Publicidade

Sabedoria

Por Bíblia Online

A sabedoria é um dos temas mais ricos da Bíblia. O temor do Senhor é seu princípio, e buscá-la vale mais que ouro ou prata. Deus promete dar sabedoria generosamente a quem pedir com fé.

O princípio da sabedoria

O temor do Senhor é o início de toda sabedoria verdadeira. Quem reverencia a Deus aprende a viver com discernimento e prudência.

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے

لیکن احمق حِکمت اَور تربّیت کو حقیر جانتے ہیں۔

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے،

اَور اُس قُدُّوس خُدا کا عِرفان ہی دانش ہے۔

یَاہوِہ کا خوف اِنسان کو حِکمت سِکھاتا ہے،

اَور سرفرازی سے پہلے فروتنی آتی ہے۔

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛

اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔

یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔

"لیکن حِکمت کہاں مِل سکتی ہے؟

اَور سمجھ کہاں بستی ہے؟

اِنسان اُن کی قدر و قیمت کا ادراک نہیں کر سَکتا:

وہ زندوں کی سرزمین میں نہیں پائی جاتی۔

گہراؤ کہتاہے، "وہ مُجھ میں نہیں"؛

اَور سمُندر کہتاہے، "وہ میرے پاس نہیں ہے"؛

اُسے خالص سونے سے خریدا نہیں جا سَکتا،

نہ ہی اُس کی قیمت چاندی سے اَدا کی جا سکتی ہے۔

اوفیرؔ کے سونے سے اُس کی قیمت اَدا نہیں کی جا سکتی،

نہ ہی قیمتی سنگِ سُلیمانی اَور نیلم سے۔

نہ سونا نہ بِلّوری شیشہ سے اُس کا مُقابلہ کیا جا سَکتا ہے،

نہ ہی اُسے جواہرات کے عوض حاصل کیا جا سَکتا ہے۔

مرجان اَور بِلّور ناقابل ذِکر ہیں؛

حِکمت کی قیمت سنگِ یَشب سے کہیں زِیادہ ہے۔

کُوشؔ کا پکھراج اُس کی برابری نہیں کر سَکتا؛

نہ ہی خالص سونے سے اُس کا مول ہو سَکتا ہے۔

پھر، حِکمت کہاں سے آتی ہے؟

اَور سمجھ کہاں بستی ہے؟

وہ ہر جاندار کی نگاہ سے پوشیدہ ہے،

ہَوا کے پرندوں سے بھی چھُپائی گئی ہے۔

تباہی اَور موت یہ کہتے ہیں،

"اُس کی محض افواہ ہی ہمارے کانوں تک پہُنچی ہے۔"

Sabedoria como dom de Deus

A verdadeira sabedoria vem do alto. Deus a concede generosamente a quem pede com fé, sem lançar em rosto a fraqueza humana.

اگر تُم میں سے کسی میں حِکمت کی کمی ہو تو وہ خُدا سے مانگے جو سَب کو بغیر ملامت کیٔے فیّاضی سے دیتاہے اَور تُمہیں بھی عطا فرمایٔے گا۔

اگر تُم میں سے کسی میں حِکمت کی کمی ہو تو وہ خُدا سے مانگے جو سَب کو بغیر ملامت کیٔے فیّاضی سے دیتاہے اَور تُمہیں بھی عطا فرمایٔے گا۔

اگر تُم میں سے کسی میں حِکمت کی کمی ہو تو وہ خُدا سے مانگے جو سَب کو بغیر ملامت کیٔے فیّاضی سے دیتاہے اَور تُمہیں بھی عطا فرمایٔے گا۔

کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛

اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔

کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛

اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔

اَور اگر تُم بصیرت کے لیٔے پُکارو

اَور فہم کے لیٔے آواز بُلند کرو،

تَب تُم یَاہوِہ کے خوف کو سمجھ پاؤگے

اَور یَاہوِہ کا علم حاصل کروگے۔

اَے میرے آباؤاَجداد کے خُدا، میں تمہارا شُکر اَور تیری تمجید کرتا ہُوں؛

آپ نے مُجھے حِکمت اَور قُدرت بخشی،

اَور ہم نے آپ سے جو طلب کیا اُسے آپ نے مُجھ پر ظاہر کیا،

آپ نے ہم پر بادشاہ کا خواب ظاہر کیا۔"

اَور دانی ایل نے کہا:

"خُدا کے نام کی اَبد تک تمجید ہو؛

کیونکہ حِکمت اَور قُدرت اُسی کی ہے۔

خُدا نے اُن چار نوجوانوں کو ہر قِسم کی تعلیم و اَدب اَور فہم بخشا اَور دانی ایل ہر قِسم کی رُویا اَور خواب میں صاحبِ علم تھا۔

A sabedoria do alto

A sabedoria que vem de Deus é pura, pacífica, amável, cheia de misericórdia e de bons frutos. Ela se opõe à sabedoria terrena e mundana.

