22 چونکہ تُم نے حق کی تابِعداری سے اَپنے آپ کو پاک کیا ہے جِس سے تُم میں بھائیوں کے لیٔے بے رِیا برادرانہ مَحَبّت کا جذبہ پیدا ہو گیا ہے، اِس لیٔے دِل و جان سے آپَس میں بے پناہ مَحَبّت رکھو۔ 23 کیونکہ تُم فانی تُخم سے نہیں بَلکہ خُدا کے زندہ اَور اَبدی کلام کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا ہویٔے ہو۔ 24 کیونکہ،
"ہر بشر گھاس کی مانِند ہے،
اَور اُن کی ساری شان و شوکت میدان کے پھُولوں کی مانِند ہے؛
گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں،
25 لیکن خُداوؔند کا کلام اَبد تک قائِم ہے۔"1:25 یَشع 40:6-8
یہ وُہی خُوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا۔