Protecção e segurança
Deus é nosso protetor e refúgio seguro. Em todas as circunstâncias, a Bíblia nos assegura que o Senhor guarda, sustenta e protege aqueles que nele confiam.
Deus, a nossa fortaleza
O Senhor é refúgio e fortaleza, socorro bem presente na angústia. Quem habita no esconderijo do Altíssimo descansa à sombra do Todo-Poderoso.
خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں،
مُصیبت میں مُستعد مددگار
خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں،
مُصیبت میں مُستعد مددگار
جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے،
وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔
میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: "وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں،
وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔"
وہ تُمہیں اَپنے پروں سے ڈھانک لیں گے،
اَور تُم اُن کے بازوؤں کے نیچے پناہ پاؤگے؛
اُن کی سچّائی تمہاری سِپر اَور قلعہ ہوگی۔
تمہارے آس پاس ایک ہزار گِر جایٔیں گے،
اَور تمہارے داہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار،
لیکن وہ تمہارے نزدیک نہ آئے گی۔
اگر تُم، "خُداتعالیٰ کو اَپنا مَسکن بنالو،
یعنی یَاہوِہ کو، جو میری بھی پناہ گاہ ہیں۔"
تُمہیں نہ تو کویٔی اِیذا پہُنچے گی،
اَور نہ ہی کویٔی آفت تمہارے خیمہ کے نزدیک آئے گی۔
یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔
مُجھے کس کا ڈر ہے؟
یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔
مُجھے کس کی ہیبت ہے؟
صِرف وُہی میری چٹّان اَور میری نَجات ہیں؛
وہ میرا قلعہ ہیں، مُجھے جنبش نہ ہوگی۔
یَاہوِہ مظلوموں کے لیٔے پناہ،
اَور مُصیبت کے ایّام میں قلعہ ہے۔
O escudo do Senhor
Deus nos rodeia com sua proteção como um escudo. Ele é rocha, baluarte e libertador. Sua fidelidade nos cobre e nos guarda.
لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو،
آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔
اَے یَاہوِہ! میرے حریف کتنے بڑھ گیٔے ہیں!
اَورجو میرے خِلاف بغاوت کرتے ہیں بہت ہیں!
کیٔی تو میرے متعلّق یہ کہتے ہیں،
"خُدا اُسے نَجات نہیں دیں گے۔"
لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو،
آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔
یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں،
اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔
میں لیٹ کر سو جاتا ہُوں؛
اَور پھر جاگ اُٹھتا ہُوں، کیونکہ یَاہوِہ مُجھے سنبھالتے ہیں۔
میں اُن دس ہزار دُشمنوں سے بھی خوف نہیں کھاتا
جو میرے خِلاف چاروں طرف سے صف آرا ہیں۔
خُدا کی راہ پکّی ہے؛
یَاہوِہ کا کلام کامل ہے۔
وہ اُن سَب کی سِپر ہے
جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔
آپ مُجھے اَپنی فتح کی سِپر دیتے ہیں،
اَور آپ کا داہنا ہاتھ مُجھے سنبھالے ہُوئے ہے؛
آپ کی بندہ پروری نے مُجھے بڑا بنا دیا ہے۔
آپ میرے قدموں کی راہ کشادہ کرتے ہیں،
تاکہ میں پھسلنے نہ پاؤں۔
یَاہوِہ میری چٹّان مُبارک ہو،
جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنے،
اَور میری اُنگلیوں کو لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔
وہ میرے شفیق خُدا اَور میرا قلعہ ہیں،
میرے محکم بُرج اَور میرے چھُڑانے والے،
میری سِپر اَور میری جائے پناہ ہیں،
