Vida
A vida é um dom precioso de Deus. Desde a concepção até a eternidade, as Escrituras revelam o propósito, o valor e a plenitude da vida que o Senhor nos oferece.
Deus, o autor da vida
O Senhor é quem dá a vida e a sustenta. Cada ser humano foi formado por suas mãos com propósito e intenção divina.
یَاہوِہ خُدا نے زمین کی مٹّی سے اِنسان کو بنایا اَور اُس کے نتھنوں میں زندگی کا دَم پھُونکا اَور آدمؔ زندہ نَفس بنا۔
کیونکہ آپ نے میرے وُجُود کو پیدا کیا؛
اَور آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم میں صورت بخشی ہے۔
مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛
آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں،
اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔
اُس وقت میرا قالب آپ سے چھُپا نہ تھا۔
جَب مَیں پوشیدگی میں بنایا جا رہاتھا،
جَب مَیں زمین کی گہرائیوں میں مُرتّب کیا جا رہاتھا،
آپ کی آنکھوں نے میرے غَیر مُرتّب اجزا کو دیکھا تھا؛
میرے مُقرّرہ ایّام کا کُل حِساب آپ کی کِتاب میں درج کر دیا گیا تھا،
حالانکہ اُن میں سے ایک کا بھی وُجُود نہیں تھا۔
کیونکہ زندگی کا چشمہ آپ کے پاس ہے؛
اَور آپ کے نُور کی بدولت ہم رَوشنی پاتے ہیں۔
میں عمر بھر یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاتا رہُوں گا؛
اَور جَب تک جیتا رہُوں گا، میں اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔
A vida em Cristo
Jesus é o caminho, a verdade e a vida. Nele encontramos sentido, plenitude e a promessa de vida abundante e eterna.
یِسوعؔ نے جَواب میں فرمایا، "راہ اَور حق اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ میرے وسیلہ کے بغیر کویٔی باپ کے پاس نہیں آتا۔
چور صِرف چُرانے، ہلاک کرنے اَور برباد کرنے آتا ہے؛ میں آیا ہُوں کہ لوگ زندگی پائیں اَور کثرت سے پائیں۔
یِسوعؔ نے اُس سے فرمایا، "قیامت اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ جو کویٔی مُجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ مَرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا اَورجو کویٔی زندہ ہے اَور مُجھ پر ایمان لاتا ہے کبھی نہ مَرے گا۔ کیا تُو اِس پر ایمان رکھتی ہے؟"
یِسوعؔ نے فرمایا، "زندگی کی روٹی میں ہی ہُوں، جو میرے پاس آئے گا کبھی بھُوکا نہ رہے گا اَورجو مُجھ پر ایمان لایٔے گا کبھی پیاسا نہ ہوگا۔
جو کویٔی مُجھ پر ایمان لاتا ہے، جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: اُس کے اَندر سے آبِ حیات کے دریا جاری ہو جایٔیں گے۔"
"شَریعت کے اِعتبار سے تو میں صلیب پر مَر چُکا ہُوں تاکہ مَیں خُدا کے اِعتبار سے زندہ ہو جاؤں۔ مَیں المسیح کے ساتھ جِسمانی طور سے مصلُوب ہو چُکا ہُوں اَور مَیں زندہ نہیں ہُوں، بَلکہ المسیح مُجھ میں زندہ ہے۔ اَورجو زندگی اَب مَیں گزار رہا ہُوں، وہ خُدا کے بیٹے پر ایمان لانے کی وجہ سے گزار رہا ہُوں، جِس نے مُجھ سے مَحَبّت کی اَور میرے لیٔے اَپنی جان قُربان کر دی۔
"شَریعت کے اِعتبار سے تو میں صلیب پر مَر چُکا ہُوں تاکہ مَیں خُدا کے اِعتبار سے زندہ ہو جاؤں۔ مَیں المسیح کے ساتھ جِسمانی طور سے مصلُوب ہو چُکا ہُوں اَور مَیں زندہ نہیں ہُوں، بَلکہ المسیح مُجھ میں زندہ ہے۔ اَورجو زندگی اَب مَیں گزار رہا ہُوں، وہ خُدا کے بیٹے پر ایمان لانے کی وجہ سے گزار رہا ہُوں، جِس نے مُجھ سے مَحَبّت کی اَور میرے لیٔے اَپنی جان قُربان کر دی۔
Vivendo com sabedoria
A Bíblia nos orienta a viver com sabedoria, aproveitando bem o tempo, guardando o coração e buscando a vontade de Deus para cada dia.
