Pular para o conteúdo
Publicidade

Obediência aos pais

Por Bíblia Online

A obediência aos pais é mandamento divino com promessa de vida longa. A Bíblia valoriza a honra filial e ensina os filhos a respeitar e obedecer aos pais com amor.

Honrar pai e mãe

O quinto mandamento ordena honrar pai e mãe. É o primeiro mandamento com promessa: para que vá bem e vivas muito na terra.

اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔

اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے تاکہ تمہاری عمر دراز ہو اَورجو مُلک یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں اُس میں تمہاری خیر ہو۔

کیونکہ خُدا نے فرمایاہے، تُم اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا اَور جو کویٔی باپ یا ماں کو بُرا کہے وہ ضروُر مار ڈالا جائے۔

بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔ "اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا" اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے "تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔"

اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔

Obedecer e respeitar

Filhos, obedecei a vossos pais no Senhor. A obediência filial é expressão de amor e temor a Deus.

اَے بچّو! تمہارا فرض ہے کہ ہر بات میں والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ خُداوؔند کو یہ پسند ہے۔

چاپلوسی کے خِلاف تنبیہ

اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ

اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔

وہ تمہارے سَر کی زینت بڑھانے کے لیٔے سِہرا

اَور تمہارے گلے کی زیبائش کے لیٔے ہار ہوں گے۔

زنا کے خِلاف تنبیہ

اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کے اَحکام بجا لاؤ

اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔

اُنہیں اَپنے دِل پر ہمیشہ باندھے رکھو؛

اَور اَپنے گلے کا ہار بنالو۔

جَب تُم چلوگے تو وہ تمہاری رہنمائی؛

سوؤگے تو وہ تمہاری نگہبانی؛

اَور جَب جاگوگے تو وہ تُم سے باتیں کرےگی۔

کیونکہ یہ اَحکام چراغ، اَور یہ تعلیم رَوشنی ہے،

اَور تربّیت کے لیٔے سرزنش زندگی کی راہ ہے۔

حِکمت کا درجہ نہایت ہی اعلیٰ ہے

اَے میرے بیٹو! باپ کی تربّیت پر کان لگاؤ؛

متّوجہ ہو اَور فہم حاصل کرو۔

میں تُمہیں اَچھّی باتیں سِکھا رہا ہُوں،

لہٰذا میری تعلیم کو ترک نہ کرنا۔

میں بھی کبھی اَپنے باپ کے گھر میں بیٹا تھا،

اَور ابھی نازک اندام اَور اَپنی ماں کا لاڈلا تھا،

تَب باپ نے مُجھے تعلیم دی اَور کہا:

"اَپنے سارے دِل سے میری باتوں کو اَپنالو؛

اَور میرے اَحکام بجا لاؤ اَور زندہ رہو۔

حِکمت حاصل کرو، فہم کو اَپنالو؛

میری باتوں کو فراموش نہ کرو اَور نہ اُن سے منحرف ہونا۔

حِکمت کو ترک نہ کرو اَور وہ تمہاری حِفاظت کرےگی؛

اُس سے مَحَبّت رکھو اَور وہ تمہاری نگہبانی کرےگی۔

دانشمند بیٹا اَپنے باپ کی تربّیت پر دھیان دیتاہے،

لیکن ٹھٹّھےباز سرزنش پر کان نہیں لگاتا۔

بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے،

اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔

Disciplina e consequências

A vara e a repreensão dão sabedoria. A Bíblia adverte sobre as consequências sérias da rebeldia e desonra aos pais.

تادیب کی چھڑی حِکمت بخشتی ہے،

لیکن جو بچّہ تربّیت سے محروم رہا ہو، وہ اَپنی ماں کو رُسوا کرتا ہے۔

وہ بیٹا جو اَپنے باپ کو لُوٹتا اَور اَپنی ماں کو نکال دیتاہے

خجالت اَور رُسوائی کا کام کرتا ہے۔

"آنکھ جو باپ کا مذاق اُڑاتی ہے،

اَور ماں کی فرمانبرداری کو حقیر جانتی ہے،

وادی کے کوّے اُسے نوچ نوچ کر نکال لیں گے،

عُقاب اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔

"اَورجو کویٔی اَپنے باپ یا اَپنی ماں پر حملہ کرے وہ لازماً مار ڈالا جائے۔

باغی بیٹا

اگر کسی شخص کا ضِدّی اَور باغی بیٹاہو، جو اَپنے والدین کی فرمانبرداری نہیں کرتا ہے اَور جَب والدین اُسے تنبیہ کرتے ہیں تو اُن کی نہیں سُنتا، تو اُس کے والدین اُسے پکڑکر شہر کے پھاٹک پر بُزرگوں کے پاس لے جایٔیں۔ اَور اُس کے والدین شہر کے بُزرگوں سے کہیں، "ہمارا یہ بیٹا ضِدّی اَور باغی ہے۔ وہ ہمارے حُکموں پر نہیں چلتا۔ وہ پیٹو اَور شرابی ہے۔" تَب اُس کے شہر کے سَب لوگ اُسے سنگسار کرکے مار ڈالیں۔ تُم اَیسی بدکاری کو اَپنے بیچ میں سے ختم کردینا۔ تَب سَب اِسرائیلی اُس کے بارے میں سُن کر خوف کھایٔیں گے۔

اگر کویٔی آدمی اَپنے باپ یا اَپنی ماں پر لعنت کرتا ہے،

تو اُس کا چراغ گہری تاریکی میں بُجھایا جائے گا۔

اَپنی مُصیبتوں کو الٰہی تنبیہ سمجھ کر برداشت کرو گویا خُدا تُمہیں اَپنے فرزند سمجھ کر تمہاری تربّیت کر رہاہے۔ کیونکہ وہ کون سا بیٹا ہے جسے اُس کا باپ تنبیہ نہیں کرتا؟

اَور اگر کسی بِیوہ کے لڑکے یا پوتے ہوں تو اُن کی پہلی ذمّہ داری اَپنے گھر والوں کے تئیں اَپنا فرائض پہچانتے ہُوئے خُدا کا بندہ بننا سیکھیں اِس طرح اَپنے والدین اَور دادا دادی کے حق اَدا کرنا سیکھیں کیونکہ یہ خُدا کی نظر میں پسندِیدہ ہے۔

Seja o primeiro