2 اِس لیٔے اَب سے تمہاری باقی جِسمانی زندگی نَفسانی خواہشات کو پُورا کرنے میں نہیں بَلکہ خُدا کی مرضی کے مُطابق گُزرے۔ 3 کیونکہ تُم نے ماضی میں اَپنی زندگی کا بیشتر حِصّہ غَیریہُودیوں کی طرح شہوت پرستی، بدخواہشات، شراب نوشی، ناچ رنگ، نشہ بازی اَور مکرُوہ قِسم کی بُت پرستی میں گزار دیا۔ 4 اَور اَب وہ تعجُّب کرتے ہیں کہ تُم بدچلنی اَور عیّاشی میں اُن کا ساتھ نہیں دیتے ہو اِس لیٔے اَب وہ تمہاری بُرائی کرتے رہتے ہیں۔ 5 لیکن اُنہیں اُسی خُدا کو حِساب دینا پڑےگا جو زندہ اَور مُردوں کا اِنصاف کرنے کو تیّار ہے۔ 6 کیونکہ مُردوں کو بھی خُوشخبری اِسی لیٔے سُنایٔی گئی تھی کہ جِسم کے لِحاظ سے تو اُن کا اِنصاف اِنسانی پیمانہ کے مُطابق ہو، لیکن اَپنی رُوح میں وہ خُدا کی مرضی کے مُطابق زندہ رہیں۔
7 دُنیا کے خاتِمہ کا وقت نزدیک آ گیا ہے۔ اِس لیٔے ہوشیار رہو، اَور سرگرم ہوکر خُوب دعا کرو۔