Pular para o conteúdo
Publicidade

Sexo

Por Bíblia Online

A Bíblia trata a sexualidade como um presente de Deus para o contexto do casamento. As Escrituras celebram a intimidade conjugal e orientam sobre pureza e santidade sexual.

A sexualidade no plano de Deus

Desde a criação, Deus projetou a intimidade sexual como expressão de amor entre marido e mulher, abençoando a união conjugal.

چنانچہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر پیدا کیا،

اُسے خُدا کی صورت پر پیدا کیا؛

اَور اُنہیں مَرد اَور عورت کی شکل میں پیدا کیا۔

خُدا نے اُنہیں برکت دی اَور اُن سے کہا، "پھُولو پھلو اَور تعداد میں بڑھو اَور زمین کو معموُر و محکُوم کرو۔ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں اَور ہر جاندار مخلُوق پرجو زمین پر چلتی پھرتی ہے، اِختیار رکھو۔"

اِس لیٔے مَرد اَپنے باپ اَور ماں سے جُدا ہوکر اَپنی بیوی کے ساتھ مِلا رہے گا اَور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے۔

حُضُور نے جَواب دیا، "کیا تُم نے نہیں پڑھا کہ جِس نے اُنہیں بنایا، تخلیق کی شروعات ہی سے اُنہیں مَرد اَور عورت بنا کر فرمایا، اِس سبب سے مَرد اَپنے باپ اَور ماں سے جُدا ہوکر اَپنی بیوی کے ساتھ مِلا رہے گا، اَور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے؟ چنانچہ وہ اَب دو نہیں، بَلکہ ایک جِسم ہیں۔ پس جنہیں خُدا نے جوڑا ہے، اُنہیں کویٔی اِنسان جُدا نہ کرے۔"

تمہارا سوتا مُبارک ہو،

اَور تُم اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ مسرُور رہو۔

جو ایک پیاری سِی ہِرنی اَور دلربا غزال کی مانند ہے۔

اُس کی چھاتِیاں تُمہیں ہمیشہ راحت بخشیں،

اَور اُس کی مَحَبّت کے تُم ہمیشہ فریفتہ رہو۔

A santidade na intimidade

O leito conjugal é honroso. A Bíblia celebra a alegria da intimidade dentro do casamento e orienta o casal ao amor e respeito mútuo.

شادی کرنا سَب لوگوں میں عزّت کی بات سَمجھی جائے اَور شوہر اَور بیوی ایک دُوسرے کے وفادار رہیں اَور اُن کے شادی کا بِستر ناپاک نہ ہونے پایٔے، کیونکہ خُدا زناکاروں اَور زانیوں کی عدالت کرےگا۔

شوہر اَپنی بیوی کا اِزدواجی حق اَدا کرے اَور اُسی طرح بیوی اَپنے شوہر کا۔ بیوی کے بَدن پر صِرف اُسی کا اِختیار نہیں بَلکہ اُس کے شوہر کا بھی ہے۔ اُسی طرح شوہر کے بَدن پر صِرف اُسی کا اِختیار نہیں بَلکہ اُس کی بیوی کا بھی ہے۔

لیکن اگر ضَبط کی طاقت نہ ہو تو شادی کر لیں کیونکہ شادی کر لینا نَفس کی آگ میں جلتے رہنے سے بہتر ہے۔

کیا خُدا نے تُمہیں تمہاری بیوی کے ساتھ ایک ہی جِسم نہیں کیا تھا؟ جِسم اَور رُوح میں تُم اُس کے ہو۔ اَور خُدا کیا چاہتاہے؟ یَاہوِہ تُم دونوں کے مِلنے سے ایک خُدا ترس نَسل چاہتاہے۔ پس تُم اَپنے دِل کی رکھوالی کرو اَور اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ بےوفائی نہ کرو۔

