Publicidade

Ouvir

Por Bíblia Online

Ouvir é uma disciplina espiritual essencial. A Bíblia exorta: 'Quem tem ouvidos, ouça.' A fé vem pelo ouvir, e ouvir é mais que escutar — é obedecer e agir.

A fé vem pelo ouvir

Sem ouvir a Palavra, não há fé. A pregação do evangelho gera fé nos corações de quem ouve com disposição e humildade.

پس ایمان کی بُنیاد پیغام کے سُننے پر ہے اَور پیغام کی بُنیاد المسیح کے کلام پر۔

پس ایمان کی بُنیاد پیغام کے سُننے پر ہے اَور پیغام کی بُنیاد المسیح کے کلام پر۔

مگر جِس پر وہ ایمان نہیں لایٔے اُسے پُکاریں گے کیسے؟ جِس کا ذِکر تک اُنہُوں نے نہیں سُنا اُن پر ایمان کیسے لائیں گے اَور جَب تک کویٔی اُنہیں خُوشخبری نہ سُنائے وہ کیسے سُنیں گے؟

جِس کے پاس سُننے کے کان ہوں وہ سُن لے۔"

یَشعیاہ نبی کی یہ پیشن گوئی اُن کے حق میں پُوری ہوتی ہے:

" تُم سُنتے تو رہوگے لیکن سمجھوگے نہیں؛

دیکھتے تو رہوگے لیکن پہچان نہ پاؤگے۔

کیونکہ اِس قوم کے دِل شکستہ ہو گئے ہیں؛

وہ اُونچا سُننے لگے ہیں،

اَور اُنہُوں نے اَپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

کہیں اَیسا نہ ہو کہ اُن کی آنکھیں دیکھ لیں،

اَور اُن کے کان سُن لیں،

اَور اُن کے دِل سمجھ لیں،

اَور وہ میری طرف پھریں، اَور مَیں اُنہیں شفا بخشوں۔

Ouvir e obedecer

Não basta ouvir — é preciso praticar. Quem ouve a Palavra e a pratica é como o homem sábio que edificou sobre a rocha.

صِرف کلام کے سُننے والے نہ بنو، بَلکہ کلام پر عَمل کرنے والے بنو۔ ورنہ تُم خُودی کو فریب دے رہے ہو۔

صِرف کلام کے سُننے والے نہ بنو، بَلکہ کلام پر عَمل کرنے والے بنو۔ ورنہ تُم خُودی کو فریب دے رہے ہو۔

سُننا اَور عَمل کرنا

اَے میرے عزیز بھائیوں اَور بہنوں! اِس بات کا خیال رکھنا کہ ہر آدمی سُننے میں تیز اَور بولنے اَور غُصّہ کرنے میں دھیما ہو۔

سُننا اَور عَمل کرنا

اَے میرے عزیز بھائیوں اَور بہنوں! اِس بات کا خیال رکھنا کہ ہر آدمی سُننے میں تیز اَور بولنے اَور غُصّہ کرنے میں دھیما ہو۔ کیونکہ اِنسان کا غُصّہ وہ راستبازی پیدا نہیں کرتا جو خُدا چاہتاہے۔

عقلمند اَور بےوقُوف گھر بنانے والے

"چنانچہ جو کویٔی میری یہ باتیں سُنتا اَور اُن پر عَمل کرتا ہے وہ اُس عقلمند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے اَپنا گھر چٹّان پر تعمیر کیا ہو۔

عقلمند اَور بےوقُوف گھر بنانے والے

"چنانچہ جو کویٔی میری یہ باتیں سُنتا اَور اُن پر عَمل کرتا ہے وہ اُس عقلمند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے اَپنا گھر چٹّان پر تعمیر کیا ہو۔ اَور زور کی بارش آئی اَور سیلاب آیا اَور آندھیاں چلیں اُٹھا اَور اُس گھر سے ٹکرائیں مگر وہ نہ گرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹّان پر ڈالی گئی تھی۔ لیکن جو میری یہ باتیں سُنتا ہے مگر اُن پر عَمل نہیں کرتا ہے، وہ اُس بےوقُوف اِنسان کی مانِند ہے جِس نے اَپنا گھر ریت پر بنایا۔ اَور زور کی بارش آئی اَور سیلاب آیا اَور آندھیاں چلیں اَور اُس گھر سے ٹکرائیں، اَور وہ گِر پڑا اَور بالکُل برباد ہو گیا۔"

