Pular para o conteúdo
Publicidade

Mulher

Por Bíblia Online

A Bíblia celebra a mulher como obra-prima da criação divina. Ela é elogiada por sua sabedoria, força, beleza interior e papel fundamental na família e na sociedade.

A mulher na criação

Deus criou o homem e a mulher à sua imagem. A mulher foi formada como ajudadora idônea — parceira de igual dignidade e valor.

چنانچہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر پیدا کیا،

اُسے خُدا کی صورت پر پیدا کیا؛

اَور اُنہیں مَرد اَور عورت کی شکل میں پیدا کیا۔

تَب یَاہوِہ خُدا نے آدمؔ پر گہری نیند بھیجی؛ اَور جَب آدمؔ سو رہے تھے، تو یَاہوِہ نے آپ کی پسلیوں میں سے ایک پسلی نکال لی اَور اُس کی جگہ گوشت بھر دیا۔ تَب یَاہوِہ خُدا نے اُس پسلی سے جسے خُدا نے آدمؔ میں سے نکالا تھا، ایک عورت بنائی اَور وہ آدمؔ کے پاس لے آئے۔

آدمؔ نے فرمایا،

"اَب یہ میری ہڈّیوں میں سے ہڈّی،

اَور میرے گوشت میں سے گوشت ہے؛

وہ ناریکہلائے گی،

کیونکہ وہ نر سے نکالی گئی تھی۔"

Virtude e caráter

A beleza é vã e a formosura passageira, mas a mulher que teme ao Senhor é digna de louvor. Seu caráter é seu maior tesouro.

حُسن دھوکا ہے اَور جمال ناپائیدار ہے؛

لیکن یَاہوِہ کا خوف رکھنے والی عورت قابل تعریف ہے۔

دانا عورت اَپنا گھر بناتی ہے،

لیکن بےوقُوف اُسے اَپنے ہی ہاتھوں سے گرا دیتی ہے۔

نیک سیرت عورت اَپنے خَاوند کے لئے تاج ہوتی ہے،

لیکن رُسوا بیوی اُس کی ہڈّیوں میں سڑن کی مانند ہے۔

رحم دِل عورت عزّت پاتی ہے،

لیکن سنگدل لوگوں کو محض دولت ملتی ہے۔

گھر اَور مال، ماں باپ سے مِیراث کے طور پر حاصل ہوتے ہیں،

لیکن عقلمند بیوی یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔

بیابان میں رہنا

جھگڑالو اَور بد مِزاج بیوی کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے۔

اَور اَب اَے میری بیٹی تُم خوف نہ کر۔ مَیں تمہارے لئے وہ سَب کروں گا جو تُم کہوگی۔ میرے شہر کے سَب لوگ جانتے ہیں کہ تُم نیک سیرت عورت ہو۔

Sabedoria e serviço

As mulheres da Bíblia foram líderes, profetisas e discípulas fiéis. Jesus honrou as mulheres e as incluiu em seu ministério.

بیج بونے والے کی تمثیل

اِس کے بعد، یُوں ہُوا کہ یِسوعؔ شہر بہ شہر اَور گاؤں بہ گاؤں پھر کر، خُدا کی بادشاہی کی خُوشخبری سُناتے اَور مُنادی کرتے رہے۔ یِسوعؔ بَارہ رسولوں کے ساتھ تھے، بعض عورتیں بھی ساتھ تھیں جنہوں نے بدرُوحوں اَور بیماریوں سے شفا پائی تھی: مثلاً مریمؔ (مَگدلِینیؔ) جِس میں سے سات بدرُوحیں نکالی گئی تھیں؛ اَور یوأنّہؔ ہیرودیسؔ کے دیوان؛ خُوزہؔ کی بیوی تھی، اَور سوسنّؔاہ اَور کیٔی دُوسری خواتین جو اَپنے مال و اَسباب سے اُن کی خدمت کرتی تھیں۔

اِسی طرح اَے بیویوں! تُم بھی اَپنے اَپنے شوہروں کے تابع رہو تاکہ اگر اُن میں سے بعض جو کِتاب مُقدّس کو نہ مانتے ہوں، تَو بھی تمہارے کُچھ کہے بغیر ہی تمہارے نیک چال چلن کی وجہ سے ایمان میں آ جایٔیں۔

اَے شوہروں، اِسی طرح تُم بھی اَپنی بیویوں کے ساتھ سمجھداری سے زندگی بسر کرو، اَور عورت کو نازک ظرف جان کر اُس کی عزّت کرو، اَور یُوں سمجھو کہ تُم دونوں زندگی کے فضل کے برابر وارِث ہو، تاکہ تمہاری دعائیں رُک نہ جایٔیں۔

ٹھیک اِسی طرح خواتین بھی قابل اِحترام، دُوسروں پر تہمت لگانے والی نہ ہوں بَلکہ ہوش مند اَور ہر بات میں وفادار ہوں۔

اِسی طرح بُزرگ خواتین کو ہدایت دو کہ وہ بھی مُقدّسین کی سِی زندگی بسر کریں اَور تہمت لگانے والی اَور شراب پینے والی نہ ہوں بَلکہ اَچھّی باتوں کی تعلیم دینے والی ہوں۔ تبھی وہ جَوان خواتین کو سِکھا سکیں گی کہ وہ اَپنے شوہروں اَور بچّوں کو پیار کریں، اَپنے نَفس پر قابُو رکھیں اَور پاک دامن ہوں، گھر کا کام کاج کرنے والی اَور مہربان ہوں اَور اَپنے شوہروں کے تابع رہیں تاکہ خُدا کے کلام کی بدنامی نہ ہو۔

Seja o primeiro