Pular para o conteúdo
Publicidade

Pão

Por Bíblia Online

O pão é símbolo central na Bíblia: do maná no deserto ao pão da vida — Jesus. A Escritura usa o pão para ensinar sobre provisão divina, comunhão e dependência espiritual.

O maná do céu

Deus alimentou Israel no deserto com pão do céu. O maná era diário, fiel e suficiente — retrato da provisão constante de Deus.

اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، "مَیں نے بنی اِسرائیل کا بُڑبُڑانا سُن لیا ہے؛ لہٰذا اُنہیں بتا دو، شام کو تُم گوشت کھاؤگے اَور صُبح کو تُم روٹی سے سَیر ہوگے۔ پھر تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ "

اَور اُس شام اِتنی بٹیریں آئیں کہ بنی اِسرائیل کی ساری چھاؤنی کو ڈھانک لیا اَور صُبح کو چھاؤنی کے آس پاس اوس پڑی ہویٔی تھی اَور جَب وہ اوس خشک ہو گئی تو بیابان میں زمین پر پڑے پالے کی مانند برف کے چُھوٹے چُھوٹے گول گول گالے نظر آنے لگے۔ جَب بنی اِسرائیل نے اُس چیز کو دیکھا تو وہ ایک دُوسرے سے کہنے لگے، "یہ کیا ہے؟" کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کیا چیز ہے۔

مَوشہ نے اُن سے کہا، "یہ وہ روٹی ہے جو یَاہوِہ نے کھانے کے لیٔے تُمہیں دی ہے۔

اَور بنی اِسرائیل نے اُس روٹی کا نام منّا رکھا۔ یہ دھنیے کے بیج کی طرح سفید اَور اُس کا مزہ شہد سے بنی ہُوئی بوندی جَیسا تھا۔

تو بھی اُنہُوں نے اُوپر افلاک کو حُکم دیا

اَور آسمان کے دروازے کھول دئیے؛

اُنہُوں نے اُمّت کے کھانے کے لیٔے مَنّا برسایا،

اَور اُنہیں آسمانی خُوراک عنایت فرمائی۔

اِنسانوں نے فرشتوں کی غِذا کھائی؛

اَور جِتنی رسد اُنہیں درکار تھی اُتنی بھیج دی۔

وہ مویشیوں کے لیٔے گھاس اُگاتے ہیں،

اَور اِنسان خُوراک کے لیٔے کاشتکاری کی غرض سے پَودے۔

تاکہ زمین میں سے اشیائے خوردنی پیدا ہو:

اَور انگوری شِیرہ جو اِنسان کے دِل کو خُوش کرتا ہے،

اَور روغن جو اِنسان کے چہرہ کو چمکاتا ہے،

اَور روٹی جو اِنسان کے دِل کو تقویّت پہُنچاتی ہے۔

O pão da vida

Jesus declarou: 'Eu sou o pão da vida.' Quem vem a Ele nunca terá fome, e quem nele crê jamais terá sede. Ele é o sustento eterno.

یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، "میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں، وہ روٹی تُمہیں آسمان سے حضرت مَوشہ نے تو نہیں دی، بَلکہ میرے باپ نے تُمہیں آسمان سے حقیقی روٹی دی ہے۔ کیونکہ خُدا کی روٹی وہ ہے جو آسمان سے اُترتی ہے اَور دُنیا کو زندگی عطا کرتی ہے۔"

اُنہُوں نے کہا، "جَناب یہ روٹی ہمیں ہمیشہ عطا ہوتی رہے۔"

یِسوعؔ نے فرمایا، "زندگی کی روٹی میں ہی ہُوں، جو میرے پاس آئے گا کبھی بھُوکا نہ رہے گا اَورجو مُجھ پر ایمان لایٔے گا کبھی پیاسا نہ ہوگا۔

زندگی کی روٹی میں ہی ہُوں۔ تمہارے باپ دادا نے بیابان میں مَنّ کھایا پھر بھی وہ مَر گیٔے۔ لیکن جو روٹی آسمان سے اُتری ہے یہاں مَوجُود ہے تاکہ آدمی اُس روٹی میں سے کھائے اَور نہ مَرے۔ میں ہی وہ زندگی کی روٹی ہُوں جو آسمان سے اُتری ہے۔ اگر کویٔی اِس روٹی میں سے کھائے گا تو وہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔ یہ روٹی میرا گوشت ہے جو میں ساری دُنیا کی زندگی کے لیٔے دُوں گا۔"

یَاہوِہ نے تُمہیں حلیم کیا اَور بھُوکا بھی رہنے دیا اَور پھر تُمہیں منّا کھِلایا جِس سے نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد واقف تھے تاکہ تُمہیں یہ سِکھائے کہ اِنسان صِرف روٹی ہی سے نہیں لیکن یَاہوِہ کے مُنہ سے نکلنے والے ہر کلام سے زندہ رہتاہے۔

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "لِکھّا ہے: اِنسان صِرف روٹی ہی سے زندہ نہیں رہتا لیکن خُدا کے مُنہ سے نکلنے والے ہر کلام سے زندہ رہتاہے۔"

Partilha e comunhão

O partir do pão une o corpo de Cristo. Na Ceia, na generosidade e na partilha, expressamos a comunhão com Deus e uns com os outros.