اَورجو میری اُمّت کو میرے تابع کرتے ہیں۔
اُن کے لیٔے جو بادشاہوں کو فتح عنایت کرتے ہیں،
اَور اَپنے خادِم داویؔد کو بچاتے ہیں۔
مہلک تلوار سے۔
لیکن جتنے آپ میں پناہ لیتے ہیں وہ سَب شادمان ہوں؛
اَور ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں۔
اَپنا سایہ عاطفت اُن پر پھیلائیں،
تاکہ جو آپ کے نام سے مَحَبّت رکھتے ہیں، آپ میں خُوش رہیں۔
یقیناً، اَے یَاہوِہ، آپ راستبازوں کو برکت بخشتے ہیں؛
اَور اَپنی نظر کرم سے اُنہیں سِپر کی مانند ڈھانپے رہتے ہیں۔
اَے خُدا، مَیں آپ سے دعا کرتا ہُوں کیونکہ آپ مُجھے جَواب دیں گے؛
اَپنا کان میری طرف لگائیں اَور میری اِلتجا سُن لیں۔
آپ جو اَپنے داہنے ہاتھ سے
اَپنے پناہ گزینوں کو اُن کے مُخالفوں سے رِہائی بخشتے ہیں،
اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کا کرشمہ دِکھائیں۔
مُجھے اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح محفوظ رکھیں؛
اَور اَپنے پروں کے سایہ میں چُھپائے رکھیں
اُن بدکار لوگوں سے جو مُجھ پر ظُلم ڈھاتے ہیں،
اَور میرے جانی دُشمنوں سے جو مُجھے گھیرے ہُوئے ہیں۔
کیونکہ بادشاہ کا توکّل یَاہوِہ پر ہے؛
اَور خُداتعالیٰ کی لافانی مَحَبّت کے باعث
وہ ڈگمگانے نہ پایٔےگا۔
آپ کا ہاتھ آپ کے سارے دُشمنوں کو پکڑ لے گا؛
آپ کا داہنا ہاتھ آپ کے حریفوں کو گرفتار کر لے گا۔
جَب آپ ظاہر ہوں گے
تو اُنہیں جلتے ہُوئے تنور کی مانند کر دیں گے۔
اَپنے غضب میں یَاہوِہ اُنہیں نگل جائیں گے،
اَور اُن کی آگ اُنہیں بھسم کر ڈالے گی۔
آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛
آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گے
اَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔
Segurança e provisão
O Senhor supre todas as necessidades dos seus filhos. Quem busca o Reino primeiro não precisa temer — nada faltará aos que temem ao Senhor.
یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔
شیرببر کمزور اَور بھُوکے ہو سکتے ہیں،
لیکن یَاہوِہ کے طالب کسی اَچھّی چیز کے مُحتاج نہ ہوں گے۔
یَاہوِہ پر بھروسا رکھ اَور نیکی کرو؛
مُلک میں آباد رہ اَور محفوظ چراگاہ کا لُطف اُٹھا۔
میں جَوان تھا لیکن اَب ضعیف ہو چُکا ہُوں،
تو بھی مَیں نے راستبازوں کو بے یارومددگار
اَور اُن کی اَولاد کو بھیک مانگتے ہُوئے نہیں دیکھا۔
میرا خُدا، المسیح یِسوعؔ کے ذریعہ اَپنے جلال کی دولت سے تمہاری تمام ضروُرتیں پُوری کر دے گا۔
جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔
لیکن پہلے تُم خُدا کی بادشاہی اَور راستبازی کی تلاش کرو تو یہ ساری چیزیں بھی تُمہیں مِل جایٔیں گی۔
پس اُن کی مانِند نہ بنو کیونکہ تمہارا آسمانی باپ تمہارے مانگنے سے پہلے ہی تمہاری ضرورتوں کو جانتا ہے۔
مانگنا، ڈھونڈنا اَور کھٹکھٹانا
"پس میں تُم سے کہتا ہُوں، مانگو تو تُمہیں دیا جائے گا، ڈھونڈوگے تو پاؤگے، دروازہ کھٹکھٹاؤگے تو تمہارے لیٔے کھولا جائے گا۔ کیونکہ جو مانگتاہے اُسے ملتا ہے، جو ڈھونڈتا ہے وہ پاتاہے اَورجو کھٹکھٹاتاہے اُس کے لیٔے دروازہ کھولا جائے گا۔
پس جَب تُم بُرے ہونے کے باوُجُود بھی، اَپنے بچّوں کو اَچھّی چیزیں دینا جانتے ہو، تو کیا تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، اَچھّی چیزیں اِفراط سے عطا نہ فرمایٔے گا۔
Guarda e livramento
O anjo do Senhor acampa ao redor dos que o temem e os livra. Deus promete guardar todas as nossas saídas e entradas para sempre.
