Publicidade

Não temas

Por Bíblia Online

'Não temas' é uma das frases mais repetidas na Bíblia. Deus a pronuncia nos momentos de maior temor, lembrando que sua presença e poder são maiores que qualquer ameaça.

Deus está contigo

Não temas, porque eu sou contigo. Deus repete essa promessa em cada crise, guerra e desafio que seus filhos enfrentam.

اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛

ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔

مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛

اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔

کیونکہ مَیں یَاہوِہ، تیرا خُدا ہُوں،

جو تیرا داہنا ہاتھ تھامتا ہے

اَور تُجھ سے کہتاہے، ڈر مت؛

مَیں تیری مدد کروں گا۔

اَے کیڑے یعقوب ڈر مت،

اَور اَے چُھوٹی سِی جماعت اِسرائیل ڈر مت،

کیونکہ مَیں خُود ہی تیری مدد کروں گا،"

یَاہوِہ فرماتے ہیں تیرا نَجات دِہندہ جو اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔

اَے صِیّونؔ کو خُوشخبری سُنانے والے،

اُونچے پہاڑ پر چڑھ جا۔

اَور اَے یروشلیمؔ کو بشارت دینے والے،

پُکار کر اَپنی آواز بُلند کرو،

آواز بُلند کرو، ڈر مت؛

یہُودیؔہ کے شہروں سے کہو،

"یہ رہا تمہارا خُدا!"

کیا مَیں نے تُمہیں حُکم نہیں دیا؟ لہٰذا مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ خوف نہ کرو اَور ہِمّت نہ ہارو کیونکہ جہاں جہاں تُم جاؤگے، یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے۔"

لہٰذا تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو؛ مت ڈرو اَور اُن سے خوف نہ کھاؤ، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ چل رہے ہیں۔ وہ تُمہیں نہیں چھوڑیں گے اَور نہ تُم سے دست بردار ہوں گے۔"

اَبرامؔ کے ساتھ خُدا کا عہد

اُس کے بعد یَاہوِہ کا یہ کلام رُویا میں اَبرامؔ پر نازل ہُوا:

"اَے اَبرامؔ! خوف نہ کر،

مَیں تمہاری سِپر ہُوں

اَور تمہارا اجر بہت بڑا ہوگا۔"

Coragem diante do perigo

Não tenhas medo — o Senhor teu Deus está no meio de ti, poderoso para salvar. Ele luta por nós e dá forças aos medrosos.

اُس دِن یروشلیمؔ کو بتایا جائے گا،

اَے شہر صِیّونؔ، مت ڈر

اَپنے ہاتھوں کو لنگڑانے نہ دیں۔

یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے،

وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔

وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے،

اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے،

وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔

الِیشعؔ نے جَواب دیا، "خوف نہ کرو کیونکہ وہ جو ہمارے ساتھ ہیں تعداد میں اُن سے زِیادہ ہیں جو اُن کے ساتھ ہیں۔"

تَب الِیشعؔ نے دعا کی، "اَے یَاہوِہ! میرے خادِم کی آنکھیں کھول دیجئے تاکہ وہ دیکھ سکے۔" تَب یَاہوِہ نے اُس نوجوان خادِم کی آنکھیں کھولیں اَور اُس نے دیکھا کہ الِیشعؔ کے اِردگرد کی پہاڑیاں آتِشی گھوڑوں اَور رتھوں سے بھری پڑی ہیں۔

اَے مُلکِ یہُوداہؔ، تُو مت ڈر؛

شادمان ہو اَور خُوشی منا۔

یقیناً یَاہوِہ نے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔

لیکن یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، "یہ نہ کہو، میں تو محض ایک بچّہ ہُوں۔کیونکہ جِس کسی کے پاس مَیں تُمہیں بھیجوں گا وہاں تُمہیں جانا ہوگا اَورجو حُکم تُمہیں دُوں گا وہ تُمہیں بَیان کرنا ہوگا۔ تُم اُن لوگوں سے خوف نہ کھاؤ کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور مَیں تُمہیں محفوظ رکھوں گا،" یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔

ایک رات خُداوؔند نے پَولُسؔ سے رُویا میں کلام کیا: "خوف نہ کر؛ بَلکہ کہتا چلا جا، اَور خاموش نہ رہ۔ کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اَور کویٔی تُجھ پر حملہ کرکے تُجھے نُقصان نہ پہُنچا سکےگا، اِس لیٔے کہ اِس شہر میں میرے کیٔی لوگ مَوجُود ہیں۔"

اَور تُم اَے آدَمزاد اُن کا یا اُن کی باتوں کا خوف نہ کرنا حالانکہ تُو جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں سے گھِرا ہُواہے اَور بِچھُّوؤں کے درمیان رہتاہے پھر بھی تُو نہ ڈرنا حالانکہ وہ ایک ضِدّی قوم ہیں تو بھی تُو اُن کی باتوں سے یا خُود اُن سے مت ڈرنا۔ تُو میرا کلام اُن کو سُنانا خواہ وہ سُنیں یا نہ سُنیں کیونکہ وہ سرکش ہو چُکے ہیں۔

Fé que vence o medo

O medo não vem de Deus. Jesus disse: não temas, crê somente! A fé dissipa o medo e nos conecta ao poder de Deus.

یِسوعؔ نے یہ سُن کر، یہُودی عبادت گاہ کے رہنما سے کہا، "خوف نہ کرو؛ صِرف ایمان رکھو۔"

جو دُکھ تُجھے سَہنے ہیں اُن سے خوفزدہ نہ ہو۔ میں تُمہیں آگاہ کرتا ہُوں کہ شیطان تُم میں سے بعض کو قَید میں ڈالنے والا ہے تاکہ تمہاری آزمائش ہو اَور تُم دس دِن تک مُصیبت اُٹھاؤگے۔ جان دینے تک وفادار رہ تو مَیں تُجھے زندگی کا تاج دُوں گا۔

اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں لیکن رُوح کو نہیں، مگر اُس سے ڈرو جو بَدن اَور رُوح دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سَکتا ہے۔

ابھی وہ یہ باتیں سوچ ہی رہے تھے کہ خُداوؔند کے ایک فرشتہ نے خواب میں ظاہر ہوکر اُن سے فرمایا، "اَے یُوسیفؔ، اِبن داویؔد! اَپنی بیوی مریمؔ کو اَپنے گھر لے آنے سے مت ڈر کیونکہ جو اُن کے پیٹ میں ہے وہ پاک رُوح کی قُدرت سے ہے۔

لیکن فرشتہ نے اُن سے کہا، "اَے مریمؔ! خوف نہ کر؛ آپ پر خُدا کا فضل ہُواہے۔

شمعُونؔ پطرس نے یہ دیکھا تو، وہ یِسوعؔ کے پاؤں پر گِر کر کہنے لگے، "اَے خُداوؔند؛ میں گُنہگار آدمی ہُوں۔ آپ میرے پاس سے چلے جائیے!"

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-