Publicidade

A volta de Jesus

Por Bíblia Online

A volta de Jesus é uma das maiores promessas da Bíblia. Cristo prometeu que retornará em glória, e os cristãos vivem na expectativa desse dia triunfante.

A promessa do retorno

Jesus prometeu aos discípulos que voltaria. Os anjos confirmaram essa promessa na ascensão, e os apóstolos ensinaram que Ele virá com poder.

میرے باپ کے یہاں بہت سے رِہائشی مقام ہیں؛ اگر نہ ہوتے، تو مَیں تُمہیں بتا دیتا مَیں تمہارے لیٔے جگہ تیّار کرنے وہاں جا رہا ہُوں۔ اَور اگر مَیں جا کر تمہارے لیٔے جگہ تیّار کروں، تو واپس آکر تُمہیں اَپنے ساتھ لے جاؤں گا تاکہ جہاں میں ہُوں وہاں تُم بھی ہو۔

اِن باتوں کے بعد وہ اُن کے دیکھتے دیکھتے آسمان میں اُوپر اُٹھا لیٔے گیٔے۔ اَور بدلی نے یِسوعؔ المسیح کو اُن کی نظروں سے چھُپا لیا۔

جَب وہ ٹِکٹِکی باندھے یِسوعؔ المسیح کو آسمان کی طرف جاتے ہویٔے دیکھ رہے تھے، تو دیکھو دو مَرد سفید لباس میں اُن کے پاس آ کھڑے ہویٔے۔ اَور کہنے لگے، "اَے گلِیلی مَردو، تُم کھڑے کھڑے آسمان کی طرف کیوں دیکھ رہے ہو؟ یہی یِسوعؔ جو تمہارے پاس سے آسمان پر اُٹھائے گیٔے ہیں، اِسی طرح پھر آئیں گے جِس طرح تُم لوگوں نے یِسوعؔ کو آسمان پر جاتے دیکھاہے۔"

جو اِن سَب باتوں کی تصدیق کرنے والے ہیں، فرماتے ہیں، "بے شک میں جلد آنے والا ہُوں۔"

آمین۔ اَے خُداوؔند یِسوعؔ، آئیے۔

مُختصر: دعوت اَور اِنتباہ

"خُداوؔند یِسوعؔ فرماتے ہیں، دیکھ! میں جلد آنے والا ہُوں! اَور ہر ایک کو اُس کے عَمل کے مُطابق دینے کے لیٔے اجر میرے پاس مَوجُود ہے۔

Os sinais e o momento

Ninguém sabe o dia nem a hora. Jesus alertou sobre falsos sinais e nos chamou à vigilância constante, pois Ele virá como ladrão na noite.

نامعلوم دِن اَور وقت

"مگر وہ دِن اَور وقت کب آئے گا کویٔی نہیں جانتا، نہ تو آسمان کے فرشتے جانتے ہیں، اَور نہ بیٹا، صِرف آسمانی باپ جانتے ہیں۔ جَیسا حضرت نُوح کے دِنوں میں ہُوا تھا وَیسا ہی اِبن آدمؔ کی آمد کے وقت ہوگا۔ کیونکہ جِس طرح سیلاب سے پہلے کے دِنوں میں لوگ کھاتے پیتے اَور شادی کرتے کراتے رہے، جَب تک حضرت نُوح اُس لکڑی کے جہاز میں داخل نہ ہو گیٔے۔ اَور جَب تک کہ سیلاب آکر اُنہیں بہانہ لے گیا اُن سَب کو خبر تک نہ ہویٔی۔ اُسی طرح اِبن آدمؔ کی آمد بھی ہوگی۔

نا مَعلُوم دِن اَور وقت

"مگر وہ دِن اَور وقت کب آئے گا کویٔی نہیں جانتا، نہ تو آسمان کے فرشتے جانتے ہیں، اَور نہ بیٹا، صِرف آسمانی باپ جانتے ہیں۔

المسیح کی آمد کا دِن

اَب، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہمیں وقت اَور تاریخوں کی بابت تُمہیں لکھنے کی کویٔی ضروُرت نہیں۔ کیونکہ تُم اَچھّی طرح جانتے ہو کہ خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن رات کے چور کی مانند اَچانک آ جایٔےگا۔ جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، "اَمن اَور سلامتی ہے،" اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔

"پس جاگتے رہو کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ تمہارا خُداوؔند کِس دِن آئے گا۔ لیکن یہ جان لو کہ اگر گھر کے مالک کو مَعلُوم ہو تاکہ چور رات کو کِس وقت آئے گا تو وہ جاگتا رہتا اَور اَپنے گھر میں نقب نہ لگنے دیتا۔ پس تُم بھی تیّار رہو کیونکہ جِس گھڑی تُمہیں اُمّید تک نہ ہوگی اِبن آدمؔ اُسی وقت آ جائے گا۔

خُداوؔند کی دُوسری آمد کی نِشانیاں

اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی دُوسری آمد اَور اُن کے پاس اَپنے جمع ہونے کی بابت تُم سے یہ درخواست کرتے ہیں، کہ اَیسی کسی افواہ سے کہ خُداوؔند کی آمد کا دِن آ گیا، پریشان نہ ہونا اَور نہ گھبرانا۔ یا اگر کویٔی کہے کہ اِس دِن کو کسی رُوح نے اُس پر ظاہر کیا ہے یا وہ ہمارے کسی خاص پیغام یا خط سے اُسے مَعلُوم ہُواہے تو یقین مت کرنا۔ نہ ہی کسی طرح کسی کے فریب میں آنا کیونکہ وہ دِن نہیں آئے گا جَب تک کہ لوگ خُدا کے خِلاف ایمان سے برگشتہ نہ ہو جایٔیں، اَور وہ مَرد گُناہ یعنی ہلاکت کا فرزند ظاہر نہ ہو جائے۔ وہ ہر نام نہاد خُدا یا عبادت کے لائق کسی بھی چیز کی جو خُدا یا معبُود کہلاتی ہے اُس کی مُخالفت کرےگا، وہ خُود کو اِن سَب سے بڑا معبُود ٹھہرائے گا اَور یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بیٹھ کر اَپنے خُدا ہونے کا اعلان کر دے گا۔

A glória da segunda vinda

Cristo voltará nas nuvens, com poder e grande glória. Os mortos em Cristo ressuscitarão, e os vivos serão arrebatados para encontrá-lo nos ares.

کیونکہ خُداوؔند خُود بڑی للکار کے ساتھ اَور مُقرّب فرشتہ کی آواز اَور خُدا کی نرسنگے کی آواز کے ساتھ آسمان سے نازل ہوں گے اَور خُداوؔند المسیح میں جو لوگ مَر چُکے، سَب سے پہلے زندہ ہو جایٔیں گے۔ اُس کے بعد پھر ہم جو اُس وقت زندہ باقی ہوں گے، اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیٔے جایٔیں گے تاکہ آسمان میں خُداوؔند کا اِستِقبال کریں گے اَور ہمیشہ خُداوؔند کے ساتھ رہیں گے۔

"لیکن اُن دِنوں، کی مُصیبت کے بعد،

" سُورج تاریک ہو جائے گا،

اَور چاند کی رَوشنی جاتی رہے گی؛

آسمان سے سِتارے گِریں گے،

اَور آسمان کی قُوّتیں ہلایٔی جایٔیں گی۔

"اُس وقت لوگ اِبن آدمؔ کو بادلوں میں عظیم قُدرت اَور جلال کے ساتھ آتا دیکھیں گے۔ اَور تَب حُضُور اَپنے فرشتوں کو بھیج کر آسمان کی اِنتہا سے زمین کی اِنتہا تک چاروں طرف سے، اَپنے برگُزیدہ لوگوں کو جمع کریں گے۔

بھیڑ اَور بکریاں

"جَب اِبن آدمؔ اَپنے جلال میں آئے گا اَور اُس کے ساتھ سبھی فرشتے آئیں گے، تَب وہ اَپنے جلالی تخت پر بیٹھے گا۔ اَور سَب قومیں اُس کے حُضُور میں جمع کی جایٔیں گی اَور وہ لوگوں کو ایک دُوسرے سے اِس طرح جُدا کرےگا جِس طرح گلّہ بان بھیڑوں کو بکریوں سے جُدا کرتا ہے۔ وہ بھیڑوں کو اَپنی داہنی طرف اَور بکریوں کو بائیں طرف کھڑا کرےگا۔