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "لِکھّا ہے: اِنسان صِرف روٹی ہی سے زندہ نہیں رہتا لیکن خُدا کے مُنہ سے نکلنے والے ہر کلام سے زندہ رہتاہے۔"

لیکن یِسوعؔ نے جَواب دیا، "جو لوگ خُدا کا کلام سُنتے اَور اُس پر عَمل کرتے ہیں وہ زِیادہ مُبارک ہیں۔"

لیکن یِسوعؔ نے جَواب دیا، "جو لوگ خُدا کا کلام سُنتے اَور اُس پر عَمل کرتے ہیں وہ زِیادہ مُبارک ہیں۔"

جو باتوں کو تُم نے مُجھ سے سیکھا یا حاصل کیا یا سُنا ہے یا مُجھ میں دیکھا بھی ہے، اُن پر عَمل کرتے رہوگے۔ تو خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے تمہارے ساتھ رہے گا۔

Deus ouve nossas orações

O Senhor ouve os que clamam a Ele de coração sincero. Ele inclina os ouvidos para as nossas súplicas e responde com fidelidade.

میں یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں کیونکہ اُنہُوں نے میری صدا سُنی؛

اُنہُوں نے میری مِنّت سُنی۔

چونکہ اُنہُوں نے میری طرف کان لگایا،

اِس لیٔے میں عمر بھر اُن سے دعا کرتا رہُوں گا۔

مَیں نے اَپنے خُدا سے فریاد کی؛

مَیں نے اَپنی مُصیبت میں یَاہوِہ کو پُکارا۔

اُنہُوں نے اَپنی ہیکل میں سے میری آواز سُنی؛

میری فریاد اُن کے کانوں میں پہُنچی۔

یَاہوِہ کی آنکھیں راستبازوں پر لگی رہتی ہیں

اَور اُن کے کان اُن کی دعاؤں پر لگے رہتے ہیں؛

اَے یَاہوِہ، آپ صُبح کو میری آواز سُنیں گے؛

کیونکہ مَیں صُبح دَم ہی اَپنی اِلتجائیں آپ کے حُضُور پیش کرتا ہُوں

اَور اُمّید لگائے بیٹھا رہتا ہُوں۔

مُجھے خُوشی اَور مسرّت کی خبر سُننے دیں؛

جو ہڈّیاں آپ نے کُچل دی ہیں وہ شاد ہُوں۔

صُبح، میرے لیٔے آپ کی لافانی مَحَبّت کی خبر لے کر آئے،

کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔

مُجھے وہ راہ بتائیں جِس پر میں چلُوں،

کیونکہ میری جان کی اُمّید آپ ہی سے وابستہ ہے۔

اَور ہمیں جو دِلیری خُدا کے حُضُور میں ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر ہم خُدا کی مرضی کے مُوافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتا ہے۔

اَور ہمیں مَعلُوم ہے کہ جو کچھ ہم اُس سے مانگتے ہیں وہ ہماری سُنتا ہے، تو ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ جو کچھ ہم نے اُس سے مانگا ہے وہ پایا بھی ہے۔

تَب تُم میرا نام لے کر مُجھے پُکارو گے اَور میرے پاس آکر مُجھ سے دعا کروگے اَور مَیں تمہاری سُنوں گا۔

مُجھ سے فریاد کر اَور مَیں تمہاری فریاد سُن کر تُمہیں عظیم، ناقابل فراموش باتیں بتاؤں گا جنہیں تُم نہیں جانتے۔

گُناہ، اقرار اَور رِہائی

یقیناً یَاہوِہ کا ہاتھ اِس قدر چھوٹا نہیں کہ بچا نہ سکے،

نہ ہی اُس کا کان اِس قدر بھاری ہے کہ سُن نہ سکے۔

Ouvir a voz de Deus

Jesus disse: 'As minhas ovelhas ouvem a minha voz.' Deus fala através da Palavra, do Espírito e das circunstâncias — cabe a nós ouvir.

