1 پَولُسؔ کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے المسیح یِسوعؔ کا رسول ہونے کے لیٔے بُلائے گیٔے ہیں، اَور بھایٔی سوستھِنیسؔ کی طرف سے،1:1 یہ پَولُسؔ ہی تھے جنہوں نے یہ خط لِکھّا تھا، اَور سوستھِنیسؔ پَولُسؔ کو مبارکباد دینے میں شامل ہو گئے۔
2 خُدا کی اُس جماعت کے نام جو کُرِنتھُسؔ شہر میں ہے، یعنی اُن کے نام جو المسیح یِسوعؔ میں پاک کیٔے گیٔے اَور مُقدّس ہونے کے لیٔے بُلائے گیٔے ہَیں، اُن سَب کے نام جو ہر جگہ ہمارے اَور اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا نام لیتے ہیں:
3 ہمارے خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