O papel da mulher
A Bíblia honra a mulher como colaboradora essencial no plano de Deus. De Provérbios 31 às mulheres do Novo Testamento, a Escritura celebra a sabedoria, a força e a fé feminina.
A mulher virtuosa
Mulher virtuosa, quem a achará? Seu valor excede o de rubis. Ela é sábia, trabalhadora, generosa e temida pelo Senhor.
نیک چلن بیوی کون پا سَکتا ہے؟
کیونکہ وہ لعلوں سے بھی زِیادہ قیمتی ہے۔
اُس کے خَاوند کو اُس پر پُورا اِعتماد ہوتاہے
اَور کویٔی کمی محسُوس نہیں ہوتی۔
وہ اَپنی زندگی کے تمام ایّام میں،
اُس سے بھلائی ہی کرتی ہے، اُسے ضرر نہیں پہُنچاتی۔
وہ اُون اَور کتان جمع کرتی ہے
اَور نہایت شوق سے اَپنے ہاتھوں سے کام کرتی ہے۔
وہ سوداگروں کے جہازوں کی مانند،
اَپنی خُوراک دُور سے لے آتی ہے۔
ابھی اَندھیرا ہی ہوتاہے کہ وہ اُٹھ جاتی ہے؛
اَور اَپنے خاندان کو کھانا کھِلاتی ہے
اَور اَپنی خادِماؤں کو اُن کے حِصّہ کا کام بانٹتی ہے۔
وہ کسی کھیت کے بارے میں سوچتی ہے تو اُسے خرید لیتی ہے؛
اَور اَپنی آمدنی سے تاکستان لگاتی ہے۔
وہ کمر باندھ کر اَپنے کام کاج میں لگ جاتی ہے؛
اُس کے بازو اُس کے کاموں کے لیٔے مضبُوط ہوتے ہیں۔
وہ خیال رکھتی ہے کہ اُس کی تِجارت سُود مند ہو،
اُس کا چراغ رات کو نہیں بُجھتا۔
وہ تکلے پر اَپنے ہاتھ سے سُوت تیّار کرتی ہے
اَور کپڑا بھی خُود ہی بُنتی ہے۔
وہ مسکینوں کے لیٔے ہتھیلی کھولتی ہے
اَور مُحتاجوں کے لیٔے اَپنے ہاتھ بڑھاتی ہے۔
وہ مہین کتانی کپڑے بنا کر اُنہیں فروخت کرتی ہے،
اَور سوداگروں کو کمر کے پٹکے مہیا کرتی ہے۔
وہ قُوّت اَور حُرمت سے مُلبّس رہتی ہے؛
اَور آنے والے دِنوں پر ہنستی ہے۔
وہ اَپنا مُنہ حِکمت سے کھولتی ہے،
اَور شفقت کی تعلیم اُس کی زبان پر ہوتی ہے۔
وہ اَپنے گھر کے حالات پر نظر رکھتی ہے
اَور کاہلی کی روٹی نہیں کھاتی۔
دانا عورت اَپنا گھر بناتی ہے،
لیکن بےوقُوف اُسے اَپنے ہی ہاتھوں سے گرا دیتی ہے۔
چاپلوسی کے خِلاف تنبیہ
اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ
اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔
Beleza interior
A beleza verdadeira não é exterior, mas o caráter incorruptível de um espírito manso e tranquilo. Isso tem grande valor diante de Deus.