یَاہوِہ سے ڈرنے والوں کے چاروں طرف اُن کا فرشتہ خیمہ زن ہوتاہے؛
اَور اُنہیں بچاتا ہے۔
یَاہوِہ اَپنے خادِموں کی جانوں کا فدیہ دیتے ہیں؛
اَورجو کویٔی اُن میں پناہ لے وہ مُجرم نہ ٹھہرے گا۔
میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔
میری مدد کہاں سے آئے گی؟
میری مدد یَاہوِہ کی طرف سے ہے،
جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔
یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛
جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔
دراصل اِسرائیل کے مُحافظ
نہ تو کبھی اُونگھتے ہیں نہ سوتے ہیں۔
یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔
یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛
دِن کو آفتاب تُمہیں ضرر نہیں پہُنچائے گا،
اَور نہ رات کو ماہتاب۔
یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔
وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛
یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں
اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔
اَے خُدا، مُجھے محفوظ رکھیں،
کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔
اَے خُدا، مُجھے محفوظ رکھیں،
کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔
مَیں نے ہمیشہ یَاہوِہ کی مَوجُودگی کا احساس اَپنے سامنے دیکھاہے۔
کیونکہ وہ میری داہنی طرف ہیں، اِس لیٔے مُجھے جُنبش نہ ہوگی۔
مَیں نے ہمیشہ یَاہوِہ کی مَوجُودگی کا احساس اَپنے سامنے دیکھاہے۔
کیونکہ وہ میری داہنی طرف ہیں، اِس لیٔے مُجھے جُنبش نہ ہوگی۔
جَب آپ مُصیبت کا شِکار ہو تو یَاہوِہ آپ کی فریاد سُن کر جَواب دیں گے؛
یعقوب کے خُدا کا نام آپ کی حِفاظت کرے۔
وہ پاک مَقدِس سے آپ کے لیٔے مدد بھیجیں
اَور صِیّونؔ سے تُمہیں سہارا دیں۔
میری جان کی حِفاظت کریں اَور مُجھے چھُڑائیں؛
مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں،
کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔
صداقت اَور راستبازی میری حِفاظت کریں،
کیونکہ مُجھے یَاہوِہ آپ کی ہی آس ہے۔
فتح کے لئے گھوڑے پر اُمّید رکھنا فُضول ہے؛
اَپنی بڑی قُوّت کے باوُجُود وہ بچا نہیں سَکتا۔
دیکھو، یَاہوِہ کی آنکھیں اُس سے ڈرنے والوں پر،
اَور اُن پر لگی رہتی ہیں جِن کی اُمّید اُس کی لافانی مَحَبّت پر ہے،
تاکہ وہ اُنہیں موت سے چھُڑائے
اَور قحط کے وقت صحیح و سالِم رکھے۔
ہم یَاہوِہ پر آس لگائے بیٹھے ہیں؛
وہ ہماری مدد اَور ہماری سِپر ہے۔
Confiança inabalável
Melhor é confiar no Senhor do que confiar no homem. Quem anda em integridade anda seguro, e a torre forte do nome do Senhor protege o justo.
