Gravidez e maternidade
Gravidez e maternidade são bênçãos celebradas na Bíblia. Deus forma cada criança no ventre, cuida da mãe e da família, e abençoa a geração dos justos.
Filhos são herança do Senhor
Deus abençoa a fertilidade e o crescimento das famílias. Cada criança é obra de suas mãos, conhecida e amada antes mesmo de nascer.
تُم سَب قوموں سے زِیادہ برکت پاؤگے؛ تمہارے مَردوں اَور عورتوں میں کویٔی بے اَولاد نہ ہوگا اَور نہ ہی تمہارے مویشیوں میں سے کویٔی بانجھ ہوگا۔
لیکن بنی اِسرائیل سرفراز ہویٔے اَور افزائشِ نَسل کے باعث خُوب بڑھے اَور شُمار میں اِس قدر زِیادہ ہو گئے کہ وہ مُلک اُن سے بھر گیا۔
اُس کی پُشت مُلک میں زورآور ہوگی؛
راستبازوں کی نَسل برکت پایٔے گی۔
کیونکہ آپ نے میرے وُجُود کو پیدا کیا؛
اَور آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم میں صورت بخشی ہے۔
مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛
آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں،
اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔
اُس وقت میرا قالب آپ سے چھُپا نہ تھا۔
جَب مَیں پوشیدگی میں بنایا جا رہاتھا،
جَب مَیں زمین کی گہرائیوں میں مُرتّب کیا جا رہاتھا،
آپ کی آنکھوں نے میرے غَیر مُرتّب اجزا کو دیکھا تھا؛
میرے مُقرّرہ ایّام کا کُل حِساب آپ کی کِتاب میں درج کر دیا گیا تھا،
حالانکہ اُن میں سے ایک کا بھی وُجُود نہیں تھا۔
بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،
اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
یَاہوِہ فرماتے ہیں:
کیا میں وِلادت کی گھڑی لے آؤں
اَور بچّے پیدا نہ ہونے دوں؟"
جَب زچگی کا وقت آ جائے
"تو کیا میں رحم بند کر دُوں گا؟"
تمہارے خُدا فرماتے ہیں۔
Força e cuidado na gravidez
Deus dá forças à mulher grávida e a sustenta em cada etapa. Sua graça é suficiente e seu poder se aperfeiçoa na fraqueza.
جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔
مگر خُداوؔند نے مُجھے جَواب دیا، "میرا فضل تیرے لیٔے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری ہی میں پُوری ہوتی ہے۔" لہٰذا میں اَپنی کمزوریوں پر فخر کروں گا، تاکہ میں المسیح کی قُدرت کے زیرِ سایہ رہُوں۔
اَپنا کان میری طرف لگائیں،
اَور جلدی سے مُجھے بچائیں؛
میری پناہ کی چٹّان بنیں،
اَور مُجھے بچانے کے لیٔے محکم قلعہ بنیں۔
میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے،
میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛
مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔
وہ چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کرتا ہے؛
وہ برّوں کو اَپنی باہوں میں سمیٹتا ہے
اَور اُنہیں اَپنے سینے سے لگا لیتا ہے؛
اَور دُودھ پِلانے والیوں کو دھیرے دھیرے لے چلتا ہے۔
"اَے یعقوب کے گھرانے،
اَور اَے اِسرائیل کے گھر کے سبھی باقی بچے لوگو،
جنہیں میں رحم میں پڑنے کی گھڑی سے سہارا دیتا رہا،
اَور اُن کی پیدائش ہی سے گود میں اُٹھاتا رہا، میری سُنو!
تمہاری ضعیفی میں اَور تمہارے بال سفید ہونے تک
مَیں ہی ہُوں جو تُمہیں سنبھالے رہُوں گا۔
مَیں نے ہی تُمہیں خلق کیا ہے اَور تُمہیں لیٔے پھرتا رہُوں گا؛
مَیں تُمہیں سنبھالوں گا اَور تُمہیں رِہائی دُوں گا۔
A bênção da maternidade
A Bíblia honra a maternidade como ministério sagrado. As mães são instrumentos de Deus para formar vidas e transmitir a fé.
