Pular para o conteúdo
Publicidade

1 سلاطین 17

13 ایلیّاہ نے اُس سے فرمایا، "مت ڈر۔ گھر جا اَور جَیسے تُم نے کہا ہے وَیسے ہی کرو۔ لیکن جو تمہارے پاس ہے اُس میں سے پہلے ایک چُھوٹی سِی روٹی پکا کر میرے لیٔے لے آنا اَور پھر اَپنے لیٔے اَور اَپنے بیٹے کے لیٔے کچھ پکا لینا۔ 14 کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: جَب تک یَاہوِہ زمین پر مینہ نہ برسائیں، نہ تو مٹکے کا آٹا ختم ہوگا اَور نہ ہی کُپّی کے تیل میں کمی آئے گی۔‘ "

Veja também