Purificação
A purificação é um tema central na Bíblia. Deus nos chama a sermos limpos — não apenas externamente, mas no coração, na mente e em toda a conduta de vida.
Purificados pelo sangue de Cristo
O sangue de Jesus nos purifica de todo pecado. Sua morte na cruz é o sacrifício perfeito que nos torna limpos diante de Deus.
لیکن اگر ہم نُور میں چلتے ہیں جَیسا کہ خُدا نُور میں ہے تو پھر ہم ایک دُوسرے کے ساتھ رِفاقت رکھتے ہیں اَور اُس کے بیٹے یِسوعؔ کا خُون ہمیں تمام گُناہوں سے پاک صَاف کر دیتاہے۔
لیکن اگر ہم اَپنے گُناہوں کا اقرار کریں، تو وہ ہمارے گُناہوں کو مُعاف کرنے اَور ہمیں ساری ناراستی سے پاک صَاف کرنے میں وفادار اَور عادل ہے۔
تو المسیح کا خُون جِس نے اَپنے آپ کو اَزلی رُوح کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے بے عیب قُربان کر دیا، تو اُس کا خُون ہمارے ضمیر کو اَیسے کاموں سے اَور بھی زِیادہ پاک کرےگا جِن کا اَنجام موت ہے تاکہ ہم زندہ خُدا کی خدمت کریں۔
بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔
جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنا لیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔
Purificação interior
Deus cria em nós um coração puro. A purificação começa no interior — nos pensamentos, intenções e motivações do coração.
اَے خُدا، میرے اَندر پاک دِل پیدا کریں،
اَور میرے باطِن میں اَز سرِ نَو مُستقیم رُوح ڈال دیں۔
اَے خُدا، اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق،
اَپنی بڑی شفقت کی کثرت سے؛
مُجھ پر رحم کریں،
میری خطائیں مٹا دیں۔
میری ساری بدی دھو ڈالیں
اَور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر دیں۔
خُدا کے نزدیک آؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گُنہگاروں! اَپنے ہاتھوں کو صَاف کر لو اَور اَے دو دِلوں! اَپنے دِلوں کو پاک کر لو۔
عزیزو! جَب کہ ہم سے اَیسے وعدے کیٔے گیٔے ہیں، تو آؤ ہم اَپنے آپ کو ساری جِسمانی اَور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں، اَور خُدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہُنچائیں۔
اَے عزیز دوستوں! اِس وقت ہم خُدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُواہے کہ ہم اَور کیا ہوں گے لیکن اِتنا ضروُر جانتے ہیں کہ جَب یِسوعؔ پھر سے ظاہر ہوں گے تو ہم بھی اُن کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم حُضُور کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہیں۔ اَورجو کویٔی یِسوعؔ میں یہ اُمّید رکھتا ہے وہ اَپنے آپ کو وَیسا ہی پاک رکھتا ہے، جَیسا وہ پاک ہے۔
Lavados pela Palavra
A Palavra de Deus e o batismo nos purificam. Jesus disse: 'Vós já estais limpos pela palavra que vos tenho falado.'
تُم اُس کلام کے باعث جو مَیں نے تُم سے کیا ہے پہلے ہی پاک صَاف ہو چُکے ہو۔
اَے شوہرو! اَپنی بیویوں سے وَیسی ہی مَحَبّت رکھو، جَیسی مَحَبّت المسیح نے اَپنی جماعت سے رکھی اَور اُس کے لیٔے اَپنی جان دے دی تاکہ وہ جماعت کو خُدا کے کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر صَاف کرے، اَور اُسے مُقدّس بنادے۔
اَور اَب دیر کیسی؟ اُٹھ، خُداوؔند المسیح کے نام سے، پاک غُسل لے اَور اَپنے گُناہ دھو ڈال۔‘
اَور اُسی پانی کا مُشابہ بھی یعنی پاک غُسل یِسوعؔ المسیح کے جی اُٹھنے کے وسیلہ سے اَب تُمہیں بچاتا ہے۔ پاک غُسل سے جِسم کی نَجاست دُور نہیں کی جاتی ہے بَلکہ پاک غُسل کے وقت ہم صَاف ضمیر سے خُدا کے ساتھ عہد کرتے ہیں۔
اَپنے آپ کو دھوکر پاک کر لو۔
اَپنے بُرے اعمال کو میری نگاہوں سے دُور لے جاؤ؛
بدفعلی سے باز آؤ۔
پھر اُنہُوں نے کہا: "اصل میں جو کُچھ اِنسان کے دِل سے باہر نکلتا ہے وُہی اُسے ناپاک کرتا ہے۔ کیونکہ اَندر سے یعنی اُس کے دِل سے، بُرے خیال باہر آتے ہیں جَیسے، جنسی بدفعلی، چوری، خُونریزی زنا، لالچ، بدکاری، مَکر و فریب، شہوت پرستی، بدنظری، کُفر، تکبُّر اَور حماقت۔ یہ سَب بُرائیاں اِنسان کے اَندر سے نکلتی ہیں اَور اُسے ناپاک کردیتی ہیں۔"