آسمانی جنگجو کا حَیوان کو شِکست دینا

پھر مَیں نے آسمان کو کھُلا ہُوا دیکھا اَور مُجھے ایک سفید گھوڑا نظر آیا جِس کا سوار وفادار اَور برحق کہلاتا ہے۔ وہ صداقت سے اِنصاف اَور جنگ کرتا ہے۔ اُس کی آنکھیں آگ کے شُعلوں کی مانند ہیں اَور اُس کے سَر پر بہت سے شاہی تاج ہیں۔ اُس کی پیشانی پر اُس کا نام بھی لِکھّا ہُواہے جسے سِوائے اُس کے کویٔی اَور نہیں جانتا۔ وہ خُون میں ڈُبوئے ہویٔے جامہ میں مُلبّس ہے اَور اُس کا نام خُدا کا کلِمہ ہے۔ آسمانی فَوجیں سفید گھوڑوں پر سوار، اَور سفید اَور صَاف مہین کتانی لباس پہنے ہویٔے اُس کے پیچھے پیچھے چل رہیں تھیں۔ اَور تمام قوموں کو ہلاک کرنے کے لیٔے اُس کے مُنہ سے ایک تیز تلوار نکلتی ہے۔ "وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حُکومت کرےگا۔" وہ اُنہیں قادرمُطلق خُدا کے قہر کی مَے کے حوض میں انگوروں کی طرح روند ڈالتا ہے۔ اُس کی پوشاک اَور ران پر یہ نام لِکھّا ہُواہے:

بادشاہوں کا بادشاہ، اَور خُداوندوں کا خُداوؔند۔

کیونکہ جو کویٔی مُجھ سے اَور میرے کلام سے شرمائے گا تو اِبن آدمؔ بھی جَب وہ اَپنے، اَور باپ کے جلال میں مُقدّس فرشتوں کے ساتھ آئے گا تو اُس سے شرمائے گا۔

Vivendo na expectativa

A certeza do retorno de Cristo nos chama a viver em santidade, aguardando novos céus e nova terra onde habita a justiça.

لیکن اَے عزیزوں! اِس بات کو کبھی نہ بھُولو کہ خُداوؔند کے یہاں ایک دِن ہزار بَرس اَور ہزار بَرس ایک دِن کے برابر ہیں۔ خُداوؔند اَپنا وعدہ پُورا کرنے میں دیر نہیں کرتا، جِس طرح بعض لوگ سمجھتے ہیں بَلکہ وہ تمہارے لیٔے صبر کر رہاہے اَور نہیں چاہتا کہ کویٔی شخص ہلاک ہو بَلکہ چاہتاہے کہ سَب لوگوں کو تَوبہ کرنے کا موقع ملے۔

لیکن خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن چور کی مانند اَچانک آ جائے گا۔ اُس دِن آسمان بڑے شور و غُل کے ساتھ غائب ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے اَور زمین اَور اُس پر کی تمام چیزیں جَل جایٔیں گی۔

جَب تمام چیزیں اِس طرح تباہ و برباد ہونے والی ہیں تو تُمہیں کیسا شخص ہونا چاہیے؟ تُمہیں تو نہایت ہی پاکیزگی اَور خُدا پرستی کی زندگی گزارنی چاہیے۔ اَور خُدا کے اُس دِن کا نہایت مُشتاق اَور مُنتظر رہنا چاہیے جِس کے باعث افلاک جَل کر تباہ ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے۔ لیکن ہم خُدا کے وعدوں کے مُوافق نئے آسمان اَور نئی زمین کے اِنتظار میں ہیں جِس میں راستبازی سکونت کرتی ہے۔

اَور جِس طرح اِنسان کا ایک بار مَرنا اَور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے، اُسی طرح المسیح بھی ایک ہی بار تمام لوگوں کے گُناہوں کو اُٹھالے جانے کے لیٔے قُربان ہُوئے۔ اَور دُوسری بار جَب وہ ظاہر ہوں گے تو گُناہوں کو دُور کرنے کے لیٔے نہیں بَلکہ اُنہیں نَجات دینے کے لیٔے تشریف لائیں گے جو اُن کا اِنتظار بڑی شِدّت سے کر رہے ہیں۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-