Publicidade

Superação

Por Bíblia Online

Superar desafios, dificuldades e tentações faz parte da caminhada cristã. A Bíblia nos garante que, em Cristo, somos mais que vencedores em todas as circunstâncias.

Vitória em Cristo

Jesus já venceu o mundo. Nele temos coragem, paz e a certeza de que nenhuma adversidade poderá nos derrotar definitivamente.

"مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔"

"مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔"

پھر بھی اِن سَب حالتوں میں ہمیں اَپنے مَحَبّت کرنے والے کے وسیلہ سے بڑی شاندار فتح حاصل ہوتی ہے۔

مگر خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہمیں فتح بخشتا ہے۔

مگر خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہمیں فتح بخشتا ہے۔

کیونکہ جو کویٔی خُدا سے پیدا ہُواہے وہ دُنیا پر غالب آتا ہے۔ اَور جِس غلبہ سے دُنیا مغلُوب ہوتی ہے وہ ہمارا ایمان ہے۔

اصل میں خُدا سے مَحَبّت رکھنے سے مُراد یہ ہے کہ ہم اُس کے حُکموں پر عَمل کرتے ہیں اَور اُنہیں اَپنے لیٔے بوجھ نہیں سمجھتے۔ کیونکہ جو کویٔی خُدا سے پیدا ہُواہے وہ دُنیا پر غالب آتا ہے۔ اَور جِس غلبہ سے دُنیا مغلُوب ہوتی ہے وہ ہمارا ایمان ہے۔ دُنیا پر کون غالب آتا ہے؟ صِرف وُہی جِس کا ایمان ہے کہ یِسوعؔ خُدا کے بیٹے ہیں۔

دُنیا پر کون غالب آتا ہے؟ صِرف وُہی جِس کا ایمان ہے کہ یِسوعؔ خُدا کے بیٹے ہیں۔

وہ برّہ کے خُون

اَور اَپنی گواہی کی بدولت

اُس پر غالب آئے؛

اَور اُنہُوں نے اَپنی جانوں کو عزیز نہ سمجھا

یہاں تک کہ موت بھی گوارا کرلی۔

Superando o mal com o bem

O cristão vence o mal não com violência, mas com o bem. O amor, a fé e a perseverança são as armas da superação.

بدی سے مغلُوب نہ ہو، بَلکہ نیکی سے اُس پر فتح پاؤ۔

بدی سے مغلُوب نہ ہو، بَلکہ نیکی سے اُس پر فتح پاؤ۔

نُور تاریکی میں چمکتا ہے، اَور تاریکی اُسے کبھی مغلُوب نہیں کر سکتی۔

لیکن خُدا کا شُکر ہے کہ وہ المسیح میں ہمیں ہمیشہ فاتحانہ جَشن میں لیٔے پھرتاہے اَور اَپنے علم کی خُوشبو ہمارے وسیلہ سے ہر جگہ پھیلاتا ہے۔

جسے تُم مُعاف کرتے ہو اُسے میں بھی مُعاف کرتا ہُوں۔ اگر مَیں نے مُعاف کیا تو المسیح کو حاضِر جان کر تمہاری خاطِر کیا، تاکہ شیطان کو اَپنا داؤ چلانے کا موقع نہ ملے۔ کیونکہ ہم اُس کی چالبازی سے واقف ہیں۔

جو غالب آئے، میں اُسے اَپنے ساتھ اَپنے تخت پر بیٹھنے کا حق دُوں گا، جِس طرح میں غالب آکر اَپنے باپ کے ساتھ اُس کے تخت پر بیٹھ گیا۔

جو غالب آئے، میں اُسے اَپنے ساتھ اَپنے تخت پر بیٹھنے کا حق دُوں گا، جِس طرح میں غالب آکر اَپنے باپ کے ساتھ اُس کے تخت پر بیٹھ گیا۔

جو غالب آئے اُسے اِسی طرح سفید لباس پہنائی جائے گی اَور مَیں اُس کا نام کِتابِ حیات سے ہرگز خارج نہ کروں گا بَلکہ اَپنے باپ اَور اُس کے فرشتوں کے سامنے اُس کے نام کا اقرار کروں گا۔

Força e coragem divina

Deus é nosso escudo e fortaleza. Quando o medo tenta nos paralisar, a presença do Senhor nos fortalece e nos encoraja a prosseguir.

داویؔد کا زبُور۔

یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔

مُجھے کس کا ڈر ہے؟

یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔

مُجھے کس کی ہیبت ہے؟

لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو،

آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔

مُجھے اَپنی کمان پر اِعتماد نہیں،

اَور میری تلوار مُجھے فتح نہیں دیتی؛

لیکن آپ ہمیں اَپنے دُشمنوں پر فتحیاب کرتے ہیں،

اَور ہمارے مُخالفوں کو شرمندہ کرتے ہیں۔

ہم دِن بھر خُدا پر فخر کرتے ہیں،

اَور ہم ہمیشہ آپ کے نام کی سِتائش کریں گے۔

اَے یَاہوِہ، ہمیں بچائیں؛

اَے یَاہوِہ، ہمیں کامیابی عنایت کریں۔

مُبارک ہے وہ جو یَاہوِہ کے نام سے آتا ہے۔

ہم تُمہیں یَاہوِہ کے گھر سے برکت بخشتے ہیں۔

دیکھو، یَاہوِہ تمہارے خُدا نے یہ مُلک تُمہیں دے دیا ہے۔ لہٰذا جاؤ اَور اُس مُلک پر اَپنا قبضہ کر لو جَیسا یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا نے تُم سے فرمایاہے۔ پس تُم خوف نہ کھاؤ اَور نہ ہِراساں ہو۔"

کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری خاطِر تمہارے دُشمنوں سے لڑ کر تُمہیں فتح دِلانے کے لیٔے تمہارے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔"

جِس دِل کا اِعتماد تُجھ پر ہے

اُسے تُو ہر طرح محفوظ رکھےگا،

کیونکہ اُن کا توکّل تُجھ پر ہے۔

جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔

اَے پیارے چُھوٹے بچّوں! تُم خُدا سے ہو اَور اُن پر غالب آ گئے ہو کیونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے کہیں زِیادہ بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔

اَے پیارے چُھوٹے بچّوں! تُم خُدا سے ہو اَور اُن پر غالب آ گئے ہو کیونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے کہیں زِیادہ بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔

Resistindo a tentação

A armadura de Deus nos protege contra as investidas do mal. Resistir ao diabo, vigiar e orar são essenciais para a superação espiritual.

رُوحانی جنگ کے ہتھیار

آخِری بات یہ ہے کہ تُم خُداوؔند میں اَور اُس کی قُوّت سے معموُر ہوکر مضبُوط بَن جاؤ۔ خُدا کے دئیے ہویٔے تمام ہتھیاروں سے لیس ہو جاؤ، تاکہ تُم اِبلیس کے منصُوبوں کا مُقابلہ کر سکو۔ کیونکہ ہمیں خُون اَور گوشت یعنی اِنسان سے نہیں، بَلکہ تاریکی کی دُنیا کے حُکمران، اِختیار والوں، اَور شرارت کی رُوحانی فَوجوں سے لڑنا ہے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔ چنانچہ تُم خُدا کے تمام ہتھیار باندھ کر تیّار ہو جاؤ، تاکہ جَب اُن کے حملہ کرنے کا بُرا دِن آئے، تو تُم اُن کا مُقابلہ کر سکو، اَور اُنہیں پُوری طرح شِکست دے کر قائِم بھی رہ سکو۔ اِس مقصد کے لیٔے تُم سچّائی سے اَپنی کمر کِس لو، خُدا کی راستبازی کا بکتر پہن لو۔ صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر تیّار ہو جاؤ۔ اَور اِن کے علاوہ ایمان کی سِپر اُٹھائے رکھو، تاکہ اُس سے تُم شیطان کے سارے آتِشی تیروں کو بُجھا سکو۔ اَور نَجات کا بکتر اَور رُوح کی تلوار کو، جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔

کہ اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار ڈالو جو بُری خواہشوں کے فریب میں آکر بگڑتی چلی جا رہی ہے؛ اِس لئے تمہارے دِل و دماغ رُوحانی ہو جانے سے تُم نئے اِنسان بنتے چلے جاؤ؛ تُم نئی اِنسانیّت کو پہن لو، جو خُدا کے مُطابق خُدا کی سچّائی کے اثر سے راستبازی اَور پاکیزگی کی حالت میں پیدا کی گئی ہے۔

"غُصّہ تو کرو مگر تُم گُناہ سے باز رہو،" اَور تمہارا غُصّہ سُورج کے ڈُوبنے تک باقی نہیں رہنا چاہیے، اِبلیس کو فائدہ اُٹھانے کا موقع مت دو۔

پس خُدا کے تابع ہو جاؤ اَور اِبلیس کا مُقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔ خُدا کے نزدیک آؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گُنہگاروں! اَپنے ہاتھوں کو صَاف کر لو اَور اَے دو دِلوں! اَپنے دِلوں کو پاک کر لو۔

خُداوؔند کے سامنے خُود کو حلیم کر دو تو وہ تُمہیں سربُلند کرےگا۔

مُبارک ہے وہ آدمی جو آزمائش کے وقت صبر سے کام لیتا ہے، کیونکہ جَب مقبُول ٹھہرے گا تو زندگی کا تاج پایٔےگا جِس کا خُداوؔند نے اَپنے مَحَبّت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔

جَب کسی کو آزمایا جائے تو، وہ یہ نہ کہے، "میری آزمائش خُدا کی طرف سے ہو رہی ہے۔" کیونکہ نہ تو خُدا بدی سے آزمایا جا سَکتا ہے اَور نہ وہ کسی کو آزماتا ہے۔ مگر ہر شخص خُود اَپنی ہی خواہشوں میں کھنچ کر اَور پھنس کر آزمایا جاتا ہے۔ پھر خواہش حاملہ ہوکر گُناہ کو پیدا کرتی ہے اَور گُناہ اَپنے شباب پر پہُنچ کر موت کو خلق کرتا ہے۔

تُم کسی اَیسی آزمائش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو۔ خُدا پر بھروسا رکھو، وہ تُمہیں تمہاری قُوّت برداشت سے زِیادہ سخت آزمائش میں پڑنے ہی نہ دے گا۔ بَلکہ جَب آزمائش آئے گی تو اُس سے بچ نکلنے کی راہ بھی پیدا کر دے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔

ایمان کی اَچھّی کُشتی لڑ، اَبدی زندگی کو تھامے رہ جسے پانے کے واسطے تُجھے بُلایا گیا تھا اَور تُونے بہت سے گواہوں کے رُوبرو بخُوبی اقرار بھی کیا تھا۔

جو لوگ دولتمند ہونا چاہتے ہیں وہ کیٔی طرح کی آزمائشوں پھندوں اَور بےہوُدہ اَور مُضِر خواہشوں میں پھنس جاتے ہیں جو لوگوں کو تباہی اَور ہلاکت میں غرق کردیتی ہیں۔

Perseverança até o fim

A corrida da fé exige perseverança. Devemos lançar fora todo peso e olhar para Jesus, o autor e consumador da nossa fé.

