Pais
Deus é nosso Pai celestial — amoroso, provedor, disciplinador e fiel. As Escrituras também honram os pais terrenos e os chamam a criar os filhos na instrução do Senhor.
O Pai celestial
Deus é Pai de misericórdias. Ele nos adotou como filhos, nos ama incondicionalmente e cuida de cada detalhe da nossa vida.
دیکھو، آسمانی باپ نے ہم سے کیسی مَحَبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کَہلاتے ہیں اَور ہم واقعی ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لیٔے نہیں جانتی کیونکہ اِس نے یِسوعؔ کو بھی نہیں جانا۔
دیکھو، آسمانی باپ نے ہم سے کیسی مَحَبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کَہلاتے ہیں اَور ہم واقعی ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لیٔے نہیں جانتی کیونکہ اِس نے یِسوعؔ کو بھی نہیں جانا۔
کیونکہ تُمہیں وہ رُوح نہیں مِلی جو تُمہیں پھر سے خوف کا غُلام بنادے بَلکہ لے پالک فرزندیت کی رُوح مِلی ہے جِس کے وسیلہ سے ہم "اَبّا، اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔" پاک رُوح خُود ہماری رُوح کے ساتھ مِل کر گواہی دیتاہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں۔
لیکن جِتنوں نے اُنہیں قبُول کیا، اُنہُوں نے اُنہیں خُدا کے فرزند ہونے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُن کے نام پر ایمان لایٔے۔
ہمارے خُدا باپ اَور ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے!
جِس طرح باپ اَپنے بچّوں پر ترس کھاتا ہے،
اُسی طرح یَاہوِہ اُن لوگوں پر ترس کھاتے ہیں جو اُن کا خوف رکھتے ہیں؛
جِس طرح باپ اَپنے بچّوں پر ترس کھاتا ہے،
اُسی طرح یَاہوِہ اُن لوگوں پر ترس کھاتے ہیں جو اُن کا خوف رکھتے ہیں؛
کیونکہ وہ ہماری فطرت سے واقف ہیں،
اَور اُنہیں یاد ہے کہ ہم خاکی ہیں۔
خُدا اَپنے مُقدّس قِیام میں،
یتیموں کا باپ اَور بیواؤں کا مُحافظ ہیں۔
تو بھی اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے باپ ہیں
ہم مٹّی ہیں، آپ کُمہار؛
ہم سَب آپ کے ہاتھ کا کام ہیں۔
لیکن آپ ہمارے باپ ہیں،
حالانکہ اَبراہامؔ ہمیں نہیں جانتا
اَور نہ اِسرائیل ہمیں پہچانتا ہے؛
تو بھی اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے باپ ہیں،
اَور ہمارا نَجات دِہندہ، اَزل سے آپ کا یہی نام ہے۔
کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے،
ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا،
اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔
اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا،
اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔
کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے،
ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا،
اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔
اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا،
اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔
O cuidado paterno de Deus
O Pai celestial sabe do que precisamos antes de pedirmos. Ele dá boas dádivas aos filhos que pedem e cuida até dos passarinhos.
