Vitória
A vitória do cristão não depende de suas próprias forças, mas do poder de Deus que opera em nós. As Escrituras declaram que somos mais que vencedores por meio daquele que nos amou.
A vitória vem de Deus
O Senhor luta por nós. Quando confiamos nele, nenhuma arma forjada contra nós prosperará e nenhum inimigo prevalecerá.
کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری خاطِر تمہارے دُشمنوں سے لڑ کر تُمہیں فتح دِلانے کے لیٔے تمہارے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔"
اَور یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، "اُن سے نہ ڈرو۔ مَیں نے اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔ اُن میں سے کویٔی بھی تمہارا مُقابلہ نہیں کر سکےگا۔"
جنگ کے دِن کے لیٔے گھوڑا تو تیّار کیا جاتا ہے،
البتّہ فتح یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔
کیونکہ آپ کے لوگ نہ تو اَپنی تلوار کے بَل پر اُس مُلک پر قابض ہُوئے،
اَور نہ اُن کے بازو کی طاقت ہی نے اُنہیں فتح بخشی؛
بَلکہ وہ آپ کے داہنے ہاتھ، آپ کے بازو کی طاقت،
اَور آپ کے چہرہ کے نُور سے فتحیاب ہُوئے،
کیونکہ آپ کو اُن سے مَحَبّت تھی۔
کیونکہ آپ میرے بادشاہ اَور میرے خُدا ہیں،
جو یعقوب کے حق میں نَجات کا حُکم صادر فرماتے ہیں۔
Mais que vencedores
Em todas as circunstâncias, a fé nos dá a vitória. O mundo tenta nos derrubar, mas Cristo já venceu o mundo e nos faz triunfar.
کیونکہ جو کویٔی خُدا سے پیدا ہُواہے وہ دُنیا پر غالب آتا ہے۔ اَور جِس غلبہ سے دُنیا مغلُوب ہوتی ہے وہ ہمارا ایمان ہے۔
پھر بھی اِن سَب حالتوں میں ہمیں اَپنے مَحَبّت کرنے والے کے وسیلہ سے بڑی شاندار فتح حاصل ہوتی ہے۔ کیونکہ مُجھے یقین ہے کہ نہ موت نہ زندگی، نہ فرِشتے نہ شیطان کے لشکر، نہ حال کی چیزیں نہ مُستقبِل کی اَور نہ کویٔی قُدرتیں، نہ بُلندی نہ پستی نہ کویٔی اَور کائِنات کی چیزیں ہمیں خُدا کی اُس مَحَبّت سے جُدا نہ کر سکے گی جو ہمارے المسیح یِسوعؔ میں ہے۔
پس ہم اِن باتوں کے بارے میں اَور کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مُخالف ہو سَکتا ہے؟
"اَے موت، تیری فتح کہاں رہی؟
اَے موت! تیرا ڈنک کہاں رہا؟"
موت کا ڈنک گُناہ ہے، اَور گُناہ کا زور شَریعت ہے۔ مگر خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہمیں فتح بخشتا ہے۔
Força para a batalha
Deus nos reveste com sua armadura espiritual, nos fortalece e nos encoraja. Mesmo que o justo caia sete vezes, ele se levanta.
چنانچہ تُم خُدا کے تمام ہتھیار باندھ کر تیّار ہو جاؤ، تاکہ جَب اُن کے حملہ کرنے کا بُرا دِن آئے، تو تُم اُن کا مُقابلہ کر سکو، اَور اُنہیں پُوری طرح شِکست دے کر قائِم بھی رہ سکو۔
کیونکہ راستباز سات بار گِرے تو بھی اُٹھ کھڑا ہوتاہے،
لیکن بدکار آفت میں مُبتلا ہوکر پڑے ہی رہتے ہیں۔
ہم خُدا کی مدد سے فتح حاصل کریں گے،
اَور وُہی ہمارے دُشمنوں کو پامال کریں گے۔
تمہارے آس پاس ایک ہزار گِر جایٔیں گے،
اَور تمہارے داہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار،
لیکن وہ تمہارے نزدیک نہ آئے گی۔
جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