یَاہوِہ میرے ساتھ ہیں، میں خوف نہ کروں گا۔
اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
یَاہوِہ میں پناہ لینا
اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
یَاہوِہ کا نام محکم بُرج ہے؛
راستباز اُس میں بھاگ جاتے ہیں اَور محفوظ رہتے ہیں۔
یَاہوِہ کا نام محکم بُرج ہے؛
راستباز اُس میں بھاگ جاتے ہیں اَور محفوظ رہتے ہیں۔
یَاہوِہ کا خوف رکھنے والے کے لیٔے یَاہوِہ محفوظ قلعہ ہے،
اَور اُس کی اَولاد کے لیٔے وہ پناہ گاہ ہے۔
کیونکہ یَاہوِہ تمہارا سہارا ہوں گے
وہ تمہارے پاؤں کو پھندے میں پھنسنے نہ دیں گے۔
دیندار آدمی بے خوف ہوکر چلتا ہے،
لیکن جو ٹیڑھی راہ اِختیار کرتا ہے وہ پہچان لیا جاتا ہے۔
"خُدا کا ہر سُخن خالص ہے؛
وہ اُن کی سِپر ہیں، جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔
"خُدا کا ہر سُخن خالص ہے؛
وہ اُن کی سِپر ہیں، جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔
راستبازی دیانتدار کی حِفاظت کرتی ہے،
لیکن بدی بدکار کو گرا دیتی ہے۔
صادقوں کو پیٹ بھر کر کھانا ملتا ہے،
لیکن بدکاروں کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔
کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛
اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔
وہ راستبازوں کے لیٔے مدد تیّار رکھتے ہیں،
اَور راست رَو کے لیٔے ڈھال ثابت ہوتے ہیں،
کیونکہ وہ اِنصاف کے راستوں کی نگہبانی کرتے ہیں
اَور اَپنے وفاداروں کی راہ کی حِفاظت کرتے ہیں۔
ہوشیار آدمی خطرہ دیکھ کر پناہ ڈھونڈ لیتا ہے،
لیکن نادان آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اَور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔
جنگ کے دِن کے لیٔے گھوڑا تو تیّار کیا جاتا ہے،
البتّہ فتح یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔
سَب سے بڑھ کر اَپنے دِل کی حِفاظت کرنا،
کیونکہ وہ زندگی کا سرچشمہ ہے۔
A presença protetora
O Senhor prometeu estar conosco e nunca nos desampara. Ele é como sombra à nossa direita e fortaleza em todo o tempo.
لہٰذا تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو؛ مت ڈرو اَور اُن سے خوف نہ کھاؤ، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ چل رہے ہیں۔ وہ تُمہیں نہیں چھوڑیں گے اَور نہ تُم سے دست بردار ہوں گے۔"
اَبدی خُدا تمہاری پناہ گاہ ہے،
اَور تُم اُن کے دائمی بازو کے آغوش میں ہو۔
وہ تمہارے سامنے تمہارے دُشمنوں کو کھدیڑ دیں گے،
’اَور اُنہیں فنا کرنے کا حُکم دیں گے،‘
بِنیامین کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا:
"یَاہوِہ کا پیارا اُن کی سلامتی میں رہے،
کیونکہ وہ اُسے دِن بھر بچائے رکھتے ہیں،
اَور جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں وہ اُن کے کندھوں کے درمیان سکونت کرتا ہے۔"
تیرے خِلاف بنایا گیا کویٔی بھی ہتھیار کامیاب نہ ہوگا،
اَور تُو ہر اُس زبان کو جو تُجھے مُلزم قرار دے گی جھُوٹا ثابت کر دے گا۔