ہَوا کے پرندوں کو دیکھو، جو نہ تو بوتے ہیں اَور نہ ہی فصل کو کاٹ کر کھتّوں میں جمع کرتے ہیں، پھر بھی تمہارا آسمانی باپ اُنہیں کھِلاتاہے۔ کیا تمہاری قدر و قیمت پرندوں سے بھی زِیادہ نہیں ہے؟
کیا ایک سِکّے میں دو گوریّاں نہیں بکتیں؟ لیکن اُن میں سے ایک بھی تمہارے آسمانی باپ کی مرضی کے بغیر زمین پر نہیں گِر سکتی۔ اَور یہاں تک کہ تمہارے سَر کے سبھی بال بھی گنے ہُوئے ہیں۔ لہٰذا ڈرو مت؛ تمہاری قیمت تو بہت سِی گوریّوں سے بھی زِیادہ ہے۔
لیکن جَب تُم دعا کرو، تو اَپنی کوٹھری میں جاؤ اَور دروازہ بند کرکے اَپنے آسمانی باپ سے، جو پوشیدگی میں ہے، دعا کرو، تَب تمہارا آسمانی باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے، تُمہیں اجر دے گا۔
لیکن جَب تُم روزہ رکھو، تو اَپنا مُنہ دھو اَور سَر پر تیل ڈالو، تاکہ اِنسان نہیں لیکن تمہارا آسمانی باپ جو پوشیدگی میں ہے، اَور پوشیدگی میں ہونے والے سَب کاموں کو جانتا ہے، تُمہیں روزہ دار جانے، اَور تُمہیں اجر دے۔
"تُم میں سے اَیسا کون سا باپ ہے کہ جَب اُس کا بیٹا مچھلی مانگے تو اُسے مچھلی نہیں، بَلکہ سانپ دے؟ یا اَنڈا مانگے تو اُسے بِچھُّو تھما دے۔ پس جَب تُم بُرے ہونے کے باوُجُود بھی اَپنے بچّوں کو اَچھّی چیزیں دینا جانتے ہو، تو کیا تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، پاک رُوح اِفراط سے عطا نہ فرمایٔے گا!"
"اَے چُھوٹے گلّے! ڈر مت! کیونکہ تمہارے آسمانی باپ کی خُوشی اِسی میں ہے کہ وہ تُمہیں بادشاہی عطا فرمائے۔
ہر اَچھّی نِعمت اَور کامِل تحفہ آسمان سے اَور نُوروں کے باپ کی طرف سے ہی نازل ہوتاہے۔ وہ سایہ کی طرح گھٹتا یا بڑھتا نہیں بَلکہ لاتبدیل ہے۔
جِس نے اَپنے بیٹے کو بچائے رکھنے کی بجائے اُسے ہم سَب کے لیٔے قُربان کر دیا تو کیا وہ اُس کے ساتھ ہمیں اَور سَب چیزیں بھی فضل سے عطا نہ کرےگا؟
Conhecer o Pai
Jesus é o caminho para o Pai. Ninguém conhece o Pai senão o Filho e aquele a quem o Filho quiser revelar.
یِسوعؔ نے جَواب میں فرمایا، "راہ اَور حق اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ میرے وسیلہ کے بغیر کویٔی باپ کے پاس نہیں آتا۔
میرے باپ کے یہاں بہت سے رِہائشی مقام ہیں؛ اگر نہ ہوتے، تو مَیں تُمہیں بتا دیتا مَیں تمہارے لیٔے جگہ تیّار کرنے وہاں جا رہا ہُوں۔
جو کُچھ تُم میرا نام لے کر مانگوگے، میں تُمہیں دُوں گا تاکہ باپ کا جلال بیٹے کے ذریعہ ظاہر ہو۔
جِس کے پاس میرے اَحکام ہیں اَور وہ اُنہیں مانتا ہے وُہی مُجھ سے مَحَبّت کرتا ہے، اَور وہ میرے باپ کا پیارا ہوگا اَور مَیں بھی اُس سے مَحَبّت رکھوں گا اَور اَپنے آپ کو اُس پر ظاہر کروں گا۔"
یِسوعؔ نے جَواب میں فرمایا، "اگر کویٔی مُجھ سے مَحَبّت رکھتا ہے تو وہ میرے کلام پر عَمل کرےگا۔ میرے باپ اُس سے مَحَبّت رکھیں گے اَور ہم اُن کے پاس آکر اَور اُن کے ساتھ رہیں گے۔
خُدا کو کسی نے کبھی نہیں دیکھا، لیکن اِس واحد خُدا نے جو باپ کے سَب سے نزدیک ہے، اُنہُوں نے ہی باپ کو ظاہر کیا۔
