Pular para o conteúdo
Publicidade

Raiva

Por Bíblia Online

A raiva é uma emoção humana que a Bíblia trata com seriedade. Irar-se não é pecado em si, mas a ira descontrolada destrói relacionamentos e abre porta para o mal.

Controlar a ira

A Bíblia nos exorta a ser tardios para irar-se. A resposta branda desvia o furor, e o que se controla é mais forte que um guerreiro.

سُننا اَور عَمل کرنا

اَے میرے عزیز بھائیوں اَور بہنوں! اِس بات کا خیال رکھنا کہ ہر آدمی سُننے میں تیز اَور بولنے اَور غُصّہ کرنے میں دھیما ہو۔

نرم جَواب غُصّہ کو دُور کرتا ہے،

لیکن تلخ لفظ سے قہر بھڑک اُٹھتا ہے۔

صَابر آدمی بڑے فہم کا مالک ہوتاہے،

لیکن زُود رنج سے حماقت ہی سرزد ہوتی ہے۔

احمق اَپنا قہر اُگل دیتاہے،

لیکن دانشمند اُس پر قابُو پاتاہے۔

احمق کا غُصّہ فوراً ظاہر ہو جاتا ہے،

لیکن ہوشیار آدمی بدنامی کو نظرانداز کرتا ہے۔

Irar-se sem pecar

Paulo ensina: irai-vos, mas não pequeis. Não deixe o sol se pôr sobre a vossa ira, para não dar lugar ao diabo.

"غُصّہ تو کرو مگر تُم گُناہ سے باز رہو،" اَور تمہارا غُصّہ سُورج کے ڈُوبنے تک باقی نہیں رہنا چاہیے، اِبلیس کو فائدہ اُٹھانے کا موقع مت دو۔

جھگڑے سے دُور رہنے میں اِنسان کی عزّت ہے،

لیکن ہر احمق جھگڑنے کے لیٔے تیّار رہتاہے۔

غُرور سے صِرف جھگڑے پیدا ہوتے ہیں،

لیکن جو لوگ صلاح مانتے ہیں اُن میں حِکمت پائی جاتی ہے۔

Amor e perdão acima da raiva

O amor cobre multidão de pecados. A Bíblia nos chama a não alimentar rancor, mas a perdoar e amar, vencendo a raiva com compaixão.

عداوت تنازعہ پیدا کرتی ہے،

لیکن مَحَبّت سَب خطاؤں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔

مَحَبّت صَابر اَور مہربان ہوتی ہے۔ حَسد نہیں کرتی، شیخی نہیں مارتی، گھمنڈ نہیں کرتی۔ بدتمیزی نہیں کرتی، خُود غرض نہیں ہوتی، طیش میں نہیں آتی، بدگُمانی نہیں کرتی۔

" اَور تُم اَپنے دِل میں اَپنے اِسرائیلی بھایٔی سے نفرت نہ رکھنا۔ تُم اَپنے ہمسایہ کو ضروُر ملامت کرنا، تاکہ تُم اُس کے خطا کے جُرم میں شریک نہ ہونے پاؤ۔

" اِنتقام نہ لینا اَور نہ اَپنی قوم کے کسی شخص سے کینہ رکھنا بَلکہ اَپنے پڑوسی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

پھر اُنہُوں نے کہا: "اصل میں جو کُچھ اِنسان کے دِل سے باہر نکلتا ہے وُہی اُسے ناپاک کرتا ہے۔ کیونکہ اَندر سے یعنی اُس کے دِل سے، بُرے خیال باہر آتے ہیں جَیسے، جنسی بدفعلی، چوری، خُونریزی زنا، لالچ، بدکاری، مَکر و فریب، شہوت پرستی، بدنظری، کُفر، تکبُّر اَور حماقت۔ یہ سَب بُرائیاں اِنسان کے اَندر سے نکلتی ہیں اَور اُسے ناپاک کردیتی ہیں۔"

اَے بھائیوں اَور بہنوں، خبردار! تُم میں سے کسی کا اَیسا بُرا اَور بےاِعتقاد دِل نہ ہو، جو زندہ خُدا سے برگشتہ ہو جائے۔