اِسی طرح اَے بیویوں! تُم بھی اَپنے اَپنے شوہروں کے تابع رہو تاکہ اگر اُن میں سے بعض جو کِتاب مُقدّس کو نہ مانتے ہوں، تَو بھی تمہارے کُچھ کہے بغیر ہی تمہارے نیک چال چلن کی وجہ سے ایمان میں آ جایٔیں۔ کیونکہ وہ تمہارے پاکیزہ اَور اَچھّے چال چلن کو دیکھتے رہتے ہیں۔ تمہاری خُوبصُورتی صِرف ظاہری خُوبصُورتی نہ ہو، مثلاً بال گُوندھنے، سونے کے زیور اَور طرح طرح کے قیمتی لباس پہننا۔ لیکن تمہاری باطنی اَور پوشیدہ شخصیت حلیم اَور نرم مِزاج دماغ کی غُربت کی غَیر فانی زیورات سے آراستہ ہو، کیونکہ خُدا کی نظر میں باطنی حُسن کی بڑی قدر ہے۔ کیونکہ خُدا پر اُمّید رکھنے والی مُقدّس خواتین ماضی زمانہ میں بھی اَپنے آپ کو اِسی طرح سنوارتی تھیں اَور اَپنے شوہروں کے تابع رہتی تھیں۔ جَیسے سارہؔ حضرت اَبراہامؔ کے حُکم میں رہتی تھی اَور اُسے اَپنا آقا کہہ کر تسلیم کرتی تھی۔ اِسی طرح اگر تُم بھی بغیر خوف کھائے جو صحیح ہے اُسے کرو، تو تُم سارہؔ کی بیٹیاں ہو۔
اَے شوہروں، اِسی طرح تُم بھی اَپنی بیویوں کے ساتھ سمجھداری سے زندگی بسر کرو، اَور عورت کو نازک ظرف جان کر اُس کی عزّت کرو، اَور یُوں سمجھو کہ تُم دونوں زندگی کے فضل کے برابر وارِث ہو، تاکہ تمہاری دعائیں رُک نہ جایٔیں۔
اِسی طرح میں چاہتا ہُوں کہ خواتین بھی حیا دار لباس پہن کر اَپنے آپ کو شرافت اَور شائِستگی سے آراستہ کریں نہ کہ بال گُوندھنے، سونے یا موتیوں کے زیورات، یا بےحد قیمتی لباس سے،
ٹھیک اِسی طرح خواتین بھی قابل اِحترام، دُوسروں پر تہمت لگانے والی نہ ہوں بَلکہ ہوش مند اَور ہر بات میں وفادار ہوں۔
Parceria e dignidade
Deus criou homem e mulher à sua imagem. A mulher não é inferior, mas parceira e co-herdeira da graça da vida.
چنانچہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر پیدا کیا،
اُسے خُدا کی صورت پر پیدا کیا؛
اَور اُنہیں مَرد اَور عورت کی شکل میں پیدا کیا۔
خُدا نے اُنہیں برکت دی اَور اُن سے کہا، "پھُولو پھلو اَور تعداد میں بڑھو اَور زمین کو معموُر و محکُوم کرو۔ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں اَور ہر جاندار مخلُوق پرجو زمین پر چلتی پھرتی ہے، اِختیار رکھو۔"
یَاہوِہ خُدا نے فرمایا، "آدمؔ کا اکیلا رہنا اَچھّا نہیں۔ مَیں ایک مددگار بناؤں گا جو اُس کا ہم شریک ہو۔"
پھر خُدا نے عورت سے فرمایا،
"مَیں تمہارے دردِ حَمل کو بہت بڑھاؤں گا؛
تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی۔
اَور تیری رغبت اَپنے خَاوند کی طرف ہوگی،
اَور وہ تُجھ پر حُکومت کرےگا۔"
تو بھی خُداوؔند کی نظر میں عورت بغیر آدمی کے نہیں اَور آدمی بغیر عورت کے نہیں۔ کیونکہ جَیسے عورت مَرد سے پیدا کی گئی ہے وَیسے ہی مَرد بھی عورت کے وسیلہ سے پیدا ہوتاہے۔ مگر ہر چیز کا خالق خُدا ہے۔
بیویاں اَپنے شوہروں کے اَیسے تابع رہیں جَیسے خُداوؔند کے تابع رہتی ہیں۔ کیونکہ شوہر بیوی کا سَر ہے جِس طرح المسیح اَپنے بَدن کا سَر ہیں، اَور اُس کا یعنی اَپنی جماعت کے مُنجّی ہیں۔ اُسی طرح شوہر اَپنی بیوی کا سَر ہے، پس جَیسے جماعت المسیح کے تابع ہے وَیسے بیویاں بھی ہر بات میں اَپنے شوہروں کی تابع رہیں۔
اِسی طرح بُزرگ خواتین کو ہدایت دو کہ وہ بھی مُقدّسین کی سِی زندگی بسر کریں اَور تہمت لگانے والی اَور شراب پینے والی نہ ہوں بَلکہ اَچھّی باتوں کی تعلیم دینے والی ہوں۔ تبھی وہ جَوان خواتین کو سِکھا سکیں گی کہ وہ اَپنے شوہروں اَور بچّوں کو پیار کریں، اَپنے نَفس پر قابُو رکھیں اَور پاک دامن ہوں، گھر کا کام کاج کرنے والی اَور مہربان ہوں اَور اَپنے شوہروں کے تابع رہیں تاکہ خُدا کے کلام کی بدنامی نہ ہو۔