Pular para o conteúdo
Publicidade

Preservação das escrituras

Por Bíblia Online

A Palavra de Deus permanece para sempre. As Escrituras foram preservadas por Deus ao longo dos milênios para instrução, consolação e guia de todas as gerações.

A Palavra eterna

Céus e terra passarão, mas as palavras de Deus jamais passarão. Sua Palavra é eterna, infalível e imutável — a verdade que sustenta tudo.

آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔

کیونکہ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک آسمان اَور زمین نابُود نہیں ہو جاتے، شَریعت سے ایک نُکتہ یا ایک شوشہ تک جَب تک سَب کُچھ پُورا نہ ہو جائے ہرگز مٹنے نہ پایٔےگا۔

گھاس مُرجھا جاتی ہے اَور پھُول جھڑ جاتے ہیں،

لیکن ہمارے خُدا کا کلام اَبد تک قائِم ہے۔"

کیونکہ،

"ہر بشر گھاس کی مانِند ہے،

اَور اُن کی ساری شان و شوکت میدان کے پھُولوں کی مانِند ہے؛

گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں،

لیکن خُداوؔند کا کلام اَبد تک قائِم ہے۔"

یہ وُہی خُوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا۔

کیونکہ تُم فانی تُخم سے نہیں بَلکہ خُدا کے زندہ اَور اَبدی کلام کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا ہویٔے ہو۔ کیونکہ،

"ہر بشر گھاس کی مانِند ہے،

اَور اُن کی ساری شان و شوکت میدان کے پھُولوں کی مانِند ہے؛

گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں،

لیکن خُداوؔند کا کلام اَبد تک قائِم ہے۔"

یہ وُہی خُوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا۔

A inspiração divina

Toda Escritura é inspirada por Deus. Homens santos falaram da parte do Senhor, e a Palavra escrita é a expressão fiel da vontade divina.

مگر سَب سے پہلے یہ جان لو کہ کِتاب مُقدّس کی کویٔی بھی نبُوّت کی بات کی تفسیر اَپنے ذاتی طور پر نہیں کر سَکتا۔ کیونکہ نبُوّت کی کویٔی بھی بات اِنسان کی اَپنی خواہش سے کبھی نہیں ہُوئی بَلکہ لوگ پاک رُوح کے اِلہام سے خُدا کی طرف سے بولتے تھے۔

خُدا کا آخِری کلام اِبن خُدا

گزرے زمانہ میں خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے کیٔی مَوقعوں پر اَور مُختلف طریقوں سے نبیوں کی مَعرفت کلام کیا۔ لیکن اِن آخِری دِنوں میں خُدا نے ہم سے اَپنے بیٹے کی مَعرفت کلام کیا، جسے اُس نے سَب چیزوں کا وارِث مُقرّر کیا اَور جِس کے وسیلہ سے اُس نے کایِٔنات کو بھی خلق کیا۔ بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔

اَور کلام مُجسّم ہُوا اَور ہمارے درمیان فضل اَور سچّائی سے معموُر ہوکر خیمہ زن ہُوا، اَور ہم نے اُن کا اَیسا جلال دیکھا، جو صِرف آسمانی باپ کے اِکلوتے بیٹے کا ہوتاہے۔

میں جانتا ہُوں کہ جو کچھ خُدا کرتا ہے، وہ ہمیشہ تک قائِم رہے گا۔ اُس میں نہ کچھ بڑھایا جا سَکتا اَور نہ کچھ گھٹایا جا سَکتا ہے۔ اَور خُدا نے اَیسا اِس لیٔے کیا ہے کہ سَب اِنسان اُس کا خوف مانیں۔

A Palavra como guia e tesouro

A Palavra de Deus é lâmpada para os pés, espada do Espírito e tesouro para o coração. Guardá-la e meditá-la nos protege do pecado.

