Pular para o conteúdo
Publicidade

Palavras de conforto

Por Bíblia Online

Deus é o Deus de todo conforto. Ele consola os que choram, restaura os quebrantados e promete que a dor presente dará lugar à alegria eterna.

O Deus de toda consolação

Bendito seja o Deus e Pai de nosso Senhor Jesus Cristo, Pai das misericórdias e Deus de toda consolação, que nos consola em todas as tribulações.

صبر سے خُدا کی شُکر گُزاری

ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی حَمد ہو، وہ نہایت ہی رحیم باپ ہے اَور ہر طرح کی تسلّی دینے والا خُدا ہے، وُہی ہماری ساری مُصیبتوں میں ہمیں تسلّی دیتاہے، تاکہ ہم اُس خُدا داد تسلّی سے دُوسروں کو بھی تسلّی دے سکیں جو کسی بھی طرح کی مُصیبت میں مُبتلا ہیں۔

صبر سے خُدا کی شُکر گُزاری

ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی حَمد ہو، وہ نہایت ہی رحیم باپ ہے اَور ہر طرح کی تسلّی دینے والا خُدا ہے، وُہی ہماری ساری مُصیبتوں میں ہمیں تسلّی دیتاہے، تاکہ ہم اُس خُدا داد تسلّی سے دُوسروں کو بھی تسلّی دے سکیں جو کسی بھی طرح کی مُصیبت میں مُبتلا ہیں۔ کیونکہ جِس طرح المسیح کی خاطِر ہمارے دُکھ بڑھتے جاتے ہیں، اُسی طرح ہمیں المسیح کے وسیلہ سے تسلّی بھی زِیادہ ملتی ہے۔ اگر ہم مُصیبت اُٹھاتے ہیں، تو تمہاری تسلّی اَور نَجات کے لیٔے اُٹھاتے ہیں؛ اَور اگر تسلّی پاتے ہیں، تو وہ بھی تمہاری تسلّی کے واسطے، اُس تسلّی کا اثر یہ ہوگا کہ تُم بھی اُن مُصیبتوں کو صبر کے ساتھ برداشت کر سکوگے جنہیں ہم برداشت کرتے ہیں۔ اَور ہم تمہاری طرف سے بڑے پُر اُمّید ہیں، کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ جِس طرح تُم تکالیف میں ہمارے شریک ہو، اُسی طرح ہماری تسلّی میں بھی شریک ہو۔

کیونکہ جِس طرح المسیح کی خاطِر ہمارے دُکھ بڑھتے جاتے ہیں، اُسی طرح ہمیں المسیح کے وسیلہ سے تسلّی بھی زِیادہ ملتی ہے۔

کیونکہ یَاہوِہ نے مظلوموں کی تکلیف کو

نہ تو حقیر جانا اَور نہ ہی اُس سے نفرت کی؛

اُنہُوں نے اُن سے اَپنا چہرہ بھی نہیں چھپایا

بَلکہ اُن کی فریاد سُنی۔

یَاہوِہ شکستہ دِل اِنسانوں کے قریب ہیں

اَور وہ خستہ جانوں کو بچاتے ہیں۔

Promessas de restauração

Deus sarará o quebrantado de coração e atará as suas feridas. Quem semeia em lágrimas, colherá com júbilo.

یَاہوِہ شکستہ دِلوں کو شفا بخشتے ہیں

اَور اُن کے زخم باندھتے ہیں۔

کیونکہ اُن کا قہر چند وقفوں تک رہتاہے،

لیکن اُن کی نظرِکرم عمر بھر تک رہتی ہے؛

کہرام شاید رات بھر جاری رہے،

لیکن صُبح کو خُوشی لَوٹ آتی ہے۔

خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں،

مُصیبت میں مُستعد مددگار

اَپنی فکریں یَاہوِہ پر ڈال دو

اَور وہ تُمہیں سنبھالیں گے؛

وہ صادق کو کبھی

گرنے نہ دیں گے۔

میرے نالوں کو لِکھ لے؛

میرے آنسُوؤں کو اَپنے طُومار میں درج کر لیں۔

کیا آپ اُن کا حِساب نہیں رکھتے؟

یَاہوِہ مظلوموں کے لیٔے پناہ،

اَور مُصیبت کے ایّام میں قلعہ ہے۔

یَاہوِہ میری چٹّان، میرا قلعہ اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛

میرے خُدا، میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں،

وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار۔

Paz e descanso

Jesus disse: 'Vinde a mim, todos os cansados e sobrecarregados, e eu vos aliviarei.' A paz de Deus que excede todo entendimento guarda o coração.