لیکن جو حِکمت آسمان سے آتی ہے، اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے، پھر صُلح پسند، نرم دِل، تربّیت پزیر، رحم دِل، اَور اَچھّے پھلوں سے لَدی ہویٔی بے طرف دار اَور خُلوص دِل ہوتی ہے۔

لیکن جو حِکمت آسمان سے آتی ہے، اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے، پھر صُلح پسند، نرم دِل، تربّیت پزیر، رحم دِل، اَور اَچھّے پھلوں سے لَدی ہویٔی بے طرف دار اَور خُلوص دِل ہوتی ہے۔

لیکن جو حِکمت آسمان سے آتی ہے، اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے، پھر صُلح پسند، نرم دِل، تربّیت پزیر، رحم دِل، اَور اَچھّے پھلوں سے لَدی ہویٔی بے طرف دار اَور خُلوص دِل ہوتی ہے۔

دو طرح کی حِکمت

تُم میں کون دانشمند اَور سمجھدار ہے؟ جو اَیسا ہو وہ اَپنے کاموں کو نیک چال چلن کے وسیلہ سے اُس حلیمی کے ساتھ ظاہر کرے جو حِکمت سے پیدا ہوتی ہے۔

خُدا کی حِکمت کا رُوح کے ذریعہ نُزُول

پھر بھی ہم اُن سے جو رُوحانی طور پر بالغ ہیں حِکمت کی باتیں کہتے ہیں۔ لیکن وہ اِس جہان کی حِکمت نہیں ہے اَور نہ ہی اِس جہان کے حُکمران کا جو نِیست ہوتے جا رہے ہیں۔ بَلکہ ہم خُدا کی حِکمت کے اُس راز کو ظاہر کرتے ہیں، جو پوشیدہ رکھا گیا تھا اَور جسے خُدا نے دُنیا کے آغاز سے پہلے ہی ہمارے جلال کے واسطے مُقرّر کر دیا تھا۔

مگر ہم اُس المسیح مصلُوب کی مُنادی کرتے ہیں: جو یہُودیوں کے نزدیک ٹھوکر کا باعث اَور غَیریہُودیوں کے نزدیک بےوقُوفی ہے۔ لیکن خُدا کے بُلائے ہویٔے لوگوں کے لیٔے خواہ وہ یہُودی ہوں یا غَیریہُودی، المسیح خُدا کی قُدرت اَور خُدا کی حِکمت ہیں۔ کیونکہ جسے لوگ خُدا کی بےوقُوفی سمجھتے ہیں وہ آدمیوں کی حِکمت سے زِیادہ حِکمت والی ہے اَور جسے لوگ خُدا کی کمزوری سمجھتے ہیں وہ آدمیوں کی طاقت سے زِیادہ زورآور ہے۔

اَپنے آپ کو فریب مت دو۔ اگر تُم میں سے کویٔی اَپنے آپ کو اِس جہان میں حکیِم سمجھتا ہے تو وہ احمق بنے تاکہ سچ مُچ حکیِم بَن سکے۔

اَپنے آپ کو فریب مت دو۔ اگر تُم میں سے کویٔی اَپنے آپ کو اِس جہان میں حکیِم سمجھتا ہے تو وہ احمق بنے تاکہ سچ مُچ حکیِم بَن سکے۔

میری کوشش یہ ہے کہ اُن کی دِلی حوصلہ اَفزائی کرکے آپسی مَحَبّت میں ایک کیا جائے، تاکہ وہ عقل و دانش کی ساری دولت پائیں اَور خُدا کے راز کو، جان لیں یعنی المسیح کو، المسیح میں ہی حِکمت اَور علم و عِرفان کے سَب خزانے پوشیدہ ہیں۔

Direção e discernimento

Deus guia os humildes na justiça e ensina seu caminho aos mansos. Ele promete dirigir nossos passos quando confiamos nele de todo o coração.

اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو،

اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛

اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو،

اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔

تُم اَپنی ہی نگاہ میں دانشمند نہ بنو؛

یَاہوِہ سے ڈرو اَور بدی سے دُور رہو۔

میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛

میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔

وہ حلیموں کو بھلائی کی ہدایت کرتے ہیں،

اَور اُنہیں اَپنی تعلیم کی راہ پر چلاتے ہیں۔

اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ دِکھائیں،

اَور مُجھے اَپنی راہوں کی تعلیم دیں؛

اَپنی سچّائی پر مُجھے چلائیں اَور تعلیم دیں،

کیونکہ آپ میرے مُنجّی خُدا ہیں،

اَور دِن بھر میں آپ ہی سے اُمّید لگائے رہتا ہُوں۔

اگر یَاہوِہ کسی اِنسان کی روِش سے خُوش ہوتے ہیں،

تو اُسے ثابت قدم رکھتے ہیں؛

صُبح، میرے لیٔے آپ کی لافانی مَحَبّت کی خبر لے کر آئے،

کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔

مُجھے وہ راہ بتائیں جِس پر میں چلُوں،

کیونکہ میری جان کی اُمّید آپ ہی سے وابستہ ہے۔

مُجھے سکھائیں کہ آپ کی مرضی پُوری کر سکوں،

کیونکہ آپ میرے خُدا ہیں؛

آپ کی نیک رُوح،

ہموار زمین پر میری رہنمائی کرے۔

اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر،

میری جان کی حِفاظت کریں؛

اَپنی راستبازی کے مُطابق میری جان کو مُصیبت سے رِہائی بخشیں۔

اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ سکھائیں؛

اَور مُجھ پر ظُلم ڈھانے والوں کے سبب سے

مُجھے راہِ راست پر چلائیں۔

A Palavra como fonte de sabedoria

A Palavra de Deus é lâmpada para os pés e luz para o caminho. Meditar nas Escrituras nos dá entendimento superior ao dos mestres.

آپ کا کلام میرے قدموں کے لیٔے چراغ،

اَور میری راہ کے لیٔے رَوشنی ہے۔

آپ کا کلام میرے قدموں کے لیٔے چراغ،

اَور میری راہ کے لیٔے رَوشنی ہے۔

آپ میری آنکھیں کھول دیں

تاکہ مَیں آپ کے آئین کے حیرت اَنگیز حَقائِق دیکھ سکوں۔

آپ کے کلام کی تشریح نُور بخشتی ہے؛

اَور سادہ دِلوں کو سمجھ عطا کرتی ہے۔

وہ آدمی مُبارک ہے

جو بدکار لوگوں کی صلاح پر نہیں چلتا،

اَور نہ گُنہگاروں کی راہ میں قدم رکھتا ہے

اَور نہ ٹھٹّھے بازوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے،

بَلکہ یَاہوِہ کے آئین میں اُس کی مسرّت ہے،

اَورجو اُس کی شَریعت پر دِن رات غوروخوض کرتا رہتاہے۔

المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔

جَب تُم چلوگے تو وہ تمہاری رہنمائی؛

سوؤگے تو وہ تمہاری نگہبانی؛

اَور جَب جاگوگے تو وہ تُم سے باتیں کرےگی۔

Sabedoria prática para o dia a dia

A sabedoria se aplica em cada decisão: nas finanças, nos relacionamentos, no trabalho e no uso do tempo. Vivamos como sábios, não como insensatos.

پس غور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتےہو، نادانوں کی طرح نہیں بَلکہ داناؤں کی طرح چلو، اَور ہر موقع کو غنیمت سمجھو، کیونکہ دِن بُرے ہیں۔

پس غور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتےہو، نادانوں کی طرح نہیں بَلکہ داناؤں کی طرح چلو، اَور ہر موقع کو غنیمت سمجھو، کیونکہ دِن بُرے ہیں۔

