Publicidade

Paz

Por Bíblia Online

A paz é um dos frutos do Espírito e uma promessa central de Jesus: 'Deixo-vos a paz, a minha paz vos dou.' A Bíblia nos chama a buscar, cultivar e viver na paz de Deus.

A paz de Cristo

Jesus é o Príncipe da Paz. Antes de partir, prometeu aos discípulos uma paz que o mundo não pode dar nem tirar — paz sobrenatural em meio às tribulações.

مَیں تمہارے ساتھ اَپنی سلامتی چھوڑے جاتا ہُوں۔ میں اَپنی سلامتی تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے اُس طرح نہیں۔ چنانچہ دِلوں کو پریشان نہ ہونے دو اَور خوفزدہ نہ ہو۔

مَیں تمہارے ساتھ اَپنی سلامتی چھوڑے جاتا ہُوں۔ میں اَپنی سلامتی تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے اُس طرح نہیں۔ چنانچہ دِلوں کو پریشان نہ ہونے دو اَور خوفزدہ نہ ہو۔

"مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔"

"مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔"

کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے،

ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا،

اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔

اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا،

اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔

خُداوؔند کا شاگردوں پر ظاہر ہونا

ابھی وہ یہ باتیں کہہ ہی رہے تھے، کہ یِسوعؔ خُود ہی اُن کے درمیان آ کھڑے ہویٔے اَور اُن سے فرمایا، "تمہاری سلامتی ہو۔"

Paz com Deus

Justificados pela fé, temos paz com Deus por meio de Cristo. Ele é a nossa paz, que derrubou a barreira e nos reconciliou.

صُلح اَور اِطمینان

چونکہ، ہم ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گیٔے ہیں، اِس لیٔے ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہماری خُدا کے ساتھ صُلح ہو چُکی ہے۔

کیونکہ وُہی ہماری صُلح ہے جِس نے غَیریہُودیوں اَور یہُودیوں، دونوں کو ایک کر دیا اَورجو بیچ میں عداوت کی دیوار تھی، اُس کو ڈھا دیا۔ المسیح نے شَریعت کو اُس کے اَحکام اَور قوانین سمیت اَپنے جِسم کے وسیلہ سے موقُوف کر دیا، تاکہ دونوں سے اَپنے آپ میں ایک نئے اِنسان کی تخلیق کرکے صُلح کرا دیں،

اَور المسیح کے صلیب پر بہائے گیٔے خُون کے وسیلے سے، سَب چیزوں کا چاہے وہ آسمان کی ہوں، یا زمین کی، اَپنے ساتھ صُلح کر لے۔

اُن سَب خُدا کے پیاروں کے نام جو رُوم شہر میں ہیں اَور مُقدّس لوگ ہونے کے لیٔے بُلائے گیٔے ہیں:

ہمارے خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔

ہمارے خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔

ہمارے خُدا باپ اَور ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے!

A paz que excede o entendimento

A paz de Deus, que excede todo entendimento, guarda nosso coração e mente. Ela vem da confiança no Senhor e da entrega total a Ele.

کسی بات کی فکر نہ کرو، اَور اَپنی سَب دعاؤں میں خُدا کے سامنے اَپنی ضروُرتیں، اَور مَنّتیں شُکر گُزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کیا کرو۔ تَب خُدا کا وہ اِطمینان حاصل ہوگا، جو اِنسان کی سمجھ سے بالکُل باہر ہے، اَورجو تمہارے دِلوں اَور خَیالوں کو المسیح یِسوعؔ میں محفوظ رکھےگا۔

جو باتوں کو تُم نے مُجھ سے سیکھا یا حاصل کیا یا سُنا ہے یا مُجھ میں دیکھا بھی ہے، اُن پر عَمل کرتے رہوگے۔ تو خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے تمہارے ساتھ رہے گا۔

جو باتوں کو تُم نے مُجھ سے سیکھا یا حاصل کیا یا سُنا ہے یا مُجھ میں دیکھا بھی ہے، اُن پر عَمل کرتے رہوگے۔ تو خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے تمہارے ساتھ رہے گا۔

جِس دِل کا اِعتماد تُجھ پر ہے

اُسے تُو ہر طرح محفوظ رکھےگا،

کیونکہ اُن کا توکّل تُجھ پر ہے۔

جِس دِل کا اِعتماد تُجھ پر ہے

اُسے تُو ہر طرح محفوظ رکھےگا،

کیونکہ اُن کا توکّل تُجھ پر ہے۔

المسیح کا اِطمینان تمہارے دِلوں پر حُکومت کرے، جِس کے لیٔے تُم ایک ہی بَدن کے اَعضا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے ذریعہ بُلائے گیٔے ہو، اَور تُم شُکر گزاری بھی کرتے رہو۔

