54 اَور جَب فانی جِسم بَقا کا لباس پہن چُکے گا، اَور یہ مَرنے والا جِسم حیات اَبدی پالے گا، تو یہ کِتاب مُقدّس کا فرمان پُورا ہو جائے گا: "موت فتح کا لُقمہ ہو گئی ہے۔"15:54 یَشع 25:8
55 "اَے موت، تیری فتح کہاں رہی؟
اَے موت! تیرا ڈنک کہاں رہا؟"15:55 ہوش 13:14
56 موت کا ڈنک گُناہ ہے، اَور گُناہ کا زور شَریعت ہے۔ 57 مگر خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہمیں فتح بخشتا ہے۔