میری بھیڑیں میری آواز سُنتی ہیں۔ میں اُنہیں جانتا ہُوں اَور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔

"میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جو کویٔی میرا کلام سُن کر میرے بھیجنے والے پر ایمان لاتا ہے، اَبدی زندگی اُسی کی ہے اَور اُس پر سزا کا حُکم نہیں ہوتا بَلکہ وہ موت سے بچ کر زندگی میں داخل ہو گیا۔" میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ وقت آ رہاہے بَلکہ آ چُکاہے جَب مُردے خُدا کے بیٹے کی آواز سُنیں گے اَور اُسے سُن کر زندگی حاصل کریں گے۔

دیکھ! میں دروازہ پر کھڑا کھٹکھٹا رہا ہُوں۔ اگر کویٔی میری آواز سُن کر دروازہ کھولے، تو میں اَندر داخل ہوؤں گا، اَور ہم ایک دُوسرے کے ساتھ کھانا کھایٔیں گے۔

دیکھ! میں دروازہ پر کھڑا کھٹکھٹا رہا ہُوں۔ اگر کویٔی میری آواز سُن کر دروازہ کھولے، تو میں اَندر داخل ہوؤں گا، اَور ہم ایک دُوسرے کے ساتھ کھانا کھایٔیں گے۔

تُمہیں صرف یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کی پیروی کرنی ہے، اَور صرف اُن ہی کا خوف ماَننا ضروُری ہے۔ اُن ہی کے اَحکام کو ماننا اَور اُن ہی کے فرمانبردار رہنا اَور اُن ہی کی خدمت کرنا اَور اُن ہی سے لپٹے رہنا۔

کیا خُدا اَپنا پاک رُوح اِس لیٔے تُمہیں دیتاہے اَور تمہارے درمیان اِس لیٔے معجزے کرتا ہے کہ تُم شَریعت کے مُطابق عَمل کرتے ہو، یا اِس لیٔے کہ جو پیغام تُم نے سُنا اُس پر ایمان لایٔے ہو؟

Sabedoria no ouvir

Seja pronto para ouvir e tardio para falar. A sabedoria começa com a disposição de ouvir instrução e aceitar correção.

جو آدمی بات سُننے سے پہلے ہی اُس کا جَواب دیتاہے۔

اُس سے اُس کی حماقت اَور خجالت ظاہر ہوتی ہے۔

جو تربّیت پر دھیان دیتاہے وہ خُوشحال ہوتاہے،

اَور مُبارک ہے وہ جو یَاہوِہ پر بھروسا رکھتا ہے۔

زنا کے خِلاف تنبیہ

اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کے اَحکام بجا لاؤ

اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔

جو تربّیت قبُول کرتا ہے وہ زندگی کی راہ بتاتا ہے،

لیکن جو تنبیہ کو ٹھکراتا ہے وہ دُوسروں کو گُمراہ کرتا ہے۔

جو کویٔی ہدایات پر کان نہیں لگاتا،

اُس کی دعائیں بھی مکرُوہ ہوتی ہیں۔

دانِشور کی سرزنش پر کان دھرنا،

احمقوں کا نغمہ سُننے سے بہتر ہے۔

سَب چیزیں اِتنی تھکانے والی ہیں،

کہ اِنسان اُس کا بَیان نہیں کر سَکتا۔

آنکھ دیکھنے سے سیر نہیں ہوتی،

اَور نہ ہی کان سُننے سے کبھی مطمئن۔

" اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی اَپنی فطرت میں تبدیلی نہیں لاؤگے اَور میری مُخالفت کرتے رہوگے اَور میری سُننے سے اِنکار کروگے تو مَیں تمہارے گُناہوں کے مُطابق تمہاری بَلاؤں کو سات گُنا بڑھا دُوں گا۔