مشورت کو سُنو اَور اَپنی اِصلاح کرو،

تاکہ آخِرکار تُم دانشمند ہو جاؤ۔

مشورت کو سُنو اَور اَپنی اِصلاح کرو،

تاکہ آخِرکار تُم دانشمند ہو جاؤ۔

جو حِکمت حاصل کرتا ہے اَپنی جان کو عزیز رکھتا ہے؛

اَورجو فہم سے لو لگائے رہتاہے، کامیاب ہوتاہے۔

منصُوبے بنانے سے پہلے مشورہ کرو؛

اَور جنگ چھیڑنے سے قبل رہنمائی لو۔

جنگ کرنے کے لیٔے رہنمائی کی ضروُرت ہوتی ہے،

اَور مُشیروں کی کثرت فتحیابی کا باعث بنتی ہے۔

صَابر آدمی بڑے فہم کا مالک ہوتاہے،

لیکن زُود رنج سے حماقت ہی سرزد ہوتی ہے۔

غُرور سے صِرف جھگڑے پیدا ہوتے ہیں،

لیکن جو لوگ صلاح مانتے ہیں اُن میں حِکمت پائی جاتی ہے۔

جو اَپنے مُنہ کی نگہبانی کرتا ہے وہ اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے،

لیکن جسے اَپنی زبان پر قابُو نہیں وہ برباد ہو جائے گا۔

احمق کو اَپنی روِش دُرست نظر آتی ہے،

لیکن دانشمند نصیحت کو سُنتا ہے۔

غُرور اَپنے ساتھ رُسوائی بھی لے آتا ہے،

لیکن خاکساری اَپنے ساتھ حِکمت لاتی ہے۔

دانا دِل اَحکام بجا لاتے ہیں،

لیکن بکواس کرنے والا احمق برباد ہو جاتا ہے۔

صاحبِ فہم کا دِل علم حاصل کرتا ہے؛

اَور دانشمند کے کان اُس کی تلاش میں رہتے ہیں۔

احمق کو فہم سے کویٔی خُوشی نہیں ہوتی۔

وہ صِرف اَپنی مرضی ظاہر کرکے خُوش ہوتاہے۔

اگر احمق اَپنا مُنہ بند رکھے تو دانشمند گِنا جاتا ہے،

اَور اگر اَپنی زبان کو قابُو میں رکھے تو صاحبِ بصیرت سمجھا جاتا ہے۔

تاکہ دانا اُنہیں سُن کر اَپنی سمجھ میں اِضافہ کریں،

اَور صاحبِ فہم ہدایت پائیں۔

ہر موقع کو غنیمت سمجھ کر؛ غَیر مسیحیوں کے ساتھ دانشمندانہ سلُوک کرو۔ تمہاری گُفتگو اَیسی پُرفضل اَور پُر کشش ہو، تاکہ تُم ہر شخص کو مُناسب جَواب دے سکو۔

ہر موقع کو غنیمت سمجھ کر؛ غَیر مسیحیوں کے ساتھ دانشمندانہ سلُوک کرو۔ تمہاری گُفتگو اَیسی پُرفضل اَور پُر کشش ہو، تاکہ تُم ہر شخص کو مُناسب جَواب دے سکو۔

جو بھی کام کرو اُسے دِل و جان سے کرو، گویا یہ جان کر کہ خُداوؔند کے لیٔے کر رہے ہو، نہ کہ کسی اِنسان کے لیٔے۔ کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند تُمہیں اِس کے عوض میں وعدہ کی ہُوئی مِیراث دے گا۔ کیونکہ تُم واقعی المسیح کی خدمت کر رہے ہو۔

O valor da sabedoria

A sabedoria é mais preciosa que rubis. Quem a encontra, encontra a vida e alcança o favor do Senhor. Nada se compara a ela.

مُبارک ہے وہ آدمی جو حِکمت پاتاہے،

اَور وہ جو دانش حاصل کرتا ہے،

کیونکہ جو مُجھے پاتاہے، زندگی پاتاہے

اَور اُس پر یَاہوِہ کی نظرِ عنایت ہوتی ہے۔

حِکمت حاصل کرنا سونے کے حُصُول سے،

اَور فہم حاصل کرنا چاندی کے حُصُول سے کہیں بہتر ہے۔

اِنسان اَپنے دِل میں اَپنی راہ کا منصُوبہ بناتا ہے،

لیکن اُس کے قدموں کی ہدایت یَاہوِہ کی طرف سے ہوتی ہے۔

دِل کی تدبیریں اِنسان کی ہوتی ہیں،

لیکن زبان کا جَواب یَاہوِہ کی طرف سے آتا ہے۔

حِکمت وَیسی ہی پناہ گاہ ہے

جَیسا کہ دولت،

لیکن علم کا خاص فائدہ یہ ہے:

حِکمت، صاحبِ حِکمت اِنسان کی جان کی مُحافظ ہے۔

تُم یہ نہ کہو، "پرانے دِن اِن دِنوں سے بہتر کیوں تھے؟"