میں اُنہیں اَبدی زندگی دیتا ہُوں۔ وہ کبھی ہلاک نہ ہوں گی اَور کویٔی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین نہیں سَکتا۔ میرا باپ، جِس نے اُنہیں میرے سُپرد کیا ہے سَب سے بڑا ہے؛ کویٔی اُنہیں میرے باپ کے ہاتھ سے نہیں چھین سَکتا۔ میں اَور باپ ایک ہیں۔"
"اَے باپ، آپ نے جنہیں مُجھے دیا ہے میں چاہتا ہُوں کہ جہاں میں ہُوں وہ بھی میرے ساتھ ہوں، اَور اُس جلال کو دیکھ سکیں جو آپ نے مُجھے عطا کیا، کیونکہ آپ نے دُنیا کی تخلیق سے پیشتر ہی مُجھ سے مَحَبّت رکھی۔
"ساری چیزیں میرے باپ کی طرف سے میرے سُپرد کر دی گئی ہیں۔ اَور سِوا باپ کے بیٹے کو کویٔی نہیں جانتا ہے، اَور سِوا بیٹے کے کویٔی نہیں جانتا کہ باپ کون ہے اَور سِوائے اُس شخص کے جِس پر بیٹا باپ کو ظاہر کرنے کا اِرادہ کرے۔
پس تُم کامِل بنو جَیسا کہ تمہارا آسمانی باپ کامِل ہے۔
لیکن تُم ربّی، نہ کہلاؤ کیونکہ تمہارا اُستاد ایک ہی ہے اَور تُم سَب بھایٔی ہو۔ اَور زمین پر کسی کو اَپنا باپ، مت کہو کیونکہ تمہارا باپ ایک ہی ہے جو آسمان میں ہے۔
کیا تُجھے پتہ نہیں کہ میں اَپنے باپ سے مِنّت کر سَکتا ہُوں اَور وہ اِسی وقت فرشتوں کے بَارہ لشکر سے بھی زِیادہ میرے پاس بھیج دے گا؟
جَیسا رحم دِل تمہارا باپ ہے، تُم بھی وَیسا ہی رحم دِل بنو۔
ہمارے خُدا اَور باپ کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔
Disciplina e amor paterno
O Pai disciplina os filhos que ama. A correção divina produz fruto de justiça e paz para aqueles que foram exercitados por ela.
اَپنی مُصیبتوں کو الٰہی تنبیہ سمجھ کر برداشت کرو گویا خُدا تُمہیں اَپنے فرزند سمجھ کر تمہاری تربّیت کر رہاہے۔ کیونکہ وہ کون سا بیٹا ہے جسے اُس کا باپ تنبیہ نہیں کرتا؟ اگر تمہاری تنبیہ سَب کی طرح نہیں کی جاتی تو، تُم بھی ناجائز فرزند ٹھہرتے اَور خُداوؔند کی حقیقی بیٹیاں اَور بیٹے نہیں ٹھہرتے۔ اِس کے علاوہ، جَب ہمارے جِسمانی باپ ہماری تنبیہ کرتے تھے تو ہم اُن کی تعظیم کرتے تھے، تو کیا رُوحانی باپ کی اِس سے زِیادہ تابع داری نہ کریں تاکہ زندہ رہیں؟ ہمارے جِسمانی باپ تو تھوڑے دِنوں کے لیٔے اَپنی سمجھ کے مُطابق ہمیں تنبیہ کرتے تھے لیکن خُدا ہمارے فائدہ کے لیٔے ہمیں تنبیہ کرتا ہے تاکہ ہم اُس کی پاکیزگی میں شریک ہونے کے لائق بَن جایٔیں۔
اَے میرے بیٹے، یَاہوِہ کی تربّیت کو ناچیز نہ جانو،
اَور اُن کی تنبیہ کا بُرا نہ مانو،
کیونکہ جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں اُسے تنبیہ بھی کرتے ہیں،
جَیسے باپ، اُس بیٹے کی ملامت کرتا ہے جسے وہ عزیز رکھتا ہے۔
اَے میرے بیٹے، یَاہوِہ کی تربّیت کو ناچیز نہ جانو،
اَور اُن کی تنبیہ کا بُرا نہ مانو،
کیونکہ جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں اُسے تنبیہ بھی کرتے ہیں،
جَیسے باپ، اُس بیٹے کی ملامت کرتا ہے جسے وہ عزیز رکھتا ہے۔
Pais terrenos
A Bíblia honra os pais que criam os filhos nos caminhos de Deus. Honrar pai e mãe é mandamento com promessa de vida longa.
بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔ "اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا" اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے "تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔"
اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔
اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔
اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔
چاپلوسی کے خِلاف تنبیہ
اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ
اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔
وہ تمہارے سَر کی زینت بڑھانے کے لیٔے سِہرا
اَور تمہارے گلے کی زیبائش کے لیٔے ہار ہوں گے۔
راستباز آدمی کے باپ کو بڑی خُوشی ہوگی؛
جِس کے ہاں دانشمند بیٹا ہوگا، وہ باپ بھی اُس سے خُوش ہوگا۔
احمق اَپنے باپ کی تربّیت کو حقیر جانتا ہے،
لیکن تنبیہ کو ماننے والا ہوشیاری سے کام لیتا ہے۔
بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لیٔے تاج ہیں،
اَور والدین اَپنے بچّوں کا فخر ہوتے ہیں۔
اگر کویٔی آدمی اَپنے باپ یا اَپنی ماں پر لعنت کرتا ہے،
تو اُس کا چراغ گہری تاریکی میں بُجھایا جائے گا۔
اَے بچّو! تمہارا فرض ہے کہ ہر بات میں والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ خُداوؔند کو یہ پسند ہے۔
اَے اَولاد والو! اَپنے بچّوں پر اِتنی بھی سختی نہ کرو کہ وہ بے دِل ہو جایٔیں۔
بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،
اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
جَوانی کے بیٹے
زورآور کے ہاتھ میں تیروں کی مانند ہوتے ہیں۔
مُبارک ہے وہ آدمی،
جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہوتاہے!
جَب وہ شہر کے پھاٹک پر اَپنے دُشمنوں سے اُلجھیں گے
تو شرمندہ نہ ہوں گے۔
زندہ، ہاں صِرف زندہ ہی تیری سِتائش کریں گے،
جَیسا کہ میں آج کر رہا ہُوں؛
والدین اَپنے بچّوں سے
تیری وفاداری کا ذِکر کرتے ہیں۔
والدین اَپنے بچّوں کے عِوض میں نہ مارے جایٔیں۔ نہ ہی بچّے اَپنے والدین کی خاطِر مارے جایٔیں۔ ہر ایک اَپنے ہی گُناہ کے سبب سے ماراجائے۔
چنانچہ ساری خِلقتؔ بڑی آرزُو کے ساتھ اِس اِنتظار میں ہے کہ خُدا اَپنے فرزندوں کو ظاہر کرے۔
اَے والدوں! میں تُمہیں اِس لیٔے لِکھ رہا ہُوں،
کیونکہ تُم نے اُسے جو اِبتدا سے مَوجُود ہے، جان لیا ہے۔
اَے جَوان مَردوں! میں تُمہیں اِس لیٔے لِکھ رہا ہُوں،
کہ تُم اِبلیس پر غالب آ گئے ہو۔
بچّوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،
کیونکہ تُم خُدا باپ کو جان گیٔے ہو۔
اَے والدوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،
کہ تُم نے اُسے جو اِبتدا سے ہی مَوجُود ہے، جان لیا ہے۔
جَوان مَردوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،
کہ تُم مضبُوط ہو،
اَور خُدا کا کلام تمہارے اَندر قائِم ہے،
اَور تُم اِبلیس پر غالب آ گئے ہو۔
دُنیا سے مَحَبّت نہ رکھو
تُم نہ تو دُنیا سے مَحَبّت رکھو اَور نہ دُنیا کی چیزوں سے، کیونکہ جو کویٔی دُنیا سے مَحَبّت رکھتا ہے اُس میں خُدا باپ کی مَحَبّت نہیں ہے۔