چنانچہ جَب گواہوں کااِتنا بڑا بادل ہمیں گھیرے ہویٔے ہے، تو آؤ ہم بھی ہر ایک رُکاوٹ اَور اُس گُناہ کو جو ہمیں آسانی سے اُلجھا لیتا ہے، دُور کرکے اُس دَوڑ میں صبر سے دَوڑیں جو ہمارے لیٔے مُقرّر کی گئی ہے۔

تُم اُن پر غور کرو جِس نے گُنہگاروں کی کتنی بڑی مُخالفت برداشت کی تاکہ تُم بے دِل ہوکر ہِمّت نہ ہارو۔

چنانچہ یِسوعؔ نے خُود اَپنی آزمائش کے دَوران دُکھ اُٹھائے تھے اِس لیٔے وہ اُن کی بھی مدد کر سکتے ہیں جِن کی آزمائش ہوتی ہے۔

ہوشیار اَور خبردار رہو کیونکہ تمہارا دُشمن اِبلیس دھاڑتے ہُوئے شیرببر کی مانند ڈھونڈتا پھرتاہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔ تُم ایمان میں مضبُوط ہوکر اَور یہ جان کر اُس کا مُقابلہ کرو کہ تمہارے مسیحی مُومِنین بھایٔی اَور بہن جو اِس دُنیا میں ہیں وہ بھی اَیسے ہی دُکھ اُٹھا رہے ہیں۔

اَور اَب خُدا جو سارے فضل کا سرچشمہ ہے، جِس نے تُمہیں المسیح یِسوعؔ میں اَپنے دائمی جلال میں شریک ہونے کے لیٔے بُلایا ہے، تمہارے تھوڑی دیر تک دُکھ اُٹھانے کے بعد، خُدا آپ ہی تُمہیں کامِل اَور قائِم اَور مضبُوط کر دے گا۔

ہوشیار اَور خبردار رہو کیونکہ تمہارا دُشمن اِبلیس دھاڑتے ہُوئے شیرببر کی مانند ڈھونڈتا پھرتاہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔

کون ہمیں المسیح کی مَحَبّت سے جُدا کرےگا؟ کیا مُصیبت یاتنگی؟ ظُلم یا قحط، عُریانی یا خطرہ یا تلوار؟

اَور ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ خُدا سے مَحَبّت رکھتے ہیں اَور اُس کے اِرادے کے مُطابق بُلائے گیٔے ہیں، خُدا ہر حالت میں اُن کی بھلائی چاہتاہے۔

اَور خُداوؔند مُجھے ہر بدی کے حملہ سے بچائے گا اَور سلامتی کے ساتھ اَپنی آسمانی بادشاہی میں پہُنچائے گا۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔

لیکن خُداوؔند وفادار ہے۔ وہ تُمہیں مضبُوط کرےگا اَور شیطانی حملوں سے محفوظ رکھےگا۔

Descanso e renovação

Jesus convida os cansados e sobrecarregados a descansar nele. Sua graça é suficiente para nos renovar em meio às tribulações.

"اَے محنت کشو اَور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگوں، میرے پاس آؤ اَور مَیں تُمہیں آرام بخشوں گا۔

اَپنی زندگی کو زَر دوستی سے آزاد رکھو، اَور جِتنا تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ خُدا نے فرمایاہے،

"مَیں تُجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا؛

اَور مَیں تُجھے کبھی نہ چھوڑوں گا۔"

کیونکہ خُدا کا کویٔی بھی کلام کبھی ناکام نہیں ہوتا۔"

اَور اُن سے پُوچھا، "تُم کیوں سو رہے؟ اُٹھ کر دعا کرو تاکہ تُم آزمائش میں نہ پڑو۔"

اُس جگہ پہُنچ کر آپ نے اُن سے فرمایا، "دعا کرو تاکہ تُم آزمائش میں نہ پڑو۔"

دیکھو، مَیں نے تُمہیں سانپوں اَور بِچھُّوؤں کو کُچلنے کا اِختیار دیا ہے اَور دُشمن کی ساری قُوّت پر غلبہ عطا کیا ہے؛ اَور تُمہیں کسی سے بھی نُقصان نہ پہُنچے گا۔

جاگتے اَور دعا کرتے رہو تاکہ آزمائش میں نہ پڑو۔ رُوح تو آمادہ ہے، مگر جِسم کمزور ہے۔"

صِیّونؔ کے بادشاہ کی آمد

اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو!

اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ!

دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے،

وہ صادق اَور فتح مند ہے،

وہ حلیم ہے اَور گدھے پر،

بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔

جو شخص گُناہ کرتے رہتاہے وہ اِبلیس سے ہے کیونکہ اِبلیس شروع ہی سے گُناہ کرتا آیا ہے۔ خُدا کا بیٹا اِس لیٔے ظاہر ہُوا تاکہ اِبلیس کے کاموں کو تباہ کر دے۔

خط لکھنے کی وجہ

پیارے بچّوں! میں تُمہیں اِس لیٔے لِکھ رہا ہُوں،

کہ المسیح کے نام سے تمہارے گُناہ مُعاف کر دئیے گیٔے ہیں۔

اَے والدوں! میں تُمہیں اِس لیٔے لِکھ رہا ہُوں،

کیونکہ تُم نے اُسے جو اِبتدا سے مَوجُود ہے، جان لیا ہے۔

اَے جَوان مَردوں! میں تُمہیں اِس لیٔے لِکھ رہا ہُوں،

کہ تُم اِبلیس پر غالب آ گئے ہو۔

بچّوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،

کیونکہ تُم خُدا باپ کو جان گیٔے ہو۔

اَے والدوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،

کہ تُم نے اُسے جو اِبتدا سے ہی مَوجُود ہے، جان لیا ہے۔

جَوان مَردوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،

کہ تُم مضبُوط ہو،

اَور خُدا کا کلام تمہارے اَندر قائِم ہے،

اَور تُم اِبلیس پر غالب آ گئے ہو۔

دُنیا سے مَحَبّت نہ رکھو

تُم نہ تو دُنیا سے مَحَبّت رکھو اَور نہ دُنیا کی چیزوں سے، کیونکہ جو کویٔی دُنیا سے مَحَبّت رکھتا ہے اُس میں خُدا باپ کی مَحَبّت نہیں ہے۔

کیا تُم نہیں جانتے کہ تمہارے بَدن المسیح کے اَعضا ہیں؟ کیا میں المسیح کے اَعضا لے کر اُنہیں کسی فاحِشہ کے ساتھ جوڑ دُوں؟ ہرگز نہیں! کیا تُم نہیں جانتے کہ جو کسی فاحِشہ سے صُحبت کرتا ہے، اُس کے ساتھ ایک جِسم ہو جاتا ہے؟ کیونکہ صحیفہ میں لِکھّا ہے، "وہ دونوں مِل کر ایک جِسم ہوں گے۔" مگر جو خُود کو خُداوؔند سے جوڑ دیتاہے وہ رُوحانی طور پر اُس کے ساتھ ایک ہو جاتا ہے۔

جنسی بدفعلی سے دُور رہو۔ اِنسان کے دُوسرے سارے گُناہ بَدن سے تعلّق نہیں رکھتے لیکن حرام کار اَپنے بَدن کا بھی گُنہگار ہے۔ کیا تُم نہیں جانتے کہ تمہارا بَدن اُس پاک رُوح کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُواہے اَور جسے تُم نے خُدا کی طرف سے پایا ہے؟ تُم اَپنے نہیں ہو۔ کیونکہ تُم قیمت سے خریدے گیٔے ہو۔ پس اَپنے بَدن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔

میرا مطلب یہ ہے، اگر تُم پاک رُوح کے کہنے پر چلوگے، تو جِسم کی بُری خواہشوں کو ہرگز پُورا نہ کروگے۔ کیونکہ جِسم پاک رُوح کے خِلاف خواہش کرتا ہے، اَور پاک رُوح جِسم کے خِلاف۔ یہ دونوں ایک دُوسرے کے مُخالف ہیں، تاکہ جو تُم چاہتے ہو وہ نہ کر سکو۔

Seja o primeiro
Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-29_22-07-56-