المسیح کا اِطمینان تمہارے دِلوں پر حُکومت کرے، جِس کے لیٔے تُم ایک ہی بَدن کے اَعضا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے ذریعہ بُلائے گیٔے ہو، اَور تُم شُکر گزاری بھی کرتے رہو۔

Promotores da paz

Bem-aventurados os pacificadores, porque serão chamados filhos de Deus. A Escritura nos chama a buscar e promover a paz em todos os relacionamentos.

مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں،

کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلایٔیں گے۔

مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں،

کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلایٔیں گے۔

جہاں تک ممکن ہو ہر اِنسان کے ساتھ صُلح سے رہو۔

آؤ ہم اِن باتوں کی جُستُجو میں رہیں جو اَمن اَور باہمی ترقّی کا باعث ہوتی ہیں۔

کیونکہ خُدا کی بادشاہی کھانے پینے پر نہیں، بَلکہ راستبازی، اِطمینان اَور خُوشی پر موقُوف ہے جو پاک رُوح کی طرف سے ملتی ہے،

ہدایت اَور حوصلہ اَفزائی

سَب کے ساتھ کوشش کرکے صلاح و سلامتی سے رہو اَور اُس پاکیزگی کے طالب رہو جِس کے بغیر کویٔی خُداوؔند کو نہ دیکھے گا۔

ہدایت اَور حوصلہ اَفزائی

سَب کے ساتھ کوشش کرکے صلاح و سلامتی سے رہو اَور اُس پاکیزگی کے طالب رہو جِس کے بغیر کویٔی خُداوؔند کو نہ دیکھے گا۔

جَیسا کہ کِتاب مُقدّس کا بَیان ہے،

"جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے

اَور اَچھّے دِن دیکھنے کا خواہشمند ہے،

وہ اَپنی زبان کو بدی سے

اَور اَپنے لبوں کو دغا کی باتوں سے باز رکھے۔

بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛

صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔

بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛

صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔

بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛

صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔

بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛

صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔

O fruto da paz

A sabedoria que vem do alto é pacífica. O fruto da justiça se semeia em paz por aqueles que cultivam a paz com mansidão.

اَور صُلح کرانے والے اَمن کا بیج بو کر، راستبازی کی فصل کاٹتے ہیں۔

اَور صُلح کرانے والے اَمن کا بیج بو کر، راستبازی کی فصل کاٹتے ہیں۔

لیکن جو حِکمت آسمان سے آتی ہے، اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے، پھر صُلح پسند، نرم دِل، تربّیت پزیر، رحم دِل، اَور اَچھّے پھلوں سے لَدی ہویٔی بے طرف دار اَور خُلوص دِل ہوتی ہے۔

مگر پاک رُوح کا پھل، مَحَبّت، خُوشی، اِطمینان، صبر، مہربانی، نیکی، وفاداری،

اَور راستبازی کا پھل اَمن ہوگا؛

اَور اُس کا اثر اَبدی سکون اَور اِطمینان ہوگا۔

اِس میں شک نہیں جَب تنبیہ کی جاتی ہے تو اُس وقت وہ خُوشی کا نہیں بَلکہ غم کا باعث مَعلُوم ہوتی ہے مگر جو اُسے سَہہ سَہہ کر پُختہ ہو گیٔے ہیں اُنہیں بعد میں راستبازی اَور سلامتی کا اجر ملتا ہے۔

Paz interior e descanso

Aquietai-vos e sabei que Eu sou Deus. A paz do Senhor acalma tempestades, silencia medos e sustenta a alma em todo tempo.