کہ یہ ہی ہے یَاہوِہ کے خادِموں کی مِیراث اَور
یہ ہی ہے میری طرف سے اُن کی راستبازی،"
یَاہوِہ کا یہ ہی فرمان ہے۔
جِس دِل کا اِعتماد تُجھ پر ہے
اُسے تُو ہر طرح محفوظ رکھےگا،
کیونکہ اُن کا توکّل تُجھ پر ہے۔
تمہاری ضعیفی میں اَور تمہارے بال سفید ہونے تک
مَیں ہی ہُوں جو تُمہیں سنبھالے رہُوں گا۔
مَیں نے ہی تُمہیں خلق کیا ہے اَور تُمہیں لیٔے پھرتا رہُوں گا؛
مَیں تُمہیں سنبھالوں گا اَور تُمہیں رِہائی دُوں گا۔
منڈلاتے ہُوئے پرندوں کی طرح
قادرمُطلق یَاہوِہ یروشلیمؔ کی حمایت کریں گے؛
وہ اُس کی حِفاظت کرکے اُسے چھُڑا لیں گے،
وہ اُس کے ’اُوپر سے گزرتے ہُوئے‘ اُسے بچا لیں گے۔"
بھلائی کرنا سیکھو؛ اِنصاف طلب بنو،
مظلوموں کی حوصلہ اَفزائی کرو۔
یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرو؛
اَور بیواؤں کے حامی ہو۔
اگر تُم رضامند ہو اَور فرمانبردار بنو،
تو تُم مُلک کی اَچھّی چیزیں کھاؤگے؛
لیکن اگر تُم نے اِنکار کیا اَور سرکشی کی،
تو تُم تلوار کا لقمہ بَن جاؤگے۔"
کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے مُنہ سے یہ فرمایاہے۔
یَاہوِہ تمہاری طرف سے جنگ لڑیں گے۔ بس خاموش رہو اَور اِنتظار کرو۔"
یَاہوِہ بھلےہیں اَور،
مُصیبت میں پناہ گاہ ہیں۔
جو اُن پر توکّل رکھتے ہیں، وہ اُن کی فکر کرتے ہیں،
Promessas de cuidado
Deus garante que nem um fio de cabelo cairá sem sua permissão. Ele deseja que vivamos em paz, confiança e segurança total nele.
کیا ایک سِکّے میں دو گوریّاں نہیں بکتیں؟ لیکن اُن میں سے ایک بھی تمہارے آسمانی باپ کی مرضی کے بغیر زمین پر نہیں گِر سکتی۔ اَور یہاں تک کہ تمہارے سَر کے سبھی بال بھی گنے ہُوئے ہیں۔ لہٰذا ڈرو مت؛ تمہاری قیمت تو بہت سِی گوریّوں سے بھی زِیادہ ہے۔
اَورجو کُچھ دعا میں ایمان کے ساتھ مانگوگے وہ سَب تُمہیں مِل جائے گا۔"
اَور میرے نام کی وجہ سے سارے لوگ تُم سے نفرت کرنے لگیں گے لیکن تمہارے سَر کا ایک بال بھی بیکا نہیں ہوگا۔ سَب کُچھ برداشت کرکے ہی تُم اَپنی جانوں کو محفوظ رکھ سکوگے۔
اُس کے بعد یِسوعؔ نے اُن سے پُوچھا، "جَب مَیں نے تُمہیں بٹوے، تھیلی اَور جُوتوں کے بغیر بھیجا تھا تو کیا تُم کسی چیز کے مُحتاج ہویٔے تھے؟"
اُنہُوں نے کہا، "کسی چیز کے نہیں۔"
شاندار فتح
پس ہم اِن باتوں کے بارے میں اَور کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مُخالف ہو سَکتا ہے؟
اِس لیٔے ہم پُورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں،
"خُداوؔند میرا مددگار ہے؛ اِس لیٔے میں خوف نہ کروں گا۔
اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے۔"
پس خُدا کے تابع ہو جاؤ اَور اِبلیس کا مُقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔
لہٰذا ہم دُوسروں کی طرح سوتے نہ رہیں بَلکہ جاگتے اَور ہوشیار رہیں۔
Fidelidade e aliança
Deus é fiel à sua aliança. Ele protege cada promessa que faz e guarda os seus como a menina dos seus olhos.
لیکن خُداوؔند وفادار ہے۔ وہ تُمہیں مضبُوط کرےگا اَور شیطانی حملوں سے محفوظ رکھےگا۔
اَور ہم جو کچھ خُدا سے مانگتے ہیں وہ اُس کی طرف سے ہمیں ملتا ہے کیونکہ ہم اُس کے حُکموں پر عَمل کرتے ہیں اَور وُہی کرتے ہیں جو اُسے پسند ہے۔
اَور ہمیں جو دِلیری خُدا کے حُضُور میں ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر ہم خُدا کی مرضی کے مُوافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتا ہے۔ اَور ہمیں مَعلُوم ہے کہ جو کچھ ہم اُس سے مانگتے ہیں وہ ہماری سُنتا ہے، تو ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ جو کچھ ہم نے اُس سے مانگا ہے وہ پایا بھی ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ جو کویٔی خُدا سے پیدا ہُواہے وہ گُناہ کرتے نہیں رہتا؛ کیونکہ خُدا کا بیٹا اُس کی حِفاظت کرتا ہے اَور اِبلیس اُسے نُقصان نہیں پہُنچا سَکتا۔
میں اَب اَور دُنیا میں نہیں رہُوں گا، لیکن وہ تمام ابھی دُنیا میں ہیں اَور مَیں آپ کے پاس آ رہا ہُوں۔ اَے قُدُّوس باپ، اَپنے اُس نام کی قُدرت سے جو آپ نے مُجھے دیا ہے اِنہیں محفوظ رکھئے تاکہ وہ ایک ہُوں جَیسے ہم ایک ہیں۔ جَب مَیں اُن کے ساتھ تھا، مَیں نے اُن کو محفوظ رکھا اَور اُنہیں آپ کے دئیے ہویٔے نام کے ذریعہ بچائے رکھا۔ اُن میں سے کویٔی ہلاک نہیں ہُوا سِوائے اُس کے جو ہلاکت کے لیٔے ہی پیدا ہُوا تھا تاکہ کِتاب مُقدّس کا لِکھّا پُورا ہو۔
میری مِنّت یہ نہیں کہ باپ اُنہیں دُنیا سے اُٹھالے بَلکہ یہ ہے کہ اُنہیں شیطان سے محفوظ رکھے۔
کیونکہ یَاہوِہ کے علاوہ اَور کون خُدا ہے؟
اَور ہمارے خُدا کے سِوا اَور کون چٹّان ہے؟
اَب اَپنے خادِم کے گھرانے کو برکت دینا منظُور فرمائیں تاکہ وہ ہمیشہ آپ کی نظر میں قائِم رہے۔ کیونکہ اَے یَاہوِہ قادر آپ نے فرمایاہے اَور آپ کی برکت سے آپ کے خادِم کا گھرانا اَبد تک مُبارک رہے گا۔"
اَور اُس نے دَمشق کی ارامی بادشاہی میں فَوجی چوکیاں قائِم کر دیں اَور ارامی بھی اُس کے تابع ہوکر خراج دینے لگے۔ اَور جہاں کہیں بھی داویؔد گیا یَاہوِہ نے اُسے فتح بخشی۔
جہاں کہیں تُم گئے مَیں تمہارے ساتھ رہا اَور مَیں نے تمہارے سارے دُشمنوں کو تمہارے سامنے سے فنا کر دیا۔ اَب مَیں تمہارے نام کو رُوئے زمین کے عظیم آدمیوں کے ناموں کی مانند عظمت بخشوں گا۔
" ’پس تُم میرے قوانین پر عَمل کرنا اَور میرے فرمان کو پُوری طرح ماَننا تو تُم اُس مُلک میں سلامتی کے ساتھ بسے رہوگے۔
مَیں تُم سے عہد کرتا ہُوں کہ پھر کبھی کویٔی جاندار سیلابی پانی سے ہلاک نہ ہوگا اَور نہ ہی زمین کو تباہ کرنے کے لیٔے پھر کبھی سیلاب آئے گا۔"
یقیناً، یَاہوِہ قادر اَپنے خادِم نبیوں پر
اَپنا منصُوبہ ظاہر کئے بغیر
کچھ بھی نہیں کرتے۔
Provisão diária
Deus satisfaz os desejos do coração dos seus filhos. Ele abençoa, renova as forças e sustenta dia após dia quem nele confia.