کیونکہ اَیسے سوالات پُوچھنا دانائی نہیں ہے۔

جو اِنسان خُدا کو پسند آتا ہے اُسے وہ دانائی، علم اَور خُوشی عطا کرتا ہے لیکن گُنہگار کو وہ دولت جمع کرنے اَور اُس کے انبار لگانے کی ذمّہ داری دیتاہے تاکہ بعد میں یہ دولت خُدا کو پسند آنے والے شخص کے حوالہ کی جائے۔ یہ بھی باطِل اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔

جو کچھ بھی تمہارے ہاتھوں کو کرنا پڑے اُسے اَپنی ساری قُوّت سے کرو کیونکہ قبر میں جہاں تُم جانے کو ہو وہاں نہ کویٔی کام ہے نہ ہی کویٔی منصُوبہ؛ نہ علم ہے نہ حِکمت۔

A sabedoria e a soberania de Deus

Os caminhos de Deus são mais altos que os nossos. Sua sabedoria é insondável, eterna e infinitamente superior ao entendimento humano.

"جِس طرح آسمان زمین سے اُونچے ہیں،

اُسی طرح میری راہیں تمہاری راہوں سے

اَور میرے خیالات تمہارے خیالات سے بُلند تر ہیں۔

یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ

میرے خیالات تمہارے خیالات نہیں،

اَور نہ تمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔

کیا تُم نہیں جانتے؟

کیا تُم نے نہیں سُنا؟

کہ یَاہوِہ اَبدی خُدا ہے،

تمام زمین کا خالق۔

وہ نہ تھکتا ہے نہ ماندہ ہوتاہے،

اَور اُس کی حِکمت ادراک سے باہر ہے۔

کیا تُم نہیں جانتے؟

کیا تُم نے نہیں سُنا؟

کہ یَاہوِہ اَبدی خُدا ہے،

تمام زمین کا خالق۔

وہ نہ تھکتا ہے نہ ماندہ ہوتاہے،

اَور اُس کی حِکمت ادراک سے باہر ہے۔

یَاہوِہ قادر نے مُجھے تربیّت یافتہ زبان بخشی ہے،

تاکہ اُس کلام کو جانوں جو تھکے ماندوں کو سہارا دیتاہے۔

وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے،

اَور میرا کان کھولتا ہے تاکہ میں ایک شاگرد کی طرح سُنوں۔

افسوس اُن پرجو مِصر پر اِعتماد رکھتے ہیں

افسوس اُن پرجو مدد کے لیٔے مِصر جاتے ہیں،

اَور گھوڑوں پر اِعتماد رکھتے ہیں،

اَور اَپنے کثیرُالتعداد رتھوں پر

اَور اَپنے سواروں کی بڑی طاقت پر بھروسا رکھتے ہیں،

لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نگاہ نہیں کرتے،

نہ یَاہوِہ سے مدد طلب کرتے ہیں۔

پر وہ بھی عقلمند ہے اَور آفت لا سَکتا ہے؛

وہ اَپنے الفاظ واپس نہیں لیتا

وہ اُٹھ کر بدکاروں کے گھرانے پر

اَور بدکرداروں کے حمایتیوں پر چڑھائی کرےگا۔

یہ سَب بھی اُس قادرمُطلق یَاہوِہ کی جانِب سے مُقرّر ہُواہے،

جِن کا منصُوبہ شاندار ہے، اَورجو عظیم حِکمت کا مالک ہے۔

یَاہوِہ کی رُوح اُس پر ٹھہرے گی۔

حِکمت اَور فہم کی رُوح،

مصلحت اَور قُدرت کی رُوح،

مَعرفت اَور یَاہوِہ کے خوف کی رُوح۔

اَور یَاہوِہ کے خوف میں اُس کی خُوشنودی ہوگی۔

وہ اَپنی آنکھوں کے دیکھنے کے مُطابق اِنصاف نہ کریں گے،

اَور نہ اَپنے کانوں کے سُننے کے مُطابق فیصلہ کریں گے؛

یَاہوِہ ہمیشہ تیری رہنمائی کریں گے؛

اَور خشک سالی میں تیری ضرورتیں پُوری کریں گے

اَور تیری ہڈّیوں کو تقویّت دیں گے۔

تُو سیراب باغ کی مانند ہوگا،

اَور ایک اَیسے چشمے کی مانند جِس کا پانی کبھی نہیں سُوکھتا۔

خُدا کی تمجید

واہ! خُدا کی نِعمت، خُدا کی حِکمت اَور اُس کا علم بےحد گہرا ہے!

