Temor dos homens
O temor dos homens é uma armadilha que paralisa a fé. A Bíblia nos convida a trocar o medo humano pela confiança em Deus, que é nosso refúgio e escudo.
Não temas os homens
Deus é a nossa luz e salvação — de quem teremos medo? A Escritura nos encoraja a não temer aqueles que podem destruir o corpo, mas não a alma.
یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔
مُجھے کس کا ڈر ہے؟
یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔
مُجھے کس کی ہیبت ہے؟
جَب بدکار مُجھے کھا ڈالنے کے لیٔے
مُجھ پر چڑھ آئیں گے،
جَب میرے دُشمن اَور میرے مُخالف مُجھ پر حملہ کریں گے،
تو وہ خُود ہی ٹھوکر کھا کر گِر پڑیں گے۔
خواہ لشکر میرا محاصرہ کر لے،
میرا دِل خوف نہ کھائے گا؛
خواہ میرے خِلاف جنگ چھڑ جائے،
تَب بھی میں خُدا پر بھروسا رکھوں گا۔
اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں لیکن رُوح کو نہیں، مگر اُس سے ڈرو جو بَدن اَور رُوح دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سَکتا ہے۔
"دوستوں، میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں اَور اُس کے بعد اَور کُچھ نہیں کر سکتے۔ لیکن مَیں تُمہیں جتائے دیتا ہُوں کہ کس سے ڈرنا چاہئے: اُس سے، جسے بَدن کو ہلاک کرنے، کے بعد اُسے جہنّم میں ڈال دینے کا اِختیار ہے۔ ہاں، میں تُم سے کہتا ہُوں، اُسی سے ڈرو۔
Confiança em Deus acima do medo
Quando tememos a Deus, o medo dos homens perde o poder. O Senhor está conosco, e se Ele é por nós, quem será contra nós?
جَب مُجھ پر دہشت طاری ہوگی، تو مَیں آپ پر توکّل کروں گا۔
اُس خُدا پر جِس کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ تعریف ہے،
اُسی خُدا پر میں توکّل کرتا ہُوں اِس لیٔے مُجھے دہشت نہ ہوگی۔
فانی اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
یَاہوِہ میرے ساتھ ہیں، میں خوف نہ کروں گا۔
اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
اِس لیٔے ہم پُورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں،
"خُداوؔند میرا مددگار ہے؛ اِس لیٔے میں خوف نہ کروں گا۔
اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے۔"
لہٰذا تُم اُن سے مت ڈرنا۔ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری خاطِر لڑیں گے۔"
اَور تُم اَے آدَمزاد اُن کا یا اُن کی باتوں کا خوف نہ کرنا حالانکہ تُو جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں سے گھِرا ہُواہے اَور بِچھُّوؤں کے درمیان رہتاہے پھر بھی تُو نہ ڈرنا حالانکہ وہ ایک ضِدّی قوم ہیں تو بھی تُو اُن کی باتوں سے یا خُود اُن سے مت ڈرنا۔