اَے یَاہوِہ، اَپنی رحمت سے مُجھے محروم نہ رکھیں؛
آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور آپ کی سچّائی ہمیشہ میری حِفاظت کریں۔
اَپنی فکریں یَاہوِہ پر ڈال دو
اَور وہ تُمہیں سنبھالیں گے؛
وہ صادق کو کبھی
گرنے نہ دیں گے۔
لیکن مَیں آپ کی قُدرت کا نغمہ گاؤں گا،
اَور صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا نغمہ گاؤں گا؛
کیونکہ آپ میرا قلعہ ہیں،
مُصیبت میں میری پناہ گاہ۔
لیکن بادشاہ تو خُدا میں شادمان ہوگا؛
جو خُدا کے نام کی قَسم کھاتے ہیں وہ اُن کی مدح سرائی کریں گے،
لیکن جھوٹوں کے مُنہ بند کر دئیے جایٔیں گے۔
خُدا کے لیٔے نغمہ گاؤ، اُن کے نام کی مدح سرائی کرو،
اُن کی تعریف کرو جو بادلوں پر سواری کرتے ہیں۔ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔
اَور اُن کے سامنے خُوشی مناؤ۔
خُدا اَپنے مُقدّس قِیام میں،
یتیموں کا باپ اَور بیواؤں کا مُحافظ ہیں۔
یَاہوِہ ہمارے مُنجّی خُداوؔند کی سِتائش ہو،
جو روزانہ ہمارے بوجھ اُٹھاتے ہیں۔
میں، یَاہوِہ، تمہارا خُدا ہُوں،
جو تُمہیں مُلک مِصر سے نکال لائے۔
تُم اَپنا مُنہ خُوب کھولو اَور مَیں اُسے بھروں گا۔
کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛
یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛
اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو
اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔
یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھنے والے بدی سے نفرت کریں،
کیونکہ وہ اَپنے مُقدّسین کی جانوں کی حِفاظت کرتے ہیں،
اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے رِہائی بخشتے ہیں۔
یَاہوِہ سادہ دِل لوگوں کی حِفاظت کرتے ہیں؛
اشد ضروُرت کے وقت اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا۔
اَے میری جان، پھر سے مطمئن ہو جا،
کیونکہ یَاہوِہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کی ہے۔
کیونکہ اَے یَاہوِہ آپ نے، میری جان کو موت سے،
اَور میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے،
اَور میرے پاؤں کو ٹھوکر کھانے سے بچایا ہے،
تاکہ میں زندوں کی دُنیا میں
یَاہوِہ کے حُضُور میں چلتا رہُوں۔
آپ میری پناہ گاہ اَور میری سِپر ہیں؛
میری اُمّید آپ کے کلام پر ہے۔
اگر یَاہوِہ گھر نہ بنائیں،
تو بنانے والوں کی محنت عبث ہے۔
اگر یَاہوِہ ہی شہر کی حِفاظت نہ کریں،
تو نگہبانوں کا جاگنا عبث ہے۔
"یہاں میں داویؔد کے لیٔے ایک سینگ پیدا کروں گا
اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے ایک چراغ رَوشن کروں گا۔
میں اُس کے دُشمنوں کو شرم کا لباس پہناؤں گا،
لیکن اُس کے سَر کا تاج جگمگاتا رہے گا۔"
یَاہوِہ میرے لیٔے اَپنا مقصد پُورا کریں گے؛
اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت اَبدی ہے۔