ہمیں صحیح طور سے اَپنی زندگی کے دِن گننا سکھائیں،
تاکہ ہمارے دِل کو دانائی حاصل ہو۔
اَے میرے بیٹے! سُنو اَور مَیں جو کچھ کہتا ہُوں اُسے قبُول کر لو،
اَور تمہاری عمر دراز ہوگی۔
سَب سے بڑھ کر اَپنے دِل کی حِفاظت کرنا،
کیونکہ وہ زندگی کا سرچشمہ ہے۔
سَب سے بڑھ کر اَپنے دِل کی حِفاظت کرنا،
کیونکہ وہ زندگی کا سرچشمہ ہے۔
جو حِکمت حاصل کرتا ہے اَپنی جان کو عزیز رکھتا ہے؛
اَورجو فہم سے لو لگائے رہتاہے، کامیاب ہوتاہے۔
جو اَپنے مُنہ کی نگہبانی کرتا ہے وہ اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے،
لیکن جسے اَپنی زبان پر قابُو نہیں وہ برباد ہو جائے گا۔
جو تربّیت قبُول کرتا ہے وہ زندگی کی راہ بتاتا ہے،
لیکن جو تنبیہ کو ٹھکراتا ہے وہ دُوسروں کو گُمراہ کرتا ہے۔
یَاہوِہ کا خوف زندگی کا چشمہ ہے،
جو اِنسان کو موت کے پھندوں سے چھُڑا لیتا ہے۔
جو آدمی راستی اَور شفقت کی پیروی کرتا ہے
زندگی، اِقبالمندی اَور عزّت پاتاہے۔
پس غور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتےہو، نادانوں کی طرح نہیں بَلکہ داناؤں کی طرح چلو، اَور ہر موقع کو غنیمت سمجھو، کیونکہ دِن بُرے ہیں۔
A vida no dia a dia
Cada dia é uma oportunidade de glorificar a Deus. A Escritura nos chama a viver com propósito, confiança e fé prática.
اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ دِکھائیں،
اَور مُجھے اَپنی راہوں کی تعلیم دیں؛
یقیناً نیکی اَور شفقت و مَحَبّت
عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی،
اَور مَیں ہمیشہ یَاہوِہ کے گھر میں،
سکونت کروں گا۔
خواہ میرا جِسم اَور میرا دِل جَواب دے دیں،
تو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت
اَور میرا بَخرہ ہیں۔
یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔
وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛
یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں
اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔
چونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں،
اِس لیٔے اَپنے نام کی خاطِر میری رہبری اَور رہنمائی کریں۔
مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے،
میں یہ چاہتا ہُوں:
عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں،
یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں
اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔
یَاہوِہ کے سامنے خاموشی سے کھڑے رہو اَور صبر سے اُن کی آس رکھیں؛
جَب لوگ اَپنی روِشوں میں کامیاب ہُوں،
اَور اَپنے بُرے منصُوبے پایۂ تکمیل تک پہُنچائیں،
تَب آپ پریشان نہ ہوں۔
مَیں آپ کے قوانین کو کبھی نہ بھُولوں گا،
کیونکہ اُن ہی کے وسیلہ سے آپ نے مُجھے محفوظ رکھا ہے۔
Prioridades e eternidade
Jesus nos lembra que a vida é mais que comida e o corpo mais que roupa. O que importa é buscar o Reino de Deus e viver para a eternidade.