"اگر کویٔی اَپنی بیوی کو طلاق دے

اَور وہ بیوی اُسے چھوڑکر کسی اَور سے شادی کرکے رہنے لگے،

تو کیا وہ پہلا آدمی پھر سے اُس طلاق شُدہ کے پاس جائے گا؟

کیا وہ مُلک نہایت ناپاک نہ ہو جائے گا؟

لیکن تُو متعدّد عاشقوں کے ساتھ فاحِشہ کی مانند رہ چُکی ہے۔

کیا تُو اَب میرے پاس لَوٹ آئے گی؟"

یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

"بنجر ٹیلوں کی طرف نگاہ اُٹھاکر دیکھ،

کیا کویٔی اَیسی جگہ دِکھائی پڑتی ہے جہاں تیری عصمت دری نہ ہُوئی ہو؟

راہوں کے کنارے تُو عاشقوں کے اِنتظار میں اَیسی بیٹھی رہتی ہے،

جَیسے کویٔی خانہ بدوشبدو بیابان میں بیٹھتی تھی۔

تُونے اَپنی جِسم فروشی اَور بدکاری سے

مُلک کو ناپاک کر دیا ہے۔

اِس لیٔے برسات روک دی گئی ہے،

اَور موسمِ بہار میں بارش نہیں برسی۔

پھر بھی تیرے چہرے سے فاحِشہ کی سِی بے حیائی نظر آتی ہے؛

اَور تو شرم سے شرمندہ ہونے سے اِنکار کرتی ہے۔

کیا تُو اَب سے مُجھے پُکار کر نہ کہےگی،

اَے میرے باپ، آپ میری جَوانی کے ہمدرد تھے؟

کیا آپ مجھ سے ہمیشہ خفا رہیں گے؟

کیا آپ کا قہر ہمیشہ قائِم رہے گا؟

دیکھ، تو اِس طرح سے بولتی تو ہے،

لیکن تُو جِتنی بدی کر سکتی ہے اُتنی کرتی رہتی ہے۔"

نافرمان اِسرائیل

یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، "کیا تُونے دیکھا، نافرمان اِسرائیل نے کیا کیا ہے؟ وہ ہر اُونچے پہاڑ پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے گئی اَور وہاں زنا کیا۔ مَیں نے سوچا، اِتنا سَب کرنے کے بعد وہ میرے پاس لَوٹ آئے گی لیکن وہ نہ آئی اَور اُس کی بےوفا بہن، یہُودیؔہ نے یہ حال دیکھا۔ یہُودیؔہ نے دیکھا کہ مَیں نے نافرمان اِسرائیل کو زناکاری کے سبب سے طلاق نامہ دے کر روانہ کر دیا ہے؛ تَو بھی اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ نہ ڈری، بَلکہ اُس نے بھی جا کر زناکاری کی۔ کیونکہ اِسرائیل کی نظر میں یہ شرمناک بدکاری کوئی سنگین مسئلہ نہیں تھا، اِس لیٔے اُس نے پُورے مُلک کو ناپاک کر دیا اَور پتّھروں اَور درختوں کے ساتھ زنا کیا۔ اِن تمام باتوں کے باوُجُود، اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ اَپنے سچّے دِل سے میرے پاس واپس نہ آئی بَلکہ ریاکاری ہی کرتی رہی۔" یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، "نافرمان اِسرائیل بےوفا یہُودیؔہ سے زِیادہ راستباز ہے۔ جاؤ اَور شمال کی جانِب یہ پیغام سُناؤ:

" اَے نافرمان اِسرائیل، لَوٹ آ،یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے

مَیں تُجھ سے اَب اَور ناراضگی سے پیش نہ آؤں گا،

کیونکہ مَیں رحیم ہُوں،یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے

مَیں ہمیشہ غُصّہ نہیں کرتا رہُوں گا۔

صِرف اَپنے اُن گُناہوں کا اقرار کر:

کہ تُونے اَپنے خُدا یَاہوِہ سے بغاوت کی ہے،

اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے

غَیر معبُودوں کو خُوش کرنے میں لگی رہی،

اَور میری اِطاعت نہ کی،‘ "

