Pular para o conteúdo
Publicidade

O Senhor é o meu pastor

Por Bíblia Online

O Salmo 23 é a expressão máxima da confiança em Deus como Pastor. Jesus se declarou o Bom Pastor que conhece suas ovelhas, cuida delas e dá a própria vida por elas.

O Senhor é o meu Pastor

Davi declarou com confiança que o Senhor é seu pastor e nada lhe faltará. Ele nos guia, nos restaura e nos conduz em caminhos de justiça.

یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔

یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔

وہ مُجھے سبز و شاداب چراگاہوں میں بِٹھاتے ہیں،

وہ مُجھے سکون بخش چشموں کے پاس لے جاتے ہیں،

اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔

وہ اَپنے نام کی خاطِر

صداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔

اَے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بچائیں اَور اَپنی مِیراث کو برکت دیں؛

اُن کی پاسبانی کریں اَور ہمیشہ اُنہیں سنبھالے رہیں۔

O Bom Pastor

Jesus é o Bom Pastor que conhece suas ovelhas pelo nome. Ele dá a vida por elas, as protege e nenhuma pode ser arrebatada de sua mão.

"اَچھّا گلّہ بان میں ہُوں۔ اَچھّا گلّہ بان اَپنی بھیڑوں کے لیٔے جان دیتاہے۔

"اَچھّا گلّہ بان میں ہُوں؛ میری بھیڑیں مُجھے جانتی ہیں اَور مَیں بھیڑوں کے لیٔے اَپنی جان دیتا ہُوں۔ جَیسے باپ مُجھے جانتا ہے، وَیسے ہی میں باپ کو جانتا ہُوں۔ میں اَپنی بھیڑوں کے لیٔے اَپنی جان نثار کر دیتا ہُوں۔ میری اَور بھیڑیں بھی ہیں جو اِس گلّہ میں شامل نہیں۔ مُجھے لازِم ہے کہ میں اُنہیں بھی لے آؤں۔ وہ میری آواز سُنیں گی اَور پھر ایک ہی گلّہ اَور ایک ہی گلّہ بان ہوگا۔

لیکن جو دروازہ سے داخل ہوتاہے وہ بھیڑوں کا گلّہ بان ہے۔ دربان اُس کے لیٔے دروازہ کھول دیتاہے اَور بھیڑیں اُس کی آواز سُنتی ہیں۔ وہ اَپنی بھیڑوں کو نام بنام پُکارتا ہے اَور اُنہیں باہر لے جاتا ہے۔ جَب وہ اَپنی ساری بھیڑوں کو باہر نکال چُکتا ہے تو اُن کے آگے آگے چلتا ہے اَور اُس کی بھیڑیں اُس کے پیچھے پیچھے چلنے لگتی ہیں، اِس لیٔے کہ وہ اُس کی آواز پہچانتی ہیں۔

کیونکہ پہلے تُم بھیڑوں کی مانند بھٹکے ہُوئے تھے لیکن اَب اَپنی رُوحوں کے گلّہ بان اَور نگہبان کے پاس لَوٹ آئے ہو۔

اَور جَب اعلیٰ گلّہ بان یعنی المسیح ظاہر ہوں گے تو تُم اَیسا جلالی سِہرا پاؤگے جو کبھی نہیں مُرجھائے گا۔

O cuidado pastoral de Deus

Como pastor terno e forte, Deus carrega os cordeiros nos braços e guia com cuidado as ovelhas que amamentam.

دیکھو، یَاہوِہ قادر بڑی قُدرت کے ساتھ آ رہاہے،

وہ اَپنے بازو کے بَل سے حُکومت کرےگا۔

دیکھو، اُس کا صِلہ اُس کے ساتھ ہے،

اَور وہ اَپنا اجر اَپنے ساتھ لا رہاہے۔

وہ چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کرتا ہے؛

وہ برّوں کو اَپنی باہوں میں سمیٹتا ہے

اَور اُنہیں اَپنے سینے سے لگا لیتا ہے؛

اَور دُودھ پِلانے والیوں کو دھیرے دھیرے لے چلتا ہے۔

Seja o primeiro