Sobre ter filhos
Filhos são uma dádiva do Senhor, uma herança que Deus confia aos pais. A Bíblia celebra a maternidade e a paternidade como vocações sagradas e fontes de bênção.
Filhos: herança do Senhor
A Escritura declara que os filhos são bênção de Deus. Cada criança é um presente precioso confiado aos pais para ser cuidado com amor.
بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،
اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
جَوانی کے بیٹے
زورآور کے ہاتھ میں تیروں کی مانند ہوتے ہیں۔
مُبارک ہے وہ آدمی،
جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہوتاہے!
جَب وہ شہر کے پھاٹک پر اَپنے دُشمنوں سے اُلجھیں گے
تو شرمندہ نہ ہوں گے۔
تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛
اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی
شاخوں کی مانند ہوں گے۔
وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیں
اَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
خُدا نے اُنہیں برکت دی اَور اُن سے کہا، "پھُولو پھلو اَور تعداد میں بڑھو اَور زمین کو معموُر و محکُوم کرو۔ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں اَور ہر جاندار مخلُوق پرجو زمین پر چلتی پھرتی ہے، اِختیار رکھو۔"
Instruir nos caminhos de Deus
A Bíblia orienta os pais a instruir seus filhos nos caminhos do Senhor desde cedo, com dedicação, disciplina e exemplo.
بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے،
اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔
اِس لیٔے میرے اِن الفاظ کو اَپنے دِل و دماغ پر نقش کر لو اَور تُم اُنہیں اَپنے ہاتھوں پر نِشان کے طور پر باندھنا اَور اَپنی پیشانیوں پر ٹیکوں کی طرح لگا لو۔ گھر میں بیٹھتے، راہ پر چلتے، لیٹتے اَور اُٹھتے ہویٔے، تُم اِن کا ذِکر کیا کرنا؛ اَور اُنہیں اَپنے بچّوں کو سِکھایا کرنا۔
اَے اَولاد والو! اَپنے بچّوں پر اِتنی بھی سختی نہ کرو کہ وہ بے دِل ہو جایٔیں۔
اَپنے بیٹے کی تربّیت کرو اَور وہ تُمہیں چَین اَور آرام دے گا؛
وہ تمہاری جان کو مسرُور کرےگا۔
Cada vida é preciosa
Deus conhece e forma cada criança no ventre. Antes de nascer, Ele já nos separou e preparou um propósito para cada vida.
"اِس سے پیشتر کہ مَیں نے تُمہیں رحم میں خلق کیا، مَیں تُمہیں جانتا تھا،
اَور اِس سے قبل کہ تُم پیدا ہو، مَیں نے تُمہیں مخصُوص کیا؛
اَور تُمہیں قوموں کے لیٔے نبی مُنتخب کیا۔"
کیونکہ آپ نے میرے وُجُود کو پیدا کیا؛
اَور آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم میں صورت بخشی ہے۔
مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛
آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں،
اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔
اُس وقت میرا قالب آپ سے چھُپا نہ تھا۔
جَب مَیں پوشیدگی میں بنایا جا رہاتھا،
جَب مَیں زمین کی گہرائیوں میں مُرتّب کیا جا رہاتھا،
اَپنے دُشمنوں کے باعث بچّوں اَور شیرخواروں
کے لبوں سے بھی آپ نے اَپنی حَمد کروائی،
تاکہ اَپنے حریفوں اَور اِنتقام لینے والوں کو خاموش کر دیں،
لیکن یِسوعؔ نے فرمایا، "بچّوں کو میرے پاس آنے سے مت روکو کیونکہ آسمان کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔"