Pular para o conteúdo
Publicidade

A mulher virtuosa

Por Bíblia Online

A mulher virtuosa de Provérbios 31 é um retrato de excelência. Seu valor excede o de rubis — ela é sábia, trabalhadora, generosa e teme ao Senhor acima de tudo.

Uma joia rara

Mulher virtuosa, quem a achará? Seu valor excede o de rubis. Ela é o coração da família e a força do lar.

نیک چلن بیوی کون پا سَکتا ہے؟

کیونکہ وہ لعلوں سے بھی زِیادہ قیمتی ہے۔

نیک چلن بیوی کون پا سَکتا ہے؟

کیونکہ وہ لعلوں سے بھی زِیادہ قیمتی ہے۔

اُس کے خَاوند کو اُس پر پُورا اِعتماد ہوتاہے

اَور کویٔی کمی محسُوس نہیں ہوتی۔

وہ اَپنی زندگی کے تمام ایّام میں،

اُس سے بھلائی ہی کرتی ہے، اُسے ضرر نہیں پہُنچاتی۔

وہ اُون اَور کتان جمع کرتی ہے

اَور نہایت شوق سے اَپنے ہاتھوں سے کام کرتی ہے۔

وہ سوداگروں کے جہازوں کی مانند،

اَپنی خُوراک دُور سے لے آتی ہے۔

ابھی اَندھیرا ہی ہوتاہے کہ وہ اُٹھ جاتی ہے؛

اَور اَپنے خاندان کو کھانا کھِلاتی ہے

اَور اَپنی خادِماؤں کو اُن کے حِصّہ کا کام بانٹتی ہے۔

وہ کسی کھیت کے بارے میں سوچتی ہے تو اُسے خرید لیتی ہے؛

اَور اَپنی آمدنی سے تاکستان لگاتی ہے۔

وہ کمر باندھ کر اَپنے کام کاج میں لگ جاتی ہے؛

اُس کے بازو اُس کے کاموں کے لیٔے مضبُوط ہوتے ہیں۔

وہ خیال رکھتی ہے کہ اُس کی تِجارت سُود مند ہو،

اُس کا چراغ رات کو نہیں بُجھتا۔

وہ تکلے پر اَپنے ہاتھ سے سُوت تیّار کرتی ہے

اَور کپڑا بھی خُود ہی بُنتی ہے۔

وہ مسکینوں کے لیٔے ہتھیلی کھولتی ہے

اَور مُحتاجوں کے لیٔے اَپنے ہاتھ بڑھاتی ہے۔

نیک سیرت عورت اَپنے خَاوند کے لئے تاج ہوتی ہے،

لیکن رُسوا بیوی اُس کی ہڈّیوں میں سڑن کی مانند ہے۔

اَور اَب اَے میری بیٹی تُم خوف نہ کر۔ مَیں تمہارے لئے وہ سَب کروں گا جو تُم کہوگی۔ میرے شہر کے سَب لوگ جانتے ہیں کہ تُم نیک سیرت عورت ہو۔

Caráter acima da aparência

Enganosa é a graça e vã é a formosura, mas a mulher que teme ao Senhor será louvada. A verdadeira beleza é interior.

حُسن دھوکا ہے اَور جمال ناپائیدار ہے؛

لیکن یَاہوِہ کا خوف رکھنے والی عورت قابل تعریف ہے۔

اِسی طرح میں چاہتا ہُوں کہ خواتین بھی حیا دار لباس پہن کر اَپنے آپ کو شرافت اَور شائِستگی سے آراستہ کریں نہ کہ بال گُوندھنے، سونے یا موتیوں کے زیورات، یا بےحد قیمتی لباس سے، بَلکہ وہ اَپنے آپ کو نیک کاموں سے آراستہ کریں جَیسا کہ خُداپرست عورتوں کو کرنا مُناسب ہے۔

دانا عورت اَپنا گھر بناتی ہے،

لیکن بےوقُوف اُسے اَپنے ہی ہاتھوں سے گرا دیتی ہے۔

گھر اَور مال، ماں باپ سے مِیراث کے طور پر حاصل ہوتے ہیں،

لیکن عقلمند بیوی یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔

اِسی طرح بُزرگ خواتین کو ہدایت دو کہ وہ بھی مُقدّسین کی سِی زندگی بسر کریں اَور تہمت لگانے والی اَور شراب پینے والی نہ ہوں بَلکہ اَچھّی باتوں کی تعلیم دینے والی ہوں۔ تبھی وہ جَوان خواتین کو سِکھا سکیں گی کہ وہ اَپنے شوہروں اَور بچّوں کو پیار کریں، اَپنے نَفس پر قابُو رکھیں اَور پاک دامن ہوں، گھر کا کام کاج کرنے والی اَور مہربان ہوں اَور اَپنے شوہروں کے تابع رہیں تاکہ خُدا کے کلام کی بدنامی نہ ہو۔

Seja o primeiro