مَیں نے آپ کا کلام اَپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے،

تاکہ مَیں آپ کے خِلاف گُناہ نہ کروں۔

آسمان خُدا کا جلال ظاہر کرتا ہے؛

اَور فِضا اُس کی دستکاری دِکھاتی ہے۔

ہر دِن اگلے دِن کے لیٔے خُدا کی شان کے بارے میں بات کرتا ہے؛

اَور رات اگلی رات کو حِکمت کو ظاہر کرتی ہے۔

آسمان و فضا کی کویٔی اَیسی زبان، یا کلام نہیں؛

جِس میں اُس کی آواز نہ سُنایٔی دیتی ہو۔

پھر بھی اُن کی آواز ساری رُوئے زمین پر،

اَور اُن کا کلام دُنیا کی اِنتہا تک پہُنچتا ہے۔

خُدا نے آسمان میں آفتاب کے لیٔے ایک خیمہ کھڑا کیا ہے۔

آفتاب جو دُلہا کی مانند، اَپنی خلوت گاہ سے نکلتا ہے،

جَیسے کویٔی پہلوان، اَپنی دَوڑ دَوڑنے کے لیٔے خُوش ہوتاہے۔

وہ آسمان کے ایک سِرے سے نکلتا ہے،

اَور دُوسرے سِرے تک گشت کرتا ہے؛

اَور اُس کی حرارت سے کویٔی چیز پوشیدہ نہیں رہتی۔

یَاہوِہ کے آئین کامل ہے،

جو جان کو تقویّت بخشتی ہے،

یَاہوِہ کے شہادتیں قابلِ اِعتماد ہیں،

جو سادہ دِل کو دانشمند بنا دیتے ہیں۔

یَاہوِہ کے فرمان راست ہیں،

جو دِل کو راحت بخشتے ہیں۔

یَاہوِہ کے اَحکام درخشاں ہیں،

جو آنکھوں کو مُنوّر کرتے ہیں۔

یَاہوِہ کا کلام خالص ہے،

اُس چاندی کی مانند جو مٹّی کی بھٹّی میں تائی گئی ہو،

اَور سات بار صَاف کی گئی ہو۔

اَے یَاہوِہ، آپ ہمیں محفوظ رکھیں گے

اَور اَیسے بدکار لوگوں سے ہمیشہ کے لیٔے بچائے رکھیں گے۔

لیکن اِس کا کیا مطلب ہے؟ یہ کہ کلام تمہارے پاس ہے؛ بَلکہ تمہارے ہونٹوں پر اَور تمہارے دِل میں ہے، یہ ایمان کا وُہی کلام ہے، جِس کی ہم مُنادی کرتے ہیں:

پس ایمان کی بُنیاد پیغام کے سُننے پر ہے اَور پیغام کی بُنیاد المسیح کے کلام پر۔ لیکن مَیں پُوچھتا ہُوں: کیا اُنہُوں نے کلام نہیں سُنا؟ بے شک سُنا:

"کیونکہ اُن کی آواز ساری رُوئے زمین پر،

اَور اُن کا کلام دُنیا کی اِنتہا تک پہُنچ چُکاہے۔"

کیونکہ جِتنی باتیں صحیفہ میں پہلے لکھی گئیں وہ ہماری تعلیم کے لیٔے لکھی گئیں تاکہ صبر سے اَور کِتاب مُقدّس کی تسلّی سے ہماری اُمّید قائِم رہے۔

یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔ تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔ تُم اُنہیں اَپنے ہاتھوں پر نِشان کے طور پر باندھنا اَور اَپنی پیشانیوں پر ٹیکوں کی طرح لگا لو۔ تُم اُنہیں اَپنے مکانوں کے دروازوں کی چوکھٹوں اَور اَپنے پھاٹکوں پر کندہ کرنا۔

اَور المسیح کی بے اِنتہا مَحَبّت کو سمجھ سکو تاکہ خُدا کی ساری معموُری تُم میں سما جائے۔

یہ بات ہمارے مُنجّی خُدا کے نزدیک خُوب اَور پسندِیدہ ہے، خُدا چاہتاہے کہ سارے اِنسان نَجات پائیں اَور سچّائی کی پہچان تک پہُنچیں۔

Seja o primeiro