Publicidade

Descansar no Senhor

Por Bíblia Online

Descansar no Senhor é um ato de fé. Em um mundo agitado, Deus nos convida a entregar nossas ansiedades, aquietar o coração e confiar plenamente em sua provisão e cuidado.

O convite ao descanso

Jesus convida os cansados e sobrecarregados a irem a Ele e encontrar descanso para as suas almas. O jugo dele é leve.

"اَے محنت کشو اَور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگوں، میرے پاس آؤ اَور مَیں تُمہیں آرام بخشوں گا۔ میرا جُوا اَپنے اُوپر اُٹھالو اَور مُجھ سے سیکھو، کیونکہ مَیں حلیم ہُوں اَور دِل کا فروتن اَور تمہاری رُوحوں کو آرام ملے گا۔ کیونکہ میرا جُوا آسان اَور میرا بوجھ ہلکا ہے۔"

یَاہوِہ کے سامنے خاموشی سے کھڑے رہو اَور صبر سے اُن کی آس رکھیں؛

جَب لوگ اَپنی روِشوں میں کامیاب ہُوں،

اَور اَپنے بُرے منصُوبے پایۂ تکمیل تک پہُنچائیں،

تَب آپ پریشان نہ ہوں۔

خُدا نے فرمایا، "خاموش ہو جاؤ اَور جان لو کہ میں خُدا ہُوں؛

میں قوموں کے درمیان سرفراز ہوں گا،

میں زمین پر سرفراز ہوں گا۔"

اَے لوگو! ہر وقت خُدا پر توکّل کرو؛

اَپنا دِل اُن کے سامنے کھول دو،

کیونکہ خُدا ہماری پناہ گاہ ہیں۔

Confiança e paz

Quem confia no Senhor encontra paz perfeita. A ansiedade perde o poder quando entregamos tudo nas mãos do Deus soberano.

جِس دِل کا اِعتماد تُجھ پر ہے

اُسے تُو ہر طرح محفوظ رکھےگا،

کیونکہ اُن کا توکّل تُجھ پر ہے۔

کیونکہ یَاہوِہ قادر اِسرائیل کا قُدُّوس خُداوؔند یُوں فرماتے ہیں:

"تَوبہ کرنے اَور چَین سے رہنے میں تمہاری نَجات ہے،

خاموشی اَور توکّل میں تمہاری قُوّت ہے،

پر تُم نے یہ نہ چاہا۔

اَور راستبازی کا پھل اَمن ہوگا؛

اَور اُس کا اثر اَبدی سکون اَور اِطمینان ہوگا۔

لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں

وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔

وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛

وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے،

چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔

تَب خُدا کا وہ اِطمینان حاصل ہوگا، جو اِنسان کی سمجھ سے بالکُل باہر ہے، اَورجو تمہارے دِلوں اَور خَیالوں کو المسیح یِسوعؔ میں محفوظ رکھےگا۔

اَپنی ساری فکریں اُس خُدا پر ڈال دو کیونکہ وہ تمہاری فکر کرتا ہے۔

Esperar no Senhor

Esperar no Senhor renova as forças. A Bíblia nos ensina que aquietar-se diante de Deus e confiar em seu tempo é marca da maturidade espiritual.

یَاہوِہ کا اِنتظار کرو؛

ثابت قدم رہ کر حوصلہ رکھو،

اَور یَاہوِہ پر آس رکھو۔

میں صبر سے یَاہوِہ کا منتظر رہا؛

اُنہُوں نے میری طرف توجّہ فرمائی اَور میری فریاد سُنی۔

اَپنی فکریں یَاہوِہ پر ڈال دو

اَور وہ تُمہیں سنبھالیں گے؛

وہ صادق کو کبھی

گرنے نہ دیں گے۔

تھرتھراؤ اَور تُم گُناہ سے باز رہو؛

خاموش رہو،

اَور جَب تُم اَپنے بِستر پر لیٹتے ہو،

اَور تُم اَپنے دِلوں کو ٹٹولو۔

جو یَاہوِہ پر اُمّید رکھتے ہیں اَور اُن کے طالب ہیں،

اُن پر وہ مہربان ہیں۔

یہ بہتر ہے کہ یَاہوِہ کی نَجات کا

خاموشی سے اِنتظار کیا جائے۔

A fidelidade de Deus

Deus é fiel. Seus planos são de paz e esperança. Podemos descansar sabendo que Ele guarda e sustenta quem nele confia.

کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،" یَاہوِہ فرماتے ہیں، "وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔ تَب تُم میرا نام لے کر مُجھے پُکارو گے اَور میرے پاس آکر مُجھ سے دعا کروگے اَور مَیں تمہاری سُنوں گا۔ تُم مُجھے ڈھونڈوگے اَور پاؤگے بھی جَب تُم مُجھے اَپنے پُورے دِل سے ڈھونڈوگے۔

"لیکن مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ پر بھروسا کرتا ہے،

اَور جِس کی اُمّید یَاہوِہ پر ہے۔

وہ اُس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کے پاس لگایا گیا ہو،

جو اَپنی جڑیں دریا کے کنارے کنارے پھیلاتا ہے۔

اَور جَب گرمی آئے تو اُسے کویٔی خوف نہیں ہوتا؛

اَور اُس کے پتّے ہمیشہ ہرے رہتے ہیں۔

خشک سالی میں اُسے کچھ فکر نہیں ہوتی

اَور وہ ہمیشہ پھل دیتا رہتاہے۔"

یَاہوِہ نے جَواب دیا، "میری حُضُوری تمہارے ساتھ جائے گی اَور مَیں تُمہیں اِطمینان بخشوں گا۔"

اِسی وجہ سے میں دُکھ اُٹھا رہا ہُوں اَور دُکھ اُٹھانے سے شرمندہ نہیں ہُوں، کیونکہ جِس پر مَیں نے یقین کیا ہے، اُسے جانتا ہُوں اَور مُجھے پُورا یقین ہے کہ وہ میری اَمانت کو عدالت کے دِن تک محفوظ رکھنے کے قابل ہے۔

آساؔ نے یہُوداہؔ کو حُکم دیا تھا، "آؤ ہم یہ شہر تعمیر کریں اَور اُنہیں فصیلوں، بُرجوں، سلاخوں اَور پھاٹکوں سے مُستحکم کریں۔ یہ مُلک اَب بھی ہمارا ہے کیونکہ ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے طالب ہُوئے ہیں۔ ہم اُن کے طالب ہُوئے اَور یَاہوِہ نے ہمیں چاروں طرف سے سلامتی بخشی ہے۔" چنانچہ وہ شہر تعمیر کرتے گئے اَور کامیابی حاصل کرتے گئے۔

اَور جَب وہ قصبہ کی سرحد سے باہر نکل رہے تھے تو شموایلؔ نے شاؤل سے کہا، "اَپنے خدمت گار کو حُکم دو کہ وہ آگے چلا جائے۔" خدمت گار نے وَیسا ہی کیا، "لیکن تُم ابھی یہاں ٹھہرے رہو کیونکہ مَیں تُمہیں خُدا کی طرف سے ایک پیغام دینا چاہتا ہُوں۔"

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-