Publicidade

Todo poderoso

Por Bíblia Online

Deus é Todo-Poderoso — onipotente, onisciente e onipresente. Nada está além do seu alcance, nada escapa ao seu conhecimento e nada foge ao seu controle soberano.

O poder soberano de Deus

O Senhor reina sobre todas as coisas. Desde a criação do universo até os detalhes da nossa vida, seu poder se manifesta de forma absoluta e inesgotável.

"آہ اَے یَاہوِہ قادر آپ نے اَپنی عظیم قُدرت اَور بڑھائے ہُوئے بازو سے آسمان اَور زمین کو خلق کیا۔ آپ کے لیٔے کویٔی کام ناممکن نہیں ہے۔

"دیکھ، میں یَاہوِہ تمام نَوع اِنسان کا خُدا ہُوں۔ کیا میرے لیٔے کویٔی کام مُشکل ہے؟

یَاہوِہ عظیم ہیں اَور بڑی سِتائش کے لائق ہیں؛

اُن کی عظمت ادراک سے باہر ہے۔

اَے یَاہوِہ، عظمت، قُدرت،

جلال، شان و شوکت،

یعنی آسمان اَور زمین کی ہر چیز آپ ہی کا ہے۔

اَے یَاہوِہ بادشاہی بھی آپ ہی کی ہے؛

اَور بطور حاکم آپ ہی سَب پر سرفراز ہیں۔

اَور دولت اَور عزّت آپ کی طرف سے آتی ہیں؛

اَور آپ ہی سَب چیزوں پر حُکمران ہیں۔

اِختیار اَور قُدرت آپ ہی کے ہاتھ میں ہیں،

اَور سَب کو توانائی اَور سرفرازی آپ ہی بخشتے ہیں۔

کیونکہ خُدا کی اَزلی قُدرت اَور اُلُوہیّت جو اُس کی اَندیکھی صِفات ہیں دُنیا کی پیدائش کے وقت سے اُس کی بنائی ہویٔی چیزوں سے اَچھّی طرح ظاہر ہیں۔ لہٰذا اِنسان کے پاس کویٔی عُذر نہیں۔

Nada é impossível para Deus

Para Deus não há impossíveis. O que parece inalcançável aos nossos olhos é plenamente realizável nas mãos do Todo-Poderoso.

کیونکہ خُدا کا کویٔی بھی کلام کبھی ناکام نہیں ہوتا۔"

دعا میں آپ نے کہا، "اَے اَبّا، اَے باپ، آپ کے لیٔے سَب کُچھ ممکن ہے۔ ہو سکے تو اِس پیالہ کو میرے سامنے سے ہٹا لیں، تو بھی میری مرضی نہیں بَلکہ آپ کی مرضی پُوری ہو۔"

یَاہوِہ ہی مُفلس کر دیتے ہیں اَور وُہی دولتمند بناتے ہیں؛

وُہی پست کرتے ہیں اَور وُہی سرفراز کرتے ہیں۔

وہ گہری اَور خُفیہ چیزوں کو آشکارا کرتا ہے؛

وُہی جانتا ہے کہ تاریکی میں کیا ہے،

اَور نُور اُس کے ساتھ ہمیشہ قائِم رہتاہے۔

O Rei eterno

Deus é o Rei eterno, imortal, invisível, único Deus sábio. Seu trono é desde a eternidade e seu reino não terá fim.

خُداوؔند خُدا جو ہے اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے، یعنی قادرمُطلق فرماتا ہے، "میں اَلفا اَور اَومیگا یعنی اِبتدا اَور اِنتہا ہُوں۔"

اَب اَزلی بادشاہ یعنی اُس غَیر فانی، نادیدہ، واحد خُدا کی عزّت اَور خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین!

یہ زمین اَور اُس کی ساری چیزیں یَاہوِہ ہی کی مِلکیّت ہیں،

جہان اَور اہلِ جہان بھی جو اِس میں رہتے سَب اُن ہی کے ہیں؛

اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! ہمیں بحال کریں؛

اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،

تاکہ ہم بچ جایٔیں۔

Refúgio no Todo-Poderoso

O poder de Deus é nosso abrigo. Em tempos de tempestade, podemos descansar na certeza de que Ele sustenta e protege os seus.

جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے،

وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔

میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: "وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں،

وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔"

اِس سے پہلے کہ کویٔی لفظ میری زبان پر آئے،

اَے یَاہوِہ، آپ اُسے پُوری طرح سے جانتے ہیں۔

رُوحانی جنگ کے ہتھیار

آخِری بات یہ ہے کہ تُم خُداوؔند میں اَور اُس کی قُوّت سے معموُر ہوکر مضبُوط بَن جاؤ۔

کیونکہ مُجھے یقین ہے کہ نہ موت نہ زندگی، نہ فرِشتے نہ شیطان کے لشکر، نہ حال کی چیزیں نہ مُستقبِل کی اَور نہ کویٔی قُدرتیں، نہ بُلندی نہ پستی نہ کویٔی اَور کائِنات کی چیزیں ہمیں خُدا کی اُس مَحَبّت سے جُدا نہ کر سکے گی جو ہمارے المسیح یِسوعؔ میں ہے۔

اَے پیارے چُھوٹے بچّوں! تُم خُدا سے ہو اَور اُن پر غالب آ گئے ہو کیونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے کہیں زِیادہ بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔

میں اُنہیں اَور اَپنی پہاڑی کے آس پاس کے علاقہ کو برکت دُوں گا۔ میں عَین موسم میں مینہ برساؤں گا اَور برکت کی بارش ہوگی۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_12-11-46-