کیا تُم نہیں جانتے کہ تمہارے بَدن المسیح کے اَعضا ہیں؟ کیا میں المسیح کے اَعضا لے کر اُنہیں کسی فاحِشہ کے ساتھ جوڑ دُوں؟ ہرگز نہیں! کیا تُم نہیں جانتے کہ جو کسی فاحِشہ سے صُحبت کرتا ہے، اُس کے ساتھ ایک جِسم ہو جاتا ہے؟ کیونکہ صحیفہ میں لِکھّا ہے، "وہ دونوں مِل کر ایک جِسم ہوں گے۔" مگر جو خُود کو خُداوؔند سے جوڑ دیتاہے وہ رُوحانی طور پر اُس کے ساتھ ایک ہو جاتا ہے۔

Pureza sexual

Deus nos chama à santificação e à fuga da imoralidade. O corpo do cristão é templo do Espírito Santo e deve ser tratado com honra.

جنسی بدفعلی سے دُور رہو۔ اِنسان کے دُوسرے سارے گُناہ بَدن سے تعلّق نہیں رکھتے لیکن حرام کار اَپنے بَدن کا بھی گُنہگار ہے۔ کیا تُم نہیں جانتے کہ تمہارا بَدن اُس پاک رُوح کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُواہے اَور جسے تُم نے خُدا کی طرف سے پایا ہے؟ تُم اَپنے نہیں ہو۔ کیونکہ تُم قیمت سے خریدے گیٔے ہو۔ پس اَپنے بَدن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔

چنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی جنسی بدفعلی سے بچے رہو۔ اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے جِسم کو پاکیزہ اَور باعزّت طریقے سے قابُو کرنا سیکھے۔ اَور یہ کام شہوت پرستی سے نہیں اَور نہ غَیریہُودیوں کی طرح جو خُدا کو نہیں جانتی ہیں۔

تُم میں جنسی بدفعلی یا کسی قِسم کی ناپاکی یا لالچ کا نام تک نہ لیا جائے، کیونکہ اِس طرح کے عَمل خُدا کے مُقدّسین کو زیب نہیں دیتے۔

لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کویٔی کسی خاتُون پر بُری نظر ڈالتا ہے وہ اَپنے دِل میں پہلے ہی اُس کے ساتھ زنا کر چُکا۔

اَور دِن کی رَوشنی کے لائق شائِستگی سے زندگی گُزاریں جِس میں ناچ رنگ، نشہ بازی، جنسی بدفعلی، شہوت پرستی، لڑائی جھگڑے اَور حَسد وغیرہ نہ ہو۔

تُم زنا نہ کرنا۔

" تُم میں سے کویٔی بھی جنسی تعلّقات قائِم کرنے کی غرض سے اَپنے کسی قریبی رشتہ دار کے پاس نہ جائے؛ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

" تُم اَپنی ماں سے ہم بِستری کرکے اَپنے باپ کی بے عزّتی نہ کرنا کیونکہ وہ تمہاری ماں ہے؛ تُم اُس سے ہم بِستری نہ کرنا۔

" تُم اَپنے باپ کی کسی بھی بیوی کے ساتھ ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ اُس سے تمہارے باپ کی بےحُرمتی ہوگی۔

" تُم اَپنی بہن سے ہم بِستری نہ کرنا خواہ وہ تمہارے باپ سے پیدا ہُوئی ہو یا تمہاری ماں سے پیدا ہُوئی ہو، اَور چاہے وہ تمہارے خاندان میں یا کسی اَور گھر میں پیدا ہُوئی ہو؛ تُم اُن سے ہم بِستری نہ کرنا۔

" تُم اَپنی پوتی یا اَپنی نواسی سے ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ اُس سے تمہاری اَپنی ہی بےحُرمتی ہوگی۔

" تُم اَپنی سَوتیلی ماں کی بیٹی سے ہم بِستری نہ کرنا جو تمہارے باپ سے پیدا ہُوئی ہے، کیونکہ وہ تمہاری سَوتیلی بہن ہے۔

" تُم اَپنی پھوپھی سے ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ وہ تمہارے باپ کی قریبی رشتہ دار ہے۔

" تُم اَپنی خالہ سے ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ وہ تمہاری ماں کی قریبی رشتہ دار ہے۔

