Pular para o conteúdo
Publicidade

Poder de Deus

Por Bíblia Online

O poder de Deus é incomparável e infinito. Ele criou o universo pela palavra, sustenta todas as coisas e manifesta sua onipotência em cada geração.

A onipotência do Criador

Deus fez os céus e a terra pelo seu grande poder. Nada é impossível para Ele, e sua força está além de toda compreensão humana.

لیکن یَاہوِہ خُدا نے اَپنی قُدرت سے زمین کو خلق کیا؛

اَور اَپنی حِکمت سے جہان کی بُنیاد ڈالی

اَور اَپنی دانش سے آسمانوں کو تانا۔

یِسوعؔ نے اُن کی طرف دیکھ کر فرمایا، "یہ اِنسانوں کے لیٔے تو ناممکن ہے، لیکن خُدا کے لیٔے سَب کُچھ ممکن ہے۔"

لیکن یہ تو اُن کے عجائب کی ایک جھلک ہے؛

اُن کی آواز کس قدر دھیمی سُنایٔی دیتی ہے!

پھر بھلا اُن کی جبّاری کی گرج سُننے کی کس کو سمجھ ہوگی؟"

اُن کی حِکمت لا محدُود اَور طاقت بے اَندازہ ہے۔

کون اُن کے مُقابلہ میں کھڑا ہُوا اَور صحیح و سالِم بچ نِکلا؟

Poder sobre tudo

O Senhor reina sobre as nações, sustenta os oprimidos e manifesta seu poder tanto no julgamento quanto na redenção.

وہ اَپنی قُدرت سے اَبد تک سلطنت کرتے ہیں،

اُن کی آنکھیں قوموں پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں۔

لہٰذا بغاوت پر آمادہ لوگ اُن کے خِلاف سرکشی نہ کریں۔

قَیدیوں کا کراہنا خُدا کے حُضُور تک پہُنچے؛

اَپنے بازو کی قُوّت سے اُنہیں بچا لیں جِن کے قتل کا حُکم صادر ہو چُکاہے۔

خُدا نے ایک بات فرمائی ہے،

مَیں نے یہ دو باتیں سُنی ہیں:

"اَے خُدا، آپ جلیلُ القدر ہیں،

قوی ہاتھ اَور بُلند بازو سے؛

اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

Poder para o seu povo

Deus fortalece os fracos e ressuscita os mortos. Seu poder opera em nós para que experimentemos vitória e transformação.

خُدا نے اَپنی قُدرت سے خُداوؔند یِسوعؔ کو زندہ کیا اَور وہ ہمیں بھی اَپنی قُدرت سے زندہ کرےگا۔

ہاں، وہ کمزوری کے سبب سے تو مصلُوب ہُوئے مگر خُدا کی قُدرت کے سبب سے زندہ ہیں۔ اَور ہم بھی کمزوری میں تو اُن کے شریک ہیں، لیکن خُدا کی قُدرت سے اُن کی زندگی میں بھی شریک ہوں گے تاکہ تمہاری خدمت کر سکیں۔

کلام حق سے، خُدا کی قُدرت سے؛ راستبازی کے ہتھیاروں کے وسیلہ سے جو ہمارے داہنے اَور بائیں ہیں؛

رُوحانی جنگ کے ہتھیار

آخِری بات یہ ہے کہ تُم خُداوؔند میں اَور اُس کی قُوّت سے معموُر ہوکر مضبُوط بَن جاؤ۔

یَاہوِہ پر ہمیشہ بھروسا رکھو،

کیونکہ یَاہوِہ خُدا اَبدی چٹّان ہے۔

میں ہی رَوشنی کا مُوجد اَور تاریکی کا خالق ہُوں،

میں ہی خُوش اِقبالی کا بانی اَور بدنصیبی کا پیدا کرنے والا

میں، یَاہوِہ ہی یہ سَب کچھ کرتا ہُوں۔

یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے،

وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔

وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے،

اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے،

وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔

لیکن اگر مَیں خُدا کی قُدرت سے بدرُوحوں کو نکالتا ہُوں تو خُدا کی بادشاہی تمہارے درمیان آ پہُنچی۔

Seja o primeiro