"اَے محنت کشو اَور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگوں، میرے پاس آؤ اَور مَیں تُمہیں آرام بخشوں گا۔

"اَے محنت کشو اَور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگوں، میرے پاس آؤ اَور مَیں تُمہیں آرام بخشوں گا۔ میرا جُوا اَپنے اُوپر اُٹھالو اَور مُجھ سے سیکھو، کیونکہ مَیں حلیم ہُوں اَور دِل کا فروتن اَور تمہاری رُوحوں کو آرام ملے گا۔

مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں،

کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔

مَیں تمہارے ساتھ اَپنی سلامتی چھوڑے جاتا ہُوں۔ میں اَپنی سلامتی تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے اُس طرح نہیں۔ چنانچہ دِلوں کو پریشان نہ ہونے دو اَور خوفزدہ نہ ہو۔

"مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔"

یہی حال تمہارا ہے: اَب تُم غمگین ہو، مگر میں تُم سے پھر ملوں گا اَور تَب تُم خُوشی مناؤگے، اَور تُم سے تمہاری خُوشی کویٔی بھی چھین نہ سکےگا۔

کسی بات کی فکر نہ کرو، اَور اَپنی سَب دعاؤں میں خُدا کے سامنے اَپنی ضروُرتیں، اَور مَنّتیں شُکر گُزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کیا کرو۔

تَب خُدا کا وہ اِطمینان حاصل ہوگا، جو اِنسان کی سمجھ سے بالکُل باہر ہے، اَورجو تمہارے دِلوں اَور خَیالوں کو المسیح یِسوعؔ میں محفوظ رکھےگا۔

Esperança eterna

Deus enxugará toda lágrima. A dor presente é momentânea, mas a glória futura é eterna. O Senhor transforma luto em dança.

پھر مَیں نے تختِ الٰہی پر سے کسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا، "دیکھو! اَب خُدا کی قِیام گاہ آدمیوں کے درمیان ہے اَور وہ اُن کے ساتھ سکونت کرےگا۔ اَور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اَور خُدا خُود اُن کے ساتھ رہے گا اَور اُن کا خُدا ہوگا۔ اَور وہ اُن کی آنکھوں کے سارے آنسُو پونچھ دے گا۔ پھر وہاں نہ موت باقی رہے گی نہ ماتم نہ آہ و نالہ، نہ کویٔی درد باقی رہے گا کیونکہ جو پہلی چیزیں تھیں مِٹ جایٔیں گی۔"

تَب اُس نے جو تخت نشین تھا مُجھ سے فرمایا، "دیکھ! میں سَب کچھ نیا بنا رہا ہُوں۔" پھر خُدا نے فرمایا، "لِکھ لے کیونکہ یہ باتیں حق اَور مُعتبر ہیں۔"

کیونکہ تُم ایمان رکھتے ہو اِس لیٔے خُدا جو اُمّید کا سرچشمہ ہے تُمہیں پُورے طور پر خُوشی اَور اِطمینان سے معموُر کر دے تاکہ پاک رُوح کی قُدرت سے تمہاری اُمّید بڑھتی چلی جائے۔

اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بَلکہ خُدا کو موقع دو کہ وہ تمہاری عقل کو نیا بنا کر تُمہیں سراسر بدل ڈالے تاکہ تُم اَپنے تجربہ سے خُدا کی نیک، پسندِیدہ اَور کامِل مرضی کو مَعلُوم کر سکو۔

اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛

ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔

مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛

اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔

یَاہوِہ کے فضل کا سال

خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے،

کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے

تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔

وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں،

میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی

اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،

اَور یَاہوِہ کے سالِ مقبُول کا اعلان

اَور خُدا کے اِنتقام کے دِن کا اِشتہار دُوں،

اَور تمام ماتم کرنے والوں کو دِلاسا دُوں۔

اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں

کہ اُنہیں راکھ کے بجائے

اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا،

ماتم کی بجائے

خُوشی کا روغن،

اَور اُداسی کی بجائے

سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔

وہ راستبازی کے بلُوط،

اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے

تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔

جِس طرح مان اَپنے بچّہ کو تسلّی دیتی ہے،

اُسی طرح مَیں تُمہیں تسلّی دوں گا؛

اَور تُم یروشلیمؔ میں تسلّی پاؤگے۔"

Nunca sozinhos

Deus nunca nos abandona. Ele está ao nosso lado em cada vale, segura nossa mão e promete que o choro não durará para sempre.