" تُم اَپنے باپ کے بھایٔی کی بےحُرمتی اُس کی بیوی سے ہم بِستری کرکے نہ کرنا کیونکہ وہ تمہاری چچی ہے۔

" تُم اَپنی بہُو سے ہم بِستری نہ کرنا کیونکہ وہ تمہارے بیٹے کی بیوی ہے۔ اِس لیٔے تُم اُس سے جنسی تعلّقات قائِم نہ کرنا۔

" تُم اَپنی بھاوج سے ہم بِستری نہ کرنا؛ کیونکہ اُس سے تمہارے بھایٔی کی بےحُرمتی ہوگی۔

" تُم کسی عورت اَور اُس کی بیٹی دونوں سے ہم بِستری نہ کرنا اَور نہ ہی اُس عورت کی پوتی یا نواسی سے ہم بِستری کرنا کیونکہ وہ اُس کی قریبی رشتہ دار ہیں۔ یہ بڑی بدکاری ہے۔

" جَب تک تمہاری بیوی زندہ ہے تُم اَپنی سالی کو اَپنی بیوی کی سوتن بنا کر اُس سے ہم بِستری نہ کرنا۔

" تُم کسی عورت کے پاس اُس کے حَیض کے دِنوں میں اُس کی ناپاکی کی حالات میں ہم بِستری کے مقصد سے نہ جانا۔

" تُم اَپنے ہمسایہ کی بیوی سے ہم بِستری کرکے اُس کے ساتھ خُود کو بےحُرمت نہ کرنا۔

" تُم اَپنی اَولاد میں سے کسی کو مولکؔ بُت کے لیٔے بطور آتِشی قُربانی ہرگز نہ گزراننا تاکہ تمہارے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ ہو؛ کیونکہ مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں۔

" تُم مَرد کے ساتھ ہم بِستری نہ کرنا جَیسے عورت سے کی جاتی ہے؛ یہ نہایت ہی مکرُوہ کام ہے۔

" تُم کسی جانور سے صحبت کرکے اَپنے آپ کو اُس کے باعث ناپاک نہ کرنا۔ اَور لازِم ہے کہ نہ ہی کویٔی عورت کسی جانور سے جنسی تعلّقات کرنے کو اُس کے سامنے آئے کیونکہ یہ مکرُوہ کام ہے۔

وہ عقلمند ہونے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن احمق نکلے۔ اَور غَیر فانی خُدا کے جلال کو فانی اِنسان اَور پرندوں، چَوپایوں اَور رینگنے والے جانور کی صورت میں بدل ڈالا۔

اِسی لیٔے خُدا نے بھی اُنہیں اُن کے دِلوں کی گُناہ آلُودہ خواہشوں کے مُطابق شہوت پرستی کے حوالہ کر دیا تاکہ وہ اَپنے بَدنوں سے ایک دُوسرے کے ساتھ گندے اَور ناپاک کام کریں۔ اُنہُوں نے خُدا کی سچّائی کو جھُوٹ سے بدل ڈالا، اَور خالق کی بہ نِسبت مخلُوقات کی پرستش میں زِیادہ مشغُول ہو گئے حالانکہ خالق ہی اَبد تک حَمد و سِتائش کے لائق ہے۔ آمین۔

اِسی سبب سے خُدا نے اُنہیں اُن کے دِلوں کی شرمناک خواہشات میں چھوڑ دیا یہاں تک کہ اُن کی عورتوں نے اَپنے طبعی جنسی فعل کو غَیر طبعی فعل سے بدل ڈالا۔ اِسی طرح مَردوں نے بھی عورتوں کے ساتھ اَپنے طبعی جنسی فعل کو چھوڑ دیا اَور آپَس کی شہوت کے غُلام ہوکر ایک دُوسرے سے جنسی تعلّقات پیدا کرلئے۔ اِس کا نتیجہ یہ ہُوا کہ اُنہُوں نے اَپنی گمراہی کی مُناسب سزا پائی۔

Seja o primeiro