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں۔

"اَے بےایمان قوم، لَوٹ آ،" یَاہوِہ فرماتے ہیں، "کیونکہ مَیں تیرا شوہر ہُوں۔ مَیں تُجھے ہر شہر میں سے ایک کو اَور ہر برادری میں سے دو دو کو اِنتخاب کر صِیّونؔ میں واپس لاؤں گا۔ پھر مَیں تُجھے اَپنے مَن پسند چرواہے دُوں گا جو دانائی اَور عقلمندی سے تیری رہبری کریں گے۔ اُن دِنوں میں جَب تُو مُلک میں تعداد میں کثرت سے بڑھےگا،" تَب یَاہوِہ فرماتے ہیں، "لوگ پھر کبھی یہ نام، یَاہوِہ کے دَورِ حُکومت کا عہد کا صندُوق زبان پر نہ لائیں گے،نہ اُس کا خیال اُن کے ذہن میں آئے گا؛ اَور نہ وہ اُسے یاد کریں گے، نہ ہی اُس کی جدائی محسُوس کی جائے گی اَور نہ کویٔی دُوسرا بنائیں گے۔ اُس وقت یروشلیمؔ یَاہوِہ کا تخت کہلائے گا اَور تمام قومیں یروشلیمؔ میں جمع ہُوں گی اَور یَاہوِہ کے نام کی تمجید کریں گی۔ تَب وہ پھر اَپنے ناپاک دِلوں کی ضِد پر نہ چلیں گے۔ اُن دِنوں میں بنی یہُوداہؔ، بنی اِسرائیل کے ساتھ ایک ہو جائے گا اَور وہ باہم مِل کر شمالی مُلک سے اُس مُلک میں آئیں گے جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو مِیراث میں دیا تھا۔

"مَیں نے خیال کیا تھا،

" مَیں کیسے تُمہیں دِل و جان سے فرزندوں میں شُمار کروں،

اَور تُمہیں اِس خُوشنما مُلک کو عطا کروں،

جو سَب قوموں کے ممالک کی مِیراث ہے۔

مَیں نے سوچا کہ تُم مُجھے باپ

کہہ کر پُکارو گے، اَور پھر مُجھ سے برگشتہ نہ ہوگے۔

لیکن جِس طرح ایک بیوی اَپنے خَاوند سے بےوفائی کرتی ہے،

اُسی طرح اَے اِسرائیل تُم نے مُجھ سے بےوفائی کی ہے،"

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

بنجر ٹیلوں پر سے اِسرائیل کے

رونے اَور گڑگڑانے کی آواز آ رہی ہے،

کیونکہ اُنہُوں نے اَپنی راہیں ٹیڑھی کرلی ہیں،

اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کر دیا ہے۔

"اَے بےوفا قوم، لَوٹ آ؛

مَیں تُمہیں برگشتگی سے شفا بخشوں گا۔"

"دیکھئے، ہم آپ کے پاس آ رہے ہیں،

کیونکہ آپ یَاہوِہ ہمارے خُدا ہیں۔

یقیناً ٹیلوں اَور پہاڑوں پر ہمارا بُت پرستی کا مجمع لگانا محض دھوکا ہے؛

اِسرائیل کی نَجات،

یقیناً یَاہوِہ ہمارے خُدا میں ہی ہے۔

ہماری جَوانی سے ہی اِن شرمناک معبُودوں نے،

ہمارے آباؤاَجداد کی محنت کے پھل کو،

اُن کے گلّوں اَور ریوڑوں کو،

اَور اُن کے بیٹے اَور بیٹیوں کو نگل لیا ہے۔

آؤ ہم اَپنی شرم میں لیٹ جایٔیں،

اَور ہماری رُسوائی ہمیں ڈھانپ لے۔

کیونکہ ہم اَور ہمارے آباؤاَجداد دونوں نے،

اَپنی جَوانی کے ایّام سے آج تک،

ہم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کو نہ مان کر گُناہ کیا ہے۔"

Luciano Januzelli
1 pessoa deu Amém