پھر آپ نے روٹی لی اَور خُدا کا شُکر کرکے اُس کے ٹکڑے کیٔے، اَور شاگردوں کو یہ کہہ کر دیا، "یہ میرا بَدن ہے جو تمہارے لیٔے دیا جاتا ہے، میری یادگاری کے لیٔے یہی کیا کرو۔"

کیونکہ جَب کبھی تُم یہ روٹی کھاتے اَور اِس پیالہ میں سے پیتے ہو تو خُداوؔند کی موت کا اِظہار کرتے ہو جَب تک کہ خُداوؔند کی زمین پر دُوسری آمد نہ ہو جائے۔

جَب ہم عِشائے خُداوندی کا پیالہ لے کر اُسے شُکر گُزاری کے ساتھ پیتے ہیں تو کیا ہم المسیح کے خُون میں شریک نہیں ہوتے؟ اَور جَب ہم روٹی توڑ کر کھاتے ہیں تو کیا المسیح کے بَدن میں شریک نہیں ہوتے؟ چونکہ روٹی ایک ہی ہے، اِسی طرح ہم سَب جو بہت سے ہیں مِل کر ایک بَدن ہیں کیونکہ ہم اُسی ایک روٹی میں شریک ہوتے ہیں۔

"چنانچہ، تُم اِس طرح سے دعا کیا کرو:

" اَے ہمارے باپ! آپ جو آسمان میں ہیں،

آپ کا نام پاک مانا جائے،

آپ کی بادشاہی آئے،

جَیسے آپ کی مرضی آسمان پر پُوری ہوتی ہے،

وَیسے ہی زمین پر بھی ہو۔

روز کی روٹی ہماری آج ہم کو دیجئے۔

فیّاض آدمی خُود بھی برکت پایٔےگا،

کیونکہ وہ اَپنے کھانے میں سے غریبوں کو دیتاہے۔

لیکن یِسوعؔ نے جَواب میں کہا، "تُم ہی اِنہیں کھانے کو دو۔"

شاگردوں نے کہا، "کیا ہم جایٔیں اَور اُن کے کھانے کے لیٔے دو سَو دینار! کی روٹیاں خرید کر لائیں؟"

اُنہُوں نے پُوچھا، "تمہارے پاس کتنی روٹیاں ہیں؟ جاؤ اَور دیکھو۔"

اُنہُوں نے دریافت کرکے، بتایا، "پانچ روٹیاں اَور دو مچھلیاں ہیں۔"

تَب یِسوعؔ نے لوگوں کو چُھوٹی چُھوٹی قطاریں بنا کر سبز گھاس پر بیٹھ جانے کا حُکم دیا۔ اَور وہ سَو سَو اَور پچاس پچاس کی قطاریں بنا کر بیٹھ گیٔے۔ یِسوعؔ نے وہ پانچ روٹیاں اَور دو مچھلیاں لیں اَور آسمان، کی طرف نظر اُٹھاکر اُن پر برکت مانگی۔ پھر آپ نے اُن روٹیوں کے ٹکڑے توڑ کر شاگردوں کو دئیے اَور کہا کہ اِنہیں لوگوں کے سامنے رکھتے جایٔیں۔ اِسی طرح خُداوؔند نے دو مچھلیاں بھی اُن سَب لوگوں میں تقسیم کر دیں۔ سَب لوگ کھا کر سیر ہو گئے، روٹیوں اَور مچھلیوں کے ٹُکڑوں کی بَارہ ٹوکریاں بھر کر اُٹھائی گئیں۔

Provisão divina

O justo não é desamparado e seus descendentes não mendigam pão. Deus provê com fidelidade o alimento de cada dia.

میں جَوان تھا لیکن اَب ضعیف ہو چُکا ہُوں،

تو بھی مَیں نے راستبازوں کو بے یارومددگار

اَور اُن کی اَولاد کو بھیک مانگتے ہُوئے نہیں دیکھا۔

فریسیوں اَور صدُوقیوں کے تعلیم کا خمیر

شاگرد جھیل کے پار جاتے وقت روٹی ساتھ لینا بھُول گیٔے تھے۔ یِسوعؔ نے اُن سے تاکیداً فرمایا، "خبردار، دیکھو فریسیوں اَور صدُوقیوں کے خمیر سے ہوشیار رہنا۔"

اَور وہ آپَس میں بحث کرنے لگے کہ دیکھا حُضُور اِس لیٔے فرما رہے ہیں کیونکہ، "ہم روٹی نہیں لایٔے۔"

یِسوعؔ کو یہ بات مَعلُوم تھی، لہٰذا آپ نے فرمایا، "اَے کم اِعتقادو، تُم آپَس میں کیوں بحث کرتے ہو کہ ہمارے پاس روٹی نہیں ہے؟ کیا تُم اَب تک نہیں سمجھ پایٔے؟ اَور تُمہیں پانچ ہزار آدمیوں کے لیٔے وہ پانچ روٹیاں یاد نہیں، اَور یہ بھی کہ تُم نے کتنی ٹوکریاں بھر کر اُٹھائی تھیں؟ اَور نہ اُن چار ہزار کے لیٔے وہ سات روٹیاں اَور نہ یہ کہ تُم نے کتنی ٹوکریاں اُٹھائی تھیں؟ تُم کیوں نہیں سمجھتے کہ جَب مَیں نے فریسیوں اَور صدُوقیوں کے خمیر سے خبردار رہنے کو کہاتھا تو روٹی کی بات نہیں کی تھی؟" تَب اُن کی سمجھ میں آیا کہ حُضُور نے روٹی کے خمیر سے نہیں، لیکن فریسیوں اَور صدُوقیوں کی تعلیم سے خبردار رہنے کو کہاتھا۔

پانی پر روٹی

اَپنی روٹی پانی میں ڈال دو،

کیونکہ تُم بہت دِنوں کے بعد اُسے پھر پا لوگے۔

سات کو بَلکہ آٹھ کو حِصّہ دو،

کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ زمین پر کیا بُلا آئے گی۔

Seja o primeiro