اُس کے فیصلے سمجھ سے کِس قدر باہر ہیں،

اَور اُس کی راہیں بے نِشان ہیں!

اُسی واحد اَور حکیِم خُدا کی یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہمیشہ تک تمجید ہوتی رہے! آمین۔

اَور ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ خُدا سے مَحَبّت رکھتے ہیں اَور اُس کے اِرادے کے مُطابق بُلائے گیٔے ہیں، خُدا ہر حالت میں اُن کی بھلائی چاہتاہے۔

اَے یَاہوِہ! آپ کی صنعتیں بے شُمار ہیں!

آپ نے اُن سَب کو حِکمت سے بنایا؛

زمین آپ کی مخلُوقات سے معموُر ہے۔

ہمارے یَاہوِہ عظیم اَور بڑی قُدرت والے ہیں؛

اُن کی حِکمت کی کوئی اِنتہا نہیں۔

آپ اَپنی مصلحت سے میری رہنمائی کرتے ہیں،

اَور تَب آخِرکار مُجھے اَپنے جلال میں قبُول فرمائیں گے۔

ہمیں صحیح طور سے اَپنی زندگی کے دِن گننا سکھائیں،

تاکہ ہمارے دِل کو دانائی حاصل ہو۔

راستباز کے مُنہ سے دانائی کی باتیں نکلتی ہیں،

اَور اُس کی زبان اِنصاف کی بولی بولتی ہے۔

یَاہوِہ میں مسرُور رہ

اَور وہ تمہاری دِلی مُرادیں پُوری کریں گے۔

اَے یَاہوِہ، میرے دُشمنوں کے سبب سے۔

اَپنی راستبازی میں میری رہبری کریں

اَور میرے آگے اَپنی راہ ہموار کریں۔

آپ نے مُجھے زندگی کی راہ دِکھائی،

آپ اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دیں گے،

اَور اَپنے داہنے ہاتھ کی طرف دائمی فرحت بخشیں گے۔

وہ آنسُو بہاتے ہُوئے آئیں گے؛

جَب مَیں اُنہیں واپس لاؤں گا تو وہ دعا کرتے ہُوئے آئیں گے۔

میں اُنہیں پانی کے دریاؤں کے کنارے کنارے

اَور ہموار راستہ سے لاؤں گا جہاں وہ ٹھوکر نہ کھایٔیں گے،

کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل کا باپ ہُوں،

اَور اِفرائیمؔ میرا پہلوٹھا بیٹا ہے۔

یرمیاہؔ کی دعا

اَے یَاہوِہ، میں جان گیا ہُوں کہ اِنسان اَپنی زندگی کا مالک نہیں،

اِنسان اَپنے آپ اَپنے قدموں کو مُقرّر نہیں کر سَکتا۔

لیکن یَاہوِہ خُدا نے اَپنی قُدرت سے زمین کو خلق کیا؛

اَور اَپنی حِکمت سے جہان کی بُنیاد ڈالی

اَور اَپنی دانش سے آسمانوں کو تانا۔

آنے والے کل پر گھمنڈ نہ کرو،

کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ اُس دِن کیا ہوگا۔

بدکردار اِنصاف کو نہیں سمجھتے،

لیکن جو یَاہوِہ کے طالب ہوتے ہیں، وہ اُسے بخُوبی سمجھتے ہیں۔

خُدا بڑا قادر خُدا ہے، اُس کی قُدرت ہم میں تاثیر کرتی ہے، اَور وہ اُس قُدرت کے باعث ہمارے لیٔے ہمارے مانگنے یا تصوّر سے کہیں زِیادہ کر سَکتا ہے، جماعت میں اَور المسیح یِسوعؔ میں پُشت در پُشت، اَور اَبد تک اُن کی تمجید ہوتی رہے۔ آمین۔

آخِری نصیحت

یہ تیسری بار ہے کہ مَیں تمہارے پاس آ رہا ہُوں۔ "جِس بات کی دو یا تین گواہ اَپنی زبان سے شہادت دیں گے وہ سچ ثابت ہوگی۔"

اَور کیا تُم اُس نصیحت کو بالکُل بھُول گیٔے جِس میں باپ نے تُمہیں اَپنا فرزند سمجھ کر تُمہیں مُخاطِب کیا ہے،