اَپنے ہاتھوں کے کاموں کو ترک نہ کریں۔
تُم اَپنی مُٹّھی فیّاضی سے کھولتے ہو
اَور ہر جاندار کی خواہش پُوری کرتے ہو۔
وہ مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں
اَور بھُوکوں کو کھانا کھِلاتے ہیں۔
یَاہوِہ قَیدیوں کو آزاد کرتے ہیں،
یَاہوِہ اَندھوں کو بینائی بخشتے ہیں،
اَور یَاہوِہ جھُکے ہوؤں کو اُٹھا کھڑا کرتے ہیں،
یَاہوِہ صادقوں کو عزیز رکھتے ہیں۔
یَاہوِہ پردیسیوں کی حِفاظت کرتے ہیں
اَور یتیم اَور بِیوہ کو سنبھالتے ہیں،
لیکن وہ بدکاروں کی راہوں کو کَج کر دیتے ہیں۔
میں لیٹ کر اِطمینان سے سو جاؤں گا،
کیونکہ اَے یَاہوِہ، صِرف آپ ہی ہیں
جو مُجھے بحِفاظت آرام کرنے دیتے ہیں۔
خُدا کے دئیے ہویٔے تمام ہتھیاروں سے لیس ہو جاؤ، تاکہ تُم اِبلیس کے منصُوبوں کا مُقابلہ کر سکو۔
خُدا کے دئیے ہویٔے تمام ہتھیاروں سے لیس ہو جاؤ، تاکہ تُم اِبلیس کے منصُوبوں کا مُقابلہ کر سکو۔ کیونکہ ہمیں خُون اَور گوشت یعنی اِنسان سے نہیں، بَلکہ تاریکی کی دُنیا کے حُکمران، اِختیار والوں، اَور شرارت کی رُوحانی فَوجوں سے لڑنا ہے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
"کیا کویٔی فانی شخص یَاہوِہ کو لُوٹ سکتا ہے؟ پھر بھی تُم مُجھے لُٹتے ہو۔
"لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’ہم کس بات میں آپ کو لُوٹتے ہیں؟‘
"تُم دہ یکیوں اَور نذرانہ کے مُعاملے میں لُٹتے ہو۔ پس تُم ملعُون ہو، تمہاری ساری قوم ملعُون ہے۔ کیونکہ تُم مُجھے لُوٹ رہے ہو۔ سارا دہ یکی ذخیرہ خانے میں لاؤ تاکہ میرے بیت المُقدّس میں خُوراک مَوجُود رہے۔ اِس بات میں مُجھے آزما کر دیکھو،" قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، "دیکھو میں آسمان کے دریچوں کو کھول کر اِس قدر برکتوں کی بارش کروں گا کی نہیں کہ تمہارے پاس رکھنے کو جگہ نہ رہے گی۔
میں اُنہیں اَور اَپنی پہاڑی کے آس پاس کے علاقہ کو برکت دُوں گا۔ میں عَین موسم میں مینہ برساؤں گا اَور برکت کی بارش ہوگی۔
حِکمت وَیسی ہی پناہ گاہ ہے
جَیسا کہ دولت،
لیکن علم کا خاص فائدہ یہ ہے:
حِکمت، صاحبِ حِکمت اِنسان کی جان کی مُحافظ ہے۔
اِسی طرح خُداوؔند نے بھی مُقرّر کیا ہے کہ جو انجیل کی مُنادی کرتے ہیں وہ انجیل ہی کے وسیلہ سے گزارہ کریں۔
کیونکہ زَر دوستی ہر قِسم کی بُرائی کی جڑ ہے اَور بعض لوگوں نے دولت کے لالچ میں آکر اَپنا ایمان کھو دیا اَور خُود کو کافی اَذیّت پہُنچائی ہے۔
کیونکہ مَیں تھکے ہوؤں کو تازگی بخشوں گا اَور بھُوک سے کمزوروں کو سیر کروں گا۔"
اِسی وجہ سے میں دُکھ اُٹھا رہا ہُوں اَور دُکھ اُٹھانے سے شرمندہ نہیں ہُوں، کیونکہ جِس پر مَیں نے یقین کیا ہے، اُسے جانتا ہُوں اَور مُجھے پُورا یقین ہے کہ وہ میری اَمانت کو عدالت کے دِن تک محفوظ رکھنے کے قابل ہے۔