اگر تُم نہیں سنوگے، اَور میرے نام کی تعظیم کے لیٔے اَپنے دِلوں کو آمادہ نہیں کروگے،" قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، "مَیں تمہارے اُوپر ایک لعنت بھیجوں گا اَور تمہاری برکتوں کو ملعُون کر دُوں گا؛ بَلکہ میں پہلے ہی اُنہیں ملعُون کر چُکا ہُوں کیونکہ تُم نے میری تعظیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن جَب مَیں تُجھ سے بات کروں گا تَب میں تیرا مُنہ کھول دُوں گا اَور تُو اُن سے کہے گا، یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں۔جو سُنتا ہے وہ سُن لے اَورجو نہیں سُنتا وہ نہ سُنے، کیونکہ وہ سرکش قوم ہے۔

یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، "وہ دِن آ رہے ہیں،

جَب مَیں اُس مُلک میں قحط نازل کروں گا،

جو نہ روٹی کا نہ پانی کا،

بَلکہ خُدا کے کلام کا قحط ہوگا۔

آدھی رات کے قریب جَب پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ دعا میں مشغُول تھے اَور خُدا کی حَمد و ثنا کر رہے تھے اَور دُوسرے قَیدی سُن رہے تھے۔

یہوشُعؔ نے بنی اِسرائیل سے فرمایا، "پاس آکر یَاہوِہ اَپنے خُدا کا کلام سُنو،

اِس لیٔے جو باتیں تُم نے اَندھیرے میں کہی ہیں وہ رَوشنی میں سُنی جایٔیں گی اَورجو کُچھ تُم نے کوٹھریوں میں کسی کے کان میں کہا ہے، اُس کا اعلان چھتوں پر سے کیا جائے گا۔

قُصُوروار مسیحی مُومِن بھایٔی کا مسئلہ

"اگر تمہارا بھایٔی یا بہن گُناہ کرے تو جاؤ اَور تنہائی میں اُسے سمجھاؤ۔ اگر وہ تمہاری سُنے تو سمجھ لو کہ تُم نے اَپنے بھایٔی کو پا لیا۔

قُصُوروار مسیحی مُومِن بھایٔی کا مسئلہ

"اگر تمہارا بھایٔی یا بہن گُناہ کرے تو جاؤ اَور تنہائی میں اُسے سمجھاؤ۔ اگر وہ تمہاری سُنے تو سمجھ لو کہ تُم نے اَپنے بھایٔی کو پا لیا۔ اَور اگر وہ نہ سُنے تو اَپنے ساتھ ایک یا دو آدمی اَور لے جاؤ، تاکہ ہر بات دو یا تین گواہوں کی زبان سے ثابت ہو جائے۔ اَور اگر وہ اُن کی بھی نہ سُنے تو، مسیحی جماعت کو خبر کرو؛ اَور اگر وہ مسیحی جماعت کی بھی نہ سُنے تو اُسے محصُول لینے والے اَور غَیریہُودی کے برابر جانو۔

اَور یتروؔ اُن تمام احسانات کے بارے میں سُن کر بہت خُوش ہُوا جو یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو مِصریوں کے ہاتھ سے چھُڑانے کی خاطِر اُن پر کئے تھے۔

موت کی موجوں نے مُجھے گھیرلیا؛

اَور تباہی کے سیلابوں نے مُجھے اَپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاتال کی رسّیاں میرے چَوگرد لپٹ گئیں؛

اَور موت کے پھندے میرے سامنے تھے۔

"مَیں نے اَپنی مُصیبت میں یَاہوِہ کو پُکارا؛

مَیں نے اَپنے خُدا سے فریاد کی۔

اُنہُوں نے اَپنی ہیکل میں سے میری آواز سُنی،

میری فریاد اُن کے کانوں میں پہُنچی۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-