یَاہوِہ خُود تمہارے آگے آگے جا رہے ہیں اَور وہ تمہارے ساتھ رہیں گے؛ وہ تُمہیں نہیں چھوڑیں گے اَور نہ تُم سے دست بردار ہوں گے۔ لہٰذا ڈرو مت اَور نہ ہمّت ہارو۔"

اَپنی زندگی کو زَر دوستی سے آزاد رکھو، اَور جِتنا تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ خُدا نے فرمایاہے،

"مَیں تُجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا؛

اَور مَیں تُجھے کبھی نہ چھوڑوں گا۔"

یَاہوِہ بھلےہیں اَور،

مُصیبت میں پناہ گاہ ہیں۔

جو اُن پر توکّل رکھتے ہیں، وہ اُن کی فکر کرتے ہیں،

یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے،

وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔

وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے،

اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے،

وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔

کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،" یَاہوِہ فرماتے ہیں، "وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔

اِس لیٔے، اگر کویٔی المسیح میں ہے، تو وہ نئی مخلُوق ہے۔ پُرانی چیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو! اَب وہ نئی ہو گئیں!

پس جو لوگ خُدا کی مرضی کے مُوافق دُکھ اَور تکلیف اُٹھاتے ہیں، وہ نیکی کرتے ہویٔے اَپنے آپ کو وفادار خالق کے ہاتھوں میں سُپرد کر دیں۔

پس خُدا کے قوی ہاتھ کے نیچے حلیمی سے رہو، تاکہ وہ مُناسب وقت پر تُمہیں سربُلند کرےگا۔ اَپنی ساری فکریں اُس خُدا پر ڈال دو کیونکہ وہ تمہاری فکر کرتا ہے۔

خواہ میں موت کی تاریک وادی

میں سے ہوکر گزروں،

تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا،

کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں،

آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی،

مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔

مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے،

میں یہ چاہتا ہُوں:

عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں،

یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں

اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔

کیونکہ مُصیبت کے دِن

وہ مُجھے اَپنے مَسکن میں محفوظ رکھیں گے؛

وہ مُجھے اَپنے خیمہ میں پناہ دے کر چُھپائے رکھیں گے؛

اَور مُجھے چٹّان پر چڑھا دیں گے۔

میری مُصیبت میں میری تسلّی یہی ہے:

آپ کا وعدہ میری زندگی کا تحفُّظ کرتا ہے۔

وہ مسکینوں کو اُونچے مقاموں پر بِٹھاتے ہیں،

اَور ماتم کرنے والوں کو سلامتی بخشتے ہیں۔

یِسوعؔ نے فرمایا، "میں تُم سے سچ کہتا ہُوں، اَیسا کویٔی نہیں جِس نے میری اَور انجیل کی خاطِر اَپنے گھر یا بھائیوں یا بہنوں یا ماں یا باپ یا بچّوں یا کھیتوں کو چھوڑ دیا ہے۔ وہ اِس دُنیا میں رنج اَور مُصیبت کے باوُجُود گھر، بھایٔی، بہنیں، مائیں، بچّے اَور کھیت سَو گُنا زِیادہ پائیں گے اَور آنے والی دُنیا میں اَبدی زندگی۔

اَور مَیں باپ سے درخواست کروں گا، اَور وہ تُمہیں ایک اَور مددگار بخشےگا تاکہ وہ ہمیشہ تک تمہارے ساتھ رہے۔ یعنی رُوحِ حق۔ جسے یہ دُنیا حاصل نہیں کر سکتی، کیونکہ نہ تو اُسے دیکھتی ہے نہ جانتی ہے۔ لیکن تُم اُسے جانتے ہو، کیونکہ اُس کی سکونت تمہارے ساتھ ہے اَور اُس کا قِیام تمہارے دِلوں میں ہوگا۔ میں تُمہیں یتیم نہ چھوڑوں گا۔ مَیں تمہارے پاس آؤں گا۔

Seja o primeiro