Publicidade

Temor do Senhor

Por Bíblia Online

O temor do Senhor é o princípio da sabedoria. Não se trata de medo, mas de reverência profunda, respeito e admiração diante da santidade e grandeza de Deus.

O princípio da sabedoria

A Escritura afirma que temer ao Senhor é o primeiro passo para a verdadeira sabedoria. Quem teme a Deus discerne o certo e aprende a viver com prudência.

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛

اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔

یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے،

اَور اُس قُدُّوس خُدا کا عِرفان ہی دانش ہے۔

یَاہوِہ کا خوف اِنسان کو حِکمت سِکھاتا ہے،

اَور سرفرازی سے پہلے فروتنی آتی ہے۔

اَور خُدا نے اِنسان سے فرمایا،

"دیکھو، یَاہوِہ کا خوف ہی حِکمت ہے،

اَور بدی سے دُور رہنا دانشمندی ہے۔"

یَاہوِہ کا خوف پاک ہے،

جو اَبد تک قائِم رہتاہے۔

یَاہوِہ کے قوانین یقینی،

اَور بالکُل راست ہیں۔

وہ قوانین سونے سے بیش قیمت ہیں،

بَلکہ کندن سے بھی زِیادہ،

وہ شہد سے بھی زِیادہ شیریں ہیں،

بَلکہ چھتّے سے ٹپکتے ہُوئے شہد سے بھی زِیادہ شیریں۔

اُن ہی سے آپ کا خادِم تنبیہ پاتاہے؛

اُن پر عَمل کرنے میں بڑا اجر ہے۔

Bênçãos do temor

Quem teme ao Senhor encontra vida longa, provisão e proteção. O temor de Deus nos guarda do mal e nos conduz à humildade.

فروتنی اَور یَاہوِہ کے خوف سے؛

دولت، عزّت اَور زندگی حاصل ہوتی ہے۔

یَاہوِہ کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے،

لیکن بدکار کی عمر گھٹا دی جاتی ہے۔

یَاہوِہ کا خوف زندگی کا چشمہ ہے،

جو اِنسان کو موت کے پھندوں سے چھُڑا لیتا ہے۔

بے لوث مَحَبّت اَور وفاداری سے گُناہ کا کفّارہ ہوتاہے؛

اَور یَاہوِہ کے خوف سے اِنسان بدی سے دُور رہتاہے۔

مُبارک ہے وہ آدمی جو سدا خُدا کا خوف رکھتا ہے،

لیکن جو اَپنا دِل سخت کر لیتا ہے، مُصیبت میں پڑ جاتا ہے۔

آزما کر دیکھو کہ یَاہوِہ کیسے مہربان ہیں؛

مُبارک ہے وہ آدمی جو اُن میں پناہ لیتا ہے۔

یَاہوِہ سے ڈرو، اَے اُن کے مُقدّسین،

کیونکہ جو اُن سے ڈرتے ہیں اُنہیں کچھ کمی نہیں ہوتی۔

Vivendo no temor do Senhor

Temer ao Senhor é obedecer seus mandamentos, andar em seus caminhos e amá-lo de todo coração. Essa reverência se expressa em justiça e integridade.

تُمہیں صرف یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کی پیروی کرنی ہے، اَور صرف اُن ہی کا خوف ماَننا ضروُری ہے۔ اُن ہی کے اَحکام کو ماننا اَور اُن ہی کے فرمانبردار رہنا اَور اُن ہی کی خدمت کرنا اَور اُن ہی سے لپٹے رہنا۔

اِس لیٔے تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام پر عَمل کرتے ہویٔے اُن کی راہوں پر چلتے ہویٔے اُن کا خوف ماننا۔

خوف کے ساتھ یَاہوِہ کی پرستش کرو؛

اَور کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔

اَے میرے بچّو! آؤ، میری سُنو؛

میں تُمہیں یَاہوِہ کا خوف ماَننا سِکھاؤں گا۔

تُم میں سے جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے

اَورجو بھلائی اَور عمر درازی کا خواہشمند ہے،

وہ اَپنی زبان کو بدی سے

اَور اَپنے لبوں کو جھُوٹ بولنے سے دُور رکھے۔

بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛

صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔

لہٰذا تُمہیں یَاہوِہ کا خوف رہے اِس لیٔے احتیاط سے فیصلہ سُنانا کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا کے ہاں نااِنصافی یا جانِبداری یا رشوت خوری نہیں ہے۔"

" تُم بہرے کو نہ بد دعا دینا، اَور نہ ہی اَندھے کے آگے کویٔی اَیسی شَے رکھنا جِس سے وہ ٹھوکر کھائے۔ بَلکہ اَپنے خُدا سے ڈرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

لہٰذا تُم ایک دُوسرے کو دھوکا مت دینا بَلکہ اَپنے خُدا سے ڈرنا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔

" اَور اگر تمہارا کویٔی ہم وطن اِسرائیلی مُفلس ہو جائے اَور تمہارے درمیان رہتے ہویٔے بھی تنگ دست ہو تو اُس کی مدد کرنا جَیسا کہ تُم کسی پردیسی یا مُسافر کی کرتے ہو تاکہ وہ تمہارے درمیان بسا رہے۔ اَور اُس سے کسی قِسم کا سُود یا فائدہ نہ لینا بَلکہ اَپنے خُدا سے ڈرنا تاکہ تمہارا ہم وطن بھایٔی تمہارے درمیان بسا رہے۔

"دوستوں، میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں اَور اُس کے بعد اَور کُچھ نہیں کر سکتے۔ لیکن مَیں تُمہیں جتائے دیتا ہُوں کہ کس سے ڈرنا چاہئے: اُس سے، جسے بَدن کو ہلاک کرنے، کے بعد اُسے جہنّم میں ڈال دینے کا اِختیار ہے۔ ہاں، میں تُم سے کہتا ہُوں، اُسی سے ڈرو۔

Seja o primeiro
Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-29_22-07-56-