Pular para o conteúdo
Publicidade

Palavras de consolo

Por Bíblia Online

A Bíblia é repleta de palavras de consolo para os aflitos. Deus está perto dos que sofrem e promete enxugar toda lágrima, renovar a esperança e restaurar o coração partido.

Deus está conosco

O Senhor é refúgio e fortaleza. Mesmo no vale da sombra da morte, não precisamos temer — Ele está ao nosso lado para nos consolar.

خواہ میں موت کی تاریک وادی

میں سے ہوکر گزروں،

تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا،

کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں،

آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی،

مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔

یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔

مُجھے کس کا ڈر ہے؟

یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔

مُجھے کس کی ہیبت ہے؟

یَاہوِہ مظلوموں کے لیٔے پناہ،

اَور مُصیبت کے ایّام میں قلعہ ہے۔

مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے،

میں یہ چاہتا ہُوں:

عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں،

یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں

اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔

کیونکہ مُصیبت کے دِن

وہ مُجھے اَپنے مَسکن میں محفوظ رکھیں گے؛

وہ مُجھے اَپنے خیمہ میں پناہ دے کر چُھپائے رکھیں گے؛

اَور مُجھے چٹّان پر چڑھا دیں گے۔

کیونکہ اَے یَاہوِہ قادر! آپ ہی میری اُمّید ہیں،

اَور لڑکپن سے آپ میرے راز داں رہے ہیں۔

Consolação e esperança

Deus consola os humildes e exalta os abatidos. Ele nunca nos desamparará.

یَاہوِہ خُود تمہارے آگے آگے جا رہے ہیں اَور وہ تمہارے ساتھ رہیں گے؛ وہ تُمہیں نہیں چھوڑیں گے اَور نہ تُم سے دست بردار ہوں گے۔ لہٰذا ڈرو مت اَور نہ ہمّت ہارو۔"

لہٰذا تُم اُن سے مت ڈرنا۔ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری خاطِر لڑیں گے۔"

کیا مَیں نے تُمہیں حُکم نہیں دیا؟ لہٰذا مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ خوف نہ کرو اَور ہِمّت نہ ہارو کیونکہ جہاں جہاں تُم جاؤگے، یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے۔"

وہ مسکینوں کو اُونچے مقاموں پر بِٹھاتے ہیں،

اَور ماتم کرنے والوں کو سلامتی بخشتے ہیں۔

اَب ہمارا خُداوؔند یِسوعؔ المسیح خُود اَور ہمارا باپ خُدا، جِس نے ہم سے مَحَبّت رکھی اَور اَپنے فضل سے اَبدی تسلّی اَور اَچھّی اُمّید بخشی،

Descanso e renovação

Bem-aventurados os que choram, pois serão consolados. A Bíblia nos convida a descansar nos braços do Pai e encontrar paz para a alma.

مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں،

کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔

پس خُدا کے قوی ہاتھ کے نیچے حلیمی سے رہو، تاکہ وہ مُناسب وقت پر تُمہیں سربُلند کرےگا۔ اَپنی ساری فکریں اُس خُدا پر ڈال دو کیونکہ وہ تمہاری فکر کرتا ہے۔

مُجھے اَپنی بھلائی کا کویٔی نِشان دِکھائیں،

تاکہ میرے دُشمن اُسے دیکھیں اَور شرمندہ ہوں،

کیونکہ آپ نے اَے یَاہوِہ، میری مدد کی اَور مُجھے تسلّی بخشی ہے۔

اَپنے خادِم سے کئے ہُوئے وعدہ کے مُطابق،

آپ کی لافانی مَحَبّت میری تسلّی کا باعث ہو۔

جَب تُم لیٹو گے تو خوف نہ کھاؤگے؛

بَلکہ جَب تُم بِستر پر دراز ہوگے تو میٹھی نیند سوؤگے۔

ہر چیز کا اَپنا وقت ہے

ہر چیز کے لیٔے ایک وقت ہوتاہے،

اَور آسمان کے تلے ہر ایک کام کرنے کا ایک موقع ہوتاہے:

پیدا ہونے کا اَور مَرنے کا وقت،

درخت لگانے کا اَور اُسے اُکھاڑ دینے کا وقت،

مار ڈالنے کا اَور شفا دینے کا وقت،

ڈھا دینے کا اَور تعمیر کرنے کا وقت،

رونے کا اَور ہنسنے کا وقت،

ماتم کرنے اَور ناچنے کا وقت،

پتّھر پھینکنے کا اَور پتّھر جمع کرنے کا وقت،

گلے مِلنے اَور اِس سے باز رہنے کا وقت۔

تلاش کرنے کا اَور ترک کر دینے کا وقت۔

محفوظ رکھنے کا اَور پھینک دینے کا وقت۔

پھاڑنے کا اَور سینے کا وقت۔

خاموش رہنے کا اَور بولنے کا وقت۔

مَحَبّت کرنے کا اَور نفرت کرنے کا وقت۔

جنگ کرنے کا اَور صُلح کرنے کا وقت۔

Seja o primeiro