لیکن خواتین اَولاد پیدا کرنے سے نَجات پائیں گی بشرطیکہ وہ ایمان، مَحَبّت، پاکیزگی اَور پرہیزگاری کے ساتھ زندگی گُزاریں۔
اُس کے بچّے اُٹھ کر اُسے مُبارک کہتے ہیں؛
اَور اُس کا خَاوند بھی، اَور وہ اُس کی یُوں تعریف کرتا ہے:
اَور آدمؔ نے اَپنی بیوی حوّاؔ سے ہمبستری کی اَور وہ حاملہ ہُوئی، اَور حوّاؔ نے قائِنؔ کو پیدا کیا۔ حوّاؔ نے کہا، "مُجھے یَاہوِہ کی طرف سے ایک فرزند عطا ہُواہے۔"
اَور یَاہوِہ، جَیسا کہ اُنہُوں نے فرمایا تھا، سارہؔ پر مہربان ہویٔے اَور یَاہوِہ نے سارہؔ کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اُسے پُورا کیا۔ سارہؔ حاملہ ہُوئی اَور اَبراہامؔ کے لیٔے اُن کے بُڑھاپے میں ٹھیک خُدا کے مُقرّرہ وقت پر اُن کے یہاں بیٹا پیدا ہُوا
اَور اِصحاقؔ نے اَپنی بیوی کے لیٔے یَاہوِہ سے دعا کی کیونکہ وہ بانجھ تھیں۔ یَاہوِہ نے اُن کی دعا سُنی اَور اُن کی بیوی رِبقہؔ حاملہ ہُوئیں۔
لہٰذا حنّہؔ حاملہ ہُوئی اَور وقت پُورا ہونے پر اُس کے بیٹا پیدا ہُوا۔ اُس نے یہ کہتے ہُوئے، "مَیں نے اُسے یَاہوِہ سے مانگا ہے اُس کا نام شموایلؔ رکھا۔"
Proteção divina
Deus protege a mãe e o bebê, guardando-os de todo mal. Ele acompanha cada momento com ternura e fidelidade.
جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے،
وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔
میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: "وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں،
وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔"
یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔
وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛
یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں
اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔
"اِس سے پیشتر کہ مَیں نے تُمہیں رحم میں خلق کیا، مَیں تُمہیں جانتا تھا،
اَور اِس سے قبل کہ تُم پیدا ہو، مَیں نے تُمہیں مخصُوص کیا؛
اَور تُمہیں قوموں کے لیٔے نبی مُنتخب کیا۔"
"اگر وہ لوگ جو باہم لڑ رہے ہُوں کسی حاملہ عورت کو اَیسی چوٹ پہُنچائیں جِس کے باعث اُس کا حَمل گِر جائے لیکن اُسے کویٔی اَور ضرر نہ پہُنچے تو جِتنا جُرمانہ اُس کا خَاوند مانگے اَور قاضی منظُور کریں اُس سے لیا جائے۔ لیکن اگر اُسے کویٔی اَور ضرر پہُنچا ہو تو تُم جان کے بدلے جان
"کیا یہ ممکن ہے کہ کویٔی ماں اَپنے شیر خوار بچّے کو بھُول جائے
اَور اَپنے جنے ہُوئے بچّے پر ترس نہ کھائے؟
خواہ وہ بھُول جائے،
پر مَیں تُجھے نہ بھُولوں گا!
Esperança e promessa
A maternidade é caminho de esperança. Como Sara, Ana e Isabel, as mães encontram na fé a força para aguardar as promessas de Deus.
ایمان ہی سے سارہؔ نے حاملہ ہونے اَور بچّہ پیدا کرنے کی قُوّت پائی حالانکہ وہ عمر رسیدہ تھیں اَور بچّہ پیدا کرنے کے قابل نہیں تھیں، کیونکہ سارہؔ کو یقین تھا کہ وعدہ کرنے والا خُدا وفادار ہے۔
مُبارک ہو تُم جو ایمان لائیں کہ خُداوؔند نے جو کُچھ آپ سے کہا وہ پُورا ہوکر رہے گا!"
اَور مریمؔ نے کہا:
"میری جان خُداوؔند کی تعظیم کرتی ہے۔
اَور میری رُوح میرے مُنجّی خُدا سے نہایت خُوش ہے،
کیونکہ خُدا نے اَپنی خادِمہ کی
پست حالی پر نظر کی ہے۔
اَب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھے مُبارک کہیں گے،
کیونکہ خُدائے قادر نے میرے لیٔے بڑے بڑے کام کیٔے ہیں۔
اَور اُن کا نام قُدُّوس ہے۔
وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیں
اَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
میں اُسے برکت دُوں گا۔ وہ قوموں کی ماں ہوگی اَور عواموں کے بادشاہ اُن سے پیدا ہوں گے۔"
تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛
اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی
شاخوں کی مانند ہوں گے۔