Pular para o conteúdo
Publicidade

Namoro e sexo

Por Bíblia Online

Namoro e sexo são temas que a Bíblia trata com clareza e sem tabus. Deus criou o sexo como bênção dentro do casamento e nos chama à pureza fora dele.

Pureza sexual

A vontade de Deus é a santificação. Cada um saiba controlar seu próprio corpo em santidade e honra, não na paixão do desejo.

چنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی جنسی بدفعلی سے بچے رہو۔ اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے جِسم کو پاکیزہ اَور باعزّت طریقے سے قابُو کرنا سیکھے۔ اَور یہ کام شہوت پرستی سے نہیں اَور نہ غَیریہُودیوں کی طرح جو خُدا کو نہیں جانتی ہیں۔

کھانا پیٹ کے لیٔے، "اَور پیٹ کھانے کے لیٔے لیکن خُدا اِن دونوں کو نِیست و نابُود کر دے گا۔ مگر بَدن بدفعلی کے لیٔے نہیں بَلکہ خُداوؔند کے لیٔے ہے اَور وُہی اُس کا مالک ہے۔"

اَورجو کویٔی یِسوعؔ میں یہ اُمّید رکھتا ہے وہ اَپنے آپ کو وَیسا ہی پاک رکھتا ہے، جَیسا وہ پاک ہے۔

Arrependimento e restauração

Bem-aventurado aquele cujo pecado é perdoado. Deus restaura os que se arrependem e cria neles um coração limpo e renovado.

مُبارک ہیں وہ لوگ،

جِن کی خطائیں بخشی گئیں،

اَور جِن کے گُناہوں کو ڈھانکا گیا۔

مُبارک ہے وہ آدمی،

جِن کے گُناہ یَاہوِہ کبھی حِساب میں نہیں لائیں گے۔

اَور جِس کے دِل میں فریب نہیں ہے۔

جَب مَیں خاموش رہا،

تو دِن بھرکے کراہنے سے

میری ہڈّیاں گھُل گئیں۔

کیونکہ رات دِن

آپ کا ہاتھ مُجھے پر بھاری تھا؛

اَور میری قُوّت زائل ہو گئی

جَیسی گرمیوں کے خشک موسم میں ہو جاتی ہے۔

تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا،

اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔

مَیں نے کہا، "میں یَاہوِہ کے حُضُور

اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔"

اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا

تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔

لہٰذا ہر دیندار،

آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛

جَب زور کا سیلاب آئے گا،

تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔

میری ساری بدی دھو ڈالیں

اَور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر دیں۔

کیونکہ مَیں اَپنے خطاؤں کو جانتا ہُوں،

اَور میرا گُناہ ہمیشہ میرے سامنے رہتاہے۔

مَیں نے فقط آپ کے، ہی خِلاف گُناہ کیا ہے،

اَور مَیں نے وُہی کام کیا ہے، جو آپ کی نظر میں بُرا ہے؛

اَور آپ اَپنے اِنصاف میں حق بجانب ثابت ہو،

تاکہ جو کچھ آپ فرمائیں راست ٹھہرے۔

زُوفے سے مُجھے صَاف کریں، تو میں پاک صَاف ہو جاؤں گا؛

مُجھے دھو ڈالیں، تو میں برف سے بھی زِیادہ سفید ہو جاؤں گا۔

مُجھے خُوشی اَور مسرّت کی خبر سُننے دیں؛

جو ہڈّیاں آپ نے کُچل دی ہیں وہ شاد ہُوں۔

میرے گُناہوں کی طرف سے چشم پوشی کریں

اَور میری ساری بدی مٹا دیں۔

اَے خُدا، میرے اَندر پاک دِل پیدا کریں،

اَور میرے باطِن میں اَز سرِ نَو مُستقیم رُوح ڈال دیں۔

مُجھے اَپنی حُضُوری سے خارج نہ کریں

اَور اَپنی پاک رُوح مُجھ سے جُدا نہ کریں۔

اَپنی نَجات کی خُوشی مُجھے پھر سے عنایت کریں،

اَور وہ مُستعد رُوح بخشیں جو مُجھے سنبھالے رہے۔

Seja o primeiro