Publicidade

Valioso

Por Bíblia Online

Cada ser humano é precioso aos olhos de Deus. As Escrituras revelam que fomos criados à imagem divina, resgatados por alto preço e chamados para um propósito eterno.

O valor que Deus nos dá

Nosso valor não vem de conquistas ou aparências, mas do fato de sermos amados pelo Criador. Deus cuida até dos passarinhos — quanto mais de nós!

کیا ایک سِکّے میں دو گوریّاں نہیں بکتیں؟ لیکن اُن میں سے ایک بھی تمہارے آسمانی باپ کی مرضی کے بغیر زمین پر نہیں گِر سکتی۔ اَور یہاں تک کہ تمہارے سَر کے سبھی بال بھی گنے ہُوئے ہیں۔ لہٰذا ڈرو مت؛ تمہاری قیمت تو بہت سِی گوریّوں سے بھی زِیادہ ہے۔

پس اِنسان کی قدر تو بھیڑ سے کہیں زِیادہ ہے! اِس لیٔے سَبت کے دِن نیکی کرنا روا ہے۔"

اگرچہ دو سِکّوں میں پانچ گوریّاں نہیں بکتیں لیکن خُدا اُن میں سے کسی کو بھی فراموش نہیں کرتا۔ یقیناً، تمہارے سَر کے سبھی بال بھی گنے ہُوئے ہیں۔ لہٰذا ڈرو مت؛ تمہاری قیمت تو بہت سِی گوریّوں سے بھی زِیادہ ہے۔

ہَوا کے پرندوں کو دیکھو، جو نہ تو بوتے ہیں اَور نہ ہی فصل کو کاٹ کر کھتّوں میں جمع کرتے ہیں، پھر بھی تمہارا آسمانی باپ اُنہیں کھِلاتاہے۔ کیا تمہاری قدر و قیمت پرندوں سے بھی زِیادہ نہیں ہے؟

Preciosos aos olhos de Deus

O Senhor declara que somos preciosos e valiosos aos seus olhos. Ele nos chama de propriedade exclusiva e nos reveste de glória.

چونکہ تُم میری نگاہ میں بیش قیمت اَور محترم ٹھہرے،

اَور چونکہ مَیں نے تُجھ سے مَحَبّت رکھی،

اِس لیٔے مَیں تمہارے بدلے میں دُوسرے آدمیوں کو،

اَور تمہاری جان کے عوض میں مُختلف اُمّتوں کو دے دُوں گا۔

اَب اگر تُم پُوری طرح میری فرمانبرداری کرو اَور میرے عہد پر چلو تو تمام قوموں میں سے تُم ہی میری خاص مِلکیّت ٹھہروگے حالانکہ ساری زمین میری ہے۔

صِیّونؔ کا جلال

اُٹھ، مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا،

اَور یَاہوِہ کا جلال تُجھ پر آشکار ہُوا۔

O verdadeiro valor

A Bíblia nos ensina que a fé, a integridade e o caráter são mais valiosos que ouro ou prata. O que tem valor eterno transcende o material.

اَورجو کویٔی المسیح یِسوعؔ میں ہے اُس کا ختنہ کرانا یا نہ کرانا اِتنا مفید نہیں۔ جِتنا مفید المسیح پر ایمان رکھناہے جو مَحَبّت کے ذریعہ اثر کرتا ہے۔

مَحَبّت اَور سچّائی تُم سے جُدا نہ ہونے پائیں؛

بَلکہ تُم اُنہیں اَپنے گلے کا ہار بنائے رکھنا،

اَور اَپنے دِل کی تختی پر لِکھ لینا۔

تَب تُم خُدا اَور اِنسان کی نگاہ میں

مقبُول ہوگے اَور نیک نام حاصل کروگے۔

راستباز کی زبان خالص چاندی کی مانند ہے،

لیکن بدکار کے دِل کی کویٔی قیمت نہیں ہوتی۔

نیک چلن بیوی کون پا سَکتا ہے؟

کیونکہ وہ لعلوں سے بھی زِیادہ قیمتی ہے۔

لیکن، میری جان میرے لیٔے کویٔی قدر و قیمت نہیں رکھتی؛ میں تو بس یہ چاہتا ہُوں کہ میری دَوڑ پُوری ہو جائے اَور مَیں خُدا کے فضل کی خُوشخبری سُنانے کا کام جو خُداوؔند یِسوعؔ نے مُجھے دیا ہے کو پُوری صداقت سے کرلُوں۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-