Orgulho
O orgulho é um dos pecados mais condenados na Bíblia. Deus resiste aos soberbos, mas dá graça aos humildes. A humildade é o caminho da honra verdadeira.
Deus resiste ao soberbo
A soberba precede a ruína e o orgulho antecede a queda. Deus abomina o coração altivo e promete humilhar quem se exalta.
تباہی سے پہلے تکبُّر،
اَور زوال سے پہلے خُود بینی ہوتی ہے۔
مغروُر دِلوں والے یَاہوِہ کے نزدیک نفرت اَنگیز ہیں۔
وہ لوگ بے سزا نہ ٹھہریں گے۔
اَیسی راہ بھی ہے جو اِنسان کو راست مَعلُوم ہوتی ہے،
لیکن اُس کا اَنجام موت ہے۔
یَاہوِہ کا خوف ماَننا، بدی سے عداوت رکھناہے،
مُجھے غُرور، شیخی،
بُرے چال چلن اَور کجگو مُنہ سے نفرت ہے۔
غُرور اَپنے ساتھ رُسوائی بھی لے آتا ہے،
لیکن خاکساری اَپنے ساتھ حِکمت لاتی ہے۔
غُرور اَپنے ساتھ رُسوائی بھی لے آتا ہے،
لیکن خاکساری اَپنے ساتھ حِکمت لاتی ہے۔
اِنسان کی مغروُری اُسے پست کرتی ہے،
لیکن فروتن رُوح والا اِنسان عزّت پاتاہے۔
اِنسان کی مغروُری اُسے پست کرتی ہے،
لیکن فروتن رُوح والا اِنسان عزّت پاتاہے۔
اِنسان کے دِل کا تکبُّر اُس کے لیٔے ہلاکت لاتا ہے،
لیکن فروتنی اُس کے لیٔے عزّت لاتی ہے۔
اِنسان کے دِل کا تکبُّر اُس کے لیٔے ہلاکت لاتا ہے،
لیکن فروتنی اُس کے لیٔے عزّت لاتی ہے۔
یَاہوِہ مغروُر کا گھر ڈھا دیتے ہیں
لیکن وہ بِیوہ کا ٹھکانہ محفوظ رکھتے ہیں۔
Humildade como caminho
Humilhai-vos diante do Senhor e Ele vos exaltará. A grandeza no Reino vem pelo serviço humilde, não pela autopromoção.
مگر وہ تو ہمیں اَور زِیادہ فضل بخشتا ہے۔ چنانچہ خُدا کا کلام فرماتا ہے:
"خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے
مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔"
خُداوؔند کے سامنے خُود کو حلیم کر دو تو وہ تُمہیں سربُلند کرےگا۔
جو مُومِنین پست حالی میں ہیں اُنہیں اَپنے اعلیٰ مرتبہ پر فخر کرنا چاہئے۔ مگر دولتمند کو اَپنے ادنیٰ مرتبہ پر فخر کرنا چاہئے کیونکہ دولتمند جنگلی پھُول کی طرح مُرجھا کر ختم ہو جایٔےگا۔
اِسی طرح اَے جَوانوں، تُم بھی اَپنے بُزرگوں کے تابع رہو۔ بَلکہ سَب کے سَب ایک دُوسرے کی خدمت کے لیٔے فروتنی سے کمربستہ رہو، کیونکہ،
"خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے
مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔"
پس خُدا کے قوی ہاتھ کے نیچے حلیمی سے رہو، تاکہ وہ مُناسب وقت پر تُمہیں سربُلند کرےگا۔ اَپنی ساری فکریں اُس خُدا پر ڈال دو کیونکہ وہ تمہاری فکر کرتا ہے۔
کیونکہ جو کویٔی اَپنے آپ کو بڑا بنائے گا وہ چھوٹا کیا جائے گا اَورجو اَپنے آپ کو حلیم بنائے گا وہ بڑا کیا جائے گا۔"
تِفرقہ اَور فُضول فخر کے باعث کچھ نہ کرو۔ بَلکہ، فروتن ہوکر ایک شخص دُوسرے شخص کو اَپنے سے بہتر سمجھے۔ ہر ایک صِرف اَپنے مفاد کا نہیں بَلکہ دُوسروں کے مفاد کا بھی خیال رکھے۔
تمہارا مِزاج بھی وَیسا ہی ہو، جَیسا المسیح یِسوعؔ کا تھا:
Os perigos do orgulho
O orgulho cega, gera contendas e afasta de Deus. A Escritura adverte contra a soberba da vida e a vã glória mundana.
کیونکہ جو کچھ دُنیا میں ہے یعنی جِسم کی خواہش، آنکھوں کی خواہش اَور زندگی کا غُرور، وہ آسمانی باپ کی طرف سے نہیں بَلکہ دُنیا کی طرف سے ہے۔
پس جو کویٔی اَپنے آپ کو ایمان میں قائِم اَور مضبُوط سمجھتا ہے، خبردار رہے کہ کہیں گِر نہ پڑے۔
اَور اگر اَپنا سارا مال غریبوں میں بانٹ دُوں اَور اَپنا بَدن قُربانی کے طور پر جَلائے جانے کے لیٔے دے دُوں اَور مَحَبّت سے خالی رہُوں تو مُجھے کویٔی فائدہ نہیں۔
خُدا نے اِس جہاں کے کمینوں، حقیروں بَلکہ بےوُجُودوں کو چُن لیا کہ مَوجُودوں کو نِیست کرے۔ تاکہ کویٔی بھی بشر خُدا کے سامنے فخر نہ کر سکے۔
غرض، "جو فخر کرے وہ خُداوؔند پر فخر کرے۔" کیونکہ جو کویٔی اَپنے مُنہ سے اَپنی تعریف کرتا ہے وہ مقبُول نہیں ہوتا، بَلکہ جسے خُداوؔند نیک نام ٹھہراتا ہے وُہی مقبُول ہوتاہے۔
پھر اُنہُوں نے کہا: "اصل میں جو کُچھ اِنسان کے دِل سے باہر نکلتا ہے وُہی اُسے ناپاک کرتا ہے۔ کیونکہ اَندر سے یعنی اُس کے دِل سے، بُرے خیال باہر آتے ہیں جَیسے، جنسی بدفعلی، چوری، خُونریزی زنا، لالچ، بدکاری، مَکر و فریب، شہوت پرستی، بدنظری، کُفر، تکبُّر اَور حماقت۔ یہ سَب بُرائیاں اِنسان کے اَندر سے نکلتی ہیں اَور اُسے ناپاک کردیتی ہیں۔"
غُرور سے صِرف جھگڑے پیدا ہوتے ہیں،
لیکن جو لوگ صلاح مانتے ہیں اُن میں حِکمت پائی جاتی ہے۔
فروتنی اَور یَاہوِہ کے خوف سے؛
دولت، عزّت اَور زندگی حاصل ہوتی ہے۔
اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔
O olhar de Deus
O Senhor não olha como o homem. Ele vê o coração e se agrada dos quebrantados de espírito e dos que tremem diante da sua Palavra.
لیکن یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، "اُس کی ظاہری شکل و صورت اَور اُس کے دراز قد ہونے کا خیال نہ کر کیونکہ مَیں نے اُسے ردّ کر دیا ہے۔ اِس لیٔے کہ یَاہوِہ اُن باتوں کو اَیسے نہیں دیکھتے جَیسے اِنسان دیکھتا ہے۔ اِنسان ظاہری شکل و صورت کو دیکھتا ہے لیکن یَاہوِہ دِل کو دیکھتے ہیں۔"
"اِس قدر مغروُری سے باتیں نہ کرنا
اَور تمہارے مُنہ سے مغروُریت کی کوئی بات نہ نکلے،
کیونکہ یَاہوِہ اَیسے خُدا ہیں جو خُدائے علیم ہے،
وُہی اعمال کے تولنے والے ہیں۔
کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں،
اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟"
یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
"یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں:
میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں،
اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔
اَب مَیں، نبوکدنضرؔ، آسمان کے بادشاہ کی سِتائش، تعظیم و تکریم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اَپنے سَب کاموں میں راست اَور اَپنی سَب راہوں میں مُنصِفانہ ہے؛ اَورجو لوگ مغروُری سے چلتے ہیں اُنہیں وہ جلیل کر سَکتا ہے۔
شاہِ اِسرائیل نے جَواب دیا، "بِن ہددؔ سے جا کر کہہ دو: ’ایک جنگجو کو جو ابھی زرہ بکتر پہن رہاہے اُسے اَیسا غُرور نہیں کرنا چاہئے گویا وہ جنگ فتح کر چُکاہے۔‘ "
آپَس میں یکدل رہو، مغروُر نہ بنو بَلکہ ادنیٰ لوگوں کے ساتھ میل جول بڑھانے پر راضی رہو۔ اَپنے آپ کو دُوسروں سے عقلمند نہ سمجھو۔
مگر پاک رُوح کا پھل، مَحَبّت، خُوشی، اِطمینان، صبر، مہربانی، نیکی، وفاداری، نرمی اَور پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کویٔی شَریعت مُخالفت نہیں کرتی۔