خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وہاں سے، واپس آنے کے اِنتظار میں ہیں، المسیح اَپنی قُوّت سے ساری چیزوں کو اَپنے تابع کر سکتے ہیں، اِسی قُوّت کی تاثیر سے وہ ہمارے فانی بَدن کی شکل بدل کر اَپنے جلالی بَدن کی مانند بنا دیں گے۔
خواہ میں موت کی تاریک وادی
میں سے ہوکر گزروں،
تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا،
کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں،
آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی،
مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔
خواہ میں موت کی تاریک وادی
میں سے ہوکر گزروں،
تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا،
کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں،
آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی،
مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔
اگر ہم زندہ ہیں تو خُداوؔند کی خاطِر زندہ ہیں اَور اگر مَرتے ہیں تو خُداوؔند کی خاطِر مَرتے ہیں۔ چنانچہ خواہ ہم جئیں یا مَریں، ہم خُداوؔند ہی کے ہیں۔
A eternidade nos aguarda
Deus enxugará toda lágrima. A morte será o último inimigo destruído. Para os salvos, a morte é a porta de entrada na presença eterna de Deus.
پھر مَیں نے تختِ الٰہی پر سے کسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا، "دیکھو! اَب خُدا کی قِیام گاہ آدمیوں کے درمیان ہے اَور وہ اُن کے ساتھ سکونت کرےگا۔ اَور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اَور خُدا خُود اُن کے ساتھ رہے گا اَور اُن کا خُدا ہوگا۔ ’اَور وہ اُن کی آنکھوں کے سارے آنسُو پونچھ دے گا۔ پھر وہاں نہ موت باقی رہے گی‘ نہ ماتم نہ آہ و نالہ، نہ کویٔی درد باقی رہے گا کیونکہ جو پہلی چیزیں تھیں مِٹ جایٔیں گی۔"
’اَور وہ اُن کی آنکھوں کے سارے آنسُو پونچھ دے گا۔ پھر وہاں نہ موت باقی رہے گی‘ نہ ماتم نہ آہ و نالہ، نہ کویٔی درد باقی رہے گا کیونکہ جو پہلی چیزیں تھیں مِٹ جایٔیں گی۔"
اَور جِس طرح اِنسان کا ایک بار مَرنا اَور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے،
کیونکہ مُجھے یقین ہے کہ نہ موت نہ زندگی، نہ فرِشتے نہ شیطان کے لشکر، نہ حال کی چیزیں نہ مُستقبِل کی اَور نہ کویٔی قُدرتیں، نہ بُلندی نہ پستی نہ کویٔی اَور کائِنات کی چیزیں ہمیں خُدا کی اُس مَحَبّت سے جُدا نہ کر سکے گی جو ہمارے المسیح یِسوعؔ میں ہے۔
کسی راستباز کی خاطِر بھی مُشکل سے کویٔی اَپنی جان دے گا مگر شاید کسی میں جُرأت ہو کہ وہ کسی نیک شخص کے لیٔے اَپنی جان قُربان کر دے۔ لیکن خُدا ہمارے لیٔے اَپنی مَحَبّت یُوں ظاہر کرتا ہے کہ جَب ہم گُنہگار ہی تھے تو المسیح نے ہماری خاطِر اَپنی جان قُربان کر دی۔
جَب ایک آدمی کے جُرم کے سبب سے موت نے اُسی ایک کے وسیلہ سے سَب پر حُکومت کی تو جو لوگ فضل اَور راستبازی کی نِعمت اِفراط سے پاتے ہیں وہ بھی ایک آدمی یعنی یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے اَبدی زندگی میں ضروُر ہی بادشاہی کریں گے۔
کیونکہ گُناہ کی مزدُوری موت ہے لیکن خُدا کی بخشش ہمارے خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں اَبدی زندگی ہے۔
A morte na perspectiva bíblica
Há tempo de nascer e tempo de morrer. A morte é realidade humana, mas Deus é Senhor tanto dos vivos quanto dos mortos.
حِکمت
نیک نامی قیمتی عطر سے بہتر ہے،
اَور موت کا دِن پیدائش کے دِن سے بہتر ہے۔
راستی پر چلنے والے
سلامتی میں داخل ہوتے ہیں؛
اَور موت کی حالت میں آرام پاتے ہیں۔
جو لوگ تاریکی میں چل رہے تھے
اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛
اَورجو لوگ موت کی گہری تاریکی کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر
ایک نُور آ چمکا۔
لیکن تُم نیک و بد کی پہچان کے درخت کا پھل ہرگز نہ کھانا، کیونکہ جَب تُم اُسے کھاؤگے تو یقیناً مَر جاؤگے۔"
وہ کون سا شخص ہے جو ہمیشہ زندہ رہے اَور موت کو نہ دیکھے،
یا اَپنے آپ کو پاتال میں جانے سے بچا سکے؟
مَیں آپ کی رُوح سے بچ کر کہاں جاؤں؟
اَور آپ کی حُضُوری سے بچ کر کدھر بھاگوں؟
اگر آسمان پر چڑھ جاؤں، تو آپ وہاں ہیں؛
اَور اگر پاتال میں اَپنا بِستر بچھا لُوں، تو آپ وہاں بھی ہیں۔
ذاتی مُہر کی مانند مُجھے اَپنے دِل پر،
اَور انگُوٹھی کی مانند اَپنے اُنگلی میں پہن لو؛
کیونکہ مَحَبّت موت کی مانند طاقتور،
اَور اُس کی غیرت قبر کی مانند بےرحم ہے۔
یہ بھڑکتی ہُوئی آگ کی مانند جلتی ہے،
جو یَاہوِہ کے شُعلہ کی مانند ہے۔
"اَب دیکھو میں آج اُسی راستے جانے والا ہُوں جو سارے جہاں کا ہے۔ اَور تُم اَپنے سارے دِل اَور جان سے جانتے ہو کہ اُن سَب اَچھّے وعدوں میں سے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُم سے کئے ایک بھی پُورا ہُوئے بغیر نہ رہا۔ ہر وعدہ پُورا ہُوا۔ کویٔی ایک بھی پُورا ہُوئے بغیر نہیں رہا۔
کیونکہ مُجھے کسی کی موت سے خُوشی نہیں ہوتی، یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔ اِس لیٔے تَوبہ کرو اَور زندہ رہو!
اَور یِسوعؔ نے زور سے چِلّاکر کہا، "اَے باپ! میں اَپنی جان آپ کے ہاتھوں میں سونپتا ہُوں" اَور یہ کہہ کر دَم توڑ دیا۔
جَب، اُس نے عالمِ اَرواح میں عذاب میں مُبتلا ہوکر، اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں تو دُور سے حضرت اَبراہامؔ کو دیکھا اَور یہ بھی کہ لعزؔر، اَبراہامؔ کے پاس میں ہے۔ اُس نے چِلّاکر کہا، ’اَے باپ اَبراہامؔ، مُجھ پر رحم کر اَور لعزؔر کو بھیج تاکہ وہ اَپنی اُنگلی کا سِرا پانی سے تر کرکے میری زبان کو ٹھنڈک پہُنچائے کیونکہ مَیں اِس آگ میں تڑپ رہا ہُوں۔‘
پھر خواہش حاملہ ہوکر گُناہ کو پیدا کرتی ہے اَور گُناہ اَپنے شباب پر پہُنچ کر موت کو خلق کرتا ہے۔
Este artigo te tocou? Faça uma oração!
+581 estão orando agora.
Junte-se à corrente de oração.