"اِس لیٔے میں تُم سے کہتا ہُوں کہ نہ تو اَپنی جان کی فکر کرو، تُم کیا کھاؤگے یا کیا پیوگے؛ اَور نہ اَپنے بَدن کی کہ کیا پہنوگے؟ کیا جان خُوراک سے اَور بَدن پوشاک سے بڑھ کر نہیں؟ ہَوا کے پرندوں کو دیکھو، جو نہ تو بوتے ہیں اَور نہ ہی فصل کو کاٹ کر کھتّوں میں جمع کرتے ہیں، پھر بھی تمہارا آسمانی باپ اُنہیں کھِلاتاہے۔ کیا تمہاری قدر و قیمت پرندوں سے بھی زِیادہ نہیں ہے؟ کیا تُم میں کویٔی اَیسا ہے جو فکر کرکے اَپنی عمر میں ایک گھڑی بھی بڑھا سکے؟
آدمی اگر ساری دُنیا حاصل کر لے، مگر اَپنی جان کا نُقصان اُٹھائے اُسے کیا فائدہ ہوگا؟
تَب اُنہُوں نے مجمع کے ساتھ اَپنے شاگردوں کو بھی اَپنے پاس بُلایا اَور اُن سے مُخاطِب ہویٔے: "جو کویٔی میری پیروی کرنا چاہے تو وہ خُودی کا اِنکار کرے، اَپنی صلیب اُٹھائے اَور میرے پیچھے ہولے۔ کیونکہ جو کویٔی اَپنی جان کو باقی رکھنا چاہتاہے وہ اُسے کھویٔے گا، لیکن جو کویٔی میری اَور انجیل کی خاطِر اَپنی جان کھو دیتاہے وہ اُسے محفوظ رکھےگا۔ آدمی اگر ساری دُنیا حاصل کر لے، مگر اَپنی جان کا نُقصان اُٹھائے اُسے کیا فائدہ ہوگا؟ یا آدمی اَپنی جان کے بدلے میں کیا دے گا؟ جو کویٔی اِس زناکار اَور گُناہ آلُود پُشت میں مُجھ سے اَور میرے کلام سے شرمائے گا تو اِبن آدمؔ بھی جَب وہ اَپنے باپ کے جلال میں مُقدّس فرشتوں کے ساتھ آئے گا، اُس سے شرمائے گا۔"
اَور حُضُور نے اُن سے کہا، "خبردار! ہر طرح کے لالچ سے دُور رہو؛ کسی کی زندگی کا اِنحصار اُس کے مال و دولت کی کثرت پر نہیں ہے۔"
اَبدی زندگی یہ ہے کہ وہ آپ کو حقیقی سچّا خُدا جانیں، اَور یِسوعؔ المسیح کو بھی جانیں جسے آپ نے بھیجا ہے۔
کیونکہ گُناہ کی مزدُوری موت ہے لیکن خُدا کی بخشش ہمارے خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں اَبدی زندگی ہے۔
اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بَلکہ خُدا کو موقع دو کہ وہ تمہاری عقل کو نیا بنا کر تُمہیں سراسر بدل ڈالے تاکہ تُم اَپنے تجربہ سے خُدا کی نیک، پسندِیدہ اَور کامِل مرضی کو مَعلُوم کر سکو۔
کیونکہ ہم ایمان کے سہارے زندگی گزارتے ہیں، نہ کہ آنکھوں دیکھے پر۔
سَب کے ساتھ کوشش کرکے صلاح و سلامتی سے رہو اَور اُس پاکیزگی کے طالب رہو جِس کے بغیر کویٔی خُداوؔند کو نہ دیکھے گا۔
اَور جَیسا ہم پہلے ہی تُمہیں حُکم دے چُکے ہیں، ہر شخص خاموشی سے اَپنے کام میں لگا رہے اَور اَپنے ہاتھوں سے محنت کرے، تاکہ غَیر مسیحی لوگ تمہاری روزمرّہ کی زندگی کو دیکھ کر تُمہیں عزّت دیں اَور تُم کسی چیز کے مُحتاج نہ رہو۔
جو بھی کام کرو اُسے دِل و جان سے کرو، گویا یہ جان کر کہ خُداوؔند کے لیٔے کر رہے ہو، نہ کہ کسی اِنسان کے لیٔے۔ کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند تُمہیں اِس کے عوض میں وعدہ کی ہُوئی مِیراث دے گا۔ کیونکہ تُم واقعی المسیح کی خدمت کر رہے ہو۔
