18 جنسی بدفعلی سے دُور رہو۔ اِنسان کے دُوسرے سارے گُناہ بَدن سے تعلّق نہیں رکھتے لیکن حرام کار اَپنے بَدن کا بھی گُنہگار ہے۔ 19 کیا تُم نہیں جانتے کہ تمہارا بَدن اُس پاک رُوح کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُواہے اَور جسے تُم نے خُدا کی طرف سے پایا ہے؟ تُم اَپنے نہیں ہو۔ 20 کیونکہ تُم قیمت سے خریدے گیٔے ہو۔6:20 "المسیح نے اُسے خریدا ہے اَور آپ کے لیٔے ادائیگی کی ہے۔" پس اَپنے بَدن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔
Publicidade