خُدا نے فرمایا، "خاموش ہو جاؤ اَور جان لو کہ میں خُدا ہُوں؛

میں قوموں کے درمیان سرفراز ہوں گا،

میں زمین پر سرفراز ہوں گا۔"

میں لیٹ کر اِطمینان سے سو جاؤں گا،

کیونکہ اَے یَاہوِہ، صِرف آپ ہی ہیں

جو مُجھے بحِفاظت آرام کرنے دیتے ہیں۔

یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو قُوّت بخشتے ہیں؛

یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دیتے ہیں۔

لیکن حلیم مُلک کے وارِث ہوں گے

اَور خُوب خُوشحالی اَور اِطمینان سے رہیں گے۔

مَرد کامل پر نگاہ کرو، راستباز کو دیکھو؛

اَمن پرست شخص کا مُستقبِل رَوشن ہوتاہے۔

آپ کے آئین سے مَحَبّت رکھنے والے بےحد مطمئن ہوتے ہیں،

وہ کسی چیز سے بھی ٹھوکر نہیں کھاتے۔

آپ کے آئین سے مَحَبّت رکھنے والے بےحد مطمئن ہوتے ہیں،

وہ کسی چیز سے بھی ٹھوکر نہیں کھاتے۔

میں صُلح پسند آدمی ہُوں؛

لیکن جَب بولتا ہُوں تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔

وہ جاگ اُٹھے، یِسوعؔ نے ہَوا کو حُکم دیا اَور لہروں کو ڈانٹا، "خاموش رہ! تھم جا!" ہَوا تھم گئی اَور بڑا اَمن ہو گیا۔

آپ نے اُس سے کہا، "بیٹی، تمہارے ایمان نے تُمہیں شفا بخشی۔ سلامتی کے ساتھ رخصت ہو اَور اَپنی پریشانیوں سے نَجات پاؤ۔"

"نمک اَچھّی چیز ہے، لیکن اگر نمک کی نمکینی جاتی رہے، تو اُسے کس چیز سے نمکین کیا جائے گا؟ اَپنے میں نمک رکھو، اَور آپَس میں صُلح سے رہو۔"

Anunciadores da paz

Como são formosos os pés dos que anunciam boas novas de paz! O evangelho é a mensagem de paz para todos os povos.

اَور جَب تک وہ بھیجے نہ جایٔیں تبلیغ کیسے کر سکتے ہیں؟ چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: "اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیں جو اَچھّی چیزوں کی خُوشخبری لاتے ہیں!"

پہاڑوں پر اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیں

جو خُوشخبری لاتے ہیں،

اَور سلامتی کی مُنادی کرتے ہیں،

اَور اَچھّی خبر لاتے ہیں،

اَور نَجات کا اعلان کرتے ہیں،

اَور صِیّونؔ سے کہتے ہیں،

"کہ تمہارا خُدا حُکمرانی کرتا ہے!"

"عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہو،

اَور زمین پر اُن آدمیوں پر خُدا کی سلامتی جِن پر وہ مہربان ہے۔"

"مُبارک ہے وہ بادشاہ جو خُداوؔند کے نام سے آتا ہے!"

"آسمان پر صُلح اَور عالمِ بالا پر جلال!"

اُن پہاڑوں کی طرف نظر اُٹھاکر،

اُس کے پاؤں کو دیکھ جو خُوشخبری لاتا،

اَور سلامتی کا اعلان کرتا ہے!

اَے یہُوداہؔ، اَپنی عیدیں منا،

اَور اَپنی مَنّتیں پُوری کر۔

کیونکہ پھر بدکار تُجھ پر حملہ نہ کریں گے؛

کیونکہ وہ مُکمّل طور سے فنا کر دئیے جایٔیں گے۔

صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر تیّار ہو جاؤ۔

O Deus da paz

Que o Deus da paz esteja com todos vocês. Ele nos santifica por completo e nos guarda irrepreensíveis para a vinda do Senhor.

خُدا جو سلامتی کا سَر چشمہ ہے، تُم سَب کے ساتھ ہو۔ آمین۔

سلام و مُبارکبادی

اَب خُداوؔند جو اِطمینان کا سرچشمہ ہے خُود ہی ہر حالت میں تُمہیں اِطمینان بخشے۔ خُداوؔند یِسوعؔ تُم سَب کے ساتھ ہوں!

کلمات برکت اَور آخِری سلام

اَب خُدا جو اِطمینان کا سرچشمہ ہے، جو اَبدی عہد کے خُون کے باعث، ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَور بھیڑوں کے عظیم چرواہے کو مُردوں میں سے زندہ کرکے اُٹھالیا،

اِس لیٔے کہ خُدا بدنظمی کا نہیں بَلکہ اَمن کا بانی ہے۔ اَور جَیسا کہ مُقدّسین کی سَب جماعتوں میں دستور ہے۔

" یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں

اَور تُمہیں محفوظ رکھے؛

یَاہوِہ اَپنا چہرہ تُجھ پر جلوہ گِر فرمائیں

اَور تُجھ پر مہربان ہُوں؛

یَاہوِہ اَپنا چہرہ اُٹھائیں اَور تمہاری طرف متوجّہ ہُوں

اَور تُمہیں سلامتی بخشیں۔‘ "

کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،" یَاہوِہ فرماتے ہیں، "وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔

" حقیقت میں، مَیں اِس شہر کا علاج کرکے اَپنی قوم کو شفا بخشوں گا؛ اَور اُنہیں کثرت سے اَمن و سلامتی بخشوں گا۔

آپ کے تمام فرزند کو یَاہوِہ علم بخشیں گے،

اَور آپ کے بچّوں کو کامل تسلّی مُیسّر ہوگی۔

کیونکہ تُم خُوشی سے نکلوگے

اَور سلامتی کے ساتھ روانہ کئے جاؤگے؛

پہاڑ اَور ٹیلے

تمہارے سامنے خُوشی کے نغمے گائیں گے،

اَور میدان کے تمام درخت

تالیاں بجائیں گے۔

خُدا فرماتے ہیں، "بدکاروں کے لیٔے سلامتی نہیں ہے۔"

Paz, santidade e unidade

A paz exige esforço: guardar a unidade do Espírito, evitar contendas e buscar a santidade. Sem paz e santidade, ninguém verá o Senhor.

پاک رُوح نے تُمہیں ایک کر دیا ہے اِس لیٔے کوشش کرو کہ ایک دُوسرے کے ساتھ صُلح کے بند سے بندھے رہو۔

پاک رُوح نے تُمہیں ایک کر دیا ہے اِس لیٔے کوشش کرو کہ ایک دُوسرے کے ساتھ صُلح کے بند سے بندھے رہو۔

جَوانی کی بُری خواہشوں سے بھاگ۔ اَورجو لوگ پاک دِل سے خُداوؔند سے دعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ مِل کر راستبازی، ایمان، مَحَبّت اَور صُلح کا طالب ہو۔

ایک دُوسرے کی برداشت کرو اَور ایک دُوسرے کو مُعاف کرو اگر کسی کو کسی سے شکایت ہے۔ اُسے وَیسے ہی مُعاف کرو جَیسے خُداوؔند نے تُمہیں مُعاف کیا ہے۔

جَب اِنسان کی روِشیں یَاہوِہ کو پسند آتی ہیں،

تَب وہ اُس کے دُشمنوں کو بھی اُس کے ساتھ صُلح سے رہنے دیتے ہیں۔

صبر سے کام لینے والا پہلوان سے،

اَور اَپنے غُصّہ پر قابُو پانے والا شہر پر قبضہ کرنے والے سے بہتر ہوتاہے۔

جھگڑے سے دُور رہنے میں اِنسان کی عزّت ہے،

لیکن ہر احمق جھگڑنے کے لیٔے تیّار رہتاہے۔

اَور جتنے اِس قاعدہ پر چلتے ہیں، اُن سَب کو اَور خُدا کے اِسرائیلؔ کو اِطمینان اَور رحم حاصل ہوتا رہے۔

تُمہیں رحم، اِطمینان اَور مَحَبّت کثرت سے حاصل ہوتا رہے۔

Paz e fé

O Deus da esperança nos encha de paz e alegria no crer. Quem mantém o pensamento firme no Senhor experimenta paz perfeita.

کیونکہ تُم ایمان رکھتے ہو اِس لیٔے خُدا جو اُمّید کا سرچشمہ ہے تُمہیں پُورے طور پر خُوشی اَور اِطمینان سے معموُر کر دے تاکہ پاک رُوح کی قُدرت سے تمہاری اُمّید بڑھتی چلی جائے۔

جِسمانی غرض موت ہے لیکن رُوحانی غرض زندگی اَور اِطمینان ہے۔

جِسمانی غرض موت ہے لیکن رُوحانی غرض زندگی اَور اِطمینان ہے۔

اُن کی راہوں میں تباہی اَور بدحالی ہے،

اَور وہ سلامتی کی راہ سے وہ سدا سے ہی اَنجان ہیں۔"

"نہ ہی اُن کی آنکھوں میں خُدا کا خوف ہے۔"

لیکن یِسوعؔ نے خاتُون سے کہا، "تیرے ایمان نے تُجھے بچا لیا ہے، سلامتی کے ساتھ رخصت ہو۔"

"جَب کسی گھر میں داخل ہو تو، پہلے کہو کہ، اِس گھر کی سلامتی ہو۔

اگر وہ اِس قابل نہیں تو وہ اُس بادشاہ کے پاس جو ابھی دُور ہے، ایلچی بھیج کر صُلح کی درخواست کرےگا۔