مُبارک ہے وہ آدمی جو آزمائش کے وقت صبر سے کام لیتا ہے، کیونکہ جَب مقبُول ٹھہرے گا تو زندگی کا تاج پایٔےگا جِس کا خُداوؔند نے اَپنے مَحَبّت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔
تُم میں کون دانشمند اَور سمجھدار ہے؟ جو اَیسا ہو وہ اَپنے کاموں کو نیک چال چلن کے وسیلہ سے اُس حلیمی کے ساتھ ظاہر کرے جو حِکمت سے پیدا ہوتی ہے۔
جَیسا کہ کِتاب مُقدّس کا بَیان ہے،
"جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے
اَور اَچھّے دِن دیکھنے کا خواہشمند ہے،
وہ اَپنی زبان کو بدی سے
اَور اَپنے لبوں کو دغا کی باتوں سے باز رکھے۔
بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛
صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔
ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
ہر چیز کے لیٔے ایک وقت ہوتاہے،
اَور آسمان کے تلے ہر ایک کام کرنے کا ایک موقع ہوتاہے:
کیونکہ آج مَیں تُمہیں حُکم دیتا ہُوں کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اُن کی راہوں پر فرمانبرداری سے چلو اَور اُن کے اَحکام، قوانین اَور آئین پر عَمل کرو؛ تَب تُم زندہ رہوگے اَور شُمار میں بڑھوگے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا اُس مُلک میں تُمہیں برکت بخشیں گے جِس پر تُم قبضہ کرنے کو جا رہے ہو۔
اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔
ہماری عمر کی میعاد محض ستّر بَرس ہے،
اَور اگر ہم میں قُوّت ہو تو اسّی بَرس؛
لیکن یہ عرصہ محض مشقّت اَور رنج و غم میں گزر جاتا ہے،
کیونکہ یہ دِن جلد چلے جاتے ہیں اَور ہم رخصت ہو جاتے ہیں۔
"اَے یَاہوِہ! مُجھے میری زندگی کا اَنجام
اَور میری عمر کی میعاد بتا دیں؛
مُجھے یہ بتائیں کہ میری زندگی کتنی تیزرَو ہے۔
آپ نے میری عمر بالشت بھر کی رکھی ہے؛
میری زندگی کی میعاد آپ کے سامنے ہیچ ہے۔
ہر آدمی کی زندگی محض دَم بھر کی ہے،
خواہ وہ کتنا طاقتور ہو۔
"دراصل اِنسان محض ایک چلتا پھرتا سایہ ہے:
وہ سرگرم رہتاہے لیکن اُس سے کیا فائدہ؛
وہ دولت جمع کرتا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ وہ کس کے ہاتھ لگے گی۔
تُم میں سے جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے
اَورجو بھلائی اَور عمر درازی کا خواہشمند ہے،
وہ اَپنی زبان کو بدی سے
اَور اَپنے لبوں کو جھُوٹ بولنے سے دُور رکھے۔
بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛
صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔
بُڑھاپے کے سفید بال شان و شوکت کا وہ تاج ہیں؛
جسے راستباز زندگی کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔
جِس طرح پانی میں آدمی کا اَور اُس کے چہرہ کا عکس ایک سا دِکھائی دیتاہے،
اُسی طرح آدمی کا عکس آدمی کے دِل سے ظاہر ہوتاہے۔