Redentor
Deus é o nosso Redentor. Ele nos resgatou da escravidão do pecado, nos libertou das cadeias e nos comprou com preço altíssimo — o sangue de seu Filho.
Liberdade em Cristo
Cristo nos libertou para a liberdade. Aquele a quem o Filho liberta é verdadeiramente livre. O Redentor quebra toda cadeia.
اِس لیٔے اگر بیٹا تُمہیں آزاد کرےگا، تو تُم حقیقت میں آزاد ہو جاؤگے۔
المسیح میں آزادی
المسیح نے ہمیں آزاد کر دیا تاکہ ہم ہمیشہ آزاد رہیں۔ پس ثابت قدم رہو، اَور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں مت جُتو۔
یَاہوِہ کے فضل کا سال
خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے،
کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے
تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔
وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں،
میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی
اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،
پاک رُوح کی قُوّت سے زندگی گزارنا
چنانچہ، جو المسیح یِسوعؔ میں ہیں اَب اُن پر سزا کا حُکم نہیں کیونکہ المسیح یِسوعؔ کے وسیلے سے پاک رُوح کی زندگی بخشنے والی شَریعت نے، مُجھے گُناہ اَور موت کی شَریعت سے آزاد کر دیا۔
Redenção e salvação
Deus nos redimiu por amor. Ele apagou nossas transgressões e nos salvou não por mérito nosso, mas por sua misericórdia.
مَیں نے تیری خطاؤں کو بادل کی مانند،
اَور تیرے گُناہوں کو صُبح کے کُہرے کی طرح مٹا دیا ہے۔
میرے پاس لَوٹ آ،
کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ اَدا کیا ہے۔"
مریمؔ کو ایک بیٹا ہوگا اَور تُم اُس کا نام یِسوعؔ رکھنا کیونکہ وُہی اَپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نَجات دیں گے۔"
جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنا لیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔
لیکن اَب تُم گُناہ کی غُلامی سے آزاد ہوکر خُدا کی غُلامی میں آ چُکے ہو اَور تُم اَپنی زندگی میں پاکیزگی کا پھل لاتے ہو جِس کا اَنجام اَبدی زندگی ہے۔
Refúgio e proteção
O Redentor é nosso refúgio e fortaleza. Ele livra os que clamam, sara os quebrantados e se alegra por nós com cântico.
اَے یَاہوِہ، اَے میری قُوّت، مَیں آپ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔
یَاہوِہ میری چٹّان، میرا قلعہ اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛
میرے خُدا، میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں،
وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار۔
اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ میں پناہ لی ہے؛
مُجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دیں؛
اَے خُدا اَپنی راستبازی کی خاطِر مُجھے رِہائی بخشیں۔
میرے ایّام آپ کے ہاتھ میں ہیں؛
مُجھے میرے دُشمنوں سے
اَور میرا تعاقب کرنے والوں سے چھُڑا لیں۔
راستباز فریاد کرتے ہیں اَور یَاہوِہ اُن کی سُنتے ہیں؛
اَور اُنہیں اُن کی تمام پریشانیوں سے چُھڑاتے ہیں۔
یَاہوِہ شکستہ دِل اِنسانوں کے قریب ہیں
اَور وہ خستہ جانوں کو بچاتے ہیں۔
خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں،
تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛
اَے ہمارے مُنجّی خُدا! اَپنے نام کے جلال کی خاطِر،
ہماری مدد کریں؛
اَپنے نام کی خاطِر
ہمیں نَجات دیں اَور ہمارے گُناہ بخش دیں۔
جَب مَیں، جِس کا آپ نے فدیہ دیا
آپ کی مدح سرائی کروں۔
تو میرے لب خُوشی سے للکاریں گے۔
یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھنے والے بدی سے نفرت کریں،
کیونکہ وہ اَپنے مُقدّسین کی جانوں کی حِفاظت کرتے ہیں،
اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے رِہائی بخشتے ہیں۔
اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں
اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔
Vestidos de salvação
O Redentor nos veste com roupas de salvação e manto de justiça. Ele se alegra por nós e nos cobre com seu amor.
میں یَاہوِہ میں نہایت شادمان ہوں؛
میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہے۔
کیونکہ اُس نے مُجھے نَجات کا لباس پہنایا
اَور راستبازی کی خلعت سے مُلبّس کیا،
جَیسے دُلہا کاہِنؔ کی مانند اَپنے سَر کو سنوارتا ہے،
اَور دُلہن گہنوں سے اَپنا سنگار کرتی ہے۔
یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے،
وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔
وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے،
اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے،
وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