اگر وہ گھر تمہاری سلامتی کے لائق ہوگا تو تمہاری سلامتی کی برکت اُس تک پہُنچے گی، اگر لائق نہ ہوگا تو تمہاری سلامتی کی برکت تمہارے پاس واپس آ جائے گی۔

"یہ نہ سمجھو کہ میں زمین پر صُلح کرانے آیا ہُوں، صُلح کرانے نہیں لیکن تلوار چلوانے آیا ہُوں۔

سلام و مُبارکبادی

اَب آخِر میں یہ لِکھتا ہُوں کہ بھائیو اَور بہنوں، خُوش رہو، کامِل بنو، تسلّی پاؤ، ایک دِل رہو، میل جول رکھو اَور خُدا جو مَحَبّت اَور میل جول کا سرچشمہ ہے تمہارے ساتھ ہوگا۔

تاکہ اُن کو رَوشنی بخشے جو تاریکی

اَور موت کے سایہ میں بیٹھے ہیں،

اَور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر لے چلے۔"

اَور تُم سلامتی کے ساتھ اَپنے آباؤاَجداد سے جا مِلوگے اَور نہایت پیری میں دفن کئے جاؤگے۔

مَحَبّت کرنے کا اَور نفرت کرنے کا وقت۔

جنگ کرنے کا اَور صُلح کرنے کا وقت۔

سلامتی کی راہ وہ جانتے ہی نہیں؛

نہ ہی اُن کے سامنے اِنصاف کے راستے ہیں

اُنہُوں نے اَپنی راہیں ٹیڑھی کرلی ہیں؛

اِس لیٔے جو کویٔی اُن پر چلے گا وہ سلامتی کا مُنہ نہ دیکھ پایٔےگا۔

وہ فریب کا سبب بنے گا، کامیاب ہونے کے لئے مکّاری کا اِستعمال کرےگا اَور خُوب کامیاب بھی ہوگا اَور اَپنے آپ کو افضل سمجھے گا۔ جَب لوگ اَپنے آپ کو محفوظ محسُوس کرتے ہوں گے تَب وہ بہُتوں کو مار ڈالے گا اَور شہزادوں کے شہزادے کے خِلاف کھڑا ہوگا۔ تو بھی وہ ہلاک ہو جائے گا لیکن کسی اِنسانی قُوّت سے نہیں۔

جَب مُلک کے مالدار صوبے اَمن سے ہوں گے تَب وہ اُن پر حملہ کرےگا اَور اَیسے کام کرکے دِکھائے گا جو نہ اُس کے باپ دادوں نے کیا تھا اَور نہ اُن کے آباؤاَجداد نے کئے تھے۔ اَور وہ مالِ غنیمت، لُوٹ اَور دولت اَپنے پیروکاروں میں تقسیم کرےگا۔ وہ کچھ عرصہ تک قلعوں کی تسخیر کے منصُوبے بناتا رہے گا۔

جَب دہشت آئے گی

تَب وہ اَمن ڈھونڈیں گے لیکن نہ پائیں گے۔

یعنی اِسرائیل کے وہ نبیوں جنہوں نے یروشلیمؔ کے بارے میں نبُوّت کی اَورجو سلامتی کے نہ ہوتے ہُوئے بھی اُس کے لیٔے سلامتی کی رُویا دیکھتے رہے۔ یہ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔" 

اُن کے ساتھ میرا عہد زندگی اَور سلامتی کا عہد تھا اَور مَیں نے یہ عہد اَپنی تعظیم کے لیٔے دیا تھا۔ اَور بنی لیوی نے میری تعظیم بھی کی اَور میرے نام سے ڈرتا رہا۔

لیکن اگر کویٔی غَیر مسیحی شوہر یا بیوی، مسیحی بیوی یا مسیحی شوہر سے جُدا ہونا چاہے تو اُسے ہو جانے دو۔ اِس صورت میں کویٔی مسیحی بھایٔی یا بہن پابند نہیں؛ کیونکہ خُدا نے ہمیں اَمن سے رہنے کے لئے بُلایا ہے۔

تَب ایک سُرخ گھوڑا نِکلا اَور اُس کے سوار کو یہ اِختیار دیا گیا کہ وہ زمین پر سے صُلح و سلامتی اُٹھالے تاکہ لوگ ایک دُوسرے کو قتل کریں، اَور اُسے ایک بڑی تلوار دی گئی۔

Seja o primeiro
Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-29_22-07-56-