Publicidade

1 Pedro 3

20 جو اُس قدیم زمانے میں نافرمان رُوحیں تھیں جَب خُدا حضرت نُوح کے زمانہ میں صبر کرکے اُنہیں تَوبہ کرنے کا موقع بخشا تھا۔ اَور اُس وقت حضرت نُوح لکڑی کا جہاز تیّار کر رہے تھے جِس میں صِرف آٹھ اَشخاص سوار ہوکر پانی سے صحیح سلامت بچ نکلے تھے۔ 21 اَور اُسی پانی کا مُشابہ بھی یعنی پاک غُسل یِسوعؔ المسیح کے جی اُٹھنے کے وسیلہ سے اَب تُمہیں بچاتا ہے۔ پاک غُسل سے جِسم کی نَجاست دُور نہیں کی جاتی ہے بَلکہ پاک غُسل کے وقت ہم صَاف ضمیر سے خُدا کے ساتھ عہد کرتے ہیں۔ 22 یِسوعؔ المسیح آسمان پر جا کر خُدا کی داہنی طرف تخت نشین ہُوئے اَور فرشتے، آسمانی قُوّتیں اَور اِختیارات اُن کے تابع کر دیئے گیٔے ہیں۔

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_12-11-46-