"اَے میرے بیٹے! خُداوؔند کی تربّیت کو ناچیز نہ جان،

اَور جَب وہ تُجھے ملامت کرے تو بے دِل نہ ہو،

کیونکہ جِس سے خُداوؔند مَحَبّت رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا ہے،

اَور جسے بیٹا بنا لیتا ہے اُسے کوڑے بھی لگاتاہے۔"

غرض، اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! جِتنی باتیں سچ ہیں، لائق ہیں، مُناسب ہیں، پاک ہیں، دلکش ہیں اَور پسندِیدہ ہیں یعنی جو اَچھّی اَور قابل تعریف ہیں، اُن ہی باتوں پر غور کیا کرو۔

پس کل کی فکر نہ کرو، کیونکہ کل کا دِن اَپنی فکر خُود ہی کر لے گا۔ آج کے لیٔے آج ہی کا دُکھ کافی ہے۔

جُنوب کی ملِکہ عدالت کے دِن اِس زمانہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوکر اُنہیں مُجرم ٹھہرائے گی کیونکہ وہ بڑی دُور سے حضرت شُلومونؔ کی حِکمت سُننے کے لیٔے آئی تھی اَور دیکھو یہاں حضرت شُلومونؔ سے بھی بڑا مَوجُود ہے۔

عقلمند اَور بےوقُوف گھر بنانے والے

"چنانچہ جو کویٔی میری یہ باتیں سُنتا اَور اُن پر عَمل کرتا ہے وہ اُس عقلمند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے اَپنا گھر چٹّان پر تعمیر کیا ہو۔

کیونکہ مَیں تُمہیں اَیسے الفاظ اَور حِکمت عطا کروں گا کہ تمہارا کویٔی بھی مُخالف نہ تو تمہارا سامنا کر سکےگا نہ تمہارے خِلاف کُچھ کہہ سکےگا۔

آپ کا اِنصاف ظاہری نہیں، بَلکہ سچّائی کی بُنیاد پر مَبنی ہو۔"

یَاہوِہ نے حِکمت ہی سے زمین کی بُنیاد رکھی ہے،

اَور فہم سے آسمان کو قائِم کیا ہے؛

کیا، عمر رسیدہ میں حِکمت نہیں پائی جاتی؟

کیا طویل عمر سمجھ کو پُختہ نہیں کرتی؟

"خُدا حِکمت اَور قُدرت کے مالک ہیں؛

مصلحت اَور دانائی بھی اُن ہی کی ہے۔

ایُّوب

تَب ایُّوب نے جَواب دیا:

"میں خُوب جانتا ہُوں کہ یہ سچ ہے۔

لیکن ایک فانی اِنسان خُدا کے حُضُور کیسے راستباز ٹھہر سَکتا ہے؟

اگر وہ اُس سے بحث کرنا بھی چاہے،

تو اُن کی ہزار باتوں میں سے ایک کا بھی جَواب نہ دے سکےگا۔

اُن کی حِکمت لا محدُود اَور طاقت بے اَندازہ ہے۔

کون اُن کے مُقابلہ میں کھڑا ہُوا اَور صحیح و سالِم بچ نِکلا؟

اَے اِنسان، اُنہُوں نے تُجھے دِکھا دیا کہ نیکی کیا چیز ہے،

اَور یَاہوِہ تُجھ سے کیا چاہتے ہیں؟

یہ کہ تُو اِنصاف اَور رحمدلی کو عزیز رکھے،

اَور اَپنے خُدا کے سامنے فروتنی سے چلے۔

اَور قاضیوں سے اُس نے کہا، "جو کچھ تُم کرو احتیاط سے سوچ سمجھ کر کرنا کیونکہ تُم آدمیوں کی طرف سے نہیں بَلکہ یَاہوِہ کی طرف سے عدالت کرتے ہو اَور جَب بھی تُم کویٔی فتویٰ سُناتے ہو خُدا تمہارے ساتھ ہوتاہے۔

جَب کہ سچ تو یہ کہ تُم یہ بھی نہیں جانتے کہ کل کیا ہوگا؟ ذرا سُنو تو؛ تمہاری زندگی ہے ہی کیا؟ وہ صِرف دُھواں کی مانند ہے جو تھوڑی دیر کے لیٔے نظر آتی اَور پھر غائب ہو